Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Cricket Updates.......!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Cricket Updates.......!

    پاکستان کی نوجوان اوپننگ بلے باز ناصرجمشید نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیرئیر کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کرتے ہوئے مسلسل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ناصرجمشید نے کراچی میں زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھی نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جانیو الے دوسرے میچ میں بھی انہوں نے چوہتر رنز بنائے۔ ناصر جمشید نے چوسٹھ گیندوں پر چودہ چوکوں کی مدد سے چوہتر رنز بنائے اور وہ رن آوٹ ہوئے اس سے قبل پہلے میچ میں انہوں نے اکسٹھ رنز بنائے تھے۔ یوں اب تک دو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں وہ سڑسٹھ اعشاریہ پانچ کی اوسط سے ایک سو پینتیس رنز بناچکے ہیں۔

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • Re: Cricket Updates.......!

      آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
      اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر مارک باؤچر کو حاصل تھا جنہوں نے چار سو تیرہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
      چھتیس سالہ گلکرسٹ نے ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ سنگ میل پار کیا۔

      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


      Comment


      • Re: Cricket Updates.......!

        فاسٹ بولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
        پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن پندرہ کرکٹرز کو اس سال کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ان میں شعیب اختر کا نام شامل نہیں ہے۔ تاہم شعیب اختر کو ان چھ کرکٹرز میں شامل کیا گیا ہے جنہیں خصوصی ریٹینر شپ دی جائے گی۔

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • Re: Cricket Updates.......!

          آسٹریلیا کے مشہور وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
          چھتیس سالہ گلکرسٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے ایڈیلیڈ ٹیسٹ ان کا آخری ٹیسٹ ہو گا اور بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی ان کے کیریئر کا بھی خاتمہ ہو جائےگا۔
          ایڈم گلکرسٹ نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ میں کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


          Comment


          • Re: Cricket Updates.......!

            پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو سات وکٹو ں سے مات دے دی،اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں زمبابوے کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو چوالیس کا ٹوٹل بنا پائی اور آخری اوور میں پویلین لوٹ گئی۔تائیبو اکیاون اور ولیمزاڑتالیس کے اسکور کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈبینگوا پینتالیس اور چگمبورا تیس رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے تین ،کامران حسین نے دو جبکہ شاہد آفریدی،سہیل خان اور فواد عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف محمد یوسف کی شاندار سنچری کے باعث سینتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا کپتان شعیب ملک نے اٹھاسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ محمدیوسف ایک سو آٹھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، شعیب ملک آل راوٴنڈ پرفارمنس کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے۔اس طرح پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہو گئی

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • Re: Cricket Updates.......!

              پاکستان نے آخری ایک روزہ میچ جیت کر زمبابوے کو پانچ صفر سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔شیخوپوریہ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ایک سو بیاسی رنز کا ہدف پاکستان نے اکتیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔یہ چوتھا موقع ہے کہ پاکستان نے کسی ٹیم کو پانچ صفر سے ہرایا ہے۔آج کے میچ کی خاص بات پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑیوں کا ون ڈے ڈیبیو تھا۔عبدالرؤف،خرم منظور،رضوان اور وہاب ریاض نے ڈیبیو کیا۔پاکستان کی جانب سے اوپننگ کا آغازناصر جمشید کے ساتھ خرم منظور نے کیا ،خرم نے پہلے ایک روزہ میچ میں پچاس رنز بنا کر اپنی کارکرگی کا ثبوت دیاجبکہ ناصرجمشیدانیس رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • Re: Cricket Updates.......!

                پاکستان، زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگیا۔ سری لنکا پانچویں سے چھٹے نمبر پر ہوگیا۔

                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                Comment


                • Re: Cricket Updates.......!

                  فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے انجری سے نجات کے بعد پریکٹس شروع کر دی ہے اور رواں سال مارچ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف ہونیوالی سیریز کے لئے وہ دستیاب ہوں گے۔ محمد آصف نے کہا کہ ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور ٹیم کے فزیو کی نگرانی میں انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے اور بہت جلد وہ شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ محمد آصف نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت نہ کر سکنے کا انہیں بہت افسوس ہے اور ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ شیخوپورہ میں ہونے والے میچ میں بھرپور شرکت کریں تاہم فٹنس مسائل کے باعث وہ اس سیریز میں شرکت نہ کر سکے۔ محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ اس سیریز سے قبل اپنی فٹنس اور فارم کے مسائل حل کر کے ٹیم میں جگہ بنائیں۔

                  I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                  Comment


                  • Re: Cricket Updates.......!

                    the under thankar says he is next winner royrb
                    :hii:

                    Comment


                    • Re: Cricket Updates.......!

                      nahi jee

                      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                      Comment


                      • Re: Cricket Updates.......!

                        ہندوستان کے سپنر ہربھجن سنگھ آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سمنڈز کو بندر کہنے کے الزام سے بری ہوگئے لیکن کرکٹ، کھلاڑیوں کے رویے اور آئی سی سی کے اصولوں و ضوابط سے جڑے کئی سوال عالمی میڈیا میں سر چڑھ کر بول رہے ہیں یا یہ کہیں کہ نسلی امتیازی سلوک کا معاملہ کرکٹ کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

                        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                        Comment


                        • Re: Cricket Updates.......!

                          ملبورن میں ایشانت شرما اور سری سانتھ کی شاندار بالنگ کی بدولت انڈیا نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

                          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                          Comment


                          • Re: Cricket Updates.......!

                            india ko phir shikast...australia k hathon

                            Comment


                            • Re: Cricket Updates.......!

                              haan jee asa hi hoa hai

                              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                              Comment


                              • Re: Cricket Updates.......!

                                aur shoaib akhter ka career khatre mein per gaya

                                Comment

                                Working...
                                X