Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    زندگی میں بعض "اگر" کتنے خوفناک ہوتے ہیں نا۔ ان کو آدھا سوچ کر بھی دم گھٹنے لگتا ہے۔

    (اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے" سے)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      زِندگی میں آپ جِن سے نفرت کرتے ہیں اُن میں سے نِصف کو پرواہ ہی نہیں ہوتی اور نِصف کو پتہ ہی نہیں ہوتا اِسلیۓ کسی سے بھی بِلا وجہ نفرت سے گُریز کیجیۓ ، خُود بھی خُوش رہیۓ اور دُوسروں میں بھی خُوشیاں بانٹیں ـ یقین کریں سچّی خُوشی اور سُکون ملے گا
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        دل کا بوجھ کسی کے سامنے ہلکا کرتے کرتے بعض دفعہ ہم اپنی ذات کو ہی دوسرے کے سامنے ہلکا کر دیتے ہیں۔ پریشایناں بتانے سے کم ہو سکتی ہیں، ختم نہیں‘ جیسے اس کی پریشانی ابھی تک اس کے ساتھ تھی۔

        (اقتباس: نمرہ احمد کے ناول "جنّت کے پتے" سے)
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          سکندر فتح کے بعد یونان کے علاقے میں گیا۔وہاں پر ایک شخص دنیا سے بے خبر اپنی جھونپڑی میں سو رہا تھا۔سکندر نے اسےجگانے کے لیے لات ماری اور کہا۔
          "میں نے اس شہر کو فتح کرلیا ہے اور تو اسی طرح بے خبر سو رہا ہے۔"
          اس شخص نے سکندر کی طرف دیکھا اورکہا۔
          "شہر فتح کرنا تو بادشاہ کا کام ہے اور لات مارنا گدھے کا کام ہے۔ کیا کوئی انسان دنیا میں نہیں رہا جو بادشاہت ایک گدھے کو مِل گئی ہے۔"
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            مرد عورت کی طرح محبتیں گلے میں لٹکا کر نہیں پھرتا-
            وہ حقیقت پسند ہوتا ہے ، یا یہ کہ لیں کہ اسے اپنی ذات سے محبت ہوتی ہے-
            وہ محبت سے زیادہ اہمیت اپنی ضرورت کو دیتا ہے-
            ایک شادی کرتا ہے.....پھر وہ ناکام ہو جائے تو یادوں کا مجاور بن کر نہیں بیٹھتا -، دوسری عورت زندگی میں لے آتا ہے-
            اور ٹھیک کرتا ہے-زندگی کیوں برباد کرے وہ اپنی-
            خدیجہ کو اپنے اعصاب پر ایک تھکن سی سوار ہوتی محسوس ہوئی-
            "دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے-ایسی محبت جسے کبھی زوال نہیں آتا اور وہ محبت الله کی محبت ہے-
            دوسری ہر محبت کی ایک مدت ہوتی ہے-پہلے اس کی شدت میں کمی آتی ہے-پھر وہ ختم ہو جاتی ہے-"

            از عمیرہ احمد، ناول : لاحاصل
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              بعض دفعہ خاموشی وجود پر نہیں دل پر اترتی ہے پھر اس سے زیادہ مکمل، خوبصورت اور بامعنی گفتگو کوئی اور چیز نہیں کر سکتی اور یہ گفتگو انسان کی ساری زندگی کا حاصل ہوتی ہےاور اس گفتگو کے بعد ایک دوسرے سے کبھی دوبارہ کچھ کہنا نہیں پڑتا- - - -کچھ کہنے کی ضرورت رہتی ہی نہیں۔ ۔ ۔

              (لاحاصل)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                Last post ki last baat buhat achi lagi
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  عباسی خلیفہ ہارون الرشید کی قبر ایران کے شہر مشہد میں ہے۔۔۔جب ان کا مرض آخری دموں پر پہنچا تو طبیب نے کہہ دیا کہ اب آپ کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔۔۔ان کی حکومت کا جھنڈا تین براعظموں پر لہرا رہا تھا اور پچاس سال سے کم عمر تھی۔۔۔۔کہا" اچھا ایسا ہے تو میرے سامنے میری قبر کھودو۔۔۔۔"
                  ان کی قبر کھودی گئی وہ پاس بیٹھے دیکھتے رہے اور کہتے رہے
                  "ما اغنیٰ عنی مالیہ
                  ھلک عنی سلطانیہ
                  میرا مال میرے کام نہیں آ رہا
                  میری سلطنت میرے کام نہ آئی۔۔۔"
                  اگلے دن ہی وہ انتقال کر گئے اور اسی قبر میں دفن ہوئے۔۔تین براعظموں کی سلطنت وہیں پڑی رہ گئی۔۔۔۔۔
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    ''لکھنے والے بهی کیا خوب الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہمارے جذبوں کو انہوں نے محسوس کیا ہو، جیسے ہمارے خواب انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہوں یا پهر جیسے ہماری محبت کو انہوں نے جیا ہو اور محبت کرنے والوں کے دل ان شاعروں کے سینوں میں دھڑکنے رہے ہوں شائد تبهی تو وہ ایک ایک لفظ کو احساسات کی شرینی میں ڈبو کر ہمارے لیے بچا رکھتے ہیں.''

