Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Collapse
X
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
Originally posted by Johannes_ Kepler View Postkia baat ha janab bohat khoob agar Gals college
ki wall pa ap na yeh poem likhi to phir sath ap
cel number bhi likh atay372-hahaمٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
زندگی سچ جھوٹ ، اچھائی برائی، اونچ نیچ سے وابستہ ہے
اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک ہی شخص سچا بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جھوٹ بھی بولتا ہے
شریف اور پرہیزگار بھی ہے ، اور بد دیانت بھی ، ایسا نہیں ہو سکتا
جو سچا ہے تو وہ سچ ہی بولے گا
لیکن اس حوالے سے اہم بات یہ بھی ہے کہ جو جھوٹا ہے وہ
سچ بھی بول سکتا ہے
♣♣♣♣♣♣♣♣♣♣
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
عربی ایک شاعر قیس عامری نے عشق کی حشر سامانیوں کا ذکر بڑے اچھوتے پیرائے میں کیا ہے
قیس عامری
؎
شققت القلب ثم ذرت فیہ
ھو اک فلم قلتام الفطور
تغل حب عثمۃ فی فوادی
جنادیہ مع الخافی یسیر
تغل ھیث لم یبلغ شراب
ولا حزن ولم یلبغ سرور
میں نے اپنے دل کو پھاڑ کر تیری محبت کا بیچ بو دیا۔
بونے کے بعد قلب کا شگاف برابر ہو گیا۔عثمہ کی محبت میرے
دل میں سرائیت کر گئی۔وہ محبت جو ظاہر ہے اس محبت
سے کم ہے جو دل کی اس گہرائی میں پہنچ گئی جہاں شراب کا نشہ
غم اور خؤشی کوئی چیز نہیں پہنچ سکتی
ایک اور موشح ملا ھظہ ہو
؎
خذ حدیث الشرق عن نفسی وعن الدمع الزی ھما
ما تری شوقی قد و قدا
وھمی و معی وا طر دا
واعتدی قلبی علکی سدی
اہ من ما ئ و من قبس بین طرفی الحشا جمعا
عشق و شوق کی کہانی میری سانس اور میرے بہتے آنسووں سے معلوم کر لو
میرا شوق بھڑک رہا ہے انسو بہے چلے جاتے ہیں او دل
محبت میں اذکار رفتہ ہو گیا ہے۔ہائے اس پانی اور اگ پر جو
میری انکھوں اور دل میں جمع کر دئے گئے ہیں
اردو میں میر تقی میر شاعری کے بادشاہ ہیں اسی پیرائے میں کیا خوب
شعر کہا ہے
ایک سب اگ، ایک سب پانی
دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں
تشنگی اور لہب بستگی کا اتنا لطیف اظہار میر صاھب ہی کر سکتے تھے
:(
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
ہم جو اپنے تعصبات کی گرداپنے خالی سینوں میں بھرے شعر و ادب کی گلیوں میں
صبح و شام آواز لگاتےہیں کہ میں ہوں تو دراصل یہ میں نہیں ہوں کی بازگشت ہے۔۔
۔۔۔جو خوش فیہمیوں اور غلط فہمیوں کے درمیان مسلسل گونج رہی ہےاور ہمیں بتا رہی
ہے کہ ان گلیوں محلوں کی آب و ہوا ہر کسی کو راس نہیں آتی۔۔
یہاں محبتوں کے رنگ اپنی بہاراوراپنی خزاں کی لہر میں اڑتےہیں۔۔۔اورہاتھ نہیں آتے
۔۔۔بس دلوں میں اترتے ہیں۔۔۔اور کہیں نہا ل اور کہیں نڈھال کرتے ہوئے ایک اورہی
جہان حکمت و دانش عطا کرتے ہیں
دھوپ اور سائے پرکھنے کی ہے فرصت کس کو
پائوں کے نیچے زمین ٹھہرے تو سر کی سوچیں
گرتی دیوار کی تصویر ہوا شہر ِ عمل
اپنی بنیاد ہو مضبوط تو گھر کی سوچیں
یا پھر یوں ہے
عجب پہیلی ہے یہ ہاتھ کی لکیروں میں
سفر لکھے ہیں مگر راستہ نہیں لکھا
خیال و خواب کے منظر رقم سبھی نے کیے
جو چشم دید تھا وہ واقعہ نہیں لکھا
جو جل بجھا تو ہوائوں نے داستان میں مری
شکست لکھ دی مرا حوصلہ نہیں لکھا
بی کے ایس
:(
Comment
-
Re: ♥♣ Pegham Wall by BaniazKhan ♣♥
جب پرندہ زندہ ہوتا ہے تو کیڑے مکوڑوں کو کھا جاتا ہے لیکن جب مرجاتا ہے تو کیڑے مکوڑے اسے کھا جاتے ہیں،وقت کسی لمحے بھی بدل سکتا ہے،،زندگی میں کسی کو بھی کمتر نہ جانو، آپ ہو سکتا ہے طاقتور ہوں لیکن وقت آپ سے زیادہ طاقتور ہے۔
ایک درخت سے لاکھوں ماچس کی تیلیاں بنا ئی جاتی ہیں لیکن ایک تیلی لاکھوں درختوں کو جلا سکتی ہے، ایک خراب سوچ ساری خوبصورت سوچوں کو ختم کردیتی ہے
Comment
Comment