Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

    Hai koi Wakeel ba kamaal
    Jo hara hua ishq jatva day mujhe

    Comment


    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

      "Suno,
      "Mujhay Tum Duaa Detay Ho Na...?
      K...
      "Khuda Tumhain Hamesha khush
      Rakhay . . !





      ... "Jahan Bhi Rakhay..
      "jis k saath b rakhay ,
      "Par na janay Q ?
      "Is Aakhri Jumlay Par Mujhay,
      "Bad_Dua ka Gumaan Hota Hai......!

      Comment


      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

        "Hum"Ne"Kab"Man ga"Hai,


        Tum"Se"Apni
        Wafaon"Ka"Sila*


        Bus



        "Dard"Dete"Raha "Kro,


        "Muhabat"Barhti "jaye"gi'...

        Comment


        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

          Khareed Sakty

          To USY Apni

          "ZINDAGI" Bech

          Kar Bhi Khareed

          Lety.

          Par Kuch Log

          "QEEMAT" Se Nahi

          "QISMAT" Se MiLa

          Karte Hain.

          Comment


          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

            samnay umar parri hai tanhaii kii

            wo mujhe choor giya shaam se pehlay pehlay

            Comment


            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

              من بند کلی کی مانند

              آنکھیں اداسی میں قید

              بس اِک لمحہ تیرے ملن کا





              اُس لمحے کی

              تیرے ملن کی خواہش

              ابھی یہ ہونا تھا باقی

              اور ہو گئی بارش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

              بھیگ گئی خواہش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

              Comment


              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                میں بد قسمتی پہ اک نظم لکھنے کو تھا
                مری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے
                کاغذ بھر گیا
                اور میں نے قلم نیچے رکھ دیا
                کیا اشکوں سے تر کاغذ
                لوگوں کو دکھا سکتا تھا؟
                وہ سمجھ پاتے
                یہی تو بد قسمتی ہے

                Comment


                • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                  انار کلی کے
                  دیواروں میں چننے کا
                  جب بھی موسم آتا ہے
                  آس کے موسم مر جاتے ہیں
                  ہر جاتے ہیں
                  چاند سورج
                  آکاش اور دھرتی
                  زیست کے سب رنگ
                  پھیکے پڑ جاتے ہیں
                  کل کی مانگ سجانے کو
                  عشق
                  پھر بھی زندہ رہتا ہے
                  ہر دکھ سہتا ہے
                  یہ کھیل شہزادوں کا ہے
                  شہزادے کب مرتے ہیں
                  شہ کی لاٹھی
                  انار کلی کے سر پر
                  منڈلاتی رہتی ہے
                  کمزور عضو پر
                  سب موسم بھاری ہوتے ہیں

                  Comment


                  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                    اک پل بھی تیری یاد سے غافل نہ ھوا
                    میں مذہبِ وفـــــا کا تہجد گُــزار ھوں

                    Comment


                    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                      ﻻﮐﮫ ﺿﺒﻂ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯽ
                      ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﺩﻋﻮﮮ ہوﮞ
                      ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ
                      ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﺍﺭﺍﺩﮮ ہوﮞ
                      ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﺗﺮﮎ ﮐﺮﮐﮯ ﺟﯿﻨﮯ ﮐﺎ
                      ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺳﻨﺎﻧﮯ ﮐﻮ
                      ﮐﺘﻨﮯ ﻟﻔﻆ ﺳﻮﭼﮯ ہوﮞ
                      ﺩﻝ ﮐﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁہٹ ﭘﺮ
                      ﺑﺮﻣﻼ ﺩﮬﮍﮐﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﻮﻥ ﺭﻭﮎ ﺳﮑﺘﺎ ہے

                      Comment


                      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                        آ کسی شام کسی یاد کی دہلیز پر آ۔۔
                        عمر گزری تجھے دیکھے ہوئے بہلائے ہوئے

                        یاد ہے؟؟
                        ہم تجھے دل مانتے تھے
                        یاد ہے؟؟
                        ہم تجھے سکھ جانتے تھے

                        رات ہنس پڑتی تھی بہ ساختہ درشن سے تیرے
                        دل کے تیری دوری سے روپڑتا تھآٓ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                        یاد ہے؟؟
                        تیری خاموشی سے ہم مرجاتے تھے
                        تیری آواز سے جی اٹھتے تھے

