Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

    کیا یوں ترک تعلق ہو جاتا ہے
    ذہن و دل کو صرف انا کے ہاتھوں گروی رکھ دینے سے
    خود کو اپنے کمرے میں بند کر لینے سے
    بستر پہ اوندھے منہ لیٹے
    بین کریں جب یادیں

    Comment


    • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''



      ترک الفت
      اور پھر الفت بھی اس بے مثل کی....
      میں بہک جاؤں گا واعظ تیرے بہکانے سے کیا....

      Comment


      • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

        اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دُکھ نہیں

        پر دل یہ چاہتا ہے کہ آغاز تو کرے

        Comment


        • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''



          جب تیرا حکم ملا ترک محبت کر دی.
          دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی......

          Comment


          • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

            مبادہ تجھ کو کسی طرح کا تاسف ہو
            جو گر پڑے اسے مہلت تو دے سنبھلنے کی

            میں اس سے ترکِ تعلق کی ٹھان لیتا مگر
            اسے تو ضد تھی میری آستین میں پلنے کی

            Comment


            • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

              ترک تعلق
              تم ہی بتاؤ جاناں
              کیا یوں ترک تعلق ہو جاتا ہے
              ذہن و دل کو صرف انا کے ہاتھوں گروی رکھ دینے سے
              خود کو اپنے کمرے میں بند کر لینے سے
              بستر پہ اوندھے منہ لیٹے
              بین کریں جب یادیں
              رشتوں کی میت پہ رو لینے سے
              تم ہی بتاؤ جاناں
              کیا یوں ترک تعلق ہو جاتا ہے
              آنکھوں کے چوگردی حلقے
              سارے راز اگل دیتے ہیں
              ساری خوشیوں کےسپنے
              اپنے اپنے رستے لیتے ہیں
              ترک تعلق
              ایسےتھوڑی ہو جاتا ہے
              وصل کے لمحے
              ہجر کے برسوں کو لوٹانے پڑتے ہیں
              اور خوشیوں کے لے پالک بچے
              وحشی غم کے پنجوں میں دینے پڑتے ہیں
              نام وفا پہ
              جتنی جھوٹی قسمیں کھائیں
              ان کا بھی کفارہ دینا پڑتا ہے
              بس خط واپس کر دینے سے
              یا تحفے واپس کردینے سے
              تم ہی بتاؤ جاناں
              کیا یوں ترک تعلق ہو جاتا ہے

              Comment


              • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''


                دفعتََــا تـــرکِ تعلق میں بھــی رُســـــوائی ہے
                الجھے دامن کو چھڑاتے نہیں جھٹکا دے کر

                Comment


                • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''


                  تیرے ہجـــراں سے تعلق کـــو نبھانے کی خــاطــر

                  ہم نے اب کے برس بھی جینے کی قسم کھائی ہے

                  Comment


                  • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                    Saza To Khoob Di Tu Ne Tark-e-Taalluq Ki.

                    K Shehr Shehr Phiron Tujhy Talash Karun!

                    Comment


                    • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                      نہ پوچھ ہم سے اکارت ہوئی جوانی بھی
                      کہ تیرے ہجر میں کاٹے ہیں رتجگے کتنے
                      بہانے ترکِ تعلق کے کس نے ڈھونڈے تھے
                      یہ سارے حلقۂ یاراں میں فیصلے ہوں گے
                      تمھاری بے رخی بدلے نہ بدلے
                      ہماری بے بسی باقی رہے گی

                      Comment


                      • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''


                        تمام عمر تڑپتے رہیں کسی کے لیے
                        اور اپنی موت بھی آئے تو بس اُسی کے لیے

                        جوازِ ترکِ تعلق تو کچھ نہ تھا،پھر بھی
                        بچھڑ گیا ہوں میں تجھ سے تری خوشی کے لیے

                        کھلا یہ بھید بھی، لیکن تجھے گنوا کے کھلا
                        منافقت بھی ضروری تھی دوستی کے لیے

                        وہ بے خبر ہی سہی میرے حال سے یکسر
                        میں مضطرب ہوں مگر آج بھی اسی کے لیے

                        اگر طلوع سحر کا یقین ہو مجھ کو
                        میں دل کے ساتھ ہی جل جائوں روشنی کے لیے

                        ذرا اُنہیں بھی کبھی دیکھ میرے نبض شناس
                        عذاب سہتے ہیں،جیتے ہیں جو کسی کے لیے

                        Comment


                        • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                          Os Taluq se La taluqi Achi
                          Jis Taluq Mein Ahsaas na ho

                          Comment


                          • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                            گنگ ہیں ترکِ محبت کرکے
                            عشق اندازِ بیاں ہو جیسے

                            Comment


                            • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''


                              ابھی ہے ان سے تعلق، برنگِ ترکِ محبت
                              کسی نے ذکرِ محبت کیا تو آنکھ بھر آئی

                              Comment


                              • Re: ashaar collection '' Tark-e-ta'aluq ''

                                فراز ترکٍ تعلق تو خیر کیا ہو گا۔۔۔۔۔۔
                                یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے

                                Comment

                                Working...
                                X