re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔
جو تم ٹھہرو تو ہم آواز دیں عمرِ*گریزاں کو،
ابھی اک اور نشتر کی ضرورت ہے رگِ جاں کو،
کبھی ہم نے بھی رنگ و نور کی محفل سجائی تھی،
کبھی ہم بھی سمجھتے تھے چمن اک روئے خنداں کو،
کبھی ہم پر بھی یونہی فصلِ گل کا سحر طاری تھا،
کبھی ہم بھی جنوں کا حق سمجھتے تھے گریباں کو،
کہیں ایسا نہ ہو شیرازہء ہستی بکھر جائے،
نہ دیکھو اس توجہ سے کسی آشفتہ ساماں کو،
تری جمعیتِ خاطر کا دشمن کون ہے ظالم؟
خدا ناکردہ توُ سمجھے مرے حالِ*پریشاں کو،
کسی کا دوست ہے کوئی نہ کوئی دشمنِ جاں ہے،
حزیں اپنے ہی سائے ڈس گئے کمبخت انساں کو۔۔
حزیں صدیقی

Comment