Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

    مسلم لیگ (ق) کے صد رچوہدری شجاعت حسین لند ن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے بعد واپس کراچی پہنچ گئے ہیں ۔لندن میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات،سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور موجودہ ملکی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید ،طارق عظیم اور ڈاکٹر عمران فاروق بھی موجودتھے۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے چوہدری وجاہت حسین سے پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے پر معافی نہیں مانگی۔

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • #47
      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)


      سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ایجنڈا عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کو مسلم لیگ کا پاکستان بنائے گی۔

      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


      Comment


      • #48
        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

        الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق اسی لاکھ ووٹرز کے لیے چونسٹھ ہزار ایک سو چھیتر پولنگ اسٹیشن اور ایک لاکھ ستر ہزارایک سو چوہتر پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن گائیڈ لائن کے مطابق اسی لاکھ ووٹرز کے لیے سٹرسٹھ ہزارچار سوپچیس پولنگ اسٹیشن کی ضرورت ہے۔ 2002 ء کے انتخابات میں اکہتر لاکھ ووٹرز کے لیے چونسٹھ ہزارچار سو سترپولنگ اسٹیشن اور ایک لاکھ چونسٹھ ہزارچھ سو ستانوے پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے اور پنجاب میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد سینتیس ہزار پانچ سو چار تھی جبکہ2002 ء کے انتخابات میں ۸۷۶۲۶۸۴۱ ووٹرز نے شرکت کی تھی اور 2008ء کے انتخابات میں ۸۹۶۴۸۵۴۴ ووٹرز شرکت کر رہے ہیں اور اس منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات میں ایک صوبے میں سینتیس ہزار چھ سو چھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • #49
          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

          اے پی ڈی ایم رہنماوٴں نے کہا ہے کہ وہ اٹھارہ فروری کو عوامی طاقت سے پولنگ اسٹیشن ویران کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اے پی ڈی ایم کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ، آغا حسن بلوچ اور دیگر رہنماوٴں نے کیا۔ وہ کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن صدارتی ریفرینڈم کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ ملک میں عوامی رائے کا احترام ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن بائیکاٹ مہم حقیقی جمہوریت ، عدلیہ کی بحالی ، آزاد غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے قیام اور صدر مشرف کے مستعفی ہونے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں چھ فروری کو جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے اے پی ڈی ایم کے رہنما محمود خان اچکزئی، قاضی حسین احمد ، عمران خان اور ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ خطاب کریں گے۔

          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


          Comment


          • #50
            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

            پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ انتخابات میں ان کی پارٹی واضح اکثریت حاصل کر نے کے امکان کے باوجود شہری علاقوں کی نمائندہ جما عت سے اتحاد کے لئے تیار ہے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ لیاری کے علاقے میں باہر کے دہشت گردو ں کی مدد سے حالات خراب کرنے کی کو شش کی جارہی ہیں ۔جس کا نتیجہ پورے سندھ میں گڑبڑ کی صورت میں نکلے گا ،اس حوالے سے انہوں نے گورنر سندھ پر الزامات عائد کیے تا ہم ان کا کہناتھا کہ شہری علاقوں کی نمائندہ جما عت سے مل کر مخلوط حکومت قائم کی جاسکتی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلزپارٹی کراچی کے صدر راشد ربانی نے مطالبہ کیا کہ پر امن انتخابی مہم چلانے اور عوام کو آزادنہ ووٹنگ کا حق دیا جائے۔

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • #51
              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

              مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی جماعت بھائی چارے اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔لاہور میں مردان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں،اس سے پہلے جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی قیادت میں مبصرین کے ایک وفد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • #52
                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                ya nice info

                Comment


                • #53
                  Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                  جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات ملک میں سیاسی استحکام نہیں بلکہ اضطراب کا باعث بنیں گے۔ پشاور سے کراچی آمد کے موقع پر ایئر پورٹ پرصحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات عدلیہ کی آزادی کے بغیر شفاف نہیں ہوسکتے ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ انتخابات کے نتائج پہلے ہی طے کیے جاچکے ہیں اور ملک میں ایسی فضا قائم کی جارہی ہے کہ انتخابات میں من پسند امیدوارں کو کامیاب کرایا جاسکے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب صدر پرویز مشرف مستعفی ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور عبوری حکومت قائم کی جائے۔

