Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Taza-Tareen Khabren Rozana

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

    پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں قبائلی جنگجوؤں کے رہنما بیت اللہ محسود نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے علاقے میں بمباری اورتلاشی کارروائیاں بند نہ کیں تو وہ اسے بدترین جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں موصول ہونے والے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنما بیت اللہ محسود نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز مکین اور لدھا سمیت مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور توپوں کے ذریعے مسلسل عام شہریوں پر بمباری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بمباری سے عام شہریوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چگ ملائی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز قبائلیوں کی عزت سے کھیل رہی ہیں اور عورتوں تک کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قبائلی عزت پر حملہ تصور کیا جائےگا جس کا جواب وہ فوج پر حملے کی صورت میں دیں گے۔ اس مرتبہ نشانہ پر خاص فوجی مرکز ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی کہ اس مرکز سے ان کی کیا مراد ہے۔ دوسری جانب فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق لدھا کے علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ بیان میں کسی بمباری کی بات نہیں کی گئی ہے، تاہم چگ ملائی میں گزشتہ جمعے کو ایک کارروائی کے دوران چالیس افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے بعد فوجی حکام نے دوعی کیا تھا کہ اس علاقے کو شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ بیت اللہ محسود نے کہا کہ وہ سکیورٹی فورسز کی مبینہ بمباری سے عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات دکھانے کے لیے صحافیوں کو بھی پورا تحفظ دینے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کا الزام بیت اللہ محسود پر عائد کرنے کے بعد سے جنوبی وزیرستان کے محسود علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

      پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے وا لے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شاہین ون حتف میزائل سات سو پچاس کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے پر پاکستان قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے

      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


      Comment


      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

        لاہور میں والدہ کو سفاکی سے قتل کرنے والے نوجوان کو رینجرز نے پاک بھارت سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔ رینجرز حکام کے مطابق منگل کے روز واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحد کو غیر قانونی طورپر عبور کرتے ہوئے ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا تو اس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ لاہور کا رہائشی ہے۔اس سلسلے میں جب اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس کا نام شیراز بٹ ہے اور وہ اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا،جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سیر کرنے کے لیے آیا تھا اس نے اپنی والدہ کو قتل نہیں کیا۔ ملزم کے عزیز و اقارب کے مطابق شیراز کو اس کے گھر والوں نے سائپرس بھیجا جہاں وہ چار سال رہنے کے بعد واپس آگیا۔ اب وہ امریکہ جانے کے لیے دس لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔ والدہ کے انکار پر ملزم نے سبزی کاٹتے ہوئے ماں سے چھری چھین کر اسے قتل کردیا۔ رینجرز حکام نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

        I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


        Comment


        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

          good work

          Comment


          • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

            پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ افراد کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ہر سال چالیس ہزار خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے وفات پا جاتی ہیں۔کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا ۔ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال ایک کروڑ افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔سات دو ہزار سات کے دوران پانچ لاکھ خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال دوہزار پانچ سے دوہزار پندرہ کے دوران چوراسی ملین افراد کینسر کی وجہ سے ہلاک ہو جائیں گے۔

            ماہرین نے کہا کہ کینسر پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جس سے مردوں میں منہ ،گلے،پھپڑے،خوراک کی نالی ۔جگر ،معدے اور مثانے کا کینسر ہوتا ہے ۔جبکہ بہتر خوراک اور رہن سہن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ماہرین نے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔تمباکو نوشی سے پرہیز،روزانہ ورزش اور بہتر غذا کے استعمال سے دنیا میں کینسر سے متعلقہ چالیس فیصد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

              :thmbup: :thmbup: :thmbup:

              Comment


              • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana






                Comment


                • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                  bohat khoob

                  Comment


                  • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                    Comment


                    • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana





                      Comment


                      • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                        Allah Pakistan or us me rehne walon par rehem farmaey.ameen:dua
                        lekin aik baat samjh nahi ati k Q walon,pervez musharaf or MQM ke jalson me kabhi dhamake nahi hote:donno:baki har kisi ke jalson me esa hota he jab k dehshat gardon ke khilaf to yehi log war kar rahe hen to wo dehshat gard in ko kuch kion nahi kehte:cc:baki sab ke to dushman hen or jo un ke khilaf lar rahe hen un ke lagta he dost hen:mm:

                        Comment


                        • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                          Originally posted by hamzad View Post
                          Allah Pakistan or us me rehne walon par rehem farmaey.ameen:dua
                          lekin aik baat samjh nahi ati k Q walon,pervez musharaf or MQM ke jalson me kabhi dhamake nahi hote:donno:baki har kisi ke jalson me esa hota he jab k dehshat gardon ke khilaf to yehi log war kar rahe hen to wo dehshat gard in ko kuch kion nahi kehte:cc:baki sab ke to dushman hen or jo un ke khilaf lar rahe hen un ke lagta he dost hen:mm:

                          sis q k govt khud Dehshat gard hai.......or nahi chahti k koi or govt mai aye......ye yahi chahti hai k govt mai wahi log rahin jo govt k himaiti hain :)

                          Comment


                          • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                            hmmmmmmmmmmmmmm!:donno:

                            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                            Comment


                            • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                              پنجاب ڈرگسٹس اینڈ کیمسٹس ایسوسی ایشن کی کال پر آج پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورزنے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2007کے نئے رولز کے نفاذ کے خلاف ایک روزہ مکمل ہڑتال کررہی ہے ۔ڈرگ اینڈ کیمسٹ اسٹوروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ڈرگسٹس اینڈ کیمسٹس ایسوسی ایشن پنجاب نے ملتان میں منعقدہ ہول سیلرز،رٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے ایک کنونشن میں ستائیس فروری 2008کو ایک روز ہ مکمل ہڑتال کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔جس کی وجہ سے تمام میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے

                              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                              Comment


                              • Re: Taza-Tareen Khabren Rozana

                                good work janab

                                Comment

                                Working...
                                X