Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چند سانسیں ہیں، گِن کے جی لیں گے

    سُن لیا ہم نے!

    سُن لیا ہم نے فیصلہ تیرا
    اور سن کر، اداس ہو بیٹھے
    ذہن چپ چاپ آنکھ خالی ہے
    جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے

    دھندلے دھندلے سے منظروں میں مگر
    چھیڑتی ہیں تجلیاں تیری
    بھولی بسری ہوئی رُتوں سے ادھر
    یاد آئیں تسلیاں تیری

    دل یہ کہتا ہے ضبط لازم ہے
    ہجر کے دن کی دھوپ ڈھلنے تک
    اعتراف شکست کیا کرنا
    فیصلے کی گھڑی بدلنے تک

    دل یہ کہتا ہے حوصلہ رکھنا
    سنگ رستے سے ہٹ بھی سکتے ہیں
    اس سے پہلے کہ آنکھ بجھ جائے
    جانے والے پلٹ بھی سکتے ہیں

    اب چراغاں کریں ہم اشکوں سے
    یا مناظر بجھے بجھے دیکھیں
    اک طرف تُو ہے، اک طرف دل ہے
    دل کی مانیں، کہ اب تجھے دیکھیں؟

    خود سے کشمکش سی جاری ہے
    راہ میں تیرا غم بھی حائل ہے
    چاک در چاک ہے قبائے حواس
    بے رفُو سوچ، رُوح گھائل ہے

    تجھ کو پایا تو چاک سی لیں گے
    غم بھی امرت سمجھ کے پی لیں گے
    ورنہ یوں ہے کہ دامنِ دل میں
    چند سانسیں ہیں، گِن کے جی لیں گے


    Comment


    • میں پل دو پل کا شاعر ہوں، پل دو پل میری کہانی ہے

      میں پل دو پل کا شاعر ہوں، پل دو پل میری کہانی ہے
      پل دو پل میری ہستی ہے، پل دو پل میری جوانی ہے
      مجھ سے پہلے کئی شاعر آئے اور آکے چلے گئے
      کچھ آہیں بھر کے لوٹ گئے کچھ نغمے گا کر چلے گئے
      وہ بھی اک پل کا قصہ تھے، میں بھی اک پل کا قصہ ہوں
      کل تم سے جدا ہو جاؤں گا، گو آج تمھارا حصہ ہوں
      پل دو پل میں کچھ کہہ پایا، اتنی ہی سعادت کافی ہے
      پل دو پل تم نے مجھ کو سنا، اتنی ہی عنایت کافی ہے
      کل اور آئیں گے، نغموں کی کھلتی کلیاں چننے والے
      مجھ سے بہتر کہنے والے، تم سے بہتر سننے والے
      ہر اک فصل ہے دھرتی کی، آج اُگتی ہے کل کٹتی ہے
      جیون وہ مہنگی مدرا ہے جو قطرہ قطرہ بٹتی ہے
      ساگر سے ابھری لہرہوں میں ساگر میں پھر کھو جاؤں گا
      مٹی کی روح کا سپنا ہوں، مٹی میں پھر سو جاؤں گا
      کل کوئی مجھ کو یاد کرے، کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے
      مصروف زمانہ میرے لئے کیوں وقت اپنا برباد کرے


      Comment


      • یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں

        یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں

        یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیری حکایتیں ہیں
        یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں یہ شعر تیری شکایتیں ہیں
        میں سب تری نذر کر رہا ہوں ، یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں
        جو زندگی کے نئے سفر میں تجھے کسی روز یاد آئیں
        تو ایک اک حرف جی اٹھے گا پہن کے انفاس کی قبائیں
        اداس تنہائیوں کے لمحوں میں ناچ اٹھیں گی یہ اپسرائیں

        مجھے ترے درد کے علاوہ بھی اور دکھ تھے ، یہ جانتا ہوں
        ہزار غم تھے جو زندگی کی تلاش میں تھے ، یہ جانتا ہوں
        مجھے خبر ہے کہ تیرے آنچل میں درد کی ریت چھانتا ہوں
        مگر ہر اک بار تجھ کو چھو کر یہ ریت رنگِ حنا بنی ہے
        یہ زخم گلزار بن گئے ہیں یہ آہِ سوزاں گھٹا بنی ہے
        یہ درد موجِ صبا ہوا ہے ، یہ آگ دل کی صدا بنی ہے

        اور اب یہ ساری متاعِ ہستی، یہ پھول، یہ زخم سب ترے ہیں
        یہ دکھ کے نوحے ، یہ سکھ کے نغمے ، جو کل مرے تھے وہ اب ترے ہیں
        جو تیری قربت، تری جدائی میں کٹ گئے روز و شب ترے ہیں
        وہ تیرا شاعر، ترا مغنی، وہ جس کی باتیں عجیب سی تھیں
        وہ جس کے انداز خسروانہ تھے اور ادائیں غریب سی تھیں
        وہ جس کے جینے کی خواہشیں بھی خود اس کے اپنے نصیب سی تھیں
        نہ پوچھ اس کا کہ وہ دوانہ بہت دنوں کا اجڑ چکا ہے
        وہ کوہکن تو نہیں تھا لیکن کڑی چٹانوں سے لڑ چکا ہے
        وہ تھک چکا ہے اور اس کا تیشہ اسی کے سینے میں گڑ چکا ہے


        Comment


        • آخری سانس ، آخری دھڑکن

          انتظار شاید محبت کا نصیب ہے
          لیکن جب محبت انتظار کرتی ہے
          لمحے تھم جاتے ہیں
          زمانے رُک جاتے ہیں
          محبت ضدی ہے
          آخری سانس ، آخری دھڑکن
          آخری پل تک انتظار کرسکتی ہے
          اور کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔
          اس کے بعد بھی ۔۔۔





          Comment


          • محبت خاک کر دے گی

            محبت خاک کر دے گی

            کہا تھا ناں ۔۔۔؟
            محبت خاک کر دے گی
            جلا کر راکھ کر دے گی
            کہیں بھی تم چلے جاؤ
            کسی کے بھی تم بنو اور جس کسی کو چاہے اپناؤ
            ہماری یاد سے پیچھا چُھڑانا،
            اِس قدر آساں نہیں *جاناں!
            کہا تھا ناں؟
            محبت خاک کر دے گی
            جلا کر راکھ کر دے گی





            Comment


            • قاتل لمحوں کے ہاتھوں سے

              وقت نے گھاؤ بھر جانا تھا

              ہم نے یہ آغاز میں سمجھا
              اَب بچھڑے تو مر جائیں گے
              تنہائی کے،
              قاتل لمحوں کے ہاتھوں سے
              آخر کب تک یہ بچ پائیں گے
              لیکن جاناں
              جو بھی ہوا ہے
              اِس پر سوچو
              کس نے کب تک پچھتانا تھا
              وقت نے گھاؤ بھر جانا تھا


              Comment


              • خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں

                خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں

                خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں
                بِن پوچھے، بِن مانگے اور بنا چاہے ہی
                خالی جھولی میں بھر جاتیں
                اور کہیں واپس نہ جاتیں
                دل پر گہری چوٹ لگاتیں
                ہر پل، ہر ساعت تڑپاتیں
                ہم روتے تو یہ بھی روتیں
                پلکیں صبح و شام بھگوتیں
                خوشیاں کاش غموں سے ہوتیں


