Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

    wah wah wah wadi ustani jeeeeee kia bat a......................
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

      ہے دُعا ایسی ادا بنوں، رُخِ یار پر ہی رہا کروں
      کبھی پھول بن کے کِھلا کروں، کبھی اشک بن کے ہنسا کروں

      مری آرزو ہے فقط یہی، تیرا گیت بن کے رہا کروں
      تیرے دل سے نکلوں اگر کبھی، تو تیرے لبوں پہ سجا کروں

      میرا یہ وجود ہو کم سے کم، کہیں ریت پر کسی نقش سا
      تُو بنائے تو میں بنا کروں، تُو مٹائے تو میں مِٹا کروں

      کبھی سرد آہوں کا ہار ہوں، کبھی آنسوؤں کی قطار ہوں
      میں ہر ایک درد کا پیار ہوں، غمِ یار تجھ سے گِلا کروں

      میں تمام یاد کے موتیوں کو رکھے ہوں آنکھوں کی قید میں
      تیرا حکم مجھ کو ملے اگر تو میں قیدیوں میں رہا کروں
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

        Wah Saraah jee, bohat hi khoobsurat intikhaab hay aap ka, yoon tou saari ghazal hi qabil-e-tehseen hay magar yeh shair dil kay qareeb sa laga...!

        میں تمام یاد کے موتیوں کو رکھے ہوں آنکھوں کی قید میں
        تیرا حکم مجھ کو ملے اگر تو میں قیدیوں میں رہا کروں

        Keep sharing, khush rahyeh
        sigpic

        Comment


        • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

          nice intekhaab saraah siso

          Comment


          • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

            :)
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

              لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیں
              ساقیا ۔۔۔۔۔ ساقیا سنبھال ہمیں

              رو رہے ہیں کہ ایک عادت ہے
              ورنہ اتنا تو نہیں ملال ہمیں

              اختلاف جہاں کا رنج نہ تھا
              دے گیے مات خیال ہمیں

              پھر متاع ہیں تیرے جمال کے ہم
              آیینے کی طرح سنبھال ہمیں

              ہم تیرے دوست ہیں فراز مگر
              اب نہ اور الجھنیوں میں ڈال ہمیں
              Last edited by saraah; 17 March 2010, 11:35.
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔


                :shyy:
                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment


                • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

                  شکيب ديپ سے لہرا رہے ہيں پلکوں پر
                  ديار چشم ميں کيا آج رت جگا ہے کوئي
                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment


                  • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

                    Bohat khub

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                    Comment


                    • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔



                      محبت دشتِ فرقت میں
                      بنا رختِ سفر چلتے کسی مجذوب کے دل سے نکلتا ایک
                      نوحہ ہے
                      محبت راستوں کے جال میں بھٹکتا ہوا راہی
                      کسی کے بام پہ ٹھہرا ہوا ایک اجنبی چہرہ
                      محبت خواب بن جائے تو تعبیریں نہیں ملتیں
                      محبت ایک بارش ہے
                      جو اک ایک بوند کر کے تن سے من میں جب اترتی ہے
                      سریلے ساز بجتے ہیں
                      انوکھے باب کھلتے ہیں
                      محبت کرنے والے تو فصلِ جاں کو داؤ پر لگا کر
                      بات کرتے ہیں
                      محبت ایک سرگوشی
                      کسی فنکار کے ہاتھوں سے جھڑتا بے خودی کا راگ
                      محبت بارشوں کے موسم میں یاد کی کایا
                      محبت جلتے تپتے راستوں پر پھیلتا سایا
                      محبت اک قضا بن کر بھی آتی ہے
                      کئی لوگوں کے جیون میں
                      محبت مرگِ گل بھی ہے
                      محبت یاس کی صورت
                      اک ایسی پیاس کی صورت
                      کبھی جو بجھ نہیں پاتی
                      محبت اک اداسی ہے
                      بلا کی خامشی بھی ہے
                      محبت موسموں کو حسن کا پیغام دیتی ہے
                      محبت چاہنے والوں کہ یہ انعام دیتی ہے
                      قبولیت کے دروازوں پہ مہکی اک دعا بھی ہے
                      محبت اک سزا بھی ہے
                      محبت پت جھڑوں کا نام
                      محبت اک سلگتی شام
                      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                      Comment


                      • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

                        beautifullllllllllllllllllllllllllllllllllllllllll
                        collection:rose

                        Comment


                        • Re: سارہ کا ذوق اِنتخاب۔

                          boht khub jee

                          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                          Comment


                          • نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جعف&#1

                            نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا
                            مرے درد کی تب تاب میں مجھے دیکھنا

                            کسی وقت شام ملال میں مجھے سوچنا
                            کبھی اپنے دل کی کتاب میں مجھے دیکھنا

                            اسی دل سے ہوکر گزر گئے کئی کارواں
                            کئی ہجرتوں کے عزاب میں مجھے دیکھنا

                            میں نا مل سکوں بھی تو کیا ہوا کہ فسانہ ہوں
                            نئ داستاں نئے باب میں مجھے دیکھنا

                            وہی ایک لمحہ دید کا تھا کہ رکا رہا
                            مرے روز و شب کے حساب میں مجھے دیکھنا

                            کسی دھن میں تم بھی جو بستیوں کو تیاگ دو
                            اسی راہ ِ خانہ خراب میں مجھے دیکھنا


                            جو تڑپ تمہیں کسی آئینے میں نا مل سکے
                            تو پھر آئینے کے جواب میں مجھے دیکھنا


                            ادا جعفری
                            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                            Comment


                            • Re: نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جع&#1601

                              اسلام علیکم۔
                              کسی دھن میں تم بھی جو بستیوں کو تیاگ دو
                              اسہی راہ خانہ خراب مین مجھے دیکھنا۔
                              واہ بہت ہی خوب میں نے ادا جعفری کو کبھی نہیں پڑھا لیکن آپ نے جو غزل شئیر کی ہےاُس سےاندازہ ہوتا ہےکہ ان کی تحریریں بھی لا جواب ہوں گی ۔پر افسوس اب میں جہاں پر ہوں یہاں پر اُس کی کتابیں ڈھونڈ نہیں سکتا
                              :star1:

                              Comment


                              • Re: نا غبار میں نا گلاب میں مجھے دیکھنا-ادا جع&#1601

                                ADA Jaafry

                                jo pegham pe available hai wo tou parhain behtreen poetess hain .....

                                thank u
                                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                                Comment

                                Working...
                                X