Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

    دن اسی سوچ کے چنگل میں گزر جاتا ہے
    زندگی تیرے تقاضوں کو نبھاؤں کیسے

    کس طرح خود کو تری فکر سے آزاد کروں
    اپنی سوچیں تری سوچوں سے چھڑاوں کیسے

    Comment


    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

      وہ مجھ کو لکھتا تھا
      اے میری جان۔۔۔۔۔۔!!

      جدائیوں کی اُداس رُت میں
      خفا نہ ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔! !

      میں لوٹ آیا تو قربتوں کے
      حسین موسم سے
      دل کے آنگن سنوار دوں گا

      بہار اُس میں اُتار دوں گا
      میں لے کے آؤںگا ساتھ اپنے

      محبتوں کے گلاب موسم
      وفا میں ڈوبے سیماب لمحے

      تمہاری خاطر، تمہاری خاطر۔۔!!

      مگر وہ آیا ________

      تو عذر لایا ________________
      جواز لایا ___________

      وضاحتوں کا محاز لایا۔

      میں جن دنوں کی تھی انتہا پر

      وہ پھر سے اُن کا آغاز لایا _________!!

      Comment


      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


        فقط اتنی سی خواہش ہے
        کہ ہر اک خواب کو اپنے
        حقیقت رنگ میں کر لوں
        رہے اپنا نہ کچھ مجھ میں
        تمہیں جیون میں یوں بھر لوں

        Comment


        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


          ایک وہ ہے کہ بے خبر و بے نیاز بیٹھا ہے
          اور ایک میں ہوں کہ اسکی آرزو میں غرق

          Comment


          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

            پاس کسی دریا کے کوئی
            بھیگا جھونپڑ
            تم اور میں

            کاندھا تیرا , اور سر میرا
            پاگل سی چپ
            تم اور میں
            ____!

            Comment


            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~



              محبت ریت جیسی تھی،
              مجھے یہ غلط فہمی تھی،
              کہ
              محبت ڈھیر ساری تھی ۔ ۔ ۔
              میں دونوں ہاتھ بھر بھر کر
              محبت کو سنبھالوں گا
              زمانے سے چھپا لوں گا،
              کبھی کھونے نہیں دوں گا،
              مگر
              میں نے اسی ڈر سے،
              محبت ہی نہ کھو جائے
              یہ مٹھیاں بند رکھی تھیں
              مگر
              جب
              مٹھیاں کھولیں
              تو
              دونوں ہاتھ خالی تھے
              محبت کے سوالی تھے
              کیونکہ
              محبت ریت جیسی تھی

              Comment


              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                اسے مجھ سے محبت نہیں تھی


                اسے مجھ سے محبت نہیں تھی
                پھر بھی اس نے ہمیشہ تسلیم کیا
                کہ میں اس کا آنے والا وقت ہوں
                لیکن
                اسے یہ علم نہیں تھا
                کہ آنے والا وقت ہمیشہ دور ہی دکھائی دیتا ہے
                اور پھر اچانک ہی گزر جاتا ہے
                یہ بتائے بغیر
                کہ وہ گزر رہا ہے

                Comment


                • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                  تمہیں کیا معلوم....!!!
                  سرد ہوا کے دوش پر
                  اڑنے والے خزاں رسیده درختوں کے
                  ان زرد پتوں سے پوچھو کہ
                  شاخوں سے ٹوٹنا
                  اور ٹوٹ کر بکھرنا کسے کہتے ہیں.....

                  Comment


                  • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                    بہت دشوار ہوتا ہے
                    خواہشوں کے گھروندے
                    بنا کے توڑتے رہنا
                    فقط اک چپ میں سارے
                    دکھ چھپا کر مسکراتے رہنا
                    بہت دشوار ہوتا ہے
                    کسی کے ساتھ چلنا
                    اور کسی موڑ پر بچھڑ جانا
                    پھر بساط وقت سے بچنا
                    !یادوں کے سنگ چلنا
                    بہت دشوار ہوتا ہے
                    جانےکب ملے ہمیں وہ ہنر
                    کہ میں ہاتھ بڑھا کر
                    روک سکوں
                    جاتے لمحوں کو
                    گزرتے پلوں کو
                    مگر ایسا کرنا۔۔۔
                    بہت دشوار ہوتا ہے
                    اور
                    ایسا ہر بار ہوتا ہے

                    Comment


                    • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                      سائڈ ٹیبل پہ چائے کا کپ ۔ ۔
                      ہاتھ میں عشق پہ لکھی گئی ایک داستاں کی کتاب
                      اور دل یہ بھی چاہے کہ چھت پہ جا کے ۔ ۔
                      رات کی تنہائی ۔ ۔
                      چاند کی اداسی ۔ ۔
                      ۔ ۔ اور لمحوں کی بےبسی کو
                      اپنے اندر اتار کے ۔ ۔
                      خود کو عشقِ لاحاصل میں قید کر لیا جائے
                      اور ایسے میں کسی کی یاد نہ آئے

                      Comment


                      • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                        محبت دفن کر دی ہے
                        تو میری لاش بھی تو دفن کر دو تم
                        کہیں ایسا نہ ہو کچھ گِدھ یا کچھ کوّے
                        مِری آنکھیں ہی کھا جائیں
                        اگر ایسا ہوا تو میں
                        محبت سے تو ہوں محروم
                        لیکن پھر تمھاری راہ تکنے سے
                        نہ میں محروم ہو جاوں
                        _________________

                        Comment


                        • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                          تمہارے واسطے
                          جتنی دعائیں سوچ رکھی ہیں
                          اگر لکھنا انہیں چاہوں
                          ... بڑی ہی مختصر
                          یہ زندگی محسوس ہوتی ھے
                          سو
                          تو دو مصروں میں
                          میرے یہ حسیں جذبے سمجھ لینا
                          تمھاری رات
                          ٹھہرے پانیوں کے شور جیسی ہو
                          تمھارا دن
                          تمھارے بچپنے کی عید جیسا ہو

                          Comment


                          • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~


                            اعتراف۔۔۔۔!!!

                            ازل سے تا ابد جاناں!
                            فلک کے چاند تاروں سے
                            میری دھرتی کے ذرّوں سے
                            پہاڑوں کی بلندی سے
                            صبا کی شوخیوں سے،پھولوں کی ملاہٹ سے
                            تپش خورشید کی اور چاند کی رُو پہلی کرنوں سے
                            اُفق کی وسّعتوں اور نیلگوں گہرے سمندر سے
                            کہیں زیادہ، کہیں بڑھ کر
                            !! مجھے تم سے محبت ہے۔۔۔۔۔

                            __________________

                            Comment


                            • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                              Maine Usskay Hathoon mai
                              Ek Siyah Til Dekha
                              Aur Kaha
                              Yeh Daulat Ka Til Hai
                              Usne Apnay Dono Hathoon Mai
                              Mera Chehra Thaama
                              Aur Kaha
                              Haan Dekho
                              Mere Dono Hathoon mai
                              Kitni Daulat Hai....

                              Comment


                              • Re: ~..^..~ life ki Diary Sey ~..^..~

                                Dua to jane kaun si thi,
                                Zehen mein nahin,
                                Bas itna yaad hai,
                                Ke do hatheliyan mili huyi thi,
                                Jin mein ek meri thi,
                                Aur ik tumhari..
                                __________________

                                Comment

                                Working...
                                X