Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

*~~ MeRi PaSaNd ~~*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

    محبت مہرباں ہوگی
    پریشان تم نہیں ہونا
    کبھی چھُپ کر نہیں رونا
    جدائی زھر ہوتی ہے
    ہمیں معلوم ہے لیکن۔۔
    فراق و ہجر کا موسم
    یقینن بِیت جائے گا
    یقینن وصل کے لمحے
    دوبارہ لوٹ آئینگے
    وہی شامیں وہی راتیں
    وہی قصے وہی باتیں
    وہی پھر داستاں ہوگی
    محبت مہرباں ہوگی





    میرے وجود میں وفا کی روشنی اُتار دے
    پھر اتنا پیار دے کہ مجھہ کو چاہتوں سے مار دے

    بہت اداس تھی سو اٹھہ کر تیرے پاس آ گئی
    کوئی ایسی بات کر جو دل کو چین اور قرار دے

    سُنا ہے تیری اک نظر سنوارتی ہے زندگی
    جو ہو سکے تو میری زندگی سنوار دے

    میرا اساسہِ حیات چھن گیا ہے دوستو
    دو چار دن کی زندگی کوئی مجھے ادھار دے
    sigpic

    Comment


    • #17
      Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*


      بن جائوں اگر تم سا تمہیں کیسا لگے گا؟
      ہر پل میں رہوں تم سے خفا کیسا لگے گا؟

      تم پیار میں خود کو کبھی مٹانے پہ ہو راضی
      بن جائے اگر پیار سزا کیسا لگے گا؟

      خود سے بھی زیادہ ہو یقیں تم کو کسی پر
      وہ شخص ہی دے جائے دغا کیسا لگے گا؟

      تم اور کسی محفل کا دِیا بن کہ جلو پر،
      تنہائی مِلے تم کو سدا کیسا لگے گا؟؟






      تم مراسم میں بھی موسم کی ادا رکھتے یو
      کبھی برسو تو کبھی بوند کو ترستے ہو

      پل مین کہتے ہو زمانے میں فقط تیرے ہیں،
      پل میں اظہارِ محبت سے مُکر جاتے ہو

      بھری محفل میں دشمنوں کی طرح ملتے ہو
      اور دعائوں میں میرا نام لئے جاتے یو

      دِیارِ غیر میں مجھہ کو تلاش کرتے ہو
      ملو تو پاس سے چُپ چاپ گُذر جاتے یو

      لاکھہ موسم کی طرح رنگ بدلتے رہو
      آج بھی ٹوٹ کہ شدت سے مجھے چاہتے ہو
      sigpic

      Comment


      • #18
        Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

        Bohat Umdah Intakhaab.
        aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
        kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

        Comment


        • #19
          Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

          Bahot Shukriya Janab
          sigpic

          Comment


          • #20
            Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

            Bohat he nice selection hay ap ki
            B HAPPY
            Last edited by SHAZ; 19 July 2008, 14:59. Reason: MISTAKE
            ~~~duaoon main dua yeah hay k bus mil jaein tujh ko he~~~~
            ~~~merey naseeb main likhi Khuda ney jo bhi khushiyan hon~~~

            Comment


            • #21
              Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

              Bahot bahot Shukriya SHAZ ji
              sigpic

              Comment


              • #22
                Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا
                میں کیسا زندہ آدمی تھا،ایک شخص نے مجھ کو مار دیا

                اک سبز شاخ گلاب کی تھا،اک دنیا اپنے خواب کی تھا
                وہ اک بہار جو آئی نہیں اس کے لئے سب کچھ ہار دیا

                یہ سجایا گھر ساتھی میری ذات نہیں میرا حال نہیں
                اے کاش کبھی تم جان سکو جو اس سُکھ نے آزار دیا

                میں کھُلی ہوئی اک سچائی مجھے جاننے والے جانتے ہیں
                میں نے کن لوگوں سے نفرت کی اور کن لوگوں کو پیار کیا

                وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی
                اس عشق نے زندہ رہنے کا مجھے ظرف دیا پندار دیا

                میں روتا ہوں اور آسمان سے تارے ٹوٹتے دیکھتا ہوں
                ان لوگوں پر جن لوگوں نے میرے لوگوں کو آزار دیا

                وہ یار ہوں یا محبوب میرے یا کبھی کبھی ملنے والے
                اک لذت سب کے ملنے میں وہ زخم دیا یا پیار دیا

