Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائداور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آٹھ سال کی آمریت نے بدترین اقتصادی اور سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے ۔لیکن پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی طاقت کے ساتھ انشااللہ اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔اٹھارہ فروری پاکستان میں تبدیلی کادن ہے ،آمریت کی جگہ جمہوریت ،شخصی حکمرانی کی جگہ قانون کی حکمرانی ،خوف پر مبنی پالیسی کی جگہ قومی وقار اور خود مختاری کی پالیسی کی فتح ہو گی۔مسلم لیگ ن کی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مرض آمریت ہے جس نے ملک کے قومی اداروں کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ پھلنے پھولنے نہیں دیا اور پورا ملک افراتفری اور انتشار کا شکار ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت کو مضبوط جمہوری بنیادوں کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو مستقبل کے بارے میں کسی قسم کی بے یقینی نہ ہو

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • #32
      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

      acha jeeeeeeeeeeeeee......
      ISHQ HAQEEKI HO YA MAJAZI,
      NACHATA ZAROR HY.....!!:rose

      Comment


      • #33
        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

        Originally posted by bakhtawer View Post
        acha jeeeeeeeeeeeeee......
        haan jeee......aagay dekho hota hai kia::):):):)

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • #34
          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

          dekin gay aur aap ka post kiya howa parhin gay bhi

          Comment


          • #35
            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

            پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک توڑا، قوم پاکستان کو متحد دیکھنا چاہتی ہے تو مسلم لیگ ق کو کامیاب کرائے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نااہل ہو چکی ہے،

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • #36
              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

              Very In4mative :thmbup:
              Champion BHai.....ap post # 22 jesa font hi rakhye q k wo buhat clear hai...
              Thx 4 sharing
              KHUSH RAHYYE!

              Comment


              • #37
                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                شہباز شریف نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ کے تحت قومی حکومت کا مطالبہ کردیا۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہاکہ انتخابات کے بعد تنہا حکمرانی کسی بھی جماعت کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو دھاندلی زدہ انتخابات قراردیا اور کہا کہ صدر مشرف ان انتخابات کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا غلطی ہے لیکن حصہ نہ لینا اس سے بھی بڑی غلطی ہوگی ،کیونکہ دوسری صورت میں نئی پارلیمنٹ کی جانب سے صدر مشرف کی اگلی مدت کے لئے توثیق کا خدشہ ہے ۔

                ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات میں ق لیگ دس نشستیں بھی لینے میں کامیاب ہوگئی تو وہ سیا ست چھوڑ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انیس سو اکھتر کے بعد ملک کو دوسری بار شدید خطرات لاحق ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا منشور الگ ہے۔ لیکن ملک بچانے کے لئے تما م جماعتوں کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے پاور سیکٹر کا اعلان کرنا ہوگا اور بجلی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                Comment


                • #38
                  Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                  nice

                  Comment


                  • #39
                    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                    سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کیا جائے تو پاکستان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے سربراہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک تعلیمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں کو آئین اور قانون کی بالادستی کا درس دیا جاتا ہے مگر اسی آئین اور قانون کو پامال کر دیا جاتا ہے، عوام کی منتخب اسمبلیوں کو غیر آئینی طور پر توڑ دیا جاتا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                    Comment


                    • #40
                      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                      keep going

                      Comment


                      • #41
                        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)
                        مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اُمیدواروں سے عدلیہ سے وفاداری کا حلف چھ فروری کو معزول چیف جسٹس افتخار چودھری لیں گے۔ ان کی نظر بندی اور پروگرام میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں بھگوان داس کو حلف لینے کیلئے بلایا جائیگا۔ اس حوالے سے پارٹی لیڈر شپ جسٹس (ر) بھگوان داس سے رابطے میں ہیں۔ تاہم ابھی بھگوان داس کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔ اگر ان دونوں جج صاحبان کو شرکت کی اجازت نہ ملی تو پھر معزول عدلیہ کے کسی دوسرے سنئیر جج کو دعوت دی جائے گی۔


                        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                        Comment


                        • #42
                          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                          پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کراچی میں بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور محترمہ کی شہادت پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کہ شہادت ملک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے انکے قتل کی سازش بے نقاب کی جائے ہم اقوم متحدہ کے ذریعے تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری نے کراچی اور سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابات میں دھاندلی کی صورت میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس پر دونوں پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ آصف علی زرداری نے شہباز شریف اور وفد کے دیگر ممبران کا تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مخدوم امین فہیم، ڈاکٹر بابر اعوان اور شیری رحمٰن بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کے ہمراہ سابق گورنر سندھ ممنون حسین، خوجہ آصف، مخدوم شاہنواز، سردار رحیم، سلیم ضیاء، طارق خان، زاہد رفیق بٹ سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور سیاسی حلقے اس رابطے کو نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ امکان ہے کہ میر ظفراللہ جمالی لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ میر ظفراللہ جمالی کو ن لیگ میں شامل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

                          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                          Comment


                          • #43
                            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)



                            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                            Comment


                            • #44
                              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                              nice info

                              Comment


                              • #45
                                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                                چیف الیکشن کمشنر قاضی فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف کرنے والے ناظمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کراچی کے ایک ہوٹل میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کی تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاضی فاروق نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تبادلوں اور ناظمین کے خلاف چودہ سو شکایات موصول ہوئیں۔لیکن صوبائی حکومتیں کوئی بھی تبادلہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں کریں گی۔


                                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                                Comment

                                Working...
                                X