خوش رہا کرو - پریشان رہنے والوں کو کبھی کچھ نہیں ملا - اگر ملا بھی تو وہ اس سے لطف اندوز کبھی نہیں ہو سکے۔
صرف اس لئے کہا تھا کہ میں خود اس دور سے گزر چکا ہوں. برسوں تک خوب دل لگا کر پریشان رہا. شاید اس لئے کہ پریشان ہونا بے حد آسان ہے.
سواۓ اس کے کہ چہرے پر غلط جگہ لائنیں پڑ گئیں، کوئی فائدہ نہیں ہوا. اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ چہرے پر لائنیں پڑنی ہی ہیں تو فقط وہاں پڑنی چاہئیں جہاں مسکراہٹ سے بنتی ہیں
"شفیق الرحمن"
Comment