Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    رات کا آخری پہر تھا.. سردی تھی کہ ھڈیوں کے اندر تک گھسی جارھی تھی.. بارش بھی اتنی تیز تھی جیسے آج اگلی پچھلی کسر نکال کر رھے گی..

    میں اپنی کار میں دوسرے شہر کے ایک کاروباری دورے سے واپس آرھا تھا اور کار کا ھیٹر چلنے کے باوجود میں سردی محسوس کررھا تھا.. دل میں ایک ھی خواھش تھی کہ بس جلد از جلد گھر پہنچ کر بستر میں گھس کر سو جاؤں.. مجھے اس وقت کمبل اور بستر ھی سب سے بڑی نعمت لگ رھے تھے..

    سڑکیں بالکل سنسان تھیں حتیٰ کہ کوئی جانور بھی نظر نہیں آرھا تھا.. لوگ اس سرد موسم میں اپنے گرم بستروں میں دبکے ھوئے تھے..

    جیسے ھی میں نے کار اپنی گلی میں موڑی تو مجھے کار کی روشنی میں بھیگتی بارش میں ایک سایہ نظر آیا.. اس نے بارش سے بچنے کے لیے سر پر پلاسٹک کے تھیلے جیسا کچھ اوڑھا ھوا تھا اور وہ گلی میں کھڑے پانی سے بچتا بچاتا آھستہ آھستہ چل رھا تھا.. مجھے شدید حیرانی ھوئی کہ اس موسم میں بھی کوئی شخص اس وقت باھر نکل سکتا ھے اور مجھے اس پر ترس آیا کہ پتہ نہیں کس مجبوری نے اسے اس پہر اس طوفانی بارش میں باھر نکلنے پر مجبور کیا.. میں نے گاڑی اس کے قریب جا کر روکی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے پوچھا.. "بھائی صاحب ! آپ کہاں جا رھے ھیں..؟ آئیے میں آپ کو چھوڑ دیتا ھوں.."

    اس نے میری طرف دیکھ کر کہا.. "شکریہ بھائی.. بس میں یہاں قریب ھی تو جارھا ھوں اس لیے پیدل ہی چلا جاؤں گا.." میں نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا.. "اس وقت آپ کہاں جا رھے ھیں..?" اس نے بڑی متانت سے جواب دیا.. "مسجد.." میں نے حیرانی سے پوچھا.. "اس وقت مسجد میں کیا کرنے جا رھے ھیں..?" اس نے کہا.. "میں اس مسجد کا مؤذن ھوں اور فجر کی اذان دینے کے لیے مسجد میں جارھا ھوں.." یہ کہہ کر وہ اپنے رستے پر چل پڑا اور مجھے ایک نئی سوچ میں گم کرگیا..
    کیا آج تک ھم نے کبھی سوچا ھے کہ سخت سردی کی رات میں طوفان ھو یا بارش' کون ھے جو اپنے وقت پر اللہ کے بلاوے کی صدا بلند کرتا ھے..؟؟؟
    کون ھے جو ھمیں بتاتا ھے کہ "نماز نیند سے بہتر ھے"..؟؟؟
    کون ھے جو یہ اعلان کرتا ھے کہ "آؤ نماز کی طرف.. آؤ کامیابی کی طرف"..؟؟؟
    اور اسے اس کامیابی کا کتنا یقین ھے کہ اسے اس فرض کے ادا کرنے سے نہ تو سردی روک سکتی ھے اور نہ بارش..

    جب ساری دنیا اپنے گرم بستروں میں نیند کے مزے لے رھی ھوتی ھے وہ اپنے فرض کو ادا کرنے کے لیے اٹھ جاتا ھے.. تب مجھے علم ھوا کہ یقینا" ایسے ھی لوگ ھیں جن کی وجہ سے اللہ ھم پر مہربان ھیں اور انہی لوگوں کی برکت سے دنیا کا نظام چل رھا ھے..

