Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

    مجھے اور کچھ نہیں پتہ ہر بندے کا اپنا موقف ہے اور اس پہ وہ ڈٹا ہوا ہے، اتنا ضرور پتہ ہے کہ ہمارے حلقے میں نون لیگ نے ریکارڈ کام کروائے ہیں، سکول، ڈسپنسریاں، دیہی فلاحی مرکز، ہسپتال اور دوسری بنیادی سہولتیں، یہاں تک کہ پاس پاس کے سبھی گاؤں میں سول ہسپتال تک بن گئے ہیں، اور یہ اس سال نہیں دوسال پہلے کی بات ہے، میں ذاتی طور پہ پی پی کاسپورٹر ہوں ، اس پی پی کا نہیں جو آج ذرداری کی ہے، اس پی پی کا جس کو میرے بڑے سپورٹ کرتے آئے ہیں، بھٹو کے دور کی بات کررہا ہوں،، مزے کی بات یہ بھی کہ ہم نے دو ٹینورز سے پی پی کو ووٹ نہیں دیا، بلکہ دیا ہی نہیں
    Allah

    Comment

    • #17
      Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

      Originally posted by S.A.Z View Post
      یار بانیاز میں اگر اپنے اوپر زاتی اٹیک نہ سمجھوں تو کیا سمجھوں؟؟
      آپ نے ایک تھریڈ میں خاص طور پر مجھے پن پوائٹ کیا اور اس تھریڈ میں وہاں پر کی گئی بات کو حوالہ بھی آپ نے بنایا اس کے بعد اگر میں یہ سمجھ لوں تو مورد الزام بھی مجھ پر؟؟؟
      خیر چھوڑو زاتیات کی باتیں۔اصل مدعے کی جانب آتے ہیں۔

      میں آپ کو اپنے نظرئے کی موٹی موٹی باتیں دوبارہ سے بتاتا ہوں"کئی تھریڈز میں یہ باتیں کر چکا ہوں لیکن افسوس آپ میرا نقطہ نظر نہیں سمجھ پاء رہے

      بھائی جان میں ایک ایسا فرد ہوں جو پاکستان کے جمہوری نظام سے نا اُمید نہیں،

      میں اسی نظام میں رہتے ہوئے آہستہ آہستہ اس کی برائیوں کو ختم کرنے کا حامی ہوں

      میں نیا لیڈر تب بناوں جب وہ بالکل ہی الگ ڈگر پر چلنے والا ہو اگر وہ بھی پچھلوں کی طرح کمپرومائیزز اور قول و فعل میں تضاد رکھنے والا ہی ہو تو پرانے کیا برے ہیں؟؟؟
      بھولے بادشاہو

      بات یہ ہے کہ میں نے یہ عرض کیا تھا جسے حضور اپنی شان میں طنز سمجھے کہ میں*بھی آج کل ٹی وی سے دور ہی ہوں تو سوچا کہ یہی لکھ دوں کہ مجھے نہیں* پتہ پھر سوچا جب آپ ایک خبر دے رہے ہو ساتھ اس کی اٹیچ منٹ تو آپ پر شک کرنا اچھا نہیں ہے بس اتنی بات کی تھی جس کا آپ نے پتنگڑ بنایا

      ہاں اب جو آپ نے بات کی ہے اس پر بات کرتے ہیں تو بھائی جی میں نے بھی کوئی عمران خان کو دودھ کا دھلا نہیں کہا عمران خان کو میں پسند کرتا ہوں*آج سے نہیں* بہت پہلے سے تو جب آپ کے پرانے برے اچھی طرح* ملک کی دولت لوٹ چکے ٹھیک ٹھاک عیاشیاں کرچکے تو کیا ضروری ہی کہ کہ مستقبل میں وہی عیاشیاں انکی اولاد ہی کرے اتنا تو آپ کو پتہ ہی ہوگا بلکہ آپ کی گہری نگاہ سے پوشیدہ نہ ہوگا کہ اگر نواز صاحب آجاتے ہیں*تو پھر کونسا شریف کہاں کہاں بدمعاشیاں کرے گا