                    مدیحہ طارق کے ناول ''زندگی تم ہو'' سے اقتباس
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      رب پر بھروسہ کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہم یاد کریں کہ کب کب ہم نے سمجھا کہ ہمارا یہ کام نہیں ہو پائے گا لیکن اللہ نے کر دیا.کب کب اس نے ہمیں مایوسی سے بچایا ور کب کب اس نے ہماری غیب سے مدد کی۔
                      اللہ کو پانے کے تین طریقے ہیں
                      ارادہ
                      علم
                      محبت
                      ان میں سے محفوظ ترین راستہ محبت کا ہے . اللہ سے پیار پال لیں ....وہ آپکو مل جائے گا
                      عبادت سے پارسائی ملتی ہے جب کہ نیکی سے رب ملتا ہے
                      اگر اللہ کو جیتنا ہے اس کے قریب جانا ہے اس کی دوستی حاصل کرنی ہے تو اس کے بندوں پر مہربان ہو جائیے
                      جب انسان رب تعالی کے عشق میں ڈوب جاتا ہے تب وہ رب سے گفتگو کرتا ہے . وہ دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہے تو دنیا مانگنا بھول جاتا ہے . اسے یاد رہتا ہے تو بس اتنا کے یا رب ! تو مجھے ملے گا کب ؟
                      سید سرفراز شاہ صاحب کی کتاب " کہے فقیر " سے اقتباس
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        میری اداسی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ لوگوں نے سوچنا چھوڑ دیا ہے, اداس ہونا چھوڑ دیا ہے. وہ لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں جو نہ سوچتے ہیں اور نہ اداس ہوتے ہوں. یہاں میں یہ بات بھی کہتا چلوں کہ جو لوگ نہ سوچتے ہیں اور نہ اداس ہوتے ہیں وہ فقط اپنی صورت اور ہیت کے اعتبار سے انسان ہوتے ہیں-
                        جون ایلیا
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          باپ کے مرنے کے بعد بیٹے نے ماں کو
                          Old House میں داخل کرایا اور خود سال میں ایک چکر لگا لیتا۔ ایک دن Old House
                          سے اسے کال آئی کہ آپ کی والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے۔
                          بیٹا گیا ،
                          دیکھا والدہ کی طبیعت واقعی خراب تھی۔ وہ موت کے قریب تھی۔
                          بیٹے نے پُوچھا: ماں میں تیرے لئے کیا کر سکتا ہوں؟
                          ماں بولی: میرے لخت جگر ! اس
                          Old House
                          میں پنکھے نہیں ہے ۔ تم یہاں پنکھے لگا دو۔
                          بیٹا حیران ہو کر ........
                          ماں آپ نے اتنی مدت یہاں گُزار دی، اور اب موت کی قریب آپ نے یہ فرمائش کیوں کی؟
                          ماں بولی : بیٹا میں نے تو اپنی زندگی گزارلی اور ڈرتی ہوں کہ کل جب تیرے بچے تُجھے یہاں چھوڑیں گے تو تُو گرمی برداشت نہیں کر سکے گا
                          Last edited by .; 22 July 2014, 12:32.
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            "دائمی محبت صرف ایک ہوتی ہے-ایسی محبت جسے کبھی زوال نہیں آتا اور وہ محبت الله کی محبت ہے-
                            دوسری ہر محبت کی ایک مدت ہوتی ہے-پہلے اس کی شدت میں کمی آتی ہے-پھر وہ ختم ہو جاتی ہے
                            لا حاصل
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              ایک شرابی کے ہاں ہر وقت شراب کا دَور رہتا تھا.
                              ایک مرتبہ اس کے دوست احباب جمع تھے شراب تیار تھی اس نے اپنے غلام کو چار درہم دیے کہ شراب پینے سے پہلے دوستوں کو کھلانے کے لیے کچھ پھل خرید کر لائے.
                              وہ غلام بازار جا رہا تھا کہ راستے میں حضرت منصور بن عمار بصری رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس پر گزر ہوا وہ کسی فقیر کے واسطےلوگوں سے کچھ مانگ رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ
                              "جو شخص اس فقیر کو چار درہم دے میں اس کو چار دعائیں دوں گا"
                              اس غلام نے وہ چاروں درہم اس فقیر کو دے دیے.
                              حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا, بتا کیا دعائیں چاہتا ہے...؟
                              غلام نے کہا میرا ایک آقا ہے میں اس سے خلاصی چاہتا ہوں.
                              حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے دعا فرمائی اور پوچھا دوسری دعا کیا چاہتا ہے...؟
                              غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدل مل جائے.
                              حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا تیسری دعا کیا ہے...؟
                              غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میرے سردار کو توبہ کی توفیق دے اور اس کی دعا قبول کرے.
                              آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا چوتھی دعا کیا ہے...؟
                              غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری, میرے سردار کی, تمہاری اور یہاں مجمعے میں موجود ہر شخص کی مغفرت کرے.
                              حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی یہ بھی دعا کی.
                              اس کے بعد وہ غلام خالی ہاتھ اپنے سردار کے پاس واپس چلا گیا.
                              سردار اسی کے انتظار میں تھا. دیکھ کر کہنے لگا " اتنی دیر لگا دی...؟
                              غلام نے قصہ سنایا. سردار نے ان دعاؤں کی برکت سے بجائے غصہ ہونے اور مارنے کے یہ پوچھا کہ کیا کیا دعائیں کرائیں...؟
                              غلام نے کہا پہلی تو یہ کہ میں غلامی سے آزاد ہو جاؤں.....
                              سردار نے کہا میں نے تجھے آزاد کر دیا,دوسری کیا تھی...؟
                              غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدلہ مل جائے.....
                              سردار نے کہا میری طرف سے تمہیں چار ہزار درہم نذر ہیں,تیسری کیا تھی....؟
                              غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ تمہیں شراب وغیرہ فسق و فجور سے توبہ کی توفیق دے....
                              سردار نے کہا میں نے اپنے سب گناہوں سے توبہ کر لی, چوتھی کیا تھی....؟
                              غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری,آپ کی, ان بزرگ کی اور سارے مجمع کی مغفرت فرما دے....
                              سردار نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے....
                              رات کو سردار کو خواب میں ایک آواز سنائی دی.....
                              جب تو نے وہ تینوں کام کر دیے جو تیرے اختیار میں تھے تو کیا تیرا یہ خیال ہے کہ اللہ وہ کام نہیں کرے گا جس پر وہ قادر ہے....؟
                              اللہ نے تیری, اس غلام کی, منصور کی, اور اس سارے مجمعے کی مغفرت کر دی ہے....
                              اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ صدقہ باعث نجات بھی ہے اللہ پاک ہم سب کو صدقہ کرنے اور اپنی زندگی کو عین اسلام کے مطابق بسر کرنے کی اور جو ہم سے گناہ ہو گئے ہیں ان کی معافی مانگنے کی توفیق دے......
                              آمین
                              Last edited by .; 6 August 2014, 03:24.
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                ’’مرد کو مٹھی میں کرنے کا بہترین گر یہی ہوتا ہے کہ اس سے وابستہ افراد سے محبت کی جائے، انکی عزت کی جائے۔‘‘
                                آمنہ ریاض کے ناول ’’ماہ تمام‘‘
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X