Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جع&#1601

    سارہ جی یہ لنک دینے کا بہت بہت شکریہ
    :star1:

    Comment


    • Re: نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جع&#1601

      سی دھن میں تم بھی جو بستیوں کو تیاگ دو
      اسی راہ ِ خانہ خراب میں مجھے دیکھنا



      Ala Ha

      Khush rehay



      PBT
      :(

      Comment


      • Re: نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جع&#1601

        nice sharing !!

        Comment


        • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

          کاش اے کاش، ہم ٹھہر سکتے

          یہ ستارے، یہ شبنمی آنسو
          نہ لٹاو یہ قیمتی آنسو
          کل بھی آنسو تھے، آج بھی آنسو
          ہوگئی اپنی زندگی آنسو


          تھی یہ حسرت کہ زخم بھر سکتے
          کاش اے کاش، ہم ٹھہر سکتے


          جان ِ جاناں ، ےہ نازنیں گیسو
          نکہت افشاں و سنبلیں گیسو
          ہائے آشوب آفریں گیسو
          یہ پریشان، عنبریں گیسو

          وائے حسرت کہ یہ سنور سکتے
          کاش اے کاش ہم ٹھہر سکتے


          ہم کو خود سے گزر ہی جانا تھا
          یوں ہر ایک زخم بھر ہی جانا تھا
          جو تھا کرنا وہ کر ہی جانا تھا
          ایسے عالم میں مر ہی جانا تھا

          شرم آتی ہے، کاش مر سکتے
          کاش، اے کاش، ہم ٹھہر سکتے


          کیا کریں کوئی اختیار نہیں
          اپنا گھر ہم کو سازگار نہیں
          اب کسی شے کا انتظار نہیں
          وقت کا کوئی اعتبار نہیں

          وقت کا اعتبار کر سکتے
          کاش ،اے کاش ہم ٹھہر سکتے


          دل کے حق میں ذرا نہیں ہے وقت
          بے گماں مقتل ِ یقیں ہے وقت
          ہر نفس قہر آفریں ہے وقت
          ایک دریائے آتشیں ہے وقت

          کاش ہم اس کے پار اتر سکتے
          کاش ۔ اے کاش ہم ٹھہر سکتے
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment


          • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

            Originally posted by saraah View Post
            کاش اے کاش، ہم ٹھہر سکتے

            یہ ستارے، یہ شبنمی آنسو
            نہ لٹاو یہ قیمتی آنسو
            کل بھی آنسو تھے، آج بھی آنسو
            ہوگئی اپنی زندگی آنسو

            Khubsorat intikhaab

            Comment


            • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

              thank u Nadi ,CP,khan bhai :)
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

                buhat khoob..

                Comment


                • مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ

                  مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ
                  وہی آہ صبحگاہی، وہی گریہء شبانہ

                  تب و تاب یک نفس تھا غمِ مستعارِ ہستی
                  غمِ عشق نے عطا کی مجھے عُمرِ جاودانہ

                  کوئی بات ہے ستمگر کہ میں جی رہا ہوں اب تک
                  تری یاد بن گئی ہے مری زیست کا بہانہ

                  میں ہوں اور زندگی سے گلہء گریز پائی
                  کہ ابھی دراز تر ہے مرے شوق کا ترانہ

                  جو اسیر رنگ و بو ہوں تو مرا قصور یارب!
                  مجھے تو نے کیوں دیا تھا یہ فریب آب و دانہ

                  تو جو قہر پر ہو مائل تو ڈبو دے موجِ ساحل
                  ترا لطف ہو جو شامل تو بھنور بھی آشیانہ

                  مرے نالوں سے غرض کیا تیری نغمہ خوانیوں کو

                  یہ صدائے بے نوائی، وہ نوائے دولتانہ


                  (thanks to Mr Kashifi)
                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment


                  • Re: مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ

                    zabardast sharing
                    saraah dear :rose

                    Comment


                    • Re: مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ

                      bohat khoob saraah:thmbup:

                      Comment


                      • Re: مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ

                        اسلام علیکم


                        تو جو قہر پہ ہو مائل تو ڈبو دے موج ساحل
                        تیرا لطف ہو جو شامل تو بھنور بھی آشیانہ

                        نہائت ہی خوبصورت انتخاب
                        آپ کے اعلٰی زوق کا گواہ۔، مزید خوبصورت انتخاب کا انتظار رہے گا
                        اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
                        Last edited by S.Athar; 6 November 2010, 10:28.
                        :star1:

                        Comment


                        • Re: مجھے کس طرح یقیں ہو کہ بدل گیا زمانہ

                          aap sab ka bohat shukria
                          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                          Comment


                          • تعبیریں پرانی ہو گئیں
                            خواب کے پھولوں کی تعبیریں پرانی ہو گئیں
                            خون ٹھنڈا پڑ گیا، آنکھیں پرانی ہو گئیں

                            جس کا چہرہ تھا چمکتے موسموں کی آرزو
                            اس کی تصویریں بھی اوراقِ خزانی ہو گئیں

                            دل بھر آیا کاغذ خالی کی صورت کو دیکھ کر
                            جن کو کہنا تھا وہ سب باتیں زبانی ہو گئیں

                            جو مقدر میں تھا اس کو روکنا تو بس میں نہ تھا
                            ان کا کیا کرتے جو باتیں نا گہانی ہو گئیں

                            رہ گیا مشتاق دل میں رنگِ یادِ رفتگاں
                            پھول مہنگے ہو گئے قبریں پرانی ہو گئیں

                            بشکریہ جناب الف عین
                            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                            Comment


                            • Re: تعبیریں پرانی ہو گئیں

                              Waoooo bohat Shandar Nazam
                              Phool Mahngay Hogaiy Qabrain porane He Gaien
                              :star1:

                              Comment


                              • Re: تعبیریں پرانی ہو گئیں

                                suprubbb
                                sharing

                                Comment

                                Working...
                                X