Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

behtreen aqwaal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: behtreen aqwaal

    درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر ہو ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے....
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • Re: behtreen aqwaal

      انسان کا دل بہت نازک ہوگا ، جو لمحوں میں کرچی کچی ہو جائے گا- ذرا ذرا سی تکالیف پر دکھی ہو جائے گا اور چھوٹی چھوٹی باتوں سے پریشان ہو جائے گا-

      ظاہری طور پر مضبوط جسامت والے انسانوں کے دل بھی اندر سے بہت نازک ہوں گے- وہ ایک لمحے میں خوش اور دوسرے لمحے میں رنجیدہ ہو جائے گا-

      اس کے اندر بہت لطیف احساسات و جذبات جنم لیں گے اور تمام مثبت جذبوں میں "محبت" ایسا لطیف نازک اور خوبصورت جذبہ ہوگا جو اپنی سرشاری کی قوت سے کائنات کو تسخیر کرے گا-

      ایک انسان اپنی محبت کی وجہ سے دوسروں کی نفرت پر غالب آجائے گا- ان کے دلوں پر حکومت کرے گا- محبت میں ایسی قوت، لطافت اور سرشاری ہوگی کہ باقی کے انسان خود بخود محبت سے سرشار انسان کی جانب کھنچے چلے آئیں گے اور میں بہت محبت سے"انسان" کو
      تخلیق کروں گا-

      میں اپنی محبت کا رس انسان کے دل میں بھر دوں گا جب وہ اس کی مٹھاس اور خوشبو کو محسوس کرتے ہوئے اردگرد کی ہر شے کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھے گا تو اسے ہر طرف میں ہی نظر آؤں گا اور میری محبت میں وہ میری تمام مخلوق سے محبت کرے گا اور محبت کی ایسی داستانیں رقم کرے گا کہ تم (فرشتے) بھی حیران رہ جاؤ گے اور اس محبت کی وجہ سے یہ تمہیں بھی مات دے گا "
      بڑی سرکار (اللہ) نے جواب دیا -

      قیصرہ حیات، ناول" الف اللہ اور انسان" صفحہ 14
      2
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • Re: behtreen aqwaal

        جون لینن

        "ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہمیں محبت چھپ کر کرنی پڑتی ہے جبکہ تشدد ہم دن دہاڑے کرتے ہیں"
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • Re: behtreen aqwaal

          انسان جب اندر سے سُکون پکڑلیتا ہے تو اسے باہر کی کچھ خبر و خواہش نہیں رہتی۔۔۔

          پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
          صفحہ نمبر 210
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • Re: behtreen aqwaal

            زمیں پر گرے ہوئے زرد پتے ہوا کے دوش پہ شور مچاتے ہیں اور جب کسی کے پاوں کے نیچے آجائیں تو ایک چرچراہٹ کی آواز کے ساتھ دم توڑ جاتے ہیں بالکل اسی طرح انسان بھی شور مچاتا ہے خود کو باقی رہ جانے والی شے گردانتا ہوا ہر وہ کام کرتا ہے جو صرف اس کو خوشی دے اور جب ملک الموت آپہنچتا ہے تو سب کچھ دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے انسان بھی زرد پتے کی طرح شور مچا کر ہمیشہ کے لئے خاموش ہوجاتا ہے
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • Re: behtreen aqwaal

              کہنے لگی : دعا بھی تو ایک دھا گہ ہے جس سے اللہ اور بند ے کا تعلق سلتا ہے ۔"

              میں نے کہا : دعا کے کئی رنگ ہے ،دھا گو ں کی طر ح ،جو دھا گے صرف اپنی خو اہشوں کی ما نگ کے رنگ میں رنگے ہو تے ہیں ان دھا گو ں سے کا ڑھی ہو ئی دعا کے رنگ مختلف ہو تے یں لیکن جن دھا گو ں پر اللہ کی محبت کا رنگ چڑھا ہو تا ہے ان سے کا ڑھی ہو ئی دعا کی خو شبو ہی اور ہو تی ہے دعا کی چھا وں میں بیٹھ کر ہر وقت اللہ سے کچھ ما نگنا ہی ضر وری نہیں بلکہ اس چھا وں پر چھپے ہو ئے خو بصورت سفر کی آہٹ سننا بھی ہے ۔

              دعا کا مطلب صر ف ما نگنا ہی نہیں ہے ۔"
              (مظہر الاسلام کی کتاب اے خدا سے انتخاب)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • Re: behtreen aqwaal

