Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

    مجھے اب کچھ نہیں کہنا


    محبت ہجر کی دہلیز پر، دو جاگتی آنکھوں میں ٹھہرا اشک ہے
    اک ایسا اشک، جس میں وصل کا سپنا لرزتا ہے
    کہ جیسے حوض کے پانی میں بھیگا عکس،
    جھلمل خواب کا منظر
    کسی کی ارغوانی اوڑھنی پر جھلملاتا سا ستارہ،
    یا کسی خواہش کا تنہا سا جزیرہ
    جس کے چاروں سمت پانی ہے
    اور اس پانی میں جتنے سیپ ہیں سب موتیوں والے
    مگر وہ خیرہ کن موتی کہاں سب کے مقدٌر میں

    یہ سب باتیں تمہیں ملنے پہ مجھ کو تم سے کہنا تھیں

    مگر جاناں ! تمہیں دنیا کے دھندوں سے کہاں فرصت
    مجھے ڈر ہے کہیں ایسا نہ ہو جب تم کو فرصت ہو
    تو میں کہہ دوں

    مجھے اب کچھ نہیں کہنا
    Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:34.


    Comment


    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

      "خواب مرتے نہیں۔۔۔"

      خواب دل ہیں نہ آنکھیں نہ سانسیں کہ جو
      ریزہ ریزہ ہوئے تو بکھر جائیں گے
      جسم کی موت سے یہ بھی مرجائیں گے
      خواب مرتے نہیں

      خواب تو روشنی ہیں، نوَا ہیں، ہوا ہیں
      جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
      ظلم کے دوزخوں سے بھی پھُکتے نہیں
      روشنی اور نوَا اور ہوا کے علَم
      مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھُکتے نہیں
      خواب تو حرف ہیں
      خواب تو نُور ہیں
      خواب سُقراط ہیں
      خواب منصور ہیں
      احمد فراز
      Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:36.


      Comment


      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

        تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں
        کون سا لفظ ھے جو کھولے گا در معنی کا
        اسکا پتا کون کرے
        تم تو خو شبو ھو، ستاروں کی گزر گاہ ھو تم
        تم کہاں آؤ گے اس دشت پراسرار کی پہنائی میں
        کیسے اترو گے تمناؤں کی گہرائی میں
        تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں

        کون سے خواب کے جگ مگ میں نہاں ھیں ھم تم
        کیسے گرداب تمنا میں رواں ھیں ھم تم
        لفظ کے پار جو دیکھیں تو کوئی راہ نہیں
        اور تم لفظ پس لفظ سے آگاہ نہیں
        تم میرے ساتھ ھو ھمراہ نہیں
        Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:38.


        Comment


        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

          پاگل آنکھوں والی لڑکی
          اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
          تھک جاؤ گی
          کانچ سے نازک خواب تمھارے
          ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی
          تم کیا جانو۔ ۔ !!!
          خواب۔ ۔ ۔ سفر کی دھپ کے تیشے
          خواب۔ ۔ ۔ ادھوری رات کا دوزخ
          خواب۔ ۔ ۔ خیالوں کا پچھتاوا
          خوابوں کا حاصل تنہائی
          مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
          آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
          رشتے بھولنا پڑتے ہیں
          اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
          خوابوں کی اوٹ سراب نہ دیکھو
          پیاس نہ دیکھو
          اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
          تھک جاؤ گی
          Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:39.


          Comment


          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

            مجھے اب خواب سے تعبیر کر ڈالو

            کئی برسوں سے جس پل کو
            میں دل کی جھیل کی تہہ میں
            سلا کے بھول بیٹھی تھی

            وہی پل جاگ اٹھا تو، کنول بن کر چمک اٹھا
            میں چونک اٹھی کہ یہ سب کس طرح سے ہوگیا یک دم
            وہ پل جاگا تو جیسے خون کی ساری ہی شریانیں
            کسی نے کھینچ کر رکھ دیں

            لگا پانی کا رستہ بھول کر مچھلی نے گویا چن لیا صحرا
            بغاوت کا ارادہ کرلیا سانسوں کے طوفاں نے
            یہ دھڑکن گنگنا اٹھی

            لگا پیروں سے لے کے سر تلک شعلے بھڑک اٹھے
            لہو کی ساری بوندوں نے سلگنے کی قسم کھا لی

            پگھلتا ہی گیا جذبوں کا سونا موم کی صورت
            ان آنکھوں میں محبت کے ہزاروں دیپ جل اٹھے
            مری چندھیا گئی پلکیں
            تھکا ماندہ نظر آیا فلک کا چاند آخرکار
            ستارے پڑگئے مدھم

            سنو، اک بات مانو گے؟

            تم اپنی ساری چاہت کو مری جاگیر کر ڈالو
            وفا ہوں میں مجھے پیروں کی تم زنجیر کر ڈالو
            مجھے اب خواب سے تعبیر کر ڈالو
            Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:40.


