Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~~ Where there is love there is life ~~ collection from the painful heart of pErIsH_BoY .>>>>>>

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Magr main jis traf nikla mere sath tum thy.



    Tum dor kahin apni zaat me gum thy.
    Magr main jis traf nikla mere sath tum thy.

    Teri soch pe pehra tere shehr k logon ka.
    Magr meri dunya k logon ki her barsat mai tum thy.

    Tujh se hal apna kbhi na keh paya main.
    Magr sajda raiz howa to her sans mai tum thy.


    Me jagte howay tujhe kahen na khoj saka.
    Magr soty howay mere khuwab mai tum thy.


    Teresiwa main zindgi ko sub me tlash karta rha.
    Magr tum hi thy zindgi or her aas mai tum thy!



    Comment


    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

      مَیں کون ہوں؟
      وہ کل بھی پوچھتی تھی یہ
      وہ پوچھتی ہے آج بھی
      مَیں کون ہوں؟
      سوال ہر نظر میں ہیں عجیب سے
      گو اُس کو جانتے ہیں سب قریب سے
      وہ عام ہے کہ خاص ہے
      ……اُداس ہے
      ہے اُس کی اوڑھنی بھی تار تار سی
      خزاں ہے آج ‘کل تلک بہار تھی
      وہ مُنصفی کے نام پر لزراُٹھے
      زبان اُس کی کٹ گئی
      ………….وہ کیا کہے؟
      سماعتوں میں آندھیوں کا شور ہے
      …………..وہ کیا سُنے؟
      کوئی تو اُس کا ہاتھ بڑھ کے تھام لے
      کوئی تو آئے اُس کو اپنا نام دے
      وہ کون ہے؟
      وہ پوچھتی ہے ہر کسی سے آج بھی
      مَیں کون ہوں؟؟؟



      فاخرہ بتول
      Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:12.


      Comment


      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

        ~*~*~کوئی چاند چہرہ کشا ہوا~*~*~

        کوئی چاند چہرہ کشا ہوا
        وہ جو دھند تھی وہ بکھر گئی
        وہ جو حبس تھا وہ ہَوا ہُوا
        کوئی چاند چہرہ کشا ہوا
        تو سمٹ گئی
        وہ جو تیرگی تھی چہار سُو
        وہ جو برف ٹھہری تھی روبرو
        وہ جوبے دلی تھی صدف صدف
        وہ جو خاک اڑتی تھی ہر طرف
        مگر اک نگاہ سے جل اٹھے
        جو چراغ جاں تھے بجھے بجھے
        مگر اک سخن سے مہک اٹھے
        مرے گلستاں‘ مرے آئینے
        کسی خوش نظر کے حصار میں
        کسی خوش قدم کے جوار میں
        کوئی چاند چہرا کشا ہوا
        مرا سارا باغ ہر ا ہوا



        Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:18.


        Comment


        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

          جدائی کے دنوں میں جب
          دلوں کی لالیاں
          پیلی رتوں کی سرد آہیں اوڑھ لیتی ہیں
          تو پھر
          سوکھی زمینوں پر
          کبھی بارش نہیں ہوتی
          کبھی سبزہ نہیں کھلتا
          جو منزل کی تمنا میں
          سر۔ دشت وفا تنہا مسافر ہے
          اسے یادوں کی چھاگل سے
          کبھی پانی نہیں ملتا!!
          Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:18.


          Comment


          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

            ایسا ہوسکتا ہے نا؟
            کہ میں نے جان لیا ہو
            تجھے تیری ذات کی گہرائی تک
            تیرے محل سے لے کر تنہائی تک
            ایسا ہوسکتا ہے نا ؟
            کہ میں نے بہت کرب سہا ہو
            تیرے ستم سے لے کر تیری مسیحائی تک
            اور ایسا بھی تو ہوسکتا ہے نا؟
            تجھے کوئی دکھ نہ ہو
            میرے ملنے سے لے کر میری جدائی تک
            ہاں یقین کرو ایسا ہوسکتا ہے شائد
            کہ عمر بھر کے لیے کافی ہو
            یہ دکھ کہ میں نے سفر کیا
            اپنی ذات سے لے کر
            تیری ذات کی رسائی تک
            Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:19.


            Comment


            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

              محبت

              محبت اس طرح جیسے گلابی تِتلیوں کے پر
              محبت زندگی کی جبینِ ناز کا جُھومر
              محبت آرزو کی سیپ کا انمول سا گوہر
              محبت آس کی دھوپ میں امید کی چادر
              تیرے گیسُو
              تیری پلکیں
              تیری آنکھیں
              محبت ہے تیری باتیں
              محبت ہے تمھارے ہجر کی اور وصل کی راتیں
              محبت ہے تیری دھڑکن
              محبت ہے میری سانسیں
              محبت میری خاموشی
              تمھاری بات جیسی ہے
              محبت کو اگر سمجھو تو
              اپنی ذات جیسی ہے
              Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:22.


              Comment


              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                یہ ہی وعدہ لیا تھا نا
                ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
                لو دیکھو دیکھ لو آ کہ
                ہماری آنکھوں کو دیکھو تم
                یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
                ہمارے ہونٹوں کو دیکھو تم
                ہمیشہ مسکراتے ہیں
                کوئی بھی غم اگر آیا
                اسے ہنس کر سہا ہم نے
                ہمارے چہرے کو دیکھو تم
                ہمیشہ پر سکون ہوگا
                کیا تھا ہم نے جو تم سے
                وہ وعدہ کر دیا پورا
                مگر یہ بات ہے پیارے
                کبھی جو وقت مل جائے
                تو ہماری شاعری پڑھنا
                تمہیں محسوس تو ہوگا
                کہیں تلخی بھرا لہجہ
                کہیں پر درد بھر جھیلیں
                کہیں لہجے کی کڑواہٹ
                سنو ہم خوش تو ہیں لیکن
                لہو ہر لفظ روتا ہے
                لہو ہر لفظ روتا ہے
                Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:23.


                Comment


                • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                  محبت


                  محبت اوس کی صورت
                  پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے
                  گلوں کی آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے
                  سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی، مسکراتی جگمگاتی ہے
                  محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے

                  کسی فردوس کی صورت
                  محبت اوس کی صورت


                  محبت ابر کی صورت
                  دلوں کی سر زمیں پہ گھر کے آتی ہے اور برستی ہے
                  چمن کا ذرہ زرہ جھومتا ہے مسکراتا ہے
                  ازل کی بے نمو مٹی میں سبزہ سر اُٹھاتا ہے
                  محبت اُن کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے
                  جو دل ہیں قبر کی صورت
                  محبت ابر کی صورت


                  محبت آگ کی صورت

                  بجھے سینوں میں جلتی ہے تودل بیدار ہوتے ہیں
                  محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں
                  کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے عروسِ جاں مہکتی ہے
                  دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی اور بکھرتی ہے
                  محبت جھاگ کی صورت
                  محبت آگ کی صورت


                  محبت خواب کی صورت

                  نگاہوں میں اُترتی ہے کسی مہتاب کی صورت
                  ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں
                  کہ پہچانی نہیں جاتی دلِ بے تاب کی صورت
                  محبت کے شجر پرخواب کے پنچھی اُترتے ہیں
                  تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں
                  تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں
                  تو کب کی منتظر آنکھوں میں شمعیں جاگ اُٹھتی ہیں

                  محبت ان میں جلتی ہے چراغِ آب کی صورت
                  محبت خواب کی صورت


                  محبت درد کی صورت

                  گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہے
                  شبانِ ہجر میںروشن ستارہ بن کے رہتی ہے
                  منڈیروں پر چراغوں کی لوئیں جب تھرتھر اتی ہیں
                  نگر میں نا امیدی کی ہوئیں سنسناتی ہیں
                  گلی جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں رہتا
                  دکھے دل کے لئے جب کوئی دھوکا نہیں رہتا
                  غموں کے بوجھ سے جب ٹوٹنے لگتے ہیں شانے تو
                  یہ اُن پہ ہاتھ رکھتی ہے
                  کسی ہمدرد کی صورت


                  گزر جاتے ہیں سارے قافلے جب دل کی بستی سے
                  فضا میں تیرتی ہے دیر تک یہ
                  گرد کی صورت
                  محبت درد کی صورت
                  Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:24.