                یہ محبت ہے بھی یا نہیں ....... ؟

                " مجھے تمہاری باتیں سمجھ نہیں آتیں یلماز کمال ! میں یہ نہں جانتی یہ محبت ہے بھی یا نہیں ' یا محبت ہو بھی سکتی ہے یا نہیں مگر میں اپنے خلاف نہیں جا سکتی میرے لیے یہ نا ممکن ہے تم میری نظر سے چیزوں کو نہیں دیکھتے اگر دیکھتے تو مجھ سے یہ سوال نہ کرتے میں لڑکی ہوں اور بہت سی ذمہداریاں میرے کمزور شانوں پر آن پڑتی ہے میں کسی کی طاقت بن سکتی ہوں یا نہیں مگر میں اپنے خاندان کی کمزوری نہیں بن سکتی میں وہ قدم نہیں اٹھا سکتی جس سے میرے خاندان کی عزت کی طرف کوئی انگلی اٹھے سو میں اس راہ سے گزرنا بھی نہیں چاھتی "
                وہ سر جھکا کر بولی
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • Re: behtreen aqwaal

                  ﭘﮩﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﺗﮭﯽ ﺍﺏ ﺑﻘﻮﻝ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ
                  ﭘﺎﮔﻞ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮞ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﮔﺮ ﺧﻮﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ
                  ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﺎﮔﻞ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﻧﮩﯿﮟ
                  ﮨﻮﺗﯽ ﻋﺸﻖ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ "
                  ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺍﺯ ﻋﻤﯿﺮﮦ ﺍﺣﻤﺪ
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • Re: behtreen aqwaal

                    "وجد " ایک بھید ھے ...جب دل میں آتا ھے تو دل کو متحّرک کردیتا ھے .....

                    حضرت امام حسن بصری رح علیہ
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • Re: behtreen aqwaal

                      جب بیٹی کی پیدائش کی دعا مانگی جاتی ہے تو اس سے بھی قبل
                      اس کے خوش بخت ہونے کی دعا بھی مانگی جاتی ہے- بیٹیاں تو
                      اندھیروں میں اجالا بکھیرتے چراغوں کی مانند ہوتی ہیں- خوف بیٹیوں
                      کا نہیں ان کے نصیب کا ہوتا ہے
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • Re: behtreen aqwaal

                        آنکھ سب کچھ دیکھ سکتی ہے،لیکن یہ صرف اپنے آپ کو نہیں دیکھ سکتی۔خود بینی کے لئے اسے کسی آئینے کی ضرورت ہے،کسی اور کی ضرورت ہے..
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • Re: behtreen aqwaal

                          جس دن سے میں نے اللہ کی مصلحتوں پر شکر اختیار کیا ہے اور رب سے شکوہ کرنا چھوڑا ہے، اس دن سے نہ میری آنکھوں میں آنسو آئے ہیں اور نہ میرا دل کسی نفسانی خواہیش پہ مچلا ہے !!
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • Re: behtreen aqwaal

                            سچ کو دلیلوں کی ضرورت نہیں ہوتی- جو لوگ حق پر ہوتے ہیں وہ صفائیاں پیش نہیں کرتے-

                            تحریر: نمرہ احمد
                            اقتباس: میرے خواب میرے جگنو
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • Re: behtreen aqwaal

                              رہنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ قرآن پڑھنے اور اس پر ایمان لانے میں بھی بڑا فرق ہوتا ہے۔۔
                              زندگی کا قرینہ اور سلیقہ نہیں تو اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے جائیں سب کچھ مل جاے گا آپکو، احترم ہر ایک کا کریں ہر ولی کا، ہر مومن کا ، ہر بزرگ کا ، ہر شہید کا ،ہر صالح کا ، ہر پارسا کا ، مگر اپنی زندگیوں میں ہدایت اور رہنمائی صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے لیں کیوں کے انہوں نے آپ تک اپنے ذاتی احکامات نہیں پہنچائے، جو کچھ بتایا ہے وہ الله کا نازل کردہ ہے۔

                              پیر کامل از عمیرہ احمد سے ایک اقتباس
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • Re: behtreen aqwaal

                                ’پیار میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا

                                ’’پیار میں کھایا جانے والا پہلا دھوکا ایسا ہی ہوتا ہے۔ دھوکے کے علاوہ سب کچھ لگتا ہے، دل یہ نہیں مانتا کہ ہم اتنے معمولی ہو گئے کہ کسی کا دل مٹھی میں نہیں کر سکے، اور دماغ یہ بات تسلیم نہیں کرتا کہ کسی کی دُنیا ہمارے علاوہ بھی کسی دوسرے وجود سے مکمل ہو سکتی ہے۔ حقیقت بہت دیر تک حقیقت نہیں آزمائش، پریشانی، غلط فہمی، بد دُعا لگتی ہے۔ بس حقیقت بن کر نظر نہیں آتی۔‘‘

                                (عمیرہ احمد کے ناول ’’عکس‘‘ سے اقتباس)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X