Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~
Originally posted by saraah
View Post
اسلام علیکم
خوشی سوفیصد داخلی چیز ہے اس کے سوا سب دکھاوا
شخصیت کی تکمیل کے لئے فرد کا خود پر بھروسہ اور سچائی ضروری چیزیں ہیں۔
شادی بیاہ کی صرف ایک رسم اچھی لگتی ہے "نکاح" باقی سب فضولیات
ہر وہ شعبہ جہاں خواتین کو پوری طرح تحفظ حاصل ہو اُنہیں اُس میں ضرور آگے بڑھنا چاہئے دنیا اب خواتین کے لئے صرف "ٹیچری"کے دور سے بہت آگے نکل چکی ہے۔
شوقیہ ملازمت ؟؟؟ یہ اُن بےہنر لڑکیوں کی ایجاد ہے جو گھروں میں فارغ رہتی ہیں اگر ایسی شوقیہ خواتین پوری زمہ داری کے ساتھ امور خانہ داری انجام دیں تو نہ وہ فارغ رہیں گی اور نہ یہ شوقیہ کا شوق پال سکیں گی۔
لہذا میرا جواب ہے کہ نہیں ایسی خواتین کو ملازمت نہیں کرنی چاہئے اور میں اس کی مخالفت دو وجوہات کی بنا پر کروں گا
ایک تو یہ کہ اس قسم کی شوقیہ خواتین اپنی زمہ داریوں سے وفاداری نہیں کرتیں اُن کو یہ فخر رہتا ہے کہ اگر مجھے نکال بھی دیا گیا تو کیا میرےگھر میں کونسے فاقے چل رہے ہیں۔
دوسری وجہ یہ کہ چونکہ ایسی خواتین کھاتے پیتےگھرانوں سے ہوتی ہیں اس لئے وہ عمدہ شکل صورت کی بنا پر "ہنرمند "نہ ہونے کے باوجود سلیکٹ کر لی جاتی ہیں جبکہ ایسی لڑکیاں جو اپنے گھروں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اُٹھاتے رہنے کی بنا پرکچھ خاص شکل و صورت نہیں رکھتیں وہ اپنی مہارت و علم کے باجودو صرف قبول صورتی کی وجہ سے سلیکٹ نہیں کی جاتیں اور اس طرح کئی گھرانے جن کا دارو مدار اس طرح کی زمہ دار خواتین کی بنا پر فاقوں سے بچا ہوتا ہے وہ مزید برے حالات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
سوال نمبر پانچ کا جواب دینے سے قبل تھوڑی سی وضاحت کر دوں
عام طور پر عملی زندگی میں قدم رکھنے کی عمر 24 تا 25 یا کم از کم20 تا 22 سمجھی جاتی ہے لیکن میں جس طبقہ سے تعلق رکھتا ہوں وہاں میٹرک تک پڑھانا بڑی بات ہوتی ہے سو میں بھی تقریباً سترہ سال کی عمر سے عملی زندگی میں ہوں جہاں ایک طرح کا لڑک پن جا رہا ہوتا ہےاور کچھ خاص نظریات نہیں ہوتے البتہ آہستہ آہستہ ٹھوکریں کھاتے کھاتے کچھ اصول وضع ہوتے چلے گئے جن میں سے ایک دو یہ ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی ملازمت نہ ہو تو کچھ نہ کرنےسے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا بہتر ہے کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی آتی ہے۔
کچھ لینے کی سوچ سے بھی پہلے کچھ دینے کے لئے ہاتھ آگے بڑھائو
اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنا کسے اچھا لگتا ہے ؟؟؟
مرد کی زندگی میں عورت کا مقام اور میری رائے ؟؟؟
بھلا اس میں عام لوگوں سے ہٹ کر میں کیا جواب دوں گا عورت ہر رنگ میں مرد کی ضرورت ہے اس کے بغیر مرد ادھورا۔
باورچی والا سوال ایسا لگا جیسے شکر کھاتے کھاتے ہری مرچ منہ میں آجائے
اس سوال کی وجہ سمجھ نہیں آرہی ؟؟؟ویسے باہر کے ممالک میں تو خواتین کک ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں شائد اس لئے کہ گھر کی ہانڈی،کڑھائی کے مقابلے میں ہوٹلز ریسٹورنٹ کے دیگچے کڑھاو بہت بڑے اور وزنی ہوتے ہیں۔
شائد اسی وجہ سے یہ کام نازک خواتین کے بس سے باہر ہوجاتا ہے
ہمارے گھر میں جب کبھی سات آٹھ کلو سے زیادہ چاول وغیرہ بنتے تھےتو یا تو وہ میں بناتا تھا یا میرے بڑے بھائی جن کے ہاتھ میں مجھ سے کہیں زیادہ زائقہ ہے۔
Comment