Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)
مسلم لیگ (ق) کے صد رچوہدری شجاعت حسین لند ن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے ہیں ۔لندن میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات،سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور موجودہ ملکی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید ،طارق عظیم اور ڈاکٹر عمران فاروق بھی موجودتھے۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے چوہدری وجاہت حسین سے پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے پر معافی نہیں مانگی۔
Comment