Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میرے تنہائی کے دن تم مجھ واپس کر دو

    میرے تنہائی کے دن تُم مجھے واپس کر دو

    میرے تنہائی کے دن تُم مجھے واپس کر دو
    میری یادوں کے اثاثے بھی مبارک ہوں تمھیں
    میرے خوابوں میں جو زندہ تھے
    وہ لمحے بھی تمھیں راس آئیں
    میرے حصے کی جو خوشیاں ہیں وہ مجھ سے لے لو
    میرے تنہائی کے دن تم مجھے واپس کر دو
    چاندنی، پھول، ستارے، خوشبو
    روشنی، رنگ، نظارے، جگنو
    جو بھی میرا تھا تمھارے لیے سب چھوڑتا ہوں
    میرے تنہائی کے دن تم مجھے واپس کر دو
    ٹوٹ بِکھرا ہے شجر سے کوئی سُوکھا پتّا
    اس کو لے جائے کہاں جانے ہَوا کا جھونکا
    کچھ تو دامن پہ دکھانے کے لیے باقی ہو
    زخم کی چھاپ نہیں ہے کوئی دھبہّ ہی سہی
    میرے تنہائی کے دن تم مجھ واپس کر دو



    Comment


    • ہم نے سوچ رکھا تُم سے کُچھ نہیں کہنا

      ہم نے سوچ رکھا ہے

      چاہے دل کی ہر خواہش
      زندگی کی آنکھوں سے اشک بن کے
      بہہ جائے

      چاہے اب مکینوں پر
      گھر کی ساری دیواریں چھت سمیت گِر جائیں

      اور بے مقّدر ہم
      اس بدن کے ملبے میں خُود ہی کیوں نہ دَب جائیں

      تم سے کُچھ نہیں کہنا
      کیسی نیند تھی اپنی ، کیسے خواب تھے اپنے

      اور اب گلابوں پر
      نیند والی آنکھوں پر
      نرم خُو سے خوابوں پر
      کیوں عذاب ٹوٹے ہیں
      تم سے کچھ نہیں کہنا
      گھِر گئے ہیں راتوں میں
      بے لباس باتوں میں
      اِس طرح کی راتوں میں
      کب چراغ جلتے ہیں، کب عذاب ملِتے ہیں
      اب تو اِن عذابوں سے بچ کے بھی نکلنے کا راستہ نہیں جاناں!
      جس طرح تمھیں سچ کے لازوال لمحوں سے واسطہ نہیں جاناں

      ہم نے سوچ رکھا تُم سے کُچھ نہیں کہنا


      Comment


      • Re: ~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

        buhat umda

        Comment


        • Re: پتا نہیں وہ کون تھا جو میرے ہاتھ

          Bohat khoob!
          aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
          kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

          Comment


          • Re: چند لمحے وصال موسم کے

            bahut hi zabardast

            Comment


            • Re: چند لمحے وصال موسم کے

              wah bht hi umda


              Comment


              • Re: چند لمحے وصال موسم کے

                Bohat Khoob :)
                :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                Comment


                • Re: کہ اتنے مہنگے خواب مت دیکھے

                  bohat khoob
                  Ya Allah! You are Al-Muhaymin, The Protector

                  Comment


                  • Re: کہ اتنے مہنگے خواب مت دیکھے

                    Bohat Umdah!
                    aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
                    kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

                    Comment


                    • Khamosh palkon pe darya ruka he abhi.





                      Khamosh palkon pe darya ruka he abhi.
                      Tumhare intazar min aik lamha ruka he abhi.

                      Sadiyon ka faasla to tay kar liya hum ne.
                      Sirf do qadmon ka safar ruka he abhi.

                      Waqt k sagar pe rawan ho tum ye jan lo.
                      Tumhare piyar k liye aik lamha ruka he abhi.

                      Ajao k zindagi tamam na ho jae meri.
                      Bare ehtamam se mout ko tala he abhi.

                      Sadaen de de k be-awaz na ho jaon kahin min.
                      Ajao lout k aik jumla meri zuban pe ruka he abhi.



                      Comment


                      • Re: Saari Batein

                        Bohat Khoob!
                        aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
                        kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

                        Comment


                        • Re: Khamosh palkon pe darya ruka he abhi.