                        آ کسی شام کسی یاد کی دہلیز پر آ۔۔
                        عمر گزری تجھے دیکھے ہوئے بہلائے ہوئے

                        Comment


                        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                          تمہیں یہ کیسی شکائتیں ہیں؟

                          تمہیں یہ کیسی شکائتیں ہیں؟
                          تمہی بتاؤ
                          کہ تم سے میں نے
                          سُلگتے لمحوں، بکھرتے خوابوں
                          شکستہ جذبوں کی بات کی ہے؟
                          تمہی بتاؤ
                          کہ میں نے اپنے سفر کی ساری صعوبتوں میں
                          تمہاری زُلفوں
                          تمہاری آنکھوں
                          تمہارے عارض سے بُھول کر بھی
                          خراج مانگا ہے رتجگوں کا؟
                          مرے لیے تو یہی بہت ہے
                          کہ میں، سفر میں نہیں ہوں تنہا
                          مرے شریک سفر ہو تم بھی
                          مجھے یقیں ہے
                          کہ عمر بھر میں
                          بدن کی ساری تھکن اُٹھائے
                          سفر کی ساری صعوبتوں میں
                          تمہارے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر
                          یونہی شریک سفر رہوں گا
                          تمہیں یہ کیسی شکائتیں ہیں؟

                          Comment


                          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                            اس ایک حادثے نے میری دنیا ہی
                            بدل دی‘
                            یہ خدا کی ذات پر یقین جیسا
                            سچ تھا
                            میری زندگی‘ خشک‘ ویران اور
                            خاموش۔۔۔
                            میں نہیں جانتی کہ انسان کا سوچا‘
                            کبھی پورا بھی ہوتا ہے۔
                            اور پھر۔۔۔اچانک تم ملے‘
                            تم وہی تو تھے‘ میری سوچ‘ میرا احساس
                            میرا تصور اور میرا خواب
                            اور پھر ۔۔۔مجھ پر تمہارے جذبوں اور
                            لفظوں کی برسات۔۔
                            یہ سب کچھ میں نے پہلی بار سمجھا‘
                            محسوس کیا۔۔
                            لیکن اب زندگی کی ایک نئی آزمائش سامنے ہے
                            نہیں جانتی کہ تمہارا یہ ساتھ
                            دو گھڑیوں کا ہے
                            یا جیون بھر کا
                            لیکن پھر سوچتی ہوں‘
                            میری' تم تک ‘ پہنچ ہو یا نہ ہو
                            لیکن ‘ تمہارا سراغ ہی‘
                            !!میری زندگی کا حاصل ہے

                            Comment


                            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                              !مجھے بس اِتنا یاد ہے
                              جب میں نے کہا تھا
                              !جاناں
                              میں تمہاری ہر خواہش پوری کروں گا
                              خواہ وہ کیسی بھی ہو ؟
                              یہ سُن کر اُس نے میرا ہاتھ تھام لیا تھا
                              اس سے پہلے کہ وہ کچھ کہتی
                              میرے ہاتھ پر دو نیم گرم قطرے گرے تھے
                              وہ میرے سینے سے لگ کر بولی تھی
                              مَیں جانتی ہوں ۔
                              !تم مجھ سے بہت محبت کرتے ھو نا
                              بھلے وہ دیکھ نہ پائی تھی مگر
                              آنکھیں تو میری بھی بھر آئیں تھیں
                              مگر یہ آج کیا ہو گیا ہے ؟
                              کہ ہمیں ترکِ تعلق نے آ گھیرا ہے
                              وہ کہتی ہے
                              تم مجھے بھول کیوں نہیں جاتے
                              میں کہتا ہوں
                              بھول کر بھی تمہیں بھول نہیں سکتا
                              وہ کہتی ہے
                              تم خود ہی تو کہا کرتے ھو
                              جاناں !
                              مَیں تمہاری ہر خواہش پوری کروں گا
                              خواہ وہ کیسی بھی ہو ۔ ۔

                              Comment


                              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                                کیا ملا محبت سے
                                خواب کی مسافت سے
                                وصل کی تمازت سے
                                روز و شب ریاضت سے
                                کیا ملا محبت سے
                                ایک ہجر کا صحرا
                                ایک شام یادوں کی
                                اِک تھکا ہوا آنسو

                                Comment

                                Working...
                                X