                Comment


                • “ بچوں کا کھیل “

                  “ بچوں کا کھیل “

                  اُسے کہا تھا کہ گھر بنانا
                  نہیں ہے بچوں کا کھیل جاناں
                  یہ اپنی تعمیر میں تو صدیاں ہی مانگتا ہے
                  مگر یہ مٹنے میں دیر کرتا نہیں سمجھ لو
                  اُسے کہا تھا
                  ابھی تو اپنی ہی گوری صبحیں
                  یہ سانولی سی حسیں شامیں
                  یہ دَر، دریچے ہیں آج اپنے
                  ہے اپنی منزل، ہے اپنی راہیں
                  اگر یہ سب کچھ نہیں رہا کل، تو کیا کرو گے؟
                  اُسے کہا تھا کہ گھر بنانا، نہیں ہے بچوں کا کھیل جاناں


                  Comment


                  • “ سفر “

                    “ سفر “

                    تھکن سارے ہی چہروں پر
                    لکھی تھی اس سفر نے
                    وہ سر تا پا مسافت میں بندھے تھے
                    اچانک میٹھی میٹھی دھوپ نے انگڑائی سی لی
                    یہ صبح کی کرن پہلی
                    تھکن کو لے گئی تھی
                    تھکے ہاروں سے سونے کی لگن کو لے گئی تھی
                    نئی صبح نئی اُمید لے کے آگئی تھی
                    مسافر کے لیے یہ عید لے کر آگئی تھی


                    Comment


                    • کہانی اوڑھ لی میں نے

                      کہانی اوڑھ لی میں نے ۔۔۔

                      زمانہ چاہتا ہے ہر گھڑی بس نِت نئی باتیں
                      نئے دن اور نئی شامیں، نئی صبحیں نئی راتیں
                      نئی قسمیں، نئے وعدے، نئے رشتے، نئے ناتے
                      پُرانے جو بھی قصے تھے وہ اب اس کو نہیں بھاتے
                      میں خود لفظوں کی مصرعوں کی بہم تکرار سے جاناں
                      بہت اُکتا گئی تھی اب
                      تو میں نے یوں کیا، لفظوں کو مصرعوں کو
                      لپیٹا سُرخ کاغذ میں
                      پھر ان کو من میں رقصاں آگ دکھلا دی
                      ہوا میں راکھ کے اُڑتے ہوئے ذرّوں نے جب پوچھا
                      کرے گی کیا؟
                      سُنے گی کیا، کہے گی کیا؟
                      تیرا دامن تو خالی ہے
                      کہا میں نے
                      مجھے اب کچھ نہیں کرنا
                      مجھے اب کچھ نہیں سُننا، مجھے اب کچھ نہیں کہنا
                      کہانی اوڑھ لی میں نے


                      Comment


                      • جان پہچان

                        جان پہچان
                        شور مچاتی موجِ آب
                        ساحل سے ٹکرا کے جب واپس لوٹی تو
                        پاؤں کے نیچے جمی ہوئی چمکیلی سنہری ریت
                        اچانک سرک گئی
                        کچھ کچھ گہرے پانی میں
                        کھڑی ہوئی لڑکی نے سوچا
                        یہ لمحہ کتنا جانا پہچانا سا لگتا ہے


                        Comment


                        • کوئی گھونگھٹ اُٹھا کے یہ کہہ دے ۔۔

                          مقدّر


                          میں وہ لڑکی ہوں
                          جس کو پہلی رات
                          کوئی گھونگھٹ اُٹھا کے یہ کہہ دے ۔۔
                          میرا سب کچھ ترا ہے ، دل کے سوا


                          Comment


                          • توقع

                            توقع


                            جب ہوا
                            دھیمے لہجوں میں کچھ گنگناتی ہوئی
                            خواب آسا ، سماعت کو چھو جائے ، تو
                            کیا تمھیں کوئی گزری ہوئی بات یاد آئے گی ؟


                            Comment


                            • Re: وہی ایک منظر خواب ہے

                              umdaa kalam....... poet ka naam likte to acha hota...

                              Comment


                              • Re: کوئی گھونگھٹ اُٹھا کے یہ کہہ دے ۔۔

                                hmmmmmmmmmm

                                Comment

                                Working...
                                X