                  Comment


                  • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                    محبت

                    محبت حرفِ اول ہے
                    محبت حرفِ آخر ہے
                    یہ ہے اک ایسا جذبہ جو
                    ظہور اپنے میں ماہر ہے
                    زمانے میں اداسی بھی
                    محبت بانٹ سکتی ہے
                    کسی کے دل سے نفرت کو
                    محبت چھانٹ سکتی ہے


                    محبت باوفا بھی ہے
                    محبت دل ربا بھی ہے
                    محبت کرنے والوں کو
                    محبت سے گلہ بھی ہے
                    محبت میں جو ہوتے ہیں
                    گلے وہ سب محبت ہیں
                    لگن چاہت وفاداری
                    یہ سارے ڈھب محبت ہیں
                    محبت آن جیسی ہے
                    محبت مان جیسی ہے
                    محبت پھول جیسی ہے
                    محبت جان جیسی ہے
                    محبت جان لیتی ہے
                    محبت جان دیتی ہے
                    محبت سرفروشی کو
                    ہمیشہ مان لیتی ہے

                    محبت اک تبسّم ہے
                    جو پھولوں میں بھی کھلتا ہے
                    کبھی تتلی کے پنکھوں میں
                    کبھی ممتا میں ملتا ہے
                    محبت سانس لیتی ہے
                    محبت دیکھ سکتی ہے
                    محبت ساتھ چلتی ہے
                    محبت رہ بدلتی ہے
                    کسی کی شادمانی کو
                    محبت سوچ سکتی ہے
                    یہ ساری زندگانی کے
                    غموں کو نوچ سکتی ہے
                    محبت اک نگینہ ہے
                    یہ جینے کا قرینہ ہے
                    نہیں جو ڈوبنے پاتا
                    محبت وہ سفینہ ہے

                    جہاں کے سب مذاہب میں
                    محبت کا تقدّس ہے
                    یہی انساں کے جذبوں میں
                    عطا سب سے مقدس ہے
                    محبت کا یہ جذبہ اب
                    بڑا پامال ہوتا ہے
                    یہ جس کے دل میں بس جائے
                    بہت بے حال ہوتا ہے
                    محبت کل بھی ہوتی تھی
                    محبت اب بھی ہوتی ہے
                    مگر اپنے مقدر پر
                    محبت آج روتی ہے

                    Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:25.


                    Comment


                    • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                      محبت نام کا جو اک جزیرہ ہے!

                      محبت نام کا جو اک جزیرہ ہے
                      وہاں جانا پڑے تم کو
                      ہماری یاد کو ساتھ لے لینا
                      سنا ہے اس جزیرے پر کبھی دو ہنس رہتے تھے
                      وہ دونوں ایک دوجے کے دلوں پر راج کرتے تھے
                      وہ اک دوجے کی آنکھوں میں اترکر خواب چنتے تھے
                      وفا کے تانے بانے ریشمی باتوں سے بنتے تھے
                      پھر اس کی روز ہی تجدید بھی کرتے
                      مگر رُت کے بدلتے ہی ہوا ایسے
                      وہ دونوں مختلف سمتوں میں چل نکلے
                      سنا ہے پھر کبھی دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا

                      محبت نام کو جو اک جزیرہ ہے
                      وہاں جانا پڑے تم کو
                      تو اس تنہا زشجر کے پاس بھی جانا
                      کہ جس کی ساری شاخوں کے لبادے پر،
                      ہر اک جانب کسی کا نام لکھّا ہے
                      سنا ہے لکھنے والا ،زندگی بھر پھر کبھی کچھ نہیں لکھ پایا
                      وہ اپنی انگلیوں پر خون کی مہریں لگا بیٹھا
                      مقدّر دار کر بیٹھا ۔۔۔وہ خود کو ہار کر،بیٹھا

                      محبت نام کو جو اک جزیرہ ہے
                      وہاں جانا پڑے تم کو
                      ہماری یاد کو بھی ساتھ لے لینا
                      ہماری یاد تپتی دھوپ میں چھاؤں کی صورت ہے
                      یہ ماضی کے کسی معصوم سے گاؤں کی صورت ہے
                      Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:26.


                      Comment


                      • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                        تمہیں ضد ہے کہ میں کہہ دوں
                        مجھے ضد ہے کہ تم کہہ دو
                        مجھے تم سے محبت ہے
                        کہو مجھ سے محبت ہے
                        نہیں یہ جانتے دونوں
                        محبت کب محتاج ہوتی ہے
                        لفظوں کی ،باتوں کی
                        محبت تو ہماری دھڑکنوں کے ساز میں شامل
                        سُریلے گیت کی مانند
                        محبت یاد کی دیوی
                        جو تنہا رات کو اکثر آتی ہے آنکھوں میں
                        محبت مسکراہٹ ہے
                        حسیں نازک سے ہونٹوں میں
                        محبت صندلی ہاتھوں کی
                        نازک لرزشوں میں ہے
                        محبت سوچ کی گہرائیوں سے پھوٹتی خوشبو
                        ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
                        محبت آنکھ میں پلتا ہوا پُر اسرار سا جذبہ
                        جسے اب تک نہیں کوئی سمجھ پایا
                        نہ اس کی کوئی صورت ہے
                        نہ اس کا کوئی پیمانہ
                        ڈھکے الفاظ میں اس کا بہت اظہار ہوتا ہے
                        کچھ ایسے ہی کہ جیسے اب
                        تہہِ دل سے تو ہم دونوں اقرار کرتے ہیں
                        مگر پھر بھی نجانے کیوں
                        تمہیں ضد ہے کہ میں کہہ دوں
                        مجھے ضد ہے کہ تم کہہ دو
                        مجھے تم سے محبت ہے
                        کہو مجھ سے محبت ہے
                        Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:28.


                        Comment


                        • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                          اک کمال کی خواہش

                          کس طرح سجاتےہو
                          مصلحت کی شاموں میں
                          محفلیں محبت کی
                          اور محبتیں بھی وہ
                          سال بھر مہک جن کی
                          دل کی ساری گلیوں میں
                          رقص کرتی پھرتی ہے


                          کس طرح جلاتے ہو
                          آندھیوں کے موسم میں
                          تم دیے رفاقت کے
                          تم جو پیار کی دولت
                          اپنےدل کے ہاتھوں سے
                          خوشبوؤں کی باتوں سے
                          اس طرح لٹاتے ہو
                          جس طرح کوئی جگنو
                          شب کے ریگزاروں پر
                          روشنی لٹاتا ہے
                          تم جو حبس موسم میں
                          اک ہوا کا جھونکا ہو


                          کس طرح سجاتےہو
                          مصلحت کی شاموں میں
                          محفلیں محبت کی
                          کچھ ہمیں بھی بتلاؤ
                          کچھ ہمیں بھی سکھلاؤ
                          ہم تو اپنے صحرا کے
                          بےنوا مسافر ہیں
                          ہم تمہارے جزبوں کی
                          نیک سی فضاؤں میں
                          پھول جیسےگیتوں کی
                          رقص کرتی خوشبوکے
                          بے قرار شاعر ہیں
                          Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:29.


