Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #91
    Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

    اسلام علیکم
    آیا ہے اور چھا گیا ہے ٹھا کر کے
    یار آپ تو میرا آندر پیٹا(مطلب حلال) کرنے کے چکر میں ہو
    یہ وہ سوالات ہیں جو مجھے پورے کا پورا کھول کر رکھ دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آپ کو پرائیوٹ میسج نہ دے دوں :shyy:۔
    یار اگر ابھی تک آپ نے کسی سے اس تفصیل سے سوالات نہیں کئے تو میں اُنہیں خوش قسمت ہی کہوں گا
    اور خود کو خوش قسمت اس لئے کہوں گا کہ شکر ہے :duaانٹرویو لینے والے آپ نہیں تھے اگر پورے چالیس سوالا آپ کرتے تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟۔
    Last edited by S.Athar; 22 January 2011, 10:12.
    :star1:

    Comment


    • #92
      Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

      Walaikum Assalaam Athar Sahab

      Aap nay ab bhi meri baat ka sahi say jawab nahin dia, meray sawaalat per nazar-e-saani ki darkhuwaast hay, main aik baar phir aap ko yeh sawaalat pooch laita hoon?

      1. Mera sawaal yaa hay kay kia MOHABBAT honay kay liye aap ki yehi SHARTAIN hongain?
      2. Kia aap yeh chahain gain kay aap jiss say MOHABBAT karain woh aap ka TABAYDAAR bhi ho?
      3. Kia MOHABBAT honay kay liiye waqayii main DOSTI ka hona zaroori hay, ya yeh baghair dosti kay bhi hojaati hay?

      Apni apni aqal ka mayaar hain, jahan baat MOHABBAT ki aati hay, meri aqal wahan naaqis hojaati hay :)

      Fi amaan ALLAH




      Originally posted by S.A.Z View Post
      اسلام علیکم جناب سید محمد علی بھائی
      سب سے پہلے تو بہت شکریہ کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت میری الٹی سیدھی باتوں کو پڑھنے پر صرف کیا
      بے شک کہ "ایم ایس اے"بھائی نے بہت عمدہ کام کیا اس کےلئے ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے"۔
      بہت خوب علی بھائی کیا ژرف نگاہی کا ثبوت دیا ہے آپ نے :)۔
      بے شک آپ نے بہت عمدہ پوائنٹ نوٹ کیا ہےلیکن دوستی کا تو وہی معیار ہے جو میں نے بتایا کیونکہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں بن سکتا۔
      لیکن محبت کےمعاملےمیں،میں نےجس دوستی کا تزکرہ کیا ہے وہ دوستی اس طرح کی ہےجس سے جان پہچان بڑھتی ہے ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا ہےمطلب یہ تو نہیں ہوتاکہ راہ چلتے محبت ہوگئی؟؟؟ ضرور آپ کس فرد میں کچھ خوبیاں دیکھتے ہیں اُس کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تبھی رفتہ رفتہ کسی کےلئے محبت پروان چڑھتی ہے اس جاننے کو ہی میں دوستی کہہ رہا ہوں۔
      اُمید ہے میرےنقطہ نظر کی وضاحت ہو گئی ہو گی
      sigpic

      Comment


      • #93
        Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

        محمد علی بھائی مجھےافسوس ہےکہ میں آپ کےنقطہ نظر کو نہیں سمجھ پا رہا
        شائد میںسمجھا نہیں پا رہا
        جہاں شرطیں ہوںوہاں محبت نہیں ہو سکتی
        پہلی والی بات ہی دوبارہ گھما کر پوچھنے پر بھی میرا یہی جواب ہے کہ (محبت شرطوں کےساتھ نہیں ہوسکتی)
        محبت کے معاملے میں جس دوستی کا زکر میں کر رہا ہوں"وہ وہی جان پہچان کےحوالے سے ہے" اگر مان بھی لیں کہ ایک نظر میں محبت ہوگئی تو اب یہ محبت کیا یکدم پروان چڑھ جائے گی مطلب جب آپ ملیں جلیں گے بات چیت کریں گے ایک دوسرے کے بارے میں جانیں گے اسی جان پہچان کو میںدوستی کے زمرے میں بیان کر رہا ہوں اُمید ہے کہ اب آپ کی تشفی ہوجائے گی
        اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
        :star1:

        Comment


        • #94
          Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

          Athar bhai aap ka jawab meri samajh main kuch kuch aahi gaya!!!

