Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf Romantic poetry

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: sirf Romantic poetry



    نہ سکون دے نہ قرار دے ، مجھے امتحان سے گزار دے
    اسے جیت دے ، اسے پیار دے ، مجھے مات دے مجھے ہار دے
    .
    .
    .
    کسی شام کو میرے نام کر ، کوئی بات ہو تیرے ساتھ ہو
    میری ایک شب تو سنوار دے، مجھے پیار کر مجھے پیار دے
    __________________

    Comment


    • #32
      Re: sirf Romantic poetry


      محبتوں میں تو ملنا ہے یا اجڑ جانا
      مزاجِ عشق میں کب اعتدال رکھا ہے

      Comment


      • #33
        Re: sirf Romantic poetry



        کوئی بات کرو

        کوئی سونے جیسی بات کرو

        مرے پاگل پاگل اس دل کو

        کسی سچّے حرف کی دھڑکن دو

        یہ جو تیری جھوٹ بھری آنکھیں

        مری آنکھوں میں

        پانی سے لدے ہوئے بادل گھیر کے لاتی ہیں

        اِن جھوٹ بھری آنکھوں سے کہو

        مِری آنکھوں کو

        شبنم سے دُھلے، خوشبو سے لدے

        کسی خوابِ گداز کا موسم دیں

        ترے خاص گلابی ہونٹوں پر

        یہ جو مکر بھرے اک لمس کی لَو لہراتی ہے

        اس لمس کی لَو سے اُدھر تُم نے

        وہ جوبات چھپا کر رکھی ہے

        وہی بات کرو

        مرے رختِ سفر کے لیے جاناں

        مری جیت نہیں مری مات کو میرے ساتھ کرو

        کوئی انہونی سی بات کرو
        __________________

        Comment


        • #34
          Re: sirf Romantic poetry



          پھر دل نے کہا ہے

          پھر دل نے کہا ہے تجھے مانگوں خدا سے
          پھر آنکھوں نے تیری دید کی چاہت کی ہے

          پھر آج برس گئیں آنکھیں یاد میں تیری
          پھر نیند نے آنکھوں سے شکایت کی ہے

          پھر لہجے میں دکھ آن سمٹا ہے
          پھر آنسوؤں نے آنکھوں سے بغاوت کی ہے

          پھر وه تیرا ساتھ یاد آگیا
          پھر دل نے محسوس تیری ضرورت کی ہے

          تیرے دکھ تیری یاد سینے سے لگا کر
          بہت ٹوٹ کر میں نے تجھ سے محبت کی ہے

          Comment

          Working...
          X