                  I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                  Comment


                  • #54
                    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے حوالے سے بھر پور اشتہاری مہم شروع کر دی۔آپ کا ووٹ آپ کا مستقبل کے موضوع پر چلائے جانے والی اس مہم میں ووٹروں کو اپنا ووٹ ڈالنے کا مکمل طریقہ بتایا جا رہا ہے اور ووٹروں سے کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کیلئے رازداری کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہر ووٹر کسی بھی قسم کے دباؤ ، لالچ اور خوف سے آزاد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کر سکے۔

                    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                    Comment


                    • #55
                      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                      مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کوئی دھاندلی مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتی، اٹھارہ فروری انقلاب کا دن ہوگا اور اس روز سائیکل پنکچر ہو جائے گی اب اگر عوام کے فیصلے کو روکنے اور قوم پر فرد واحد کے فیصلے کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک شدید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پولیس افسران دھاندلی کے لئے حکمرانوں کا حکم ماننے سے انکار کر دیں کیونکہ اٹھارہ فروری انقلاب اور تبدیلی کا دن ہے ہم ووٹ کی طاقت سے آمریت کو شکست دیں گے پاکستان کی سولہ کروڑ عوام اس وقت ملک میں جمہوریت پر نگائیں لگائے بیٹھی ہے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا میاب ہو کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ، عدلیہ اور صحافت پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کرے گی ملک میں اس وقت بجلی، سوئی گیس اور آٹے کا بحران نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی عزت اور وقار بحال کرائے گی۔ پچھلے آٹھ سالوں میں ملک میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بنا اس بات پر فخر کیا جا رہا ہے کہ اسمبلی نے مدت پوری کی ہے لیکن پی سی او، ایمرجنسی کا نفاذ، عدلیہ کو فارغ کرنا، ججوں اور وکیلوں کو قید کرنا، صحافت پر پابندیاں لگانا اور سیاستدانوں کو قید کرنے سمیت پرویز مشرف نے وردی کی طاقت سے جو مکروہ کام کئے ہیں وہ کوئی جمہوریت حکومت نہیں کر سکتی تھی۔ نارووال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور یہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہی رہےگا۔ ہم نے اپنی حکومت کے دوران پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پانچ ایٹمی دھماکے کئے۔ ہم اب بھی اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ جلسہ سے احسن اقبال، میاں رشید، حافظ شبیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں نارووال پہنچنے پر نواز شریف کا انتہائی شاندار تاریخی استقبال کیا گیا۔ نواز شریف کا جلسہ نارووال کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔

                      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                      Comment


                      • #56
                        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                        پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو انیس فروری کو کچھ بھی فیصلہ کرسکتے ہیں اگر ملک بچانا ہے تو جمہوریت لانا اور آمریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ خیبر سے کراچی تک عوام ملک کو بچانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اگر یہی لوگ مسلط رہے تو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

                        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                        Comment


                        • #57
                          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                          :thmbup: :salam: :thmbup:
                          Great Efforts!

                          Comment


                          • #58
                            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                            اٹھا رہ فروری کو ہو نے والے عام انتخا با ت کے لئے انتخا بی مہم کا آج آخر ی روز ہے اور یہ انتخابی مہم آج رات با رہ بے ختم ہو جا ئے گی ۔ تفصیلات کے مطا نق الیکشن کمیشن کے قو انین کے مطابق انتخابا ت میں حصہ لینے والے امید واروں اور سیاسی جما عتوں کو پو لنگ سے 48گھنٹے پہلے انتخا بی مہم ختم کرنا ہو تی ہے

                            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                            Comment


                            • #59
                              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                              todays some news
                              Attached Files

                              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                              Comment


                              • #60
                                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                                راولپنڈی سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شیخ رشید احمد حلقہ این اے پچپن اور چھپن سے ہار گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں حلقہ این اے اڑتالیس اور اننچاس میں مسلم لیگ (ن) کی برتری ابھی تک برقرار ہے اور مسلم لیگ (ق) کو تاحال قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں ملی۔ حلقہ این اے ترپن اور چون سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برتری لیے ہوئے ہیں۔

                                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                                Comment

                                Working...
                                X