          Ab meri observation yeh hay kay,,, maan lia jayay kay aap ko kisi ki koi khoobi achi lagi aur woh khoobi uss shakhs say mohabbat ka bahaana bann gayi.... yaa aap ko kisi ki surat itni achi lagi kay aap apnay dil ko qaboo main naa kar payay aur mohabbat main mubtala hogayay....!!

          Ab inn dono situation main aap MOHABBAT to aap ko hogayi... aik baylos mohabbat jo kisi shart ki, kisi tabaydaari ki mohtaaj nahin.... hoskata hay kay aap ko uss mohabbat ko PARWAAN chaRaanay ka bhi mouqa naa milay..... aisa hota hay kay insaan aisay mawaaqay say mehroom reh jaata hay magar MOHABBAT tou khattam nahin hoti....!!!

          Meri zaati nazaryaa yeh hay kay MOHABBAT aur DOSTI do alag alag cheezain hain do alag alag EHSAAS aur inn dono ko mehsoos insaan do alag alag tareeqay say karta hay....!!!

          Agar aap chahain tou iss ka aik alag thread laga saktay hain, jiss main humaray ilaawa bhi aur member shikrat karain aur apni apni rayay ka izhaar karain! :)

          Fi amaan ALLAH
          sigpic

          Comment


          • #95
            Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

            Originally posted by MSA View Post
            Assalamo Alaikum ,

            mein app se yeh pochna chah raha ho k :-P

            1 - aap ka shadeed ghusae me kya rad'e'amal hota he ?
            2- Ajj tuk app ne sub se zyada ghusa kis pe kya aur us ghusae me kya kia....(paani peena, khamosh rehna, dua perhna waghera nahi...koi negative reaction waghera) ?
            3- App ko sub se zyada kis cheez se dar lagta he? (Mout, Roz'e'Qayamat, kisi apne ka chor jane, ya janwar wala dar nahi, aur bhi buhat se dar he zamane me, mehboob ki baghawat k siwa :-P)
            4- App ko paani dekh kar kya khayal aata he ?
            5- App ne kabhi suicide ka socha :-P .... aur socha to kyun socha...aur nahi to kyun nahi socha :-P
            6- Xindagi me kabhi agar bura time aya to u ne kese face kya ? u ne samjhota karliya...ya u ne logo'n se ehtijaj express kar dia...ya sirf samjhota express chala di ?:
            7- PG pe u ko sub se zyada kis ki posting be'maani, be'rabt aur waqt ka zeya lagti he....(abb yaha u ne such bolna he...yeh nahi kehna k kisi ki nahi lagti ..)
            8- u ka sense of humor kesa he ? app logo ki double meaning wali batein samjh jate he ya app khud karte he(apne halka'e'AHBAB me) ?
            9- u larakpan me kese thay - u ne kabhi koi "too much" wali shararat ki ? - ya u jese abhi he buchpan me hi wesai thay ?
            10- u ka hair style kesa he :-P ...u k baal lambay he, chotey he, ya u ganjay he :-P...agar ganjay nahi he to kis side pe he center, right, left??
            11- kabhi pyar waghera kya u ne :-P(maa baap behn bhai wala nahi, maa baap ki baho, aur bhai behan ki bhabi wala pyar)...nahi kya to kyun nahi kia...aur kya to kyun kya...kisi se poch k kya ya bus kar dia....aur phir us k baad kya hoa ??

            bus itne se sawal he :-P....mera nahi khayal itne sawal mene pore 3.5 saal me kisi se pochein ho ge :-P
            khair yeh bare serious wale sawal he u mazak na samjhie ga - aur zara chote chote achae achae jawab de die ga :-D
            محترم ایم ایس اے بھائی
            اسلام علیکم
            یار اتنے مشکل مشکل سوال کیوں کر ڈالے کوشش کرتا ہوں کہ پوری ایمانداری کے ساتھ جواب دوں:garmi:۔
            ایک جانب آپ کہہ رہے ہیں کہ سنجیدگی سے سوالات کے جوابات دوں اور دوسری جانب چھوٹے چھوٹے جوابات کی پابندی بھی لگا رہے ہیں یہ مشکل کام ہے یا تو سیریس جواب نہ مانگیں یا پھر طوالت سے نہ گھبرائیں.
            شدید غصےمیں ،میں اُس فرد سے بولنا چھوڑ دیتا ہوں جس کی وجہ سے غصہ آیا ہو،
            ایک مرتبہ میں نے شدید غصے میں جو رد عمل کیا وہ آپ سے شئیر کر لیتا ہوں
            یہ تو میں یہاں بتا ہی چکا ہوں کہ مجھے "گارڈننگ"کا شوق ہے تو میں نے گھر میں چھوٹے بڑے تقریباً تیس چالیس گملے رکھے ہوئے تھے جن پر پوری محنت اور لگن سے توجہ دیا کرتا تھا ،ہمارے ایک جاننے والے کے بچوں نے ایک گملا گرا دیا جس کی وجہ وہ گملا اور اُس پودے کی کچھ ٹہنیاں ٹوٹ گئیں میں نے گھر میں زکر کیا کہ ان لوگوں کو کتنی مرتبہ کہا ہےکہ چھت پر کرکٹ مت کھیلیں لیکن باز نہیں آتے اور میرے پودے کا نقصان کر دیا جس پر میرے گھر کے ایک فرد نے (جس سے مجھے اس کی امید نہیں تھی)نےکہا کہ کیا پتہ اُنہوں نے ایسا کیا ہے یا تم خود ایسا کر کے اُن پر الزام لگا رہے ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یہ سن کر میں نے کچھ نہیں کہا اور خاموشی سے اُٹھ کر اوپر چلا گیا اور وہاں پر موجود تمام گملوں کے پودوں کو اکھاڑ کر ایک جگہ جمع کیا اُن پر مٹی کا تیل ڈالا اور آگ لگا دی(یاد رہے کہ وہ سردیوں کے دن تھے)نیچے آکر میں نے کہا کہ جس جس کو سردی لگ رہی ہے اوپر چلا جائے میں نے سردی سے بچنے کا بہترین انتظام کیا ہوا ہے میری یہ بات سن کے سب لوگ اوپر گئے اور میں نے نیچے موجود بالکنی کے پودوں کو بھی اکھاڑا اور اوپر جا کر اُس آگ میں ڈالا اور کہا اگر میں ان پودوں کو ختم کرنا چاہوں گا تو اس طرح کروں گا کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر نہیں((یہ میرا ایک شدید رد عمل تھا جس کا مجھے بعد میں بے حد افسوس ہوا))
            بے حد ڈر کا میں کیابتاوں سارے آپشن تو آپ نے بند کر دئے ہیں؟؟؟
            پانی دیکھ کر کیا خیال آنا پانی پانی ہے اور بس ،اتفاق سے لاہور میں میری رہائش نہر کے بہت قریب ہے تو میں صبح یا شام کے وقت اُس کے کنارے جا کر بیٹھ جاتا تھا تو خیال تو کچھ نہیں آتا بس بہتا ہوا پانی اچھا لگتا ہے۔
            میں نے ایک مرتبہ سعودیہ آنے کے بعد اس بارے میں سوچا لیکن چند ہی لمحوں بعدیہ بات زہن سے جھٹک دی، اس بارے میں،میں نے ایک نظم بھی لکھی تھی "سرھانے بھیگ جاتے ہیں " اُس کا ایک بند شئیر کرتا ہوں.
            جب اپنی ذات بے معنی بےوقعت سی لگتی ہو
            جب اپنا بھرم رکھنےکیلئے یہ زندگی بوجھ سی لگتی ہو
            جب اپنی جان ختم کرنا اک بات ادنا سی لگتی ہو
            جب ایمان کی بندش سامنے ہو "سرہانے بھیگ جاتے ہیں"
            زندگی میں ایسا تو کوئی برا وقت نہیں آیا کہ میں بہت گھبرایا ہوں "سوائے سعودیہ میں کچھ دن کے" تو ان دنوں میں کسی سے کوئی احتجاج نہیں کیا اور اچھے کی اُمید قائم رکھی اب الحمد للہ وہ وقت بیتے عرصہ بیت گیا ۔
            کسی ایک کا نام تو نہیں لے سکتا بعض دوست کسی ٹاپک پر اس قدر فصیح وبلیغ رپلائی دیتے ہیں کہ عش عش کرنے کو جی چاہتا ہے اور وہی فرد کہیں اور "بونگی "مارتا ہوا نظر آتا ہےاگر نام لینا ضروری ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب سے فضول بے ربط و بے ڈھنگی پوسٹ میری ہوتی ہیں ۔
            سینس آف ہیومر ۔۔۔۔۔۔آہو بہت عمدہ نہ صرف بہت جلد پرمزاح بات کو سمجھ لیتا ہوں بلکہ مزاح" کرئیٹ" بھی بہت عمدہ طریقے سے کرتا ہوں۔
            میں جسیا بچپن میں تھا ابھی بھی ویسا ہی ہوں کیونکہ ابھی میں نے بچپن کو جانے نہیں دیا اور ابھی بھی کوئی شرارت کرنے سے نہیں چوکتا بچپن میں بھی شرارتی تھا لیکن شکر ہے ایسی کوئی شرارت نہیں کی جس سے کسی کو بہت نقصان اُٹھانا پڑا ہو۔
            فلحال تو گنجے والی عمر تک پہنچا نہیں اس لئے بھرپور بال رکھتا ہوں "کس سائڈ کی مانگ نکالتا ہوں (اس سوال کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی) البتہ بتائے دیتا ہوں کہ سیدھے ہاتھ کی جانب مانگ نکالتا ہوں۔
            جی ہاں پیار کیا اور دھڑلے سے کیا سب گھر والوں کو علم تھا کہ میں کس کو چاہ رہا ہوں۔کیا پیار کسی سے پوچھ کر کیا جاتا ہے اگر کیا جاتا ہے تو میں نےایسا نہیں کیااور رہا سوال کیوں کیا تو اس کا بھی جواب دینا ناممکن ہے،محبت میں کیا ،کیوں کیسے کی کی جگہ ؟؟؟ہوتا ہے تو بس ہو جاتا ہے البتہ اسے اپنی حدوں میں رکھنا اختیاری فعل ہے اور شکر ہے اس باری تعالی کا کہ میں نے کبھی پیار کو بے لگام نہیں ہونے دیا۔
            پیار کے بعد کیا ہوا ؟؟؟ ہونا کیا تھا وہ گھر گھرستی والی ہوگئی اورمیں ابھی گھر والی ڈھونڈ رہا ہوں۔
            یہ آپ کی زرہ نوازی ہے کہ آپ نے مجھ خاکسار پر اتنی توجہ دی کہ گزشتہ پانچ سال سے جو کام نہیں کیا وہ میرے ساتھ کر گئے ۔
            Last edited by S.Athar; 22 January 2011, 18:27.
            :star1:

            Comment


            • #96
              Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

              shukar he u ne nisbatun chote jawab diye

              khair, me ko jese jawabat chaie thay u ne almost wesai diye :-P
              2 ka jawab mazae ka tha :-P
              5 aur 6 aik dosre ki nafi kar rahe he :-P
              7 pe u ne naam nahi liya - halan'k 2'3 naam to me ginwa do u ko :-P
              8 k lie, u ka sense of humor he to u pg pe kyun use nahi karte ?
              11 wala bhi acha tha jawab :-P

              aur u ki nazam bhi achi thi .... khair bus me ko yahi pochna tha...
              Allah app ko shad rakhe abaad rakhe :)

              :bhago:

              Comment


              • #97
                Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                hmm... going good SAZ ji...
                MSA ji... apki sawalat be dilchasp hai :p
                u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

                :pr:

                Comment


                • #98
                  Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                  Originally posted by MSA View Post
                  shukar he u ne nisbatun chote jawab diye

                  khair, me ko jese jawabat chaie thay u ne almost wesai diye :-P
                  2 ka jawab mazae ka tha :-P
                  5 aur 6 aik dosre ki nafi kar rahe he :-P
                  7 pe u ne naam nahi liya - halan'k 2'3 naam to me ginwa do u ko :-P
                  8 k lie, u ka sense of humor he to u pg pe kyun use nahi karte ?
                  11 wala bhi acha tha jawab :-P

                  aur u ki nazam bhi achi thi .... khair bus me ko yahi pochna tha...
                  Allah app ko shad rakhe abaad rakhe :)

                  :bhago:

                  یار لگتا ہے آپ میرے جوابات پڑھنے کے لئےہی آن لائن ہوئےتھے ابھی آدھا گھنٹہ پہلے میں نے جوابات پوسٹ کئے اور آپ آکر چلے بھی گئے
                  6 میں، میںنے 5کا زکر بھی ساتھ ہی کیا کہ ایک مربتہ ایسا ہوا تھا مطلب میں بھولا نہیں کہ کہاں پر کیا کہہ گیا ہوں
                  7پر میں نے نام تو لیا ہے غور سے پڑھیں
                  پیغام پر میں کسی اور مائنڈ سیٹ کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں ورنہ اگر آپ غور کرو تو جہاں جہاں آپ نے مجھے چاچو کہہ کر پکارا وہیں میں نے آپ کو منا کہہ کر جواب دیا اور بھی جہاں کہیں مجھ سے پر مزاح بات کی جا رہی ہو وہاں اسی طرح کا جواب تحریر کرتا ہوں البتہ دوسروں کی گفتگو میں بلا وجہ دخل اندازی مجھے پسند نہیں میں ایسا شازونادر ہی کرتا ہوں۔
                  جوابات اور نظم کا یہ" بند" پسند کرنے کا شکریہ
                  اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین

                  Last edited by S.Athar; 22 January 2011, 19:27.
                  :star1:

                  Comment


                  • #99
                    Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                    آپ نے کہا آپ فارغ نہیں بیٹھ سکتے ۔۔۔۔۔گُڈ ۔۔۔۔۔ جو جو آپ کرتے رہے ہیں یعنی فراغت سے بچنے کے لیے ۔۔۔اس میں سے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ نے مفید کیا کچھ کیا اور لاحاصل کیا کچھ کیا؟

                    اور اب جبکہ آپ کے پاس کافی فراغت ہے تو آپکی کیا فیلنگز ہیں ؟؟؟

                    کیا آپ شعوری طور پر دوست بنا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔اگر بنائیں تو اس بندے کی شخصیت کے کونسے پہلووں کو مدنظر رکھیں گے جس کی بنا پہ آپ سمجھیں کے دوستی نبھ سکتی ہے؟



                    اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق کیسا ہے؟

                    آپ نے بانو قدسیہ ،اشفاق احمد ممتاز مفتی مستنصر حسین تاڑڑ کو کبھی پڑھا؟؟؟

                    ایک ریکوئسٹ-مجھے جواب دیتے ہوئے فونٹ سائز 4 رکھیے گا

                    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                    Comment


                    • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                      Shahrukh ....good questions..... :D
                      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                      Comment


                      • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                        آ
                        پ کی رائے میں خوشی داخلی چیز یے یا خارجی؟

                        2- آپ کیا خیال میں شخصیت کی تکمیل میں کون کون سے عوامل/عناصر کردار ادا کرتے ہیں ؟ اور کونسے زیادہ ضروری ہوتے ہیں؟

                        3-شادی بیاہ کی کونسی رسمیں اچھی لگتی ہیں اور کیوں ،کونسی بری لگتی ہیں اور کیوں؟

                        4-آپ کے خیال میں خواتین کے لیے بہترین شعبہ جات کونسے ہیں؟ خواتین کو شوقیہ جاب کرنی چاہیے کہ نہیں ؟ ہاں تو کیوں؟ نہیں تو کیوں؟

