Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf Romantic poetry

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • sirf Romantic poetry




    yeh thread mera life activity kay leye hai


    تجھے کیا خبر میری زندگی
    تجھے کیسے اس کا یقین دُوں
    میرا پیار تُو
    میرا عشق تُو
    میری زندگی کی بہار تُو
    میری رُوح تُو ہے
    قرار تُو
    میری دھڑکنوں کا شمار تُو
    میرے نام کے جو بھی حرف ہیں
    تیرے نام میں سب سمائے ہیں
    میرا نام تُو ہے
    مقام تُو
    آغاز تُو
    انجام تُو





    2..


    آج یہ سب کچھ نام تمھارے



    ساحل
    ریت
    سمندر
    لہریں
    بستی
    دوستی
    صحرا
    دریا
    خوشبو
    موسم
    پھول
    دریچے
    بادل
    سورج
    چاند
    ستارے
    آج یہ سب کچھ نام تمھارے
    خواب کی باتیں
    یاد کے قصے
    سوچ کے پہلو
    نیند کے لمحے
    درد کے آنسو
    چین کے نغمے
    اڑتے وقت کے بہتے دھارے
    روح کی آہٹ
    جسم کی جنبش
    خون کی گردش
    سانس کی لرزش
    آنکھ کا پانی
    چاہت کے یہ عنوان سارے
    آج یہ سب کچھ نام تمھارے






  • #2
    Re: sirf Romantic poetry

    wah bht zabrdast


    Comment


    • #3
      Re: sirf Romantic poetry

      محبٌت میں کہاں ترمیم ھوتی ھے؟
      محبٌت میں ھمیشہ ایک سا موسم نہیں رہتا
      کبھی ھے وصل کی رم جھم
      بھگو دیتی ھے آنچل کو
      دلِ بیکل کو،چنچل کو

      کبھی ھے ھجر کا جلتا دہکتا کاسنی سورج
      لہو میں خار بھرتا ھے
      بالآخر سُرمئی سایوں میں ڈھلتا ھے
      جو پلکوں پر مچلتا ھے
      محبٌت کے مسافر کی کوئی منزل نہیں ھوتی
      محبٌت کا جو کُلیہ ھے
      بدلنے کا کبھی امکان ھوتاہی نہیں اس میں
      سُنا ھے زندگی پل پل یہاں تقسیم ھوتی ھے
      محبٌت میں کہاں ترمیم ھوتی ھے؟

      Comment


      • #4
        Re: sirf Romantic poetry

        Originally posted by sara butt View Post
        wah bht zabrdast

        siso jani

        Comment


        • #5
          Re: sirf Romantic poetry

          کھوئی کھوئی سی ۔ ۔۔ دھیمی دھیمی سی
          تھوڑی انَ کہی ۔ ۔ تھوڑی مسکرُاتی
          دو دلوں کی ہے اجازت ۔۔ ۔۔
          میرا نام ہے محبت ۔ ۔۔





          بھیگے سپنے ۔ ۔ کچی آنکھیں
          چھوٹی چھوٹی دل کی باتیں ۔ ۔۔
          کہتی ہے یہ زندگی ۔۔۔ کیسی ہے دیوانگی
          کوئی رہتا ہے آہٹوں کے سہارے
          چھوُ لوں تو سنسناہٹ ۔

          سوُکھے لمحوں میں بارشوں کے کنارے
          ہونٹوں پر ہے شرارت
          میرا نام ہے محبت ۔ ۔۔

          Comment


          • #6
            Re: sirf Romantic poetry

            دل میں کتنے عہد باندھے تھے بھلانے کے لیے
            وہ مِلا تو سب ارادے توڑنا اچّھا لگا

            بے ارادہ لمس کی وہ سنسنی پیاری لگی
            کم توجّہ آنکھ کا وہ دیکھنا اچّھا لگا

            اُس عُد وئے جاں کو امجد میں بُرا کیسے کہوں
            جب بھی آیا سامنے وہ بے وفا ، اچّھا لگا