    میرا دل چاھا کہ نیچے اتر کر اسے سلام کروں لیکن وہ جا چکا تھا.. اور تھوڑی دیر بعد جیسے ہی فضا اللہ اکبر کی صدا سے گونجی' میرے قدم بھی مسجد کی جانب اٹھ گئے ..

    آج مجھے سردی میں مسجد کی طرف چلنا گرم بستر اور نیند سے بھی اچھا لگ رھا تھا_________!!
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      بیان کیا جاتا ہے کہ بغداد پر تاتاری فتح کے بعد، ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کررہی تھی کہ ایک ہجوم پر اس کی نظر پڑی۔ پوچھا گیا لوگ یہاں کیوں اکٹھے ہیں؟ جواب آیا: ایک عالم کے پاس کھڑے ہیں۔ دخترِ ہلاکو نے عالم کو اپنے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

      عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا حاضر کیا گیا۔ شہزادی مسلمان عالم سے سوال کرنے لگی:

      کیا تم لوگ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے...؟ عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں ..

      شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے غالب کرتا ہے..؟
      عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔

      شہزادی: تو کیا اللہ نے آج ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے..؟
      عالم: یقیناً کردیا ہے۔

      شہزادی: تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
      عالم: نہیں

      شہزادی: کیسے؟
      عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟

      شہزادی: ہاں دیکھا ہے .. عالم: کیا اس کے ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے بھی رکھ چھوڑے ہوتے ہیں...؟

      شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
      عالم: اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر دینے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے..؟

      شہزادی: وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس اس کی کمان میں لے آئیں۔
      عالم: وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں..؟

      شہزادی: جب تک وہ فرار رہیں اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔
      عالم: تو آپ تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کے حق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہیں، جب تک ہم خدا کے در سے بھاگے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے منہج پر نہیں آجائیں گے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، تب تک ہمارا امن چین تم ہم پر حرام کیے رکھوگے؛

      ہاں جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے اُس دن تمہارا کام ختم ہوجائے گا۔ *****
      مسلمان عالم کے اس جواب میں آج ہمارے غوروفکر کےلیے بہت کچھ پوشیدہ ہے !!!
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        ** خوبصورت واقعہ **

        ایک جہاز مغربی ملک کی طرف محو پرواز تھا۔ اس میں ایک پڑھا لکھا مسلمان سفر کر رہا تھا۔ ائیر ہوسٹس نے اس کو شراب پیش کی۔ اس نے شراب پینے سے انکار کر دیا۔ ائیر ہوسٹس نے اپنے سپروائیزر کو مطلع کیا۔

        سپروائیزر نے پوچھا کیا ہماری خدمتگاری میں کوئی کسر رہ گئی ہے۔ ویسے بھی یہ شراب مہمانداری کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔ مسافر نے اسے بڑی تمیز سے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور شراب نہیں پیتا۔

        سپروائیزر اس کے باوجود اصرار کرتا رہا کہ وہ شراب ضرور نوش کر لے۔ سپروائیزر کے مسلسل اصرار پر مسافر نے کہا ایسا کرو کہ یہ جام پہلے پائلٹ کو دو۔ سپروائیزر کہنے لگا۔ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ پائلٹ شراب پی کر جہاز اڑائے۔ وہ ڈیوٹی پر ہے۔ اگر وہ ڈیوٹی کے دوران شراب پیئے گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ جہاز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو جائے گا۔

        مسافر نے سپروائیزر کو کہا "میں مسلمان ہوں اور میں اپنے ایمان کو بچانے کے لیے ہر وقت ڈیوٹی پر ہوتا ہوں۔ اور اگر میں شراب پیؤں گا تو اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ میں حادثے کا شکار ہو جاؤں گا اور اپنے ایمان کو تباہ کر بیٹھوں گا۔"
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          *** نیت اور تکبر ***

          بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا ہی نیک، عابد اور زاہد تھا- سب لوگوں میں اس کی بڑی عزت تھی- اس کی نیکی اور پارسائی کا بڑا ہی چرچا تھا- اسی علاقے میں ایک اور شخص تھا- لوگ اسے بہت بُرا انسان سمجھتے تھے- وہ تھا ہی ایسا بد عمل اور بدکردار، کوئی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتا تھا-

