Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
! دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری !
Collapse
X
-
Originally posted by aabi2cool View Postشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خود کش بمباری اور دہشت گردی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پر مبنی تفصیلی فتویٰ جاری کر دیا ہے۔
"خود کش بمباری اور دہشت گردی" کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا واحد فتوی اور علمی و تاریخ دستاویز بھی ہے۔Originally posted by aabi2cool View Post
پر ہجوم پریس کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ دنیا میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر نے عالمی امن کو تباہ کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ نتھی کیا جا رہا ہے۔ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
انتہاء پسند عناصر نوجوان مسلمانوں کے نا پختہ ذہنوں کو برین واش کر رہے ہیں۔ جو نوجوان جنت کی خواہش ذہن میں رکھ کر دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں، وہ حقیقت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے عین مطابق خود کو اسلام سے خارج سمجھیں۔
اسلام نے جنگ میں بوڑھوں، عورتوں، بچوں، مریضوں، تجارتی مراکز، سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی پوری طرح تحفظ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کو بزور شمشیر پھیلانے والوں کا تعلق خوارج سے ہے۔
آپ نے کہا کہ اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
اس فتویٰ کا سب سے بڑا اور اہم فائدہ یہ ہوگا کہ وہ نوجوان اس کتاب کے ذریعے یہ جان سکیں گے یا وہ جنت کا انتخاب کر رہے ہیں دوزخ کا ایندھن بن رہے ہیں۔That's Enough...!!
Comment
Comment