Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

    _________ﺍﺻﻞ ﺧﯿﺮ_________

    "ﺍﺻﻞ ﺧﯿﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﯿﭩﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﻮﮐﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ
    ﺍﯾﮏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮ ﺩﯼ ، ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺻﻞ ﺧﯿﺮ
    ﺑﮭﻮﮐﮯ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ
    ﻭﯾﺴﯽ ﮨﯽ ﺑﮭﻮﮎ ﻟﮕﯽ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺭﻭﭘﮯ
    ﮐﯽ ﻭﯾﺴﯽ ﮨﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮨﮯ ۔
    ﺍﭼﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺮ ﺍﻥ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﮯ ﺗﺎﺑﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻢ ﮐﺮﺗﮯ
    ﮨﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮨﯿﮟ
    ﮐﯿﺴﮯ"؟ ۔
    )ﺍﺷﻔﺎﻕ ﺍﺣﻤﺪ
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #17
      Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

      so nice sharing.......

      Comment


      • #18
        Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

        بابا جی نے فرمایا کہ سوئی میں دھاگہ ڈالنا سیکھو..

        اب یہ بڑا مشکل کام ھے.. میں کبھی ایک آنکھ بند کرتا اور کبھی دوسری آنکھ کانی کرتا لیکن اس میں دھاگہ نہیں ڈلتا تھا..

        خیر ! میں نے ان سے کہا.. " اچھا جی دھاگہ ڈال لیا.. اس کا فائدہ.. ؟ "

        کہنے لگے.. " اس کا یہ فائدہ ھے کہ اب تم کسی کا پھٹا ھوا کپڑا کسی کی پھٹی ھوئی پگڑی سی سکتے ھو.. جب تک تمہیں لباس سینے کا فن نہیں آئے گا تم انسانوں کو کیسے سیئو گے..

        تم تو ایسے ھی رھو گے جیسے لوگ تقریریں کرتے ھیں.. بندہ تو بندے کے ساتھ جڑے گا ھی نہیں..

        یہ سوئی دھاگہ کا فن آنا چاھیے.. ھماری مائیں ' بہنیں ' بیبیاں جو لوگوں کو جوڑے رکھتی تھیں ' وہ یہ چھوٹے چھوٹے کاموں سے کرتیں تھیں.. "

        (اشفاق احمد.. زاویہ 2.. " چھوٹا کام ")
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #19
          Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

          اماں کو میری بات ٹھیک سے سمجھ آگئی. اس نے اپنا چہرہ میری طرف کئے بغیر نئی روٹی بیلتے ہوئے پوچھا
          " تو اپنی کتابوں میں کیا پیش کرے گا؟"
          میں نے تڑپ کر کہا : " میں سچ لکھوں گا اماں اور سچ کا پرچار کروں گا. لوگ سچ کہنے سے ڈرتے ہیں اور سچ سننے سے گھبراتے ہیں. میں انھیں سچ سناؤں گا اور سچ کی تلقین کروں گا."
          میری ماں فکر مند سی ہو گئی. اس نے بڑی دردمندی سے مجھے غور سے دیکھا اور کوئیلوں پر پڑی ہوئی روٹی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کہا : " اگر تو نے سچ بولنا ہے تو اپنے بارے میں بولنا ' دوسرے لوگوں کی بابت سچ بول کر ان کی زندگی عذاب میں نہ ڈال دینا. ایسا فعل جھوٹ سے بھی برا ہوتا ہے."


          اشفاق احمد کی کتاب بابا صاحبا سے اقتباس

          Comment


          • #20
            Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

            جب میں اسٹوڈیو آ رہا تھا تو اس وقت میرے سامنے والی گاڑی جو ذرا
            زیادہ رفتار سے جا رہی تھی ، اس نے ایک سائیکل والے کو ٹکر مار دی۔ چیں چاں کر کے ٹریفک رکی اور لوگوں کا مجمع سا لگ گیا ۔ کوئی کہہ
            رہا تھا دوڑ کر پانی لاؤ ۔ کوئی رکشہ والے کی بات کر رہا تھا کہ اسے فوراً ہسپتال لے چلو لیکن وہ بوڑھا شخص جان ہار گیا تھا ۔

            میں وہاں یہی سوچنے لگا تھا کہ یہ بھی ہو سکتا تھا کہ یہ گاڑی ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے سے ذرا پہلے گذر جاتی یا بعد میں آتی تو شاید وہ بوڑھا شخص جس کی سائیکل پر کوئی ترکارہی وغیرہ لدی ہوئی تھی جان سے نہ جاتا ۔

