Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

    ا
    لسلامُ علیکم

    انہی صفحات پر عمران اور نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئےمیں نے تحریر کیا تھا کہ

    اگر میں نے سانپ پالا ہوا ہو اور وہ مجھےڈس لے تو مجھے حیرانگی نہیں ہوگی لیکن جو لوگ بھیڑ پال لیں اور وہ اُن کے بچوں کو کھا جائے تو اُن بیچاروں پر کیا بیتے گی کہ جس کو بھیڑ سمجھتے رہے وہ تو اصل میں بھیڑیا ہی تھا۔

    دو دن پہلے ہی "نجم سیٹھی "کے پروگرام میں اُنہی کا ایک پرانا پروگرام دکھا رہے تھے جس میں سوال کیا گیا کہ شیخ رشید مستقبل میں کہاں جائیں گے تو نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ شیخ رشید بیا بانگ دہل کہتے ہیں کہ میں ایجنسیوں کا بندہ ہوں یا اُن کے نزدیک ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر شیخ رشید عمران کی طرف جاتا ہے تو یہ کوئی
    ڈھکی چھپی بات نہیں رہ جائے گی کہ ایجسیاں عمران کے لئے کیا کرداد ادا کر رہی ہیں۔

    انہی صفحات پر میں یہ بھی عرض کر چکا ہوں کہ
    اسٹبلش منٹ اور ایجنسیاں خوب جانتی ہیں کہ اگر اگلا الیکشن آزادانہ ہوگیا تو نواز شریف بھاری اکثریت لے کر آجائے گا اور وہ اس فرد کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں کہ یہ فرد اپنی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو لٹکا دیتا ہے۔

    لہذا وہ کوئی ایسا بندوبست کرنا چاہتی تھیں کہ پہلے تو نواز شریف اقتدار میں آئے ہی نہ اور اگر آبھی جائے تو وہ چھوٹے چھوٹے اتحادوں کا مرہون منت ہو جن کی ڈوریاں ان ایجنسیوں کے ہاتھوں میں ہوں اور ان پارٹیوں کے ذریعے نواز شریف کو بلیک میل کرتے رہیں۔

    میری اُن تمام بھٹکے ہوئے دوستوں سے گزارش ہے کہ میں نواز شریف کو فرشتہ نہیں کہتا وہ بھی اُسی طرح کا فرد ہے جیسا کہ میں خود کہیں کمپرومائز کرنے والا کہیں ڈٹ جانے والا لیکن اس فرد کے پاس تجربہ ہے ٹیم ہے گراس روٹ لیول پر افراد ہیں،خدارا دوبارہ سے لنگڑی لولی اتحادیوں کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والی حکومت کی وجہ نہ بنیں کیونکہ یہ بات روز رشن کی طرح عیاں ہے کہ عمران اکیلا حکومت نہیں بنا سکتا صرف اور صرف ایک نواز لیگ کے ووٹ خراب کرے گا اور شائد اس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوجائے۔

    لہذا میرے غلط فہمی میں مبتلا دوستوووووو شام سے پہلے گھر لوٹ آووو

    اس سےپہلے کہ اندھیروں میں بھٹک جاووو

    Click image for larger version

Name:	Sheda Imran.gif
Views:	1
Size:	33.0 KB
ID:	2488731

    ان لوگوں کو سمجھ سکو تو سمجھو دلبرجانی
    تم کو نئے پیکٹ میں یہ بیچیں چیز پرانی
    کب سنبھلو گے دلبرجانی کب سنبھلو گے دلبرجانی؟؟
    :star1:

  • #2
    Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

    Click image for larger version

Name:	شیخ۔۔۔۔.JPG
Views:	1
Size:	95.3 KB
ID:	2424299
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

      وعیلکم السلام

      بھائی جی اسی کو تو سیاست کہتے ہیں، اور مک مکا بھی۔
      Allah

      Comment

      • #4
        Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

        I also agree with you.
        Ground realities indicates that Establishment never want to being governed, instead they want to governed the state according to their own will and choice.
        In the present circumstances I think PML (N) is a good choice.

        Comment

        • #5
          Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

          waalikum asslam

          S.A.Z muje kiyon link diya hai muje kakh samjh nae aati siast ki :lol
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment

          • #6
            Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

            Originally posted by Yaaram View Post
            وعیلکم السلام

            بھائی جی اسی کو تو سیاست کہتے ہیں، اور مک مکا بھی۔
            اگر آپ عمران کی تمام باتوں کو سامنے رکھیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ کھلا تضاد نہیں

            تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والا اگر وہی پچھلوں کے کام کرے گا تو کیا اس کے منہ سے تبدیلی کی باتیں اور دوسروں کو طعنے دینا سجتا ہے۔

            یہ کام زردآری،نواز،الطاف کریں تو سمجھ میں آتا ہے لیکن اس وقت کے نوجوانوں کو اُمید کے سبز باغ دکھانے والا بھی وہی کچھ کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمدردی ہے مجھے اس کے پیچھے چلنے والوں سے۔
            :star1:

            Comment

            • #7
              Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

              Originally posted by MR.Fkas View Post
              I also agree with you.
              Ground realities indicates that Establishment never want to being governed, instead they want to governed the state according to their own will and choice.
              In the present circumstances I think PML (N) is a good choice.
              اپ کے کمنٹس کا بہت شکریہ

              آپ کی بات سمجھ تو آگئی ہے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اردو میں جواب دیتے۔

              جو افراد حقیقت کی دنیا میں رہتے ہیں اُن کے لئے واقعی بیسٹ چوائس نون لیگ ہے۔
              :star1:

              Comment

              • #8
                Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                Originally posted by saraah View Post
                waalikum asslam

                S.A.Z muje kiyon link diya hai muje kakh samjh nae aati siast ki :lol
                تھوڑی سیاست ہوجائے۔

                آپ ہی کا تھریڈ تھا ناں؟؟؟

                تو میرا خیال ہے کہ آپ کو کافی کچھ سمجھ بھی آجانا چاہئے تھا اور آپ کو کم از کم ووٹ دینے کی حد تک سیاست میں دلچسپی بھی لینی چاہئے۔

                ووٹ بہت ضروری ہے۔

                ایک مفکر کا قول ہے کہ

                جس مملکت کے افراد نہ حکومت کی حمایت کرتے ہوں نہ اپوزیشن کی
                ایسے افراد سے اُس مملکت کا حق شہریت چھین لینا چاہئے۔
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                  Originally posted by S.A.Z View Post

                  agreed
                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment

                  • #10
                    Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                    دل میلا نہ کریں میرے پیارے اطہربھیا، الیکشن میں غصہ نکال لیجیے گا، اور ابھی دیکھیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
                    Allah

                    Comment

                    • #11
                      Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                      Originally posted by Yaaram View Post
                      دل میلا نہ کریں میرے پیارے اطہربھیا، الیکشن میں غصہ نکال لیجیے گا، اور ابھی دیکھیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
                      میرا دل میلا نہیں میرا زہن صاف ہے

                      میں کبھی بھی عمران کا حامی نہیں رہا

                      اس تھریڈ کا مقصد اُن بھولے بادشاہوں کو ہوش کے ناخن لیننے کا مشورہ دینا ہے جو اس چمکتی ٹھیکری کو سونا سمجھ رہے ہیں۔
                      :star1:

                      Comment

                      • #12
                        Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                        بھائی سیاست کے حوالے سے عمران خان پر جو جو باتیں اس کی گذشتہ باتوں کے خلاف جاتی ہیں آپ کی ان سب باتوں سے مجھے اتفاق ہے

                        پہلے تو میرا دل چاہا کہ میں بھی آپ کی طرح یہی جواب دے دوں کے آج کل ٹی وی سے دور ہوں اور واقعی یہ بات سچ ہے بھی یہ شیخ رشید والی خبر تو مجھے ملی ہی اس تھریڈ سے ہے