      میاں صاحب کے تو اقدمات ہمارے سامنے ہیں* ہم جانتے ہیں کہ کس حد تک بے وقوف اور جاہل ہے یہ شخص عمران کے حوالے سے یہ بات نہیں کی جاسکتی مگر پھر بھی آپ کی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کی خاطر مان لیتا ہوں* کہ یہ بھی دھوکے باز ہے ملک کو لوٹے گا تو بھائی ایک ہی شخص کیوں لوٹے بار بار

      اب اگر ملک لوٹنے کی باری ہے تو پھر تو عمران خان کو ہی آنا چاہیے

      اب پلیز اگلے جواب میں ایجنسیاں* کو نہ لانا کیونکہ ان کے سامنے کرکٹر آئے یا لوہار ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جائے گا

      Comment

      • #18
        Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

        Originally posted by Yaaram View Post
        مجھے اور کچھ نہیں پتہ ہر بندے کا اپنا موقف ہے اور اس پہ وہ ڈٹا ہوا ہے، اتنا ضرور پتہ ہے کہ ہمارے حلقے میں نون لیگ نے ریکارڈ کام کروائے ہیں، سکول، ڈسپنسریاں، دیہی فلاحی مرکز، ہسپتال اور دوسری بنیادی سہولتیں، یہاں تک کہ پاس پاس کے سبھی گاؤں میں سول ہسپتال تک بن گئے ہیں، اور یہ اس سال نہیں دوسال پہلے کی بات ہے، میں ذاتی طور پہ پی پی کاسپورٹر ہوں ، اس پی پی کا نہیں جو آج ذرداری کی ہے، اس پی پی کا جس کو میرے بڑے سپورٹ کرتے آئے ہیں، بھٹو کے دور کی بات کررہا ہوں،، مزے کی بات یہ بھی کہ ہم نے دو ٹینورز سے پی پی کو ووٹ نہیں دیا، بلکہ دیا ہی نہیں
        یارم بھائی یہ جو آپ نے تحریر کیا کہ "ووٹ دیا ہی نہیں"تو اپنی اس عادت کو بدلئے

        ووٹ دیجئے ضرور دیجئے اور کچھ نہیں تو اس سے تجربہ ہی حاصل ہوتا ہے کہ یار اس مرتبہ ووٹ غلط بندے کو غلط پارٹی کو دے دیا اگلی مرتبہ مزید سوچ بچار کروں گا۔

        پاکستان پانچ سالوں میں آپ سے پانچ گھنٹے بھی نہیں مانگتا پلیز چند گھنٹے پاکستان کے لئے صرف کریں ۔
        :star1:

        Comment

        • #19
          Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

          Originally posted by Baniaz Khan View Post

          بھولے بادشاہو

          بات یہ ہے کہ میں نے یہ عرض کیا تھا جسے حضور اپنی شان میں طنز سمجھے کہ میں*بھی آج کل ٹی وی سے دور ہی ہوں تو سوچا کہ یہی لکھ دوں کہ مجھے نہیں* پتہ پھر سوچا جب آپ ایک خبر دے رہے ہو ساتھ اس کی اٹیچ منٹ تو آپ پر شک کرنا اچھا نہیں ہے بس اتنی بات کی تھی جس کا آپ نے پتنگڑ بنایا

          ہاں اب جو آپ نے بات کی ہے اس پر بات کرتے ہیں تو بھائی جی میں نے بھی کوئی عمران خان کو دودھ کا دھلا نہیں کہا عمران خان کو میں پسند کرتا ہوں*آج سے نہیں* بہت پہلے سے تو جب آپ کے پرانے برے اچھی طرح* ملک کی دولت لوٹ چکے ٹھیک ٹھاک عیاشیاں کرچکے تو کیا ضروری ہی کہ کہ مستقبل میں وہی عیاشیاں انکی اولاد ہی کرے اتنا تو آپ کو پتہ ہی ہوگا بلکہ آپ کی گہری نگاہ سے پوشیدہ نہ ہوگا کہ اگر نواز صاحب آجاتے ہیں*تو پھر کونسا شریف کہاں کہاں بدمعاشیاں کرے گا