            امجد اسلام امجد

            Comment


            • #7
              Re: sirf Romantic poetry

              ◆°°♥°°◆ Mohabbat ke chaand ko apni
              panah mein
              rehne do ◆°°♥°°◆
              .
              ◆°°♥°°◆ Labon ko na kholo aankhon
              ko kuch
              kehne do ◆°°♥°°◆
              .
              ◆°°♥°°◆ Dil peh haath rakho aur kuch
              dair
              rehne do.. ◆°°♥°°◆
              .
              ◆°°♥°°◆ Mujhe mehsoos karo
              aur ◆°°♥°°◆
              .
              ◆°°♥°°◆ apne paas hi
              rehne do.. ◆°°♥°°◆

              Comment


              • #8
                Re: sirf Romantic poetry

                suno jana....

                Humara Bas Nahi Chalta ..!
                Tumhe Banho Me Bhar Lete
                Tumhe Sab Se Chupa Lete
                Tumhe Ankho Me Rakh Lete
                Kabhi Na Roothne Dete
                Kabhi Na Tootne Dete
                Tumhe Hum Qaid Kar Lete
                Bus Apne Dil Ki Dunya Me
                Kisi Bhi Haal Me Hum Phir
                Tumhe Azaad Na Karte
                Sabhi Dunya Bhula Dete
                Tumhe Apna Bana Lete
                Hamare Bus Me Hota Tou
                Magar Hai Bebasi Aisi
                Hamara Dil Machalta Hai
                Tumhe Hi Yad Karta Hai
                Tumhara Qurb Chahta Hai
                Magar Hum Kya Karen Jana
                Hamara Bus Nhi Chalta

                Comment


                • #9
                  Re: sirf Romantic poetry


                  Wo kehti hai, Mujhe waraftgi se dekhte kyon ho?
                  K main khud ko bohat, Qeemti mahsoos kerti hoon,

                  Main kehta hon, Mata-e-jaan bohat anmol hoti hai,
                  Tumhen jub dekhta hoon zindgi, Mahsoos kerta hoon......

                  Comment


                  • #10
                    Re: sirf Romantic poetry

                    کاش وہ خود آ جاتا

                    اس نے پھول بھیجے ہیں
                    پھر میری عیادت کو

                    ایک ایک پتی میں ،
                    ان لبوں کی نرمی ہے

                    ان جمیل ہاتھوں کی
                    خوشگوار حدت ہے

                    ان لطیف سانسوں کی
                    دلنواز خوشبو ہے

                    دل میں پھول کھلتے ہیں
                    روح میں چراغاں ہے

                    زندگی معتر ہے
                    پھر بھی دل یہ کہتا ہے

                    بات کچھ بنا لیتا
                    وقت کے خزانے سے
                    ایک پل چرا لیتا

                    کاش وہ خود آ جاتا

                    Comment


                    • #11
                      Re: sirf Romantic poetry


                      محبت پھر محبت ہے
                      کبھی دل سے نہیں جاتی
                      ہزاروں رنگ ہیں اس کے
                      عجب ڈھنگ ہیں اس کے
                      کبھی صحرہ کبھی دریا
                      کبھی جُگنو کبھی آنسو
                      ہزاروں رُوپ رکھتی ہے
                      جسم جُھسلا کے جو رکھ دے
                      کبھی وہ دُھوپ رکھتی ہے
                      شبِ غم کے اندھیروں میں
                      دلوں کو آس دیتی ہے
                      کبھی منزل کنارے پر
                      پیاسا مار دیتی ہے
                      اذیت ہی اذیت ہے
                      مگر یہ بھی حقیقت ہے
                      محبت پھر محبت ہے...!!!