                        لیکن آپ نے جو نواز شریف کی شان میں لکھا ہے کہ اس کے پاس یہ ہے وہ ہے یہ لٹکا دینے والا شخص ہے
                        یہ سب باتیں وہی شخص مان سکتا ہے جو نام کے شریف کو شریف سمجھتاہو یا پھر آنکھیں بند کرکے پسندیدہ پارٹی کے حق میں ہی کوئی حلف وغیرہ لے چکا ہو

                        میں نے تو جتنا بھی سیاست کو دیکھا یا پڑھا اس شخص سے بڑا بے وقوف ایک نمبر کا الو سیاست دان نہیں دیکھا

                        یہ وہ شخص ہے جسے یہی یاد نہیں* رہتا کہ میں نے چند دن پہلے کیا کہا تھا اب کیا کہہ رہا ہوں

                        ایک بار جنگ اخبار نے اپنے ایک سالہ دورانیے میں سے نواز شریف کے سارے بیانات ایک صفحے پر پیش کردیے تھے ہر بیان ہی ایک لطیفہ بن گیا تھا عجیب جاہلوں جیسی باتیں* یہی حال اس کے بھائی کا ہے

                        سیدھی سی بات ہے ننھے منے بچوں سے اس موذی بیماری سے دور رکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہوں گا کہ سر جی آپ بھی ذرا اپنی آنکھیں پوری طرح کھول لیں اور دیکھ لیں کہ یہ نورا نوازا کس کا نوازا ہوا ہے

                        Comment

                        • #13
                          Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                          Originally posted by Baniaz Khan View Post

                          بانیاز میرا خیال آپ دل میں کدورت رکھ کر رپلائی کر رہے ہو"پہلے تو میرا دل چاہا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟"بھائی وہ حقیقت تھی اور اس خبر کا بھی مجھے اتفاق سے پتہ چلا تھا کہ نجم سیٹھی کا وہ پروگرام نظر سے گزرا تھا جس کا میں نے اوپر حوالہ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیرصفائیاں پیش کرنے کا فائدہ نہیں کیونکہ آپ جناب کا دل صاف کرنا مشکل ہے۔

                          جہاں تک بات رہی حلف وغیرہ کی تو آپ ہی وہ فرد ہیں جن سے گفتگو کے درمیان میں بتا چکا ہوں کہ میں وہ فرد تھا جس نے اپنے ہم خیالوں میں اس بات کی داغ بیل ڈالی تھی کہ اگر یہ برادران وطن واپس نہیں آتے تو میں اس پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی باتیں حلف والے نہیں کرتے۔

                          بیانات جمع کر کے دکھانا ،خبریں جمع کر کے شائع کرنا یہ تو آپ جس فرد کے پیچھے پڑنا چاہیں اُس کے لاتعداد بیانات و تقاریر جمع کر لیں کئی تضاد خود بخود مل جائیں گے۔

                          مجھے پرواہ نہیں کہ یہ الو ہے یا گدھا مجھے فکر اس بات کی ہے کہ ایک مرتبہ پھر ہم لوگوں کو مہرہ بنا کر ہمارے سروں پر پلان شدہ حکومت مسلط نہ کر دی جائے۔
                          چونکہ اس وقت پورے پاکستان میں اس پارٹی کے علاوہ کوئی دوسرے بڑی آزادانہ جماعت نہیں لہزا یہ الو "گدھ "سے بہتر خیال کرتا ہوں۔

                          آپ نے نواز کے نوازنے کی جانب اشارہ کیا بڑے بھائی چاہے بھٹو ہو یا نواز یہ وہ افراد تھے جنہیں ایک خاص ماحول ملا اُن کو اُس کے مطابق اپنی جگہ بنانی پڑی لیکن "انقلاب خان جمہوری وقت میں ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر"کس طرح اپنی معصومیت کا اظہار کریں گے؟؟ْ

