Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

    "اپنا دکھ"
    صبح ہوتے ہی بیٹے نے ملازمہ کے ہاتھوں ایک چٹھی دیکر اپنی والدہ کے پاس بھیجا ۔ چھٹی میں لکھآ تھا
    "امی جی کل آپ ہمارے گھر آئیں اور ہمارے بیٹے عاصم کو لیکر چلی گئیں۔ اگر ہم کوجود ہوتے تو شاید اس کو آپ کے ہمراہ جانے نہ دیتے کیونکہ وہ ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے بغیر ایک دن گزارنا ہمارے لیے محال ہےوہ نہیں تھا تو کل شام کاکھانا بھی کھایا نہ جا سکا رات میں اور اسکی ماں سو نہ سکے ملازمہ کو بھجوا رہا ہوں ہمارا بیٹا لوٹا دو"
    ماں نے اپنے پوتے کو لوٹا دیا لیکن ساتھ میں ایک چھٹی بھی دی -جس پہ لکھا تھا
    "تمھیں اپنے بیٹے سے دوری کا کس قدر احساس ہوا اب تمھیں معلوم ہوا ہو گا کہ بیٹے کی جدائی کا غم کیا ہوتا ہےاپنی شادی ہو جانے کے بعد تم نے ہمارا چہرہ بھی دیکھنا گوارا نہیں کیا تمھارا ایک دن میں یہ حال ہوا ہے "
    زرا سوچو تم مجھ سے دس سال سے جدا ہو، میرا کیا حال ہو رہا ہو گا
    ایک زخم اور سہی
    از اشفاق احمد
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #32
      Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

      میرﺍ ﭘﮩﻼ ﺑﭽﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﮔﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻟﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔
      ﺍﯾﮏ ﻣﺎﻟﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ” ﻣﺎﺷﺎﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺖ ﭘﯿﺎﺭﺍ ﺑﭽﮧ ﮨﮯ ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﺍِﺱ ﮐﯽ ﻋﻤﺮ ﺩﺭﺍﺯ ﮐﺮﮮ۔
      ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﮐﺘﻨﮯ ﺑﭽﮯ ﮨﯿﮟ ? ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ "ﻣﯿﺮﮮ ﺁﭨﮫ ﺑﭽﮯ ﮨﯿﮟ"
      ﺟﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﭨﮫ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ "ﺍﻟﻠﮧ ﺍُﻥ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﻼﻣﺖ ﺭﮐﮭﮯ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﺁﭨﮫ ﺑﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﺗﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ۔
      ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻣﺎﻟﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﭼﮩﺮﮦ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ!, ” ﺻﺎﺣﺐ ﺟﯽ! ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﮯ ۔ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﺿﺮﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ - -
      ) از اشفاق احمد (
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #33
        Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

        اصل خیر یہ نہیں بیٹا کہ کسی بھوکے کو دیکھ کر ایک روپے سے اس کی مدد کر دی ، بلکہ اصل خیر بھوکے کو اس وقت روپیہ دینا ہے جب تم کو بھی ویسی ہی بھوک لگی ہو اور تم کو بھی اس روپے کی ویسی ہی ضرورت ہو جیسی اس کو ہے ۔

        اچھائی اور خیر ان اعمال کے تابع نہیں جو ہم کرتے ہیں بلکہ اس کا تعلق اندر سے ہے کہ ہم ہیں کیسے ۔ ؟

        اشفاق احمد
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        Working...
        X