                        5-بچپن سے لیکر عملی زندگی میں قدم رکھنے سے کچھ پہلے تک ہم اپنے ارد گرد حالات و واقعات کو دیکھنے پرکھنے کے بعد اپنی زات کے لیے کچھ اصول وضع کر لیتے ہیں ،جسے آپ اپنی ''فلاسفی آف لائف'' بھی کہ سکتے ہیں ،تو سوال یہ ہے کہ آپ کی کوئی ''فلاسفی آف لائف''؟؟؟
                        کیا کبھی اس سے پیچھے ہٹنا پڑ جائے تو کیا یہ آسان ہوتا ہے ؟؟؟

                        6-مرد کی زندگی میں عورت (تمام روپ) کی کیا حیثیت ہے؟ خالصتا آپ کی رائے؟؟؟

                        7

                        ریسٹورنٹ بزنس میں زیادہ باورچی مرد کیوں ہوتے ہیں؟؟
                        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                        Comment


                        • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                          اسلام علیکم سارہ جی
                          فلحال تو میں ڈیوٹی پر ہوں اس لئے توجہ کے ساتھ تحریر نہیں کر سکتا انشاءاللہ چھٹی کے بعد جوابات تحریر کروں گا
                          اس انٹرویو میں حصہ لینے کا شکریہ
                          اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین
                          :star1:

                          Comment


                          • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                            Originally posted by saraah View Post
                            آپ نے کہا آپ فارغ نہیں بیٹھ سکتے ۔۔۔۔۔گُڈ ۔۔۔۔۔ جو جو آپ کرتے رہے ہیں یعنی فراغت سے بچنے کے لیے ۔۔۔اس میں سے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ نے مفید کیا کچھ کیا اور لاحاصل کیا کچھ کیا؟

                            اور اب جبکہ آپ کے پاس کافی فراغت ہے تو آپکی کیا فیلنگز ہیں ؟؟؟

                            کیا آپ شعوری طور پر دوست بنا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔اگر بنائیں تو اس بندے کی شخصیت کے کونسے پہلووں کو مدنظر رکھیں گے جس کی بنا پہ آپ سمجھیں کے دوستی نبھ سکتی ہے؟



                            اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق کیسا ہے؟

                            آپ نے بانو قدسیہ ،اشفاق احمد ممتاز مفتی مستنصر حسین تاڑڑ کو کبھی پڑھا؟؟؟

                            ایک ریکوئسٹ-مجھے جواب دیتے ہوئے فونٹ سائز 4 رکھیے گا



                            جب تک میں کمپیوٹر کو نہیں جانتا تھا اس وقت میں نے "پامسٹری کی ایک مکمل کتاب تحریر کر ڈالی"جس کا زکر میں اپنے انٹرویو میں کر چکا ہوں۔
                            پرندے پالے جن کا خیال بہت عمدگی سے رکھا:ghug:۔
                            گھر میں جابجا پودے لگائے اور اُن کی بھی خوب دیکھ بھال کی۔
                            شاعری جمع کرتا تھا اور بعض اشعار پر ایک "نوٹ بک پر ڈیزائینگ "کرتا تھا بعد میں وہ نوٹ بک ردی میں بک گئی ۔
                            کتابیں بڑھتا تھا ۔
                            نواز لیگ یوتھ ونگ کے لئےکچھ وقت صرف کرتا تھا۔
                            اب اس سب میں میرا نہیں خیال کہ کچھ کام فضول کئے

                            اب والی فراغت میں، میرا لیپ ٹاپ میرا پیغام۔کچھ الٹی سیدھی ڈیزائینگ کی کوششیں ۔البتہ اب مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ وقت برباد کرتا ہوں یونہی ادھر ادھر سرچنگ، میں وقت برباد ہو جاتا ہےاور رہا بھی نہیں جاتا ۔
                            شعوری طور پر دوست بنانے والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی انسان دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کےساتھ ہی ملتا جلتا ہے تو شعوری طور پر ہی ملتا ہے ۔البتہ میں دو چیزوں کو مد نظر رکھتا ہوں ایک تو خوش اخلاق ہو اور دوسرا مغرور نہ ہو ایسی صفات والے لوگ مجھے اچھے لگتے ہیں (البتہ میرا حلقہ احباب نہائت مختصر ہے)پوری زندگی میں صرف چار دوست
                            اللہ جی کے ساتھ رشتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شرمندگی والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ عطا ہی عطا میں خطا ہی خطا۔
                            خواتین رائیٹرز سےمجھے ہمیشہ "چڑ"رہی ہے اُن کی کہانیاں پیار محبت،سسرالی مظالم ٹائپ کی ہوتی ہیں
                            باقی ان تمام رائیڑز کی کوئ نہ کوئی کتاب ضرور پڑھی ہے ممتاز مفتی ہے "لبیک،علی پور کا ایلی، اشفاق احمد کے افسانے،اور مستنصر حسین کے سفر نامے شوق سے پڑھے۔ْ