            Comment


            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

              خواب اور آنکھیں

              تمہاری آنکھیں بہت خوب صورت ہیں
              یہ ایک ایسا جملہ تھا جو اس سے ملنے والا ہر شخص کہتا تھا
              آئینے کی آنکھ بھی اس کو دیکھ کر چمک اٹھتی
              نرگس صدقہ اتارتی،ستارے جھک کر سلامی دیتے
              اور چاند رشک و حیرت سے تکا کرتا
              لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی ان خوب صورت آنکھوں میں کبھی کوئی خواب نہیں جگا
              وہ اکثر سوچتی، لوگ رنگ برنگے،پھولوں ،تتلیوں اور جگنوؤں
              کے خواب دیکھتے ہیں
              تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو میری آنکھیں ان خوابوں سے محروم کیوں ہیں؟
              نا آشنا کیوں ہیں؟
              اماں! میری آنکھوں میں خواب کیوں نہیں جاگتے!
              وہ اکثر پلکیں جھپک جھپک کر سوال کرتی
              اچھا ہے پگلی! غریبوں کو خواب نہ ہی ستائیں تو بہتر ہے،
              خواہ مخواہ نیند حرام ہوجاتی ہے
              اماں اکتائے ہوئے لہجے میں اسے سمجھاتیں
              کوئی نیند ویند حرام نہیں ہوتی ،آپ تو بس یونہی کہتی رہتی ہیں
              وہ کسی ضدی بچے کی طرح منہ پھلا کر کہتی
              اور پھر ایک دن اچانک اس کی ملاقات خوابوں کے سوداگر سے ہوگئی
              سنو، میں خواب خریدنا چاہتی ہوں
              وہ آنکھوں میں اشتیاق کی معصوم سی چمک لیے "اس" سے مخاطب تھی
              وہ چونک اٹھا،
              لڑکی کی آنکھوں میں جھانکا اور ایک خوب صورت سا خواب،
              اپنی گٹھڑی سے نکال کر تھمادیا
              اِس خواب کی قیمت کیا ہے؟
              سوالیہ نظریں اٹھیں
              تمہاری خوب صورت آنکھیں۔۔۔۔۔۔۔خواب بیچنے والے نے بےنیازی سے کہا
              نہیں نہیں یہ نہیں ہوسکتا
              ایسا ہو بھی کیسے سکتا ہے،میری آنکھیں تو بہت خوب صورت ہیں،
              بہت قیمتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انمول
              خواب بھی تو بہت خوب صورت اور قیمتی ہے، انمول
              سوداگر نے جواب دیا
              تم اپنا خواب واپس لےلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ گھبرا کر بولی
              نہیں اب یہ ممکن نہیں ہے
              اِس سودے میں فروخت کیا ہوا مال واپس نہیں جاتا
              سرد لہجے میں کہا گیا
              تو پھر یوں ہوا کہ سوداگر نے اس کی دونوں آنکھیں لےکر
              اپنی گٹھڑی میں ڈال لیں اور رخصت ہوگیا
              کسی اور گلی،کسی اور نگر کی جانب
              نئے سرے سے خوابوں کا سودا کرنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
              اور اب وہ لڑکی اپنے ہاتھوں میں خواب تھامے کھڑی تھی
              لیکن۔۔۔۔۔۔ لیکن دیکھنے کےلیے اس کے پاس خوب صورت آنکھیں نہیں تھیں


              Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:41.


              Comment


              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                " خوابوں کی راہگزر "

                تم نے دیکھی ہے خوابوں کی وہ راہگزر
                جس کی منزل تھی اُجڑا ہوا نگر

                سُر مئی شام تھی جس کے چاروں طرف
                جس میں منظر جُدائی کے تھے صف بہ صف
                وصل کا سربکف!
                بن گیا کرچیاں مَن کا نازک صدف

                تم نے دیکھی ہے خوابوں کی وہ راہگزر؟؟؟

                سنگ ریزوں کی بارش ہوئی تھی جہاں
                اور کومل سے جذبے ھدف بن گئے

                پائمالی نے ان کو لہو کر دیا
                با وُضو کر دیا۔۔۔ سُرخرو کر دیا

                آج بھی جو مسافر گیا اس طرف
                اس نے پایا نہیں واپسی کا نشاں
                اُس کو ڈھونڈا فلک نے یہاں سے وہاں

                تم نے دیکھی ہے خوابوں کی وہ راہگزر؟؟؟


                Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:42.