                          اور یہ بھی نہ بھولیں کہ یہ جناب اپنی ایک اکیلی سیٹ کے ساتھ شرفو کا وزیر اعظم بننے کا خوب چکنا چور ہونے کے بعد شرفو کی مخالفت پر کمر بستہ ہوئے تھے۔
                          میرے بھائی بات نکلے گی تو دووووورر تلک جائے گی۔
                          :star1:

                          Comment

                          • #14

                            بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میری باتوں کو صرف اپنے اوپر طنز نہ سمجھا کرو

                            ایک طرف آپ کھلے دل و ذہن کی بات کرتے ہو پھر ایک اسی شخص کا نام جپتے ہو

                            آپ نے اس کے ملک میں*واپس آنے کا کہا ہوگا لیکن یہ کس ایمان داری اور شرافت کی دلیل ہے

                            آپ سیاست کی بات کرتے ہو پر یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ یہ پاکستانی سیاست ہے

                            پرانے گھوڑے کو آزمانے یا پھر سے لڑانے سے بہتر ہے کہ کچھ نیا کر

                            ایجنسی پر آپ کی مجھ سے زیادہ گہری نگاہ ہوگی پھر بچوں والی بات کیوں*کرتے ہو کہ نواز کو ووٹ دو

                            کیا اس زداری حکومت میں آپ کے یہ مٹھو میاں ایجنسی کے آلہ کار نہیں رہے کیا بغیر ایجنسی کی مدد سے جان بچا لی تھی سپریم کورٹ پر حملہ میں ایجنسی شریک نہیں تھی بے شمار باتیں* گنوا سکتا ہوں الزام مجھے دیتے ہو کہ کدورت رکھ کر بات کررہا ہوں کدورت تو چھوٹا لفظ ہے اس گدھے کے بے وقوفانہ کام کی وجہ سے میرے بھائی صرف پنجاب کو فائدہ وہ بھی کچھ پہنچا ہو تو الگ بات ہے ملکی اور غیر ملکی سطح پر نقصان ہی پہنچا ہے

                            جس شرفو کی آپ بات کررہے ہو اچھا تھا یا برا اچانک آپ کے سر پر اسی کی بے قوفی اور نوازنے کی وجہ سے تھا

                            انتظار صرف اس بات کا ہے کہ آپ جیسے سمجھداروں کو سمجھ آجائے

                            Comment

                            • #15
                              Re: اب کس بات کا انتظار ہے؟؟؟

                              یار بانیاز میں اگر اپنے اوپر زاتی اٹیک نہ سمجھوں تو کیا سمجھوں؟؟
                              آپ نے ایک تھریڈ میں خاص طور پر مجھے پن پوائٹ کیا اور اس تھریڈ میں وہاں پر کی گئی بات کو حوالہ بھی آپ نے بنایا اس کے بعد اگر میں یہ سمجھ لوں تو مورد الزام بھی مجھ پر؟؟؟
                              خیر چھوڑو زاتیات کی باتیں۔اصل مدعے کی جانب آتے ہیں۔

                              میں آپ کو اپنے نظرئے کی موٹی موٹی باتیں دوبارہ سے بتاتا ہوں"کئی تھریڈز میں یہ باتیں کر چکا ہوں لیکن افسوس آپ میرا نقطہ نظر نہیں سمجھ پاء رہے

                              بھائی جان میں ایک ایسا فرد ہوں جو پاکستان کے جمہوری نظام سے نا اُمید نہیں،

                              میں اسی نظام میں رہتے ہوئے آہستہ آہستہ اس کی برائیوں کو ختم کرنے کا حامی ہوں

                              میں نیا لیڈر تب بناوں جب وہ بالکل ہی الگ ڈگر پر چلنے والا ہو اگر وہ بھی پچھلوں کی طرح کمپرومائیزز اور قول و فعل میں تضاد رکھنے والا ہی ہو تو پرانے کیا برے ہیں؟؟؟
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X