            لیکں خواتین و حضرات ! اس کا وقت طے تھا ۔ اس گاڑی نے اپنے مقررہ وقت پر وہاں آنا تھا اور اسے " ہٹ " کرنا تھا ۔ ہماری روز مرہ کی زندگی میں کئی واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ ہم کہتے ہیں کہ کاش ایسا نہ ہوتا ، کاش وہ اس طرح سے کر لیتا ۔

            ہمارے گھروں میں عام طور پو عورتیں کہا کرتی ہیں کہ " میں نہ کہتی تھی رشتہ وہاں نہ کرنا ایسا تو ہونا ہی تھا " ۔ لیکن شاید ان سب باتوں میں قدرت کا قسمت کا بھی کوئی عمل دخل ہوتا ہے ۔ پچھلے دنوں میں اسلام آباد جا رہا تھا میں نے ایک ٹرک پر لکھا پڑھا کہ " وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا " ۔

            اشفاق احمد زاویہ 3 فرنٹ سیت صفحہ 103
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #21
              Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

              ہمارے بابے جن کا میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہتے ہیں کے اگر آپ کسی محفل میں ، کسی یونیورسٹی ، سیمینار، اسمبلی میں کسی اجتماع میں یا کسی بھی انسانی گروہ میں بیٹھے کوئی موضوع شدت سے ڈسکس کر رہے ہوں اور اس پر اپنے جواز اور دلائل پیش کر رہے ہوں اگر آپ کے ذھن میں کوئی ایسی دلیل آ جائے جو بہت طاقتور ہو اور اس سے اندیشہ ہو کے اگر میں یہ دلیل دونگا تو یہ بندہ شرمندہ ہو جائے گا کیونکہ اس آدمی کے پاس دلیل کی کاٹ نہیں ہوگی شطرنج کی ایسی چلل میرے پاس آ گئی ہے کے یہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا اس موقعے پر بابے کہتے ہیں کے اپنی دلیل روک لو بندہ بچا لو اسے ذبح نہ ہونے دو کیونکے وہ زیادہ قیمتی ہے

              زاویہ ١ نیک خواھشات از اشفاق احمد سے ایک اقتباس
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • #22
                Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                ہمارے بابے جن کا میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہتے ہیں کے اگر آپ کسی محفل میں ، کسی یونیورسٹی ، سیمینار، اسمبلی میں کسی اجتما میں یا کسی بھی انسانی گروہ میں بیٹھے کوئی موضوع شدت سے ڈسکس کر رہے ہوں اور اس پر اپنے جواز اور دلائل پیش کر رہے ہوں اگر آپ کے ذھن میں کوئی ایسی دلیل آ جائے جو بہت طاقتور ہو اور اس سے اندیشہ ہو کے اگر میں یہ دلیل دونگا تو یہ بندہ شرمندہ ہو جائے گا کیونکہ اس آدمی کے پاس دلیل کی کاٹ نہیں ہوگی شطرنج کی ایسی چلل میرے پاس آ گئی ہے کے یہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا اس موقعے پر بابے کہتے ہیں کے اپنی دلیل روک لو بندہ بچا لو اسے ذبح نہ ہونے دو کیونکے وہ زیادہ قیمتی ہے

                زاویہ ١ نیک خواھشات از اشفاق احمد سے ایک اقتباس
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #23
                  Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                  ایک بڑی خوبصورت دھان پان کی پتلی سی لڑکی ایک ٹوٹے سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر انار کلی بازار آئی- وہاں میں اپنے دوست ریاض صاحب کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا -

                  اس لڑکی نے آ کر کہا کہ کیا آپ کے پاس کوئی اعلیٰ درجے کا عروسی جوڑا ہوگا - تو میرے دوست نے کہا کہ جی بلکل ہے -

                  یہ دس ہزار کا ہے - یہ پندرہ ہزار کا - یہ بیس ہزار کا ہے - پسند کر لیجئے - بہت اچھے ہیں- یہ پچیس ہزار کا بھی ہے -

                  وہ کہنے لگی بس بس یہاں تک کا ہی ٹھیک ہے - کیا مجھے اس پہن کر دیکھنے کی اجازت ہے -

                  میرے دوست کہنے لگے ہاں ہاں ضرور - یہ ساتھ ہمارا ٹرائے روم ہے آپ ٹرائے کریں -

                  وہ لڑکی اندر گئی اس کے ساتھ ایک سہما ہوا اور ڈرا ہوا نوجوان بھی تھا -

                  وہ عروسی جوڑا پہن کر باہر نکلی تو دوکاندار نے کہا !
                  " سبحان الله بیبی یہ تو آپ پر بہت سجتا ہے ایسی دلہن تو ہمارے پورے لاہور میں کبھی ہوئی نہ ہوگی "

                  (جس طرح سے دوکاندار کہتے ہیں )

                  کہنے لگی جی بڑی مہربانی ٹھیک ہے - اسے دوبارہ سے پیک کر لیں -

                  وہ مزید کہنے لگی کہ میں تو صرف ٹرائے کے لئے آئی تھی میں اپنے اس خاوند کو جو میرے ساتھ آیا ہے یہ بتانے کے لئے لائی تھی کہ اگر ہم امیر ہوتے اور ہمارے پاس عروسی جوڑا ہوتا اور اگر میں پہن سکتی تو ایسی دکھائی دیتی -

                  آج ہماری شادی کوسات دن گزر چکے ہیں - ہم الله کے فضل سے بہت خوش ہیں - لیکن میں اپنے خاوند کو جو بڑا ہی ڈپریسڈ رہتا ہے اسے خوش کرنے آئی تھی -

                  میرے دوست نے کہا کیا آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں ؟

                  اس نے کہا نہیں ہمارے پاس پیسے تو تھے لیکن میری ایک چھوٹی بہن جو ایم بی بی ایس کر رہی ہے اس کو پیسوں کی ضرورت تھی اور میرے والدین نے کہا کہ اگر میں یہ قربانی دوں تو اس کی ضرورت پوری ہو جائے -

                  تب میں نے کہا کہ بسم اللہ یہ زیادہ ضروری ہے - چنانچہ میں نے سادہ کپڑوں میں ہی شادی کر لی -

                  جب یہ بات میں اپنے دوستوں کے پاس لے گیا تو انھوں نے کہا کہ
                  it is too good to be true -

                  از اشفاق احمد زاویہ ٢ محاورے صفحہ ١٦٧

                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #24
                    Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                    یہ کبھی نہ کہو کہ میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا ۔
                    ذکر کر رہا تھا ۔
                    مراقبے میں تھا۔

                    کیونکہ جب آپ یوں کہیں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ کبھی آپ نماز نہیں بھی پڑھ رہے ہوتے ، ذکر نہیں بھی کر رہے ہوتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
                    عبادت میں نہیں بھی ہوتے ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                    یاد رکھیے جو شخص کسی وقت عبادت سے باہر ہے وہ کبھی بھی عبادت میں داخل نہیں تھا ۔

                    عبادت کوئی کارکردگی کوئی ایکٹیوٹی ، کوئی کھیل نہیں کہ کبھی آپ اس کے اندر ہیں کبھی اس سے باہر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                    عبادت تو محبت کی انتہا اور بھرپورتا ہے ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔

                    یہ کوئی مشغلہ یا سر گرمی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                    اشفاق احمد زاویہ 3 محبت کی حقیقت صفحہ 240
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • #25
                      Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                      ہمارے بابا جی محبّت کے معاملے پر بہت زور دیتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کا واحد آسان حل یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے محبّت کریں -

                      ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں -

                      اور باہمی بھائی چارے کی وہ راہ اپنائیں جس کا درس حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے مکے سے ہجرت کر کے مدینے میں دیا تھا -

                      اب ہم سوچتے ہیں کہ ہماری مالی مشکلات حل ہونگی تو نماز بھی پڑہیں گے -

                      انسانیت سے محبّت بھی کر
                      یں گے -

                      یہ حقیقت میں میرے جیسے لوگوں کا بہانہ ہے -

                      لوگوں کو توقیر بخشنے اور محبّت کرنے میں تو کوئی رسید نہیں دینا پڑتی -

                      نہ کوئی اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا ہے -

                      بس آپ نے چند میٹھے الفاظ بولنے ہیں -

                      اور ماتھے سے شکنیں ختم کرنی ہیں -

                      از اشفاق احمد زاویہ ٣ کارڈیک اریسٹ
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • #26
                        Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                        اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے نفس کو فتح کرنا بہت مشکل کام ہے ۔ لیکن اس سے بڑی بھی اور کوئی حقیقت نہیں کہ اپنے نفس کے بجائے انسان اور کس شے کو فتح کر سکتا ہے ۔ ساتھ ساتھ یہ بھی سن لہ کہ جس نے اپنے نفس کو فتح کر لیا اس کے لیے
                        باقی کی ساری چیزیں خودبخود مغلوب ہو گئیں ۔ اور یاد رکھو کہ اس دنیا میں بس ایک ہی فتح ہے اور ایک ہی شکست ۔ اپنے نفس سے اس کے ہاتھوں ہزیمت کھانا شکست ہے اور اپنے نفس پر اُسے کے ہاتھوں حکمرانی کرنا فتح ہے .
                        اشفاق احمد رحمتہ اللہ علیہ
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • #27
                          Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                          آپ جانتے ہیں کہ ننھے سے بیج میں کتنی معمولی طاقت ہوتی ہے ۔ لیکن وہ گھٹن کے لمحے گذار کر زمین کا سینہ چیرنے میں بالآخر کامیاب ہو ہی جاتا ہے ۔ اور بوجھ برداشت کرنے کے بعد اس میں اتنی طاقت آجاتی ہے کہ وہ کرہ ارض کو پھاڑ کر باہر آجاتا ہے ۔
                          جو ہم مشکل پڑنے پر " بھیں بھیں " رونا شروع کر دیتے ہیں تو یہ بڑی ندامت کی بات ہے ۔ ایک ننھا بیج اگر گھٹن اور سختیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے تو ہمیں جان کے لالے کیوں پڑ جاتے ہیں ۔

                          (اشفاق احمد زاویہ 3 مسٹر بٹ سے اسلامی بم تک صفحہ 166)
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • #28
                            Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                            ہمیں ان پر بڑا ترس آتا ہے جو بچپن میں کبھی ننگے پیر نہیں پھرے اور نہ بارش میں نہاۓ۔ انہوں نے اپنا بچپن ضائع کیا۔ وہ کیا جانیں کہ جب بادلوں کے جھما جھم بان، گرمی دانے سے بھرے بدن کو باڑھ پر رکھ لیتے ہیں تو کیسی گدگدی ہوتی ہے اور زمین کا ہر قدم پر بدلتا ہوا سبھاؤ اور کورا پنڈا، اس کی نرمی، گرمی اور کٹیلا پن کیا چیز ہوتی ہے۔ دھرتی اپنا آپا اور بھید بھاؤ جوتے کے تلے کو نہیں دکھایا کرتی۔

                            (اقتباس: مشتاق احمد یوسفی کی کتاب "زر گزشت" سے)
                            \
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • #29
                              Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                              اکثر لوگوں میں تکبر ہوتا ہے مگر ان کا نفس ان کو پتا نہیں چلنے دیتا
                              چنانچہ اگر کوئی شخص ان کی مرضی کے مطابق نہ کرے اور اس پر انھیں غصہ آئے ،
                              تو وہ اس کی تاویل یہ پیش کرتے ہیں کہ چونکہ میرا اس شخص پر حق ہے اور اس نے حق ادا نہیں کیا اس لیے مجھے غصہ آگیا
                              اب کوئی ان سے یہ پوچھے کہ جن لوگوں کا آپ پر حق ہے اور آپ ان کے حقوق ادا نہیں کرتے تو پھر آپ کیساتھ کیا سلوک کیا جائے -
                              الله تعالیٰ جن کا آپ کی ایک ایک سانس پر حق ہے ، ان کے حقوق ادا کرتے وقت آپ کیا کرتے ہیں ؟

                              از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٦١١
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment


                              • #30
                                Re: Ashfaaq Ahmed اشفاق احمد

                                ♦♦♦انسان کو شرمندہ نہ کیا جائے۔♦♦♦

                                ایک لڑکا آیا کرتا تھا "گاچو" اُس کا نام تھا۔ ایک اس کی بہن تھی چھوٹی سی ۔اور وہ گاچو جو تھا سر کے اوپر ٹوکرا رکھ کے "چھائیں" بیچتا تھا۔ چھائیں تربوز کو کہتے ھیں۔
                                صبح بیچارہ لے کر آتا تھا، دونوں یتیم تھے۔ جب دھوپ بڑھتی تھی، دس بجے کے قریب، تو سر کے اوپر ٹوکرا لے کر آتا تھا۔ میں اس سے (چھائیں) ایک دو پھیکے تربوز خرید لیتا تھا۔ تو وہ بچہ جب چل کے آتا تھا دھوپ میں تو اس کا جو سایا پڑتا، تھا پیچھے، تو وہ بھولی سی اس کی بہن وہ پیچھے پیچھے چلتی تھی۔ اور وہ آگے ھوتا تھا۔
                                میں کہتا تھا "گاچو تو اپنی بہن کو آگے کیوں نہیں چلاتا؟"
                                تو کہنے لگا سائیں "ھم یتیم ھیں۔ ھم جھونپڑے میں رھتے ھیں تو گرمی بہت ھو جاتی ھے۔ میں چھوٹا بچہ ھوں۔ مگر میرا سایا بڑا لمبا ھے۔ میں چاھتا ھوں میری بہن کو گرمی نہ لگے اور وہ میرے سائے میں چلتی رھے۔"
                                تو یہ گاچو تھا جو اپنی بہن کو گرمی نہیں لگنے دینا چاہتا تھا۔ مایوس ھونے کی کوئی بات نہیں۔ بہت سے لوگ اب بھی ایسے ھیں آپ کے ملک میں جو تکبر سے دور ھیں اور دوسروں کے لئے بھی زندگی بسر کرتے ھیں ۔

                                از۔ اشفاق احمد" زاویہ
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X