          میاں صاحب کے تو اقدمات ہمارے سامنے ہیں* ہم جانتے ہیں کہ کس حد تک بے وقوف اور جاہل ہے یہ شخص عمران کے حوالے سے یہ بات نہیں کی جاسکتی مگر پھر بھی آپ کی ہٹ دھرمی اور انا کی تسکین کی خاطر مان لیتا ہوں* کہ یہ بھی دھوکے باز ہے ملک کو لوٹے گا تو بھائی ایک ہی شخص کیوں لوٹے بار بار

          اب اگر ملک لوٹنے کی باری ہے تو پھر تو عمران خان کو ہی آنا چاہیے

          اب پلیز اگلے جواب میں ایجنسیاں* کو نہ لانا کیونکہ ان کے سامنے کرکٹر آئے یا لوہار ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جائے گا
          یا بانیاز اس طنز وغیرہ کو تو میں پیچھے چھوڑ آیا
          اب آپ آئے ہو اصل بات کی جانب ورنہ تو ماضی کی باتیں آپ بھی جانتے ہیں میں بھی اور اس بحث میں ہم ماضی ہی میں الجھے رہتے۔
          ایجنسیوں کی بات تو ہوگی کیونکہ یہ 90کی دہائی کا کھیل دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے تو میں اس پر بات کیسے نہ کروں وہ بھی اس دور میں جب میڈیا نے کافی حد تک عوام کو باشعور کیا ہے کہ عوامی حکومت کی تشکیل میں ان پوشیدہ ہاتھوں کا ہاتھ کم سے کم بلکہ ہونا ہی نہیں چاہئے۔

          دیکھو بھائی یہ کیسی عجیب اور مضحکہ خیز بات ہے کہ اس مرتبہ یہ لوٹے؟؟؟

          کیسی زہنی کیفیت کا اظہار ہے؟؟؟

          کہ ہم ضد بہ ضد کسی کو لوٹنے کا موقع فراہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟؟؟

          میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں نواز شریف سے بندھا ہوا نہیں اور نہ ہی ہمیشہ اس کی حمائت کا ارادہ رکھتا ہوں

          اس فرد کی اس مرتبہ کے الیکشن میں حمایت صرف اس لئے کر رہا ہوں کہ

          اس فرد میں کافی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں یہ 90کی دہائی کی طرح بے صبری اور کسی پوشیدہ ہاتھ کا آلہ کار نہیں بن رہا "اس کے لئے فرینڈلی اپوزیشن"کے طعنے بھی سہہ رہا ہے۔

          اس فرد نے2000 کے حادثے کے بعد کافی کچھ سیکھا ہے اور کچھ نہ کچھ دوسرے تجربات بھی اس کےپاس ہیں سو میں یہ پرکھنا چاہتا ہوں کہ یہ سونا آگ میں تپ کر کس حد تک نکھر سکا ہے؟؟

          کون کہاں تک شریف رہے گا یہ بھی عجیب منطق ہے کیا عمران کے پاس سب فرشتے جمع ہوئے ہیں؟؟؟
          اگر عمران کے پاس تمام ہی نئے افراد ہوتے تو پھر آپ کی میری بحث ہی نہ ہوتی بلکہ میں خود عمران کا سب سے بڑا حمایتی بنا ہوتا

          اب اگر عمران کی صرف ایک ہی اولاد ہے اور وہ اپنی ماں کے پاس زیر پروش ہے تو اس میں دوسرے افراد کا کیا قصور
          ایک اور بات بھی زہن میں رکھئے کہ عمران جب سیاست میں داخل ہوا اُس وقت سے اب تک اس کا بچہ اُس کے پاس نہیں رہا ورنہ تو شائد والد کی جدو جہد میں وہ بھی شرکت کرتا باقی افراد کے بچوں نے جب آنکھ کھولی تو گھر میں سیاست ہی کو اوڑھنا بچھونا دیکھا اگر وہ بھی اسی میدان میں آگئے تو اس میں کیا غلط ہے؟؟

          کیا ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر وکیل کا بیٹا وکیل بنے تو اس میں برائی کا پہلو ہے؟؟؟

          بانیاز بھائی اس طرح کی سطحی باتوں سے خود کو بجاو آپ کا درجہ میری نظر میں بہت بلند ہے۔
          :star1:

          Comment

          • #20
            Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

            بلاعنوان

            :star1:

            Comment

            • #21
              Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

              Originally posted by S.A.Z View Post

              اپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ

              آپ کی بات سمجھ تو آگئی ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اردو میں جواب دیتے۔

              جو افراد حقیقت کی دنیا میں رہتے ہیں اُن کے لئے واقعی بیسٹ چوائس نون لیگ ہے۔

              وہ کہ رہے ہیں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں
              زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں اسٹبلشمنٹ خود نظام چلانا پسند نہیں کرتی بلکہ وہ منتخب کرکے کسی کو اس سے چلواتی ہیں
              اور انکا موجودہ بہترین انتخاب نواز لیگ ہے

              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment

              • #22
                Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                Originally posted by Sub-Zero View Post

                وہ کہ رہے ہیں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں
                زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں اسٹبلشمنٹ خود نظام چلانا پسند نہیں کرتی بلکہ وہ منتخب کرکے کسی کو اس سے چلواتی ہیں
                اور انکا موجودہ بہترین انتخاب نواز لیگ ہے

                اب اس بات کی وضاحت تو خود مبشر بھائی ہی آکر دے سکتے ہی

                کہ اُنہوں نے یہ بات کس پیرائے میں کہی؟؟؟

                البتہ آپ کی اس ٹرانسلیشن کا بہت بہت شکریہ۔
                :star1:

                Comment

                • #23
                  Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                  السلام علیكم

                  كل اس تھریڈ میں پوسٹ كرنے كی ناكام كوشش كی لیكن پتہ نہیں كوئی اِرر آرہا تھا اور آج دیكھتا ہوں تو میں نے بانیاز صاحب كی پوسٹ كو ڈس لائك كیا ہوا ہے پتہ نہیں یہ كیسے ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔آئی ایم سوری بانیاز صاحب میں آپ كے خیالات سے پوری طرح متفق ہوں لیكن آئی ڈونٹ نو میری طرف سے آپ كی پوسٹ ڈس لائك كیسے ہوئی شاید كوئی پرابلم ہے۔۔۔۔۔۔۔

                  اب آتے ہیں ٹاپك كی طرف تو پتہ نہیں مسلم لیگیوں كے ساتھ ہمیشہ یہ كیوں ہوتا آرہا ہے كہ یہ اپنے لیڈران كو دودھ كے دھلے ہوئے ثابت كرنے پر تلے ہوئے ہوتے ہیں لیكن دوسروں پر الزام تراشی سے ہرگز گریز نہیں كرتے اور بڑی بے باكی سے مخالف لیڈران پر كیچڑ اچھالتے نظر آتے ہیں جبكہ اپنے گریبانوں میں جھانكنا پسند نہیں كرتے۔۔۔۔۔۔۔ آج عمران خان كو ایجنسیوں كی پیداوار كہنے والے نوے كی دہائی كی سیاست كو كیوں بھول رہے ہیں مہران گیٹ سكینڈل تو ابھی تك كورٹ میں پڑا ہوا ہے لیكن جسٹس صاحبان كو خط والے معاملے سے فرصت ملے تبھی وہ دوسرے كیسز كی طرف متوجہ ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔اسلامی جمہوری اتحاد كیوں بنا اور كیسے بنایا گیا سبھی جانتے ہیں۔۔الزام تراشی كی سیاست كبھی كامیاب نہیں ہوتی عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں كہ ان كے جھانسوں میں آجائیں۔۔۔۔۔ان كا كیریكٹر عوام كے سامنے ہیں پچھلی حكومتوں میں انہوں نے كیا كیا؟ صرف پنجاب كے چند گنے چنے حلقوں میں ترقیاتی كام كرنے سے كوئی پورے پاكستان كا ہردلعزیز لیڈر نہیں بن سكتا۔ آمر كے سامنے گڑگڑا كر معافی مانگ كر باورچیوں كے ہمراہ جدہ جانے والے آج عوام سے كیوں یہ آس لگائے بیٹھے ہیں كہ عوام ان كا ساتھ دیں؟ یہی تو تھے جو عوام كو چھوڑ كر بھاگے تھے ۔۔۔۔۔آج جب ان كو اپنی ناٶ ڈوبتی نظر آر ہی ہے تو شوكت خانم جیسے ادارے كو بدنام كرنے میں ججھك محسوس نہیں كرتے یہ كیسی سیاست ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                  مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                  Comment

                  • #24
                    Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                    Originally posted by Dil Peshawari View Post

                    کوئی بات نہیں توقیر صاحب

                    یہ بار بار ملک کو لوٹنے والے اور اپنے بے وقوفانہ اقدامات کی بدولت ملک کو پوری دنیا میں پیچھے کرنے والے اس عوام سے یہ آس اس لیے لگا بیٹھے ہیں کہ عوام ایک بار پھر ذرا دیکھے کہ یہ سونا آگ میں تپ کر کس حد تک نکھر چکا ہے جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ انکا حال وہ ہے کہ یہ کوئلہ جل جل کر اور جلا جلا کر اب راکھ میں تبدیل ہوچکا ہے

                    @
                    ساز بھائی

                    اگر میں اس بات پر بضد ہوں کہ اب کی بار ملک کو ایک شریف نہ لوٹے تو یہ عجیب منطق کیسے ہوگئی اگر ہوگئی تو صرف آپ کا یہ چاہنا کہ ذرا ایک بار پھر سے چیک کرلوں ککڑ شریف ہوئی یا نہیں تو اس منطق کو بھلا میں کیا نام دوں

                    آپ تو پوری طرح یہاں بھی سیاست ہی کرتے جارہے ہو ایک طرف کہتے ہو میں اسکا حامی نہیں* دوسری طرف آج تک کبھی اس کے خلاف کچھ کہا بھی نہیں

                    چلو اگر ایسی ہی بات ہے تو جو جو آپ کو اس شخص*کے غلط کام لگے ہیں* ذرا ان ہی کی کچھ مختصر تفصیل ہی گنوادیں اور وہ کون سے اقدامات ہیں جن کو آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے مفاد کے خلاف تھے

                    Comment

                    • #25
                      Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                      Originally posted by S.A.Z View Post

                      اپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ

                      آپ کی بات سمجھ تو آگئی ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اردو میں جواب دیتے۔

                      جو افراد حقیقت کی دنیا میں رہتے ہیں اُن کے لئے واقعی بیسٹ چوائس نون لیگ ہے۔
                      bhai jan mje smj ni ati k pegham main urdu kesy type krty hain, agr koi short cut hay to plz share.

                      Comment

                      • #26
                        Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                        Originally posted by Sub-Zero View Post

                        وہ کہ رہے ہیں میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں
                        زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں اسٹبلشمنٹ خود نظام چلانا پسند نہیں کرتی بلکہ وہ منتخب کرکے کسی کو اس سے چلواتی ہیں
                        اور انکا موجودہ بہترین انتخاب نواز لیگ ہے

                        G bhai jan
                        aap ki translation buhat umda hay, bt main yeh keh rha tha k establishment ki best choice aik "Langri Looli" hakumat hay jo majuda set up se milti julti ho.

                        Comment

                        • #27
                          Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                          Originally posted by Dil Peshawari View Post
                          السلام علیكم

                          كل اس تھریڈ میں پوسٹ كرنے كی ناكام كوشش كی لیكن پتہ نہیں كوئی اِرر آرہا تھا اور آج دیكھتا ہوں تو میں نے بانیاز صاحب كی پوسٹ كو ڈس لائك كیا ہوا ہے پتہ نہیں یہ كیسے ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔آئی ایم سوری بانیاز صاحب میں آپ كے خیالات سے پوری طرح متفق ہوں لیكن آئی ڈونٹ نو میری طرف سے آپ كی پوسٹ ڈس لائك كیسے ہوئی شاید كوئی پرابلم ہے۔۔۔۔۔۔۔