                            (((آپ کی درخواست میرے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے)))۔

                            Last edited by S.Athar; 23 January 2011, 11:18.
                            :star1:

                            Comment


                            • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                              Originally posted by S.A.Z View Post


                              جب تک میں کمپیوٹر کو نہیں جانتا تھا اس وقت میں نے "پامسٹری کی ایک مکمل کتاب تحریر کر ڈالی"جس کا زکر میں اپنے انٹرویو میں کر چکا ہوں۔
                              پرندے پالے جن کا خیال بہت عمدگی سے رکھا:ghug:۔
                              گھر میں جابجا پودے لگائے اور اُن کی بھی خوب دیکھ بھال کی۔
                              شاعری جمع کرتا تھا اور بعض اشعار پر ایک "نوٹ بک پر ڈیزائینگ "کرتا تھا بعد میں وہ نوٹ بک ردی میں بک گئی ۔
                              کتابیں بڑھتا تھا ۔
                              نواز لیگ یوتھ ونگ کے لئےکچھ وقت صرف کرتا تھا۔
                              اب اس سب میں میرا نہیں خیال کہ کچھ کام فضول کئے

                              اب والی فراغت میں، میرا لیپ ٹاپ میرا پیغام۔کچھ الٹی سیدھی ڈیزائینگ کی کوششیں ۔البتہ اب مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ وقت برباد کرتا ہوں یونہی ادھر ادھر سرچنگ، میں وقت برباد ہو جاتا ہےاور رہا بھی نہیں جاتا ۔
                              شعوری طور پر دوست بنانے والی بات کچھ سمجھ نہیں آئی انسان دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کےساتھ ہی ملتا جلتا ہے تو شعوری طور پر ہی ملتا ہے ۔البتہ میں دو چیزوں کو مد نظر رکھتا ہوں ایک تو خوش اخلاق ہو اور دوسرا مغرور نہ ہو ایسی صفات والے لوگ مجھے اچھے لگتے ہیں (البتہ میرا حلقہ احباب نہائت مختصر ہے)پوری زندگی میں صرف چار دوست
                              اللہ جی کے ساتھ رشتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شرمندگی والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ عطا ہی عطا میں خطا ہی خطا۔
                              خواتین رائیٹرز سےمجھے ہمیشہ "چڑ"رہی ہے اُن کی کہانیاں پیار محبت،سسرالی مظالم ٹائپ کی ہوتی ہیں
                              باقی ان تمام رائیڑز کی کوئ نہ کوئی کتاب ضرور پڑھی ہے ممتاز مفتی ہے "لبیک،علی پور کا ایلی، اشفاق احمد کے افسانے،اور مستنصر حسین کے سفر نامے شوق سے پڑھے۔ْ

                              (((آپ کی درخواست میرے لئے حکم کا درجہ رکھتی ہے)))۔



                              ہممم شاعری اکٹھی کرنا۔۔۔ یہ وہ۔۔۔ کیا یہ آپکو مفید کام لگتا ہے؟

                              اب والی مصروفیات ۔۔۔جی کافی وقت برباد کرتے ہیں ہم سب ہی کرتے ہیں

                              دوستی۔۔۔۔مزید واضح کر دوں کہ ایک سچویشن ہے فرض کرنا ہے کہ آپ کو نئے دوستوں کی ضرورت ہے تو اپ کیا دیکھیں گے یا یوں کہ لیں کہ کس طرح یہ کام کریں گے ۔۔۔۔(اس طرح دوستیاں نہیں ہوتیں وغیرہ وغیرہ وہ الگ ٹاپک ہے ۔۔۔۔آپ کو صرف فرض کرنا ہے)


