Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

گوگل کوکیز کی مدت دو سال

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • گوگل کوکیز کی مدت دو سال

    گوگل نے کہا ہے کہ اس کی کوکیز کی وہ چھوٹی چھوٹی فائلیں جو مختلف ویب سائٹس پر جانے سے کسی کمپیوٹر میں جگہ بنا لیتی ہیں دو سال بعد خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

    لیکن اگر صارف پھر سے گوگل سائٹ پر جائے گا تو ان کوکیز کو ایک نئی زندگی مل جائے گی۔
    ان کا کہنا ہے کہ ادارے کی کوکیز مختلف سائٹس کے لیے پریفرنس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ہوتی ہیں جیسے ڈیفالٹ لینگویج جو کچھ تلاش کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ۔
    ہر سرچ انجن اور ویب سائٹ سے کمپیوٹر پر کوکیز آتی ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت گوگل کی کوکیز 2038 کے بعد از خود ختم ہوتیں۔

    گوگل کے لیے عالمی پرائیویسی کے مشیر پیٹر فشر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’صارفین اور پرائیویسی کے حق کے لیے کام کرنے والوں کے دلائل سننے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرائیویسی کے حوالے سے یہی مناسب ہے کہ ہم اپنی کوکیز کا وقت نمایاں حد تک مزید کم کر دیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنا ہی ہو گا بجائے اس کے کہ صارفین کو بنیادی ترجیحات بار بار متعین کرنے کے لیے من مانے طریقے اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے۔
    ان کا کہنا ہے اسی لیے اب یہ کیا گیا ہے کہ اگر ایک صارف گوگل کی کسی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اس کے کمپیوٹر پر متعلقہ کوکی دو سال کے لیے محفوظ ہو جائے گی اور اگر ان دو سال کے دوران پھر اسی ویب سائٹ پر جایا جائے گا تو متعلق کوکیز کی مدت بھی پھر سے دو سال ہو جائے گی۔

    صارفین کی پرائیویسی کے حق کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ بڑے سرچ انجنوں کا حاصل دسترس مدت پر کنٹرول کے برخلاف زیادہ اختیار صارفین کو حاصل ہونا چاہیے۔

    اس کے جواب میں گوگل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی صارف جب چاہے اپنے کمپیوٹر پر سٹور ہونے والی کچھ یا تمام کوکیز اپنے براؤزر سے ڈیلیٹ یا ختم کر سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ آن لائن ایسے بہت سے ٹول ہیں جن کے ذریعے کسی بھی ویب یا ادارے کو کمپیوٹر پر کوکیز سٹور کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
    اردو نامہ فورم

  • #2
    Re: گوگل کوکیز کی مدت دو سال

    Nice Sharing but in wrong section
    تیرے جیسی آنکھوں والے جب ساحل پے آتےہیں
    تو لہریں شور مچاتی ہیں،
    لو آج سمندر ڈوب گیا ۔


    ~Mujay Vote Dain~
    پاکستانی کا خواب

    Comment


    • #3
      Re: گوگل کوکیز کی مدت دو سال

      nice sharing

      lagta ha kafi information rakhtay haan comp ka baