Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائداور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آٹھ سال کی آمریت نے بدترین اقتصادی اور سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے ۔لیکن پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی طاقت کے ساتھ انشااللہ اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔اٹھارہ فروری پاکستان میں تبدیلی کادن ہے ،آمریت کی جگہ جمہوریت ،شخصی حکمرانی کی جگہ قانون کی حکمرانی ،خوف پر مبنی پالیسی کی جگہ قومی وقار اور خود مختاری کی پالیسی کی فتح ہو گی۔مسلم لیگ ن کی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مرض آمریت ہے جس نے ملک کے قومی اداروں کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ پھلنے پھولنے نہیں دیا اور پورا ملک افراتفری اور انتشار کا شکار ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت کو مضبوط جمہوری بنیادوں کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو مستقبل کے بارے میں کسی قسم کی بے یقینی نہ ہو
Comment