                Comment


                • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                  خواب در خواب۔ ۔ ۔

                  کبھی تم لوٹ کر آؤ
                  تو اپنے خواب کا پوچھوں
                  تمھارے دل میں جو کل میری آنکھوں کی امانت تھا
                  میرے خوابوں کے ملبے پر نیا مضبوط گھر تعمیر کر لینا
                  مجھے تسخیر کر لینا
                  تمھارا خواب تھا شاید
                  تمھارے خواب کی تعبیر اچھی تھی
                  میری گہری سیاہ چادر پہ جو
                  ہلکے گلابی رنگ سے تم بُن رہے تھے
                  جان! وہ تحریر اچھی تھی
                  مگر بارش کی قربت میں
                  ظائع رنگوں کا ہونا تھا
                  مجھے اس راکھ رنگت خواب کو اک دن تو رونا تھا
                  Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:42.


                  Comment


                  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                    چلو بیخواب ھوجایئں۔ ۔ ۔

                    یہ خواب آنکھوں میں آتے ھیں
                    تو آنکھوں کو جلاتے ھیًں
                    چمکتے ھیں یہ اک پل کو
                    اور پھر کہیں کھو جاتے ھیں
                    یہ پھر معصوم آنکھوں کو
                    جلاتے ھیں، رلاتے ھیں

                    سلگتی دھوپ کے آنسو
                    ٹھٹھرتی رات کی خوشبو
                    لپیٹے اپنے دامن میں
                    کئی بوسیدہ سی سطریں
                    ڈرے پتوں کی یہ شکلیں
                    یہ بے رونق جزیرے سب
                    اذیت کے ذخیرے سب
                    ھے ان خوابوں کا خمیازہ

                    سرابوں سے بھرے موسم
                    عذابوں کی نئی رم جھم
                    خمار_وصل کی حسرت
                    غبار_ھجر ھے قسمت

                    وہ اندھیروں کی نبضوں سے
                    یہ ملنا اپنی سانسوں کا
                    یہ ان خوابوں کے ناپختہ دریچوں کا مقدر ھے

                    بدل جاتے ھیں سارے رنگ
                    کوئی موسم نہیں رھتا
                    انا کے ذائقے بدلیں تو
                    کچھ سالم نھیں رھتا

                    مگر اب تک تھی خوابوں میں
                    کسی کی نرم سی چاھت
                    اکیلے ساحلوں پر بھی لکھیں انگلی سے میرا نام
                    بنائے خال و خد میرے
                    مگر کچھ دیر تک سوچے
                    اور وہ پھر گرا ڈالے،بنایا تھا گھروندہ جو
                    وہ پھر آنکھوں پر ہاتھوں کو رکھے
                    اور دیر تک روئے
                    وہ یہ چاہتی تھی کہ خود سے وہ جتنے اشک برسائے
                    گہر وماہتاب ھو جائیں

                    مگر میں اس سے کہتا ھوں

                    چلو بیخواب ھو جایئں۔ ۔ ۔

                    چلو بیخواب ھو جایئں۔ ۔ ۔




                    _________________
                    Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:43.


                    Comment


                    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                      محبت اب نہیں ہو گی



                      ستارے اب دمکتے ہیں
                      کِسی کی چشمِ حیراں میں
                      ملا قا تیں جو ہو تی ہیں
                      جمال ابر و باراں میں
                      یہ نا آباد وقتوں میں
                      دل نا شا د میں ہو گی
                      محبت اب نہیں ہو گی
                      یہ کچھ دن بعد میں ہو گی
                      گزر جا ئیں گے جب یہ دن
                      یہ اُن کی یا د میں ہو گی
                      Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:44.


                      Comment


                      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                        باز گشت

                        یہ صدا
                        یہ صدائے باز گشت
                        بے کراں وسعت کی آوارہ پری
                        سست رو جھیلوں کے پار
                        نم زدہ پیروں کے پھیلے بازوؤں کے آس پاس
                        ایک غم دیدہ پرند
                        گیت گاتا ہے مری ویران شاموں کے لیے
                        Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:44.


                        Comment


                        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                          برسات


                          آہ یہ بارانی رات
                          مینھ، ہوا، طوفان، رقصِ صاعقات
                          شش جہت پر تیرگی امڈی ہوئی
                          ایک سناٹے میں گم ہے بزم گاہِ کائنات
                          آسماں پر بادلوں کے قافلے بڑھتے ہوئے
                          اور مری کھڑکی کے نیچے کانپتے پیڑوں کے ہات
                          چار سو آوارہ ہیں
                          بھولے بسرے واقعات
                          جھکڑوں کے شور میں
                          جانے کتنی دیر سے
                          سن رہا ہوں تیری بات
                          Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:45.


                          Comment


                          • Re: گواہی ۔۔۔

                            Bohat Khoob
                            Keep Sharing..
                            :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                            Comment


                            • Re: چنچل نین کٹورے تیرے، گال گُلابی کورے تیرے

                              Bohat Khoob
                              Keep Sharing..
                              :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                              Comment


                              • Re: کوئی تو بات ایسی تھی

                                Bohat Khoob
                                Keep Sharing..
                                :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

                                Comment

                                Working...
                                X