                          Bohat Umdah!
                          aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
                          kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

                          Comment


                          • میں اپنی آخری تحریر لکھنے جارہی ہوں

                            بے نام الُجھن

                            یہ کیا ہے نام اُلجھن ہے
                            نجانے آگہی اور خواب کے مابین کیسا مسئلہ ہے
                            کے ہر تخلیق سے پہلے
                            عجب اِک خوف دل کو گھیر لیتا ہے
                            مجھے محسوس ہوتا ہے
                            میں اپنی آخری تحریر لکھنے جارہی ہوں

                            سخن کی شب کے ماتھے پر
                            وہ میرے نام کے جتنے ستارے تھے
                            وفا کے اِستعارے تھے
                            سب اپنی عُمر پُوری کرچکے ہیں

                            یہی دھڑ کا سارہتا ہے
                            کہ جتنے شعر لکھے تھے
                            جنھیں میں
                            اپنے ہونے کی گواہی کی طرح محسوس کرتی تھی
                            یہ اب لکھے نہ جائیں گے
                            یہ اب سوچے نہ جائیں گے
                            مری نظمیں
                            جو اب تک آرزوؤں کا سُنہرا عکس بن کر جھلملاتی تھیں
                            محبّت کی زمینوں پر اُترتے
                            ہجر کے اور وصل کے سب موسموں کی بات کرتی تھیں
                            انھیں تحریر کرنے کاہُنر بھی بُھول جاؤں گی

                            گُماں یہ بے ثباتی کا
                            یقیں بن بن کے ہر لمحہ
                            بڑی شدت سے میرے ذہن کادامن ہلاتا ہے

                            یہی باور کراتا ہے
                            کہ حرف و لفظ کا جتنا اثاثہ تھا
                            فنا کی سرحدوں پر ہے
                            سخن سچائی کا سارا تفاخر ٹوٹنے کو ہے
                            محبت رُوٹھنے کو ہے

                            یہ کیا بے نام اُلجھن ہے
                            کہ ہر تخلیق سے پہلے
                            عجب اِک خوف دِل کو گھیر لیتا ہے
                            مُجھے محسوس ہوتا ہے
                            میں اپنی آخری تحریر لکھنے جارہی ہوں


                            Comment


                            • مِرے دُشمنوں سے کہو کوئی

                              یہ گئےدنوں کاملال ہے
                              مِرے دُشمنوں سے کہوکوئی
                              کسی گہری چال کے اہتمام کا سلسلہ ہی فضول ہے
                              کہ شکست یوں بھی قبول ہے
                              کبھی حوصلے جو مثال تھے
                              وہ نہیں رہے
                              مِرے حرف حرف کے جسم پر
                              جو معانی کے پروبال تھے وہ نہیں رہے
                              مِری شاعری کے جہان کو
                              کبھی تتلیوں ،کبھی جگنوؤں سے سجائے پھرتے
                              خیال تھے
                              وہ نہیں رہے
                              مِرے دشمنوں سے کہو کوئی
                              وہ جو شام شہر وصال میں
                              کوئی روشنی سی لیے ہوئے کسی لب پہ جتنے سوال تھے
                              وہ نہیں رہے
                              جو وفا کے باب میں وحشتوں کے کمال تھے،وہ نہیں رہے
                              مِرے دُشمنوں سے کہو کوئی
                              وہ کبھی جو عِہد نشاط میں
                              مُجھے خود پہ اِتنا غرور تھا کہیں کھوگیا
                              وہ جو فاتحانہ خُمار میں
                              مِرے سارے خواب نہال تھے
                              وہ نہیں رہے
                              کبھی دشت لشکر شام میں
                              مِرے سُرخرد مہ وسال تھے، وہ نہیں رہے
                              کہ بس اب تو دل کی زباں پر
                              فقط ایک قصّئہ حال ہے—–جو
                              نڈھال ہے
                              جو گئے دنوں کا ملال ہے
                              مِرے دُشمنوں سے کہو کوئی




                              Comment


                              • دور جانا پڑتا ہے

                                عالم ِ محبت میں

                                اِک کمال ِ وحشت میں

                                بے سبب رفاقت میں

                                دکھ اٹھانا پڑتا ہے

                                تتلیاں پکڑنے کو

                                دور جانا پڑتا ہے




                                Comment

                                Working...
                                X