Re: صوبہ سرحد کا نام
محترم اگر پختون بھائیوں کو رونے کے لیے صرف یہ ایک چھوٹی سی اور نا معقول وجہ ہی نظر آئی تو میں یہ کہوں گا کہ پختون بھائیوں کو بھی عقل کے ناخن لے لینے چاہیے۔ صوبہ پنجاب اور صوبہ سرحد کے نام لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ جیوگرافیکل بیسڈ ہیں۔ اگر پنجاب کے لوگ پنجابی کہلا سکتے ہیں سندھ کے لوگ سندھی کہلا سکتے ہیں تو سرحد کے لوگ بھی سرحدی کیوں نہیں کہلا سکتے ۔ انہیں اس سٹیج پہ آ کے احساس محرومی کیوں کر ہونے لگی؟ اس میں مضائقہ ہی کیا مضائقہ ہے؟ اور اگر سرحدی لوگ تو پورے صوبہ سرحد کی نمایندگی کریں گے نہ کہ بلخصوص پختونوں کی۔ اور بقول آپ کے صوبے کا نام تبدیل کر دیا جائے تو بلتی، چترالی اور ہندکو زبان بولنے والے احساس محرومی کا شکار ہو گئے تو آپ اُس کا مداوہ کیسے کریں گے؟
Comment