                          اب آتے ہیں ٹاپك كی طرف تو پتہ نہیں مسلم لیگیوں كے ساتھ ہمیشہ یہ كیوں ہوتا آرہا ہے كہ یہ اپنے لیڈران كو دودھ كے دھلے ہوئے ثابت كرنے پر تلے ہوئے ہوتے ہیں لیكن دوسروں پر الزام تراشی سے ہرگز گریز نہیں كرتے اور بڑی بے باكی سے مخالف لیڈران پر كیچڑ اچھالتے نظر آتے ہیں جبكہ اپنے گریبانوں میں جھانكنا پسند نہیں كرتے۔۔۔۔۔۔۔ آج عمران خان كو ایجنسیوں كی پیداوار كہنے والے نوے كی دہائی كی سیاست كو كیوں بھول رہے ہیں مہران گیٹ سكینڈل تو ابھی تك كورٹ میں پڑا ہوا ہے لیكن جسٹس صاحبان كو خط والے معاملے سے فرصت ملے تبھی وہ دوسرے كیسز كی طرف متوجہ ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔اسلامی جمہوری اتحاد كیوں بنا اور كیسے بنایا گیا سبھی جانتے ہیں۔۔الزام تراشی كی سیاست كبھی كامیاب نہیں ہوتی عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں كہ ان كے جھانسوں میں آجائیں۔۔۔۔۔ان كا كیریكٹر عوام كے سامنے ہیں پچھلی حكومتوں میں انہوں نے كیا كیا؟ صرف پنجاب كے چند گنے چنے حلقوں میں ترقیاتی كام كرنے سے كوئی پورے پاكستان كا ہردلعزیز لیڈر نہیں بن سكتا۔ آمر كے سامنے گڑگڑا كر معافی مانگ كر باورچیوں كے ہمراہ جدہ جانے والے آج عوام سے كیوں یہ آس لگائے بیٹھے ہیں كہ عوام ان كا ساتھ دیں؟ یہی تو تھے جو عوام كو چھوڑ كر بھاگے تھے ۔۔۔۔۔آج جب ان كو اپنی ناٶ ڈوبتی نظر آر ہی ہے تو شوكت خانم جیسے ادارے كو بدنام كرنے میں ججھك محسوس نہیں كرتے یہ كیسی سیاست ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                          Bhai jan u r right but can u plz explain "karnamy" of any Non-Muslim government.

                          Comment

                          • #28
                            Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                            دل پشاوری بھائی سب سے پہلے تو اتنے دنوں بعد پیغام پر واپسی پر آپ کو خوش آمدید
                            اس تھریڈ میں شرکت پر شکریہ۔
                            بانیاز بھائی اور دلپشاوری بھائی سمیت تمام اُن دوستوں کے لئے جو عمران کی تبدیلی کے سیاسی نعرے کی چکا چوند کے آگے حقیقت سے صرف نظر کر رہے ہیں اُن سب کے لئے عرض ہے کہ
                            آپ نواز شریف کے ماضی کے بارے میں وہی پرانی باتیں کریں گے جو پہلے ہی سب کو معلوم ہیں،لہذا اُن کے بارے میں وضاحتیں کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ماضی عمران کا بھی کوئی اتنا پارسائی والا نہیں۔چاہے وہ زاتی کردار ہو،عوامی فلاحی کردار ہو یا سیاسی،لہذا دودھ کا دھلا تو عمران بھی نہیں ہے،اور نہ ہی مین نے نواز سمیت کسی بھی فرد کو کبھی پارسائی کا تاج پہنایا۔
                            لہذا میں اس تھریڈ کی اصل تھیم کو قائم رکھنے کے لئے موجودہ حالات کے مطابق ہی پوچھوں گا کہ"اب کس بات کا انتظار ہے"
                            عمران آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آتا جارہا ہے آپ مزید کیا آس لگائے بیٹھے ہوووو؟؟
                            آپ دوستوں کو اپنے دل کی بات بتاوں جو شائد آپ لوگ نہ مانیں
                            جب عمران نے پچھلے سال چودہ اگست کا جلسہ کیا تھا تو میں لاہور میں ہی تھا اور وہ جلسہ ٹی وی پر براہ راست دیکھ کر دل میں ارادہ کیا تھا کہ اس فرد کا ساتھ دینا چاہئے"لیکن شکر الحمدُللہ جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا"ورنہ تو بہت جلد مجھے پلٹنا پڑتا ۔
                            لیکن کچھ ہی دنں بعد جب شرفو لیگ کا پورا جتھا پی ٹی ائی میں چلا گیا تو میں چونکا اور پھر تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالسی پر عمل پیرا ہوا۔
                            پھر عمران نے کراچی کے جلسے کے بعد جس طرح حامد میر کے پروگرام میں کھلے بندو کہہ دیا کہ میں کمپرومائز نہ کروں توکیا کروں آخر کو مجھے سیاست میں قدم جمانے ہیں"معزرت چاہوں گا اگر ہو بہو الفاظ تحریر نہ ہوئے ہوں لیکن اُن الفاظ کا لب لباب یہی تھا ۔
                            آپ تمام پی ٹی آئی کے افراد مجھے بتائیں کہ میں اُس فرد کی تبدیلی کو کس طرح مانوں جو ابھی سے اُن لوگوں کا محتاج ہوا جارہا ہے جن کی کبھی بڑی مخالفت کرتا تھا؟
                            بات صرف اتنی ہے کہ عمران کو جو گراونڈ اس وقت بنا کر دی جا رہی ہے وہ اُس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہوچکا ہے اگر یہ فرد خاص محکموں کا مرہون منت نہ بنتا تو کیا ہوتا زیادہ سے زیادہ بیس بچیس کرسیاں حاصل ہوتییں لیکن اگلی مرتبہ بیساکھیوں کے بغیر اپنے پیروں پر کھڑاہوتا اس طرح جدی پشتی سیٹیں جیتنے والوں اور محکموں کے اشاروں پر چھوٹے چھوٹے افراد سے اتحاد نہ بنانے پڑتے۔
                            عمران کا اس طرح کا "تبدیلی"کا نعرہ سن سن کر اب مجھے تبدیلی کے معنی یوں سمجھ میں آنے لگے ہیں کہ"گھسی پٹی روایات"پر چلنے کا نیا نام تبدیلی ہے۔

                            اللہ جی آپ سب دوستوں کو سراب سے آزادی نصیب فرمائیں آمین۔

                            :star1:

                            Comment

                            • #29
                              Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                              Originally posted by MR.Fkas View Post
                              Bhai jan u r right but can u plz explain "karnamy" of any Non-Muslim government.
                              مبشر بھائی پیغام پر اردولکھنے کی سہولت موجود تو ہے لیکن مجھے خود معلوم نہیں کہ وہ آپشن کہاں پر ہے :(۔
                              :star1:

                              Comment

                              • #30
                                Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                                لیکن شکر الحمدُللہ جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا"ورنہ تو بہت جلد مجھے پلٹنا پڑتا ۔

                                یہ جملہ میری سمجھ سے باہر ہے ارادہ کربھی لیا پلٹ بھی گئے
                                اور شکر بھی

                                خیر آپ یا تو بات سمجھنا نہیں چاہ رہے یا شاید بحث کو طول دینا چاہتے ہو
                                پسندیدہ ٹاپک پر بحث کرنا اچھا بھی لگتا ہے لیکن بحث کو کسی ایک رُخ کی طرف رہنے بھی تو دیں
                                چاہتے آپ صرف اتنا ہیں کہ آپ کی مرضی کی بات کی جائے
                                آپ نے خود ہی خود نواز کے ساتھ عمران کے ماضی کو بھی گنوادیا
                                بحیثیت اپنے کاموں کے عمران خان کے ساتھ اس شخص کا نام لینا بھی کوئی مناسبت نہیں رکھتا
                                عمران کا سیاسی ماضی کیا ہے جس کو آپ نے دودھ کا دھلا نہ ہونے کا کہا
                                جب آپ سے کوئی بھی اس بات پر بحث ہی نہیں کررہا کہ عمران بیسٹ ہے تو پھر
                                ایسی بے تکی باتیں آپ جیسے شخص کی طرف سے جان بوجھ کر ہی حماقت لگتی ہے

                                باقی جو باتیں آپ نے پی ٹی آئی والوں سے پوچھی ہیں انکا جواب وہی دیں میں پی ٹی آئ سے نہیں ہوں
                                لیکن خدارا ۔۔۔
                                اپنی یہ ٹیسٹنگ پالیسی پر ضرور غور کرلیں
                                اب صرف ملک کی ہڈیوں سے گودا چوسنا ہی باقی رہ گیا ہے

                                Comment

                                Working...
                                X