                میرے بچوں کو اللہ رکھے، ان تازہ ھوا کے جھونکوں نے
                میں خشک پیڑ خزاں کا تھا،مجھے تازہ برگ و بار دیا
                sigpic

                Comment


                • #23
                  Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                  میں تتلیوں کو سُلا دونگا ذرا آپ شام ہونے دو
                  میں جُگنئوں کو جگا دونگا ذرا آپ شام ہونے دو

                  میری نم آنکھوں کو نہ دیکھو آپ حسرت سے
                  میں آپ کو بھی رُلا دونگا ذرا آپ شام ہونے دو

                  کہاں آغاز ہوتا ہے کہاں انجام ہوتا ہے،
                  ھُنر سارے سِکھا دونگا ذرا آپ شام ہونے دو

                  جو آپ نے مجھ سے پوچھا ہے،کہاں ہوگی تمہاری شام؟
                  جہاں ہوگی بتا دونگا ذرا آپ شام ہونے دو
                  sigpic

                  Comment


                  • #24
                    Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                    Hamesha ki tarha bohat khoobsorat Intakhaab.
                    Last edited by khan khan; 26 July 2008, 10:02.
                    aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
                    kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

                    Comment


                    • #25
                      Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                      Originally posted by WASI ANJUM View Post

                      محبت تو بارش ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                      جسے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                      چھونے کی خواھش میں

                      ہتھیلیاں تو گیلی یو جاتی ہیں

                      مگر ۔ ۔ ۔ ۔


                      ہمیشہ

                      خالی رہتے ہیں

                      xellent Anjum ji... ager aap ijazat dein or hume bhi waqt mila tu hum isey design kar lein?? :rose

                      Comment


                      • #26
                        Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                        Originally posted by ummid View Post
                        xellent Anjum ji... ager aap ijazat dein or hume bhi waqt mila tu hum isey design kar lein?? :rose
                        Bahot Shukriya Ummid :rose
                        ji zaroor design kijiye ye meri poetry thori hai jo ap ijazat le rahi hain
                        ye to bas meri pasand hai
                        sigpic

                        Comment


                        • #27
                          Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                          Originally posted by khan khan View Post
                          Hamesha ki tarha bohat khoobsorat Intakhaab.
                          Bahot bahot Shukriya janab
                          sigpic

                          Comment


                          • #28
                            Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                            Originally posted by WASI ANJUM View Post
                            ا



                            زرا تھم تھم کہ برسا کر
                            ابھی اتنا نہ روٹھا کر

                            ابھی تو دور ہے منزل
                            ابھی خود کو نہ تنہا کر

                            تیری آنکھیں سمندر ہیں
                            سمندر کو نہ صحرا کر

                            میرا دل ڈوب جاتا ہے
                            مجھے ایسے نہ دیکھا کر

                            ھوا مجھہ سے کہے پاگل
                            نہ یوں راستوں میں بیٹھا کر

                            وہ اِک دن چھوڑ جائے گا
                            اسے اتنا نہ چاھا کر







                            Buhat khobsorat :rose

                            Comment


                            • #29
                              Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*

                              Bahot shukriya janab
                              sigpic

                              Comment


                              • #30
                                Re: *~~ MeRi PaSaNd ~~*


                                اے چاند کچھ دیر زمیں پہ آنا
                                آج کی شب ان کے گھر جانا

                                نازک سا دل ہے ان کا
                                دروازا بڑے پیار سے کھٹکھٹانا

                                پوچھے اگر کوئی آنے کی وجہ
                                تو کسی چھوٹی بات پہ الجھانا

                                یاد رکھنا جادو ہے ان کی باتوں میں
                                وہ لاکھ روکیں مگر لوٹ آنا

                                اے چاند کچھ دیر زمیں پہ آنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




                                پہلی محبت


                                ذرا سا دھیان رکھنا یہ میری پہلی محبت ہے
                                وفا کا مان رکھنا یہ میری پہلی محبت ہے

                                کہاں اس عمر میں ہم بھیس بدلیں گے فقیروں کا
                                ملن آسان رکھنا یہ میری پہلی محبت ہے

                                جدائی کے دنوں میں لوگ چہرے بھول جاتے ہیں
                                میری پہچان رکھنا یہ میری پہلی محبت ہے

                                جدائی تو میں سہہ لونگا مگر۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
                                تم پھر سے ملنے کا کوئی امکان رکھنا
                                یہ میری پہلی محبت ہے
                                sigpic

                                Comment

                                Working...
                                X