          ایک روز اس گناہگار شخص نے دیکھا کہ وہ نیکوکار ایک میدان میں بیٹھا ہوا ہے- ہر طرف تیز دھوپ پھیلی ہوئی ہے مگر اللہ کے اس نیک بندے پر ایک بادل کے ٹکڑے نے سایہ کر رکھا ہے- گناہگار نے یہ منظر دیکھا تو اپنے دل مے بڑا شرمسار ہوا اور یہ خیال پیدا ہوا کہ اس چلچلاتی دھوپ میں، جہاں دور دور تک سایہ نہیں ہے، بادل کے ایک ٹکڑے نے صرف اس لئے اس پر سایہ کر رکھا ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ ہے، کیوں نا میں بھی اس کے ساتھ بیٹھ جاؤں- کیا عجب کہ اس کی برکت سے اللہ تعالی مجھے بھی بخش سے اور میری خطاؤں کو معاف کر دے-

          یہ شخص عابد و زاہد کے پاس گیا اور اس کے ساتھ سائے میں بیٹھ گیا- اس کے بیٹھتے ہی اس عابد و زاہد کے دل میں خیال آیا کہ یہ اپنے زمانے کا بدترین گناہگار اور پوری قوم میں بدنام شخص ہے-

          اس کے ساتھ تو کوئی بھی اٹھنا بیٹھنا پسند نہیں کرتا- یہ میرے پاس کہاں آ بیٹھا- یہ خیال آتے ہی اس نے اس رسوائے زمانہ کو اپنے پاس سے اٹھا دیا-

          وہ گناہگار شخص اٹھ کر چل دیا لیکن بادل کا وہ ٹکڑا بھی اس کے ساتھ روانہ ہو گیا اور اس کے سر پر سایہ فگن ہو گیا-

          پیغمبر وقت کو وحی آئی کہ ان دونوں سے کہہ دو کہ نئے سرے سے اپنے اپنے اعمال کی ابتداء کرو کیونکہ اس فاسق و فاجر نے جو کچھ کیا، ہم نے اس کے خلوص، حسنِ نیت اور جذبہ شرمساری کے سبب اسے بخش دیا اور اس کی پچھلی تمام خطائیں معاف کر دیں، جبکہ اس عابد کی تمام نیکیاں اور اچھے اعمال اس کے تکبر کی وجہ سے اس سے چھین لئے-

          Last edited by .; 12 December 2014, 18:01.
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            اکثر ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺑﻠﻨﺪ ﻭ ﺑﺎﻧﮓ ﺩﻋﻮﮮ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﺴﻤﯿﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ
            ﯾﻘﯿﻦ ﺩﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻟﻮﮒ ﮐﭽﮯ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﺟﻮ
            ﺁﺯﻣﺎﺋﯿﺶ ﮐﺎ ﮨﻠﮑﺎ ﺳﺎ ﺩﺑﺎﺅ ﭘﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺗﮯ ﮬﯿﮟ !!
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              زندگی میں جن چیزوں کو ایک عورت کبھی سمجھ نہیں پاتی اس میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مرد جو آپ کو جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہو، آپ سے چاند ستارے توڑ لانے کے وعدے کرتا ہو، وہ اچانک کسی اور کی محبت میں گرفتار کیسے ہو جاتا ہے....... کیسے ہو سکتا ہے؟ اخلاقیات نام کے ڈھیر میں سے کوئی ایک بھی اس کے لیے رکاوٹ کیوں نہیں بنتی۔
              (اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "عکس" سے)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                Jin ki aankhain Sajdon mei Beeghti hain...!!