                              بانو قدسیہ ڈائجسٹ رائیٹر نہیں ہیں آپکا مشاہدہ محدود ہے بہت سی خواتین رائیٹر بہت منفرد لکھتی ہیں ۔۔۔خیر ۔۔۔۔باقی جو رائٹرز ہیں ان میں سے کوئی بھی آپ کی فیورٹ لسٹ میں نہیں۔۔۔۔۔۔۔ انکی تحریروں کی کیا چیز آپ کو متاثر نا کرنے کا باعث بنی؟

                              بہت شکریہ
                              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                              Comment


                              • Re: In The Spotlight ~ SAZ Ji ~

                                دوست بناتے وقت کن باتوں کو مد نظر رکھوں گا اس کا تزکرہ میں کر ہی چکا ہوں کہ خوش اخلاق ہو اور مغرور نہ ہو
                                میں نے یہ نہیں کہا کہ بانو قدسیہ سے مجھے چڑ ہے ۔خواتین رائیٹرز کا ایک مخصوص موٖضوع ہے جس کے گرد کہانی کا تانا بانا بناتی ہیں
                                بانو قدسیہ کی "راجہ گدھ"فلحال میرے سسٹم میں موجود ہے اور جہاں تک میں نے ابھی اسے پڑھا ہے وہاں تک ایک خاتون عشق میں مبتلا ہو چکی ہیں ،مزید آگے پڑھنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا
                                فیورٹ لسٹ میں میرے قمر اجنالوی ہیں،علیم الحق حقی ہیں،نسیم حجازی ہیں ایم اے راحت ہیں، (بد قسمتی سے ان میں سے آپ نے کسی کا نام نہیں لکھا تھا )جو نام آپ نے تحریر کئے ان میں سے مستنصر حسین تارڑ ہیں انہی کے سفر نامے پڑھ کر کیلاش وادی گیا تھا۔
                                قمراجنالوی کوئی تاریخی واقع لے کر چلتے ہیں اُس میں اپنی مرضی کا ایک کردار تراشتے ہیں اور ساتھ ساتھ تاریخی حوالے دیتے ہوئے اپنے کردار کو ان واقعات کا گواہ بناتے ہیں اپنے پڑھنے والے کو ان واقعات سے روشناس کرواتے ہوئے ایک تجسس کو قائم رکھتے ہیں
                                نسیم حجازی مسلمانوں کو اُن کے عہد ماضی کی شان وشوکت یاد کرواتے ہوئے اُن کے بزرگوں کی جدو جہد کا تزکرہ کرتے ہیں اور میدان جنگ کا نقشہ کچھ اس طرح تحریر کرتے ہیں کہ فرد کو گھوڑوں کی ہنہناہٹ اور تلوارں کی جھنکاریں اپنے کمرے میں محسوس ہونے لگتی ہیں۔
                                علیم الحق حقی کا ایک منفرد انداز ہے وہ کہانی کو بیان کرتے ہوئے ایک کمنٹیٹر ساتھ رکھتے ہیں جو لمحہ لمحہ بدلنے والی صورت حال پر نہ صرف تبصرہ کرتا ہے بلکہ اُس سےنکلنے کی راہیں بھی نکالتا ہےیا پھر ان کا ایک رنگ ہےتائد غیبی کا تزکرہ کہیں نہ کہیں ماں کی دعائیں یا سچے خواب یا کوئی مجزوب مشکل میں پڑے ہوئے کردار کی مدد کے لئے پہنچ جاتا ہے۔
                                ملا جلا کر ان مصنفین کی الگ الگ طرز تحریر ہی ان کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہیں اور یہی چیزیں ان میں نمایاں ہونے کی وجہ سے یہ ان افراد کی کوئی بھی کتاب مل جائے پڑھنے سے پہلے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ کتاب پڑھنا مفید رہے گا
                                :star1:

                                Comment

                                Working...
                                X