                      Comment


                      • #12
                        Re: sirf Romantic poetry

                        تیرا انتظار بھی کیوں



                        بلا جواز رکھیں خود کو بےقرار بھی کیوں
                        جو تو نہیں ہے تو پھر تیرا انتظار بھی کیوں

                        اکیلے پن کا سفر جب مرا مقدر ہے
                        تو پھر اے وعدہء شکن تیری رہگزار بھی کیوں

                        اسے گنوا کے رہو اب خزاؤں کی زد میں
                        جو وہ نہیں ہے تو پھر موسمِ بہار بھی کیوں

                        اگر بھلائے ہوئے اس کو ایک عمر ہوئی
                        تو پھر یہ آج طبیعت ہے سوگوار بھی کیوں

                        وہ جن لبوں پہ یقین وفا مہک نہ سکے
                        پھر ان کے لمس کی خواہش ہو ایک بار بھی کیوں

                        Comment


                        • #13
                          Re: sirf Romantic poetry

                          سنو اچھا نہیں لگتا

                          کرے جب تذکرہ کوئی
                          کرے جب تبصرہ کوئی
                          تمھاری ذات کو کھوجے
                          تمھاری بات کو سوچے
                          مجھے اچھا نہیں لگتا

                          سنو اچھا نہیں لگتا
                          تمھاری مسکراہٹ پر
                          ہزاروں لوگ مرتے ہوں
                          تمھاری ایک آہٹ پر
                          ہزاروں دل دھڑکتے ہوں
                          کسی کا تم پہ یوں مرنا
                          مجھے اچھا نہیں لگتا

                          سنو اچھا نہیں لگتا
                          ہوا گزرے تمھیں چھو کر
                          نہ ہوگا ضبط یہ مجھ سے
                          کرے کوئی تم سے گستاخی
                          تیری زلفیں بکھر جائیں
                          تمھارا لمس پی جائیں
                          مجھے اچھا نہیں لگتا

                          سنو اچھا نہیں لگتا
                          کہ تم کو پھول بھی دیکھیں
                          تمھارے پاس سے مہکیں
                          یا چندا کی گزارش ہو
                          کہ اپنی روشنی بخشو
                          رُخِ جاناں کوئی دیکھے

                          مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔

                          __________________

                          Comment


                          • #14
                            Re: sirf Romantic poetry



                            آج بعد مدت کے
                            میں نے اُس کو دیکھا ہے
                            وہ ذرا نہیں بدلی!
                            اب بھی اپنی آنکھوں میں
                            سو سوال رکھتی ہے
                            چھوٹی چھوٹی باتوں پہ
                            اب بھی کھل کے ہنستی ہے
                            اب بھی اُس کے لہجے میں
                            وہ ہی کھنکھناہٹ ہے
                            وہ ذرا نہیں بدلی!!
                            اب بھی اُس کی پلکوں کے
                            سائے گیلے رہتے ہیں
                            اب بھی اُس کی سوچوں میں
                            میرا نام رہتا ہے
                            اب بھی میری خاطر وہ
                            اُس طرح ہی پاگل ہے
                            وہ ذرا نہیں بدلی!
                            آج بعد مدت کے
                            میں نے اُس کو دیکھا ہے
                            تو مجھے بھی لگتا ہے
                            میں بھی اُس کی چاہت میں
                            اُس طرح ہی پاگل ہوں
                            بعد اتنی مدت کے
                            اور کچھ نہیں بدلا!
                            جُز ہمارے رستوں کے
                            اور کچھ نہیں بدلا

                            __________________

                            Comment


                            • #15
                              Re: sirf Romantic poetry

                              کیا ھمیں دو گے بتاؤ

                              محبت کاروباری مانگتے ھو
                              اور اِس میں دنیاداری مانگتے ھو

                              کوئی تو بات ایسی ھو گی صاحب؟
                              جو اتنی رازداری مانگتے ھو

                              نقد مل جائے تو سمجھو غنیمت
                              محبت تم اُدھاری مانگتے ھو

                              بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی
                              اگر تم راہداری مانگتے ھو

                              یہ تمکو ہوش سے کیا دُشمنی ھے؟
                              محبت اضطراری مانگتے ھو

                              تمھیں پرواز بھی آتی ھے صاحب؟
                              ہواؤں پر سواری مانگتے ھو

                              کبھی آدھی کسی کو دے کے دیکھو
                              وفا جو ھم سے ساری مانگتے ھو

                              جوابا” کیا ھمیں دو گے بتاؤ؟
                              اگر تم بےقراری مانگتے ھو

                              (فاخرہ بتول)
                              __________________

                              Comment

                              Working...
                              X