                          Comment


                          • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                            سمندر پار کرنا ہے


                            سنو جاناں!
                            محبت رُت میں لازم ہے
                            بہت عجلت میں یا تاخیر سے وہ مرحلہ آئے
                            کوئی بے درد ہوجائے
                            محبت کی تمازت سے بہت بھرپور سا لہجہ
                            اچانک سرد ہوجائے
                            گلابی رت کی چنچل اوڑھنی بھی زرد ہوجائے
                            تو ایسے موڑ پر ڈرنا نہیں، رکنا نہیں، گھبرا نہیں جانا
                            غضب ڈھاتی ہوئی سفاک موجوں سے
                            کسی بھی سرخ طوفاں سے
                            بہت نازک سی، بے پتوار دل کی ناؤ کو اس پل
                            ہمیں دوچار کرنا ہے
                            ہمارا عہد ہے خود سے
                            کسی قیمت پہ بھی ہم کو
                            سمندر پار کرنا ہے
                            Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:30.


                            Comment


                            • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                              "تھی" سے "ہے " تک


                              کہا میں نے
                              مجھے تم سے محبت ہے
                              مگر تم نے سہولت سے کہا ہنس کر
                              ذرا تم" ہے" بدل ڈالو
                              لکھو کہ" تھی "
                              صحیح مصرع لکھو جاناں!
                              تمہیں مجھ سے محبت تھی، تمہیں مجھ سے محبت تھی

                              سنو ، جذبے کبھی بھی اس قدر مہمل نہیں ہوتے
                              یہ جذبے گو کبھی ندی کی صورت میں
                              کبھی دریا کی طغیانی سے ہوتے ہیں
                              مگر یہ اس قدر ارزاں نہیں ہوتے

                              یہ " ہے" ہوتے ہیں جس لمحے، فقط اثبات ہوتے ہیں
                              اگر یہ " تھا " کا معنی بن گئے تو پھر کبھی بھی حال کا صیغہ نہیں بنتے
                              مگر تم کیسے سمجھو گے،مگر تم کیسے جانو گے؟
                              یہ سب جذبوں کی باتیں ہیں
                              عجب جذبوں کی باتیں ہیں
                              Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:32.


                              Comment


                              • Re: Nazmein ( Only in Urdu Font ).........!!!

                                محبت تم نے کی ہوگی


                                جو تم کہتے ہو تو میں مان لیتی ہوں
                                محبت تم نے کی ہوگی
                                مگر جاناں!
                                محبت سلسلہ در سلسلہ اپنے تقاضوں میں مقیٌد ہے
                                تمہیں بھی تو پتہ ہوگا؟
                                اگر محبوب کے ماتھے پہ آئے اک شکن تک بھی
                                دراڑیں اَن گِنت سی چاہنے والے کے دل پر بھی اُبھر آئیں
                                لبوں کی مسکراہٹ توڑ دے دَم،
                                دھڑکنیں بے دَم سی ہوجائیں
                                انا محبوب کے پیروں تلے رکھ کر لگے معراج پالی ہے
                                لگے جاں آئینہ خانے میں تنہا ڈولتی، چاروں طرف بے کل سی پھرتی ہے
                                سبھی آئینوں میں محبوب کا پیکر دکھائی دے
                                بچھڑ کے اس سے کچھ بھی نہ سجھائی دے
                                ہتھیلی پر لیے آنکھیں ، قدم جب بھی اٹھیں تو اس کی جانب ہی سدا اٹھیں
                                اسے رب کی جگہ مت دو مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                                رب سے اسے کم تر بھی مت جانو
                                یہ تن مٹی میں مٹی کرکے بھی اس کو منانا جو پڑے تم کو
                                منالینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گلے اس کو لگا لینا
                                ذرا بتلاؤ گے جاناں!
                                کہ تم ان انتہاؤں کے سفر میں کس جگہ پر ہو؟
                                مگر چھوڑو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                                جو تم کہتے ہو تو میں مان لیتی ہوں
                                محبت تم نے کی ہوگی

                                Last edited by pErIsH_BoY; 2 February 2014, 14:33.


                                Comment

                                Working...
                                X