                Ay momin

                Wo kabhi Qismat aur Taqdeer pr Roya
                nhi krtay..
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  انسان کی معراج اس کے احسن احساسات و نظریات و عملیات پر بنتی ہے
                  -- بابا فرید الدین گنج شکر
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    Jab Dewaron Me Dararain Parti Hain To Dewarain Gir Jati Hain Aur Jab Dilon Me Dararain Parti Hain To Dewarain Ban Jati Hain
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﮨﮯ ﭘﺮ ﭼﻠﺘﮯ،ﭼﻠﺘﮯ ﺑﻌﺾ
                      ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﺴﮯ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ
                      ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﭽﻞ ﮐﺮ
                      ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ
                      ﮨﮯ
                      ﯾــــﮩﯽ ﻭﮦ ﻣﻨﺰﻝ ﮨﮯ
                      ﺟﮩﺎﮞ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﺗﮑﻤﯿﻞ ﭘﺎﺗﯽ ﮨﮯ ـــــ!!!
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        "Aqal Mand Wo Nahin Jisay Sirf Achaai Aur Burai Ki Pehchan Ho, Balkay Aqal Mand Wo Hai Jo Achaai Ki Pairvi Kare Aur Burai se Ijtanab Kare."
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          "Woh Mahroom Nahin Jis Ke Pas Kuch Nahin,
                          Dar Haqeqat Mahroom Woh Hai Jis Ki Zaban Shukar Ada Karne Se Mehroom Hai."
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            مقدر اتنی بار بدلتا ہے جتنی بار بندہ اللہ پاک سے رجوع کرتا ہے۔۔۔۔۔
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              اللہ کے خوف سے گرنے والا آنسو بے شک چھوٹا کیوں نہ ہو
                              لیکن اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ سمندر کے برابر گناہ مٹا دیتا ہے .
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عادت مبارکہ تھی کہ رات کا کھانا کبھی اکیلے نہیں کھاتے تھے کسی نہ کسی کو ضرور مدعو فرماکر کھانا نوش فرماتے تھے ایک رات حسب عادت آپ کسی مہمان کا انتظار کر رھے تھے کہ کسی نے دروازے پر دستک دی آپ نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ایک 80 سال کا بوڑھا تھا اس نے فورا کہا کہ کچھ کھانے کو ھے تو مجھے دیں مجھے بہت بھوک لگی ھے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خوش ہو کر فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرحبا مرحبا اور اس کے سامنے کھانا رکھا ، اس کے ہاتھ دھلائے اور کہا چلیں جی بسمہ اللہ کیجیئے وہ بوڑھا بولا کہ میں بسمہ اللہ نہیں پڑھوں گا میں مجوسی ھوں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے غصے میں کہا کہ کھڑے ھو جاو میں مجوسی کے ساتھ کھانا پسند نہیں کرتا ھوں وہ بوڑھا بڑبڑاتا ھوا چلا گیا ادھر پلک جھپکتے ہی حضرت جبرائیل علیہ السلام آ گئیے اور بولے کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ھے کہ اے ابراہیم ! منکر تو وہ میرا ھے میں نے تو 80 سال میں کبھی اس کا رزق نہیں روکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                                حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ سنتے ہی اس بوڑھے مجوسی کے پیچھے دوڑے تھوڑی دور ہی وہ مل گیا آپ نے اس سے کہا کہ ۔۔۔اے اللہ کے بندے مجھے معاف کر دے اور میرے ساتھ چل کر کھابا کھا لیں آپ کی وجہ سے مجھے اللہ سے بہت ڈانٹ پڑی ھے مجوسی بولا کہ کون اللہ ؟ آپ نے فرمایا وہ ذات جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا اللہ وہ ھے جس نے ھر شئے کو تخلیق کیا اور خوبصورت شکل میں ڈھالا اللہ وہ ذات ھے جو تمام مخلوق کو رزق دیتا ھے اللہ وہ ذات ھے جس نے تجھے اور مجھے اب تک زندہ رکھا ھوا ھے مجوسی یہ سن کر رونے لگا اور بولا ! کیا کہنے تیرے رب کے اے اللہ کے بندے ! تیرے رب کے تو اخلاق بہت اعلی اور عظیم ھیں میں اتنے پیار کرنے والے عظیم بالا و برتر رب پر ایمان لاتا ھوں۔
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X