Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

! دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری !

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ! دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری !

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ اس فتوی کی تقریب رونمائی 2 مارچ 2010ء کو لندن میں ہوئی۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں برطانوی میڈیا کے علاوہ دنیا بھر سے انٹرنیشنل میڈیا کے درجنوں نمائندے بھی موجود تھے۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے وزیر شاہد ملک، ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم، ایم پی محمد سرور، ایم پی جیمز فنٹر، عراق، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے سفیروں، ہوم آفس، کامن ویلتھ آفس، میٹروپولیٹن پولیس، پروفیسرز، کرسچئین کمیونٹی کے مذہبی راہنماء اور برطانیہ میں اسلامی تنظیمات کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔



    شیخ االاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عرب، انگلش اور انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پر ہجوم پریس کانفرنس میں "خود کش بمباری اور دہشت گردی" کے خلاف فتوے کو اردو، انگریزی 2 کتب کی شکل میں پیش کیا۔ اس سے قبل انہوں نے دسمبر 2009ء میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے کا اعلان کیا تھا، جو ابتدائی طور پر 150 صفحات کا تھا لیکن مزید تحقیقی و علمی کام کے بعد اس فتویٰ کی ضخامت 600 صفحات سے بھی بڑھ گئی۔ "خود کش بمباری اور دہشت گردی" کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا واحد فتوی اور علمی و تاریخ دستاویز بھی ہے۔



    پر ہجوم پریس کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دنیا میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر نے عالمی امن کو تباہ کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ نتھی کیا جا رہا ہے۔ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ آپ نے کہا کہ علماء کی اکثریت دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے لیکن تاحال یہ مذمت صرف زبانی کلامی ہی تھی۔ کسی نے دہشت گردی کے خلاف فتوی جاری نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن نے "خود کش بمباری اور دہشت گردی" کے خلاف فتوی جاری کر کے دنیا کو بتا دیا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسلام ایک پر امن مذہب ہے، جس میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی حرام ہے۔



    آپ نے کہا کہ خود کش حملوں کو عملی شکل دینے والے اسلام سے خارج ہیں۔ انتہاء پسند عناصر نوجوان مسلمانوں کے نا پختہ ذہنوں کو برین واش کر رہے ہیں۔ جو نوجوان جنت کی خواہش ذہن میں رکھ کر دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں، وہ حقیقت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے عین مطابق خود کو اسلام سے خارج سمجھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی دہشت گردی کے خلاف فتوے کا مطالعہ کرنے والے نوجوان کبھی دہشت گرد عناصر یا انتہاء پسند تحریکوں کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ آپ نے کہا کہ دہشت گردی کو اچھی یا بری نیت سے اصولی طور پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ نیت کیسی بھی ہو، دہشت گردی اور خود کش بمباری کفر اور حرام ہے اور اسلام میں قطعا اس کی گنجائش نہیں ہے۔ اسلامی تعلیمات جو امن، احسان اور محبت کے پیغام پر مشتمل ہیں، انہیں آج تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ آپ نے کہا کہ اسلام نے تو دوران جنگ بھی آداب مقرر کر رکھے ہیں۔ اسلام نے جنگ میں بوڑھوں، عورتوں، بچوں، مریضوں، تجارتی مراکز، سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی پوری طرح تحفظ فراہم کیا ہے۔



    انہوں نے کہا کہ اسلام کو بزور شمشیر پھیلانے والوں کا تعلق خوارج سے ہے۔ جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے امن مذاکرات سے بغاوت کرتے ہوئے اپنا باغی گروپ دہشت گرد گروپ قائم کیا تھا۔ موجودہ دور کے دہشت گرد بھی اسی گروہ سے ہیں۔ ان کے حلیے، ان کی شکلیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خوارج اور دہشت گردی کی بنیاد کو اپنی اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ آپ کا کہنا تھا کہ اسلام میں بے گناہ یا گنہگار کسی بھی صورت میں کسی انسان کے قتل کی گنجائش تک نہیں ہے۔ گنہگار کے لیے عدالتی نظام ہے جس کے ذریعے ریاست، عوام کے عدل و انصاف کے حصول کو یقینی بناتی ہے۔ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت اسلامی تعلمیات کے متصادم اور منافی ہے۔



    آپ نے کہا کہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اگر انہیں جہاد کرنا ہی ہے تو ملک میں تعلیم کی فراوانی کے لیے کریں۔ اس کے ساتھ بدکاری، ماشرتی برائیوں کے خاتمہ، رشوت، مہنگائی اور غربت کے خلاف جہاد کریں۔ جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق بھی ہے۔ آپ نے بعض شدت پسند تنظیموں کا نام لیے بغیر نظام خلافت کے ہمدردوں اور جمہوریت کے مخالفین پر سخت تنقید کی اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے جمہوری نظام کے داعی ہیں۔ شیخ الاسلام نے اسلامی ممالک کی حکومتوں کو باور کروایا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا، ان کا حکومتی اور دینی فریضہ ہے، خواہ اس کام کے لیے فوج کا استعمال کرنا پڑے۔ حکومت اس وقت تک فوجی کارروائی کو بھی نہ روکے جب تک دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ دین اسلام کے دشمن اور خارجی عناصر کو فوری مکمل قوت کے ساتھ کچل دیا جائے، جس سے دہشت گردی جڑ سے ختم ہو جائے گی۔ آپ نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد یا تو دہشت گردوں کے چنگل میں پھنس چکی ہے یا پھر ایسی خود کش بننے کے لیے تیار ہو چکی ہے۔ اس فتویٰ کا سب سے بڑا اور اہم فائدہ یہ ہوگا کہ وہ نوجوان اس کتاب کے ذریعے یہ جان سکیں گے یا وہ جنت کا انتخاب کر رہے ہیں دوزخ کا ایندھن بن رہے ہیں۔



    اس موقع پر برطانیہ کے کمیونٹی وزیر شاہد ملک نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا پرچار کیا ہے۔ ان کا فتویٰ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور ان کی نسلوں کے لیے انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومتی سطح پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


    اس نشست کے بعد میڈیا کے درجنوں نمائندوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ڈھیروں سوالات کیے، جن کے آپ نے نہایت تسلی بخش جواب دیئے۔ یریس کانفرنس تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں نے شیخ الاسلام کے الگ الگ شارٹ انٹرویوز بھی کیے۔
    رپورٹ: آفتاب بیگ۔ لندن












    خبر کا ماخذ
    میری گذارش ہے کہ خبر کے اصل ماخذ پر جو ویڈیو اپلوڈڈ ہے اسے ضرور سنیئے ۔ ۔والسلام
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2

    Comment


    • #3
      bahut shukriya sheir karne ka :rose

      Comment


      • #4
        اسلام علیکم ورحمتہ اللہ !۔
        آبی بھائی اس قدر عمدہ شیرئنگ پر شکریہ قبول فرمائیں اور اس قدر طویل مضمون تحریر کرنے پر رپویٹیشن کا نزرانہ حاضر خدمت ہے ۔:rose۔اللہ جی ہماری نام نہاد جہادی"اب تو میںکھلے لفظوں میں انہں فسادی کہوں گا" تنظیموں کو سیدھی راہ دکھائیں اور انہیں اسرائیل،امریکہ ،روس،بھارت کے خوفناک منصوبے" اسلام کو ایک دھشت گرد مزہب" ظاہر کرنے اور (پاکستان کے ایٹمی پروگرام،اور مزید آگے چل کر پاکستان کےخاتمے)کی گھنائونی سازش میں شریک ہونےسےبچائیں آمین
        Last edited by S.Athar; 11 March 2010, 10:53.
        :star1:

        Comment


        • #5
          Assalaam-O-alaikum

          Abbid bhai bohat hi khoobsurat sharing ki hay aap nay, iss kitaab ko zaroor paRhna chayeh aur humain apnay dostoon ko bhi GIFT karna chayeh taakay woh ISLAM ka sahi mafhoom samajh sakain aur JAHAD kay naam per DEHSHAT GARDI ki karwayion say guraiz karain.

          Itni khoobsurat sharing per iss khaksaar ki jaanib say REPUTATION ka nazrana qubool karain.

          May ALLAH SWT light and guide our ways AMEEN

          FI amaan ALLAH
          sigpic

          Comment


          • #6
            " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

            Comment


            • #7
              Originally posted by Z. View Post
              walaikum salam.

              Mey ney akhbaar mey ye khabar perhi thi, aur meyra dil bagh bagh ho gaya tha :-D
              aap dr sahab ka wo lecture lazim suno angreezi main hi aur bohat hi jameh aur mufassal hi
              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

              Comment


              • #8

                Comment


                • #9
                  Originally posted by aabi2cool View Post
                  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ اس فتوی کی تقریب رونمائی 2 مارچ 2010ء کو لندن میں ہوئی۔
                  میں شکریہ ادا کرتا ہوں اپنے معزز بھائی ساز کا جو فقہ سیکشن کے جہاد ٹھریڈ میں اللہ حافظ کہہ کر جاتے جاتے یہ لنک دےگیا اور اس پر خصوصی توجہ ڈالنے کی درخواست کر گیا
                  میں اپنی یہ پوسٹ انہی کو مخاطب کرکے جاری کررہا ہوں
                  نام نہاد شیخ الاسلام جناب طاہرالقادری صاحب کا ان کے جدید کارناموں میں ایک جدید اضافہ

                  مبارک ہو گوری چمڑی رکھنے والو تمہیں مبارک ہو
                  ہمارے شیخ الاسلام نے فتوی دے دیا ہے ۔
                  اب مجاھدین کی گن شارٹ ہوجائے گی،
                  افغانستان کی فضا میں امریکی فوجیوں کے اڑتے ہوئے چیٹھرے تھم جائیں گے
                  ہماری گردن جھک جائے گی ، تمہارے سینے پھیل جائیں گے
                  ہمارا اسلام سرنگوں ہوجائے گا تمہارا نیو ورلڈ آرڈر چھاجائے گا ٹھاکرکے
                  مبارک ہو گوری چمڑی رکھنے والو تمہیں مبارک ہو
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو فرعون کی طرح اپنے مریدوں سے اپنے سامنے قدموں میں سجدے کرواتا ہے
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو موسیقی کو اسلام میں جائز قرار دے کر اس کی دھن پر خود ڈانس کرتا ہے اور ٨٠ اور ٩٠ سال کے بوڑھوں کو اپنے سامنے نچواتا ہے
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو قوالوں پر نوٹ چھڑکتا ہے
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو عیسائیوں کے ساتھ کرسمس مناتا ہے
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو شیعوں
                  کوخوش کرنے کے لئے صحابہ کرام بلخصوص امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر تبرا کرتا ہے
                  ہاں وہ شیخ الاسلام جو عورتوں کا اجتماعی اعتکاف کرکے اعتکاف میں بیٹھی عورتوں کی تصویریں اترواکر اپنے مذہب کی پبلسٹی کرتا ہے
                  مبارک ہو گوری چمڑی والوں مبارک، تمہیں درباری ملاں مل گیا
                  گوری چمڑی والوں ڈالرز اور پاؤنڈ کی تھلیاں تیار کردو، شیخ الاسلام کے مزید فتوے آرہے ہیں
                  افسوس صد افسوس ، کاش اس فتوی پر اسلام کے مایہ ناز علما کرام سے تصدیقات کرالی جاتی
                  کاش کے یہ تقریب رونمائی پاکستان میں اکابرعلما کی موجودگی میں ہوتی تو پھر اس کی کچھ حیثیت بنتی
                  لیکن درباری ملاں ایک ہاتھ میں فتوی اور دوسرے میں کشکول لے کر اپنے آقاؤں کے دربار پہنچ گیا

                  مبارک ہو گوری چمڑی والوں مبارک، تمہیں درباری ملاں مل گیا
                  میرے بھائی ساز
                  اس فتوی کی حیثیت کا تعین تو اس وقت ہو گا جب
                  خود کی اپنی علمی حیثیت ہو
                  جس کو خود اہل سنت والجماعت حنفی بریلوی کے معزز مفتیان کرام نے اپنے مسلک سے گمراہ کہہ کر عاق کردیا ہو اس شیخ الاسلام کی کیا حیثیت ہوگی
                  ملاحظہ فرمائے بریلوی مکتبہ فکر کے تین فتاوی کو جاری کررہا ہوں
                  طاہر القادری صاحب سے درخواست کیجئے گا کہ وہ پہلے اپنے مسلک کے معزز علما کرام سے سند حاصل کرے پھر اس کے فتوی کو دیکھا جائے گا
                  اس کے علاوہ کچھ تصویریں جاری کررہا ہوں













                  Comment


                  • #10
                    To Pegham Team:

                    Meri ijazat key bghair is thread ya kisi bhi post ko delete karney ka haq nahin!
                    مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
                    نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

                    Comment


                    • #11

                      Comment


                      • #12
                        Originally posted by Khalil View Post
                        ajeeb baat hay?
                        mujy nahi samaj ai admin bro kee?
                        Jabhi main admin hoon aur mujhey patah hai main kya kar raha hoon!
                        مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
                        نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

                        Comment


                        • #13

                          Comment


                          • #14

                            Comment


                            • #15
                              Attached Files

                              Comment

                              Working...
                              X