Re: Naat Special Thread
معجزہ میرے نبی ﷺ کا، کہہ دیا تو ہو گیا
آپ ﷺ نے قطرے کو دریا کہہ دیا تو ہوگیا
مسجدِ نبوی میں گھر سے آپ ﷺ کے منبر تلک
آپ نے جنت کا ٹکڑا کہہ دیا تو ہو گیا
مُصطفٰی ﷺ سے ہے خدا کوپیار کتنا دیکھئے
خانۂِ کعبہ کو قبلہ کہہ دیا تو ہو گیا
سامنے جابر رضی اللہ عنہ کے فرزندوں کی لاشیں دیکھ کر
حکمِ رب سے زندہ ہوجا ، کہہ دیا تو ہوگیا
بِلّیوں پر اُن کی شفقت اور محبت دیکھ کر
مُصطفٰی ﷺ نے بو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہہ دیا تو ہوگیا
بدر کے میدان میں کفّار کی جائے ممات
جس جگہ تھا جس کو مَرنا کہہ دیا تو ہو گیا
ہاتھ میں تلوار لیکر آئے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ
آ مِرے دامن میں آجا ، کہہ دیا تو ہوگیا
آب دیدہ تھے بہ وقتِ عصر جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم
ڈوبے سورج کو نکل جا، کہہ دیا تو ہوگیا
نام لیکر مُصطفٰی ﷺ کا، ہاتھ میں لیکر قلم
میں نے اجمؔل اِک قصیدہ کہہ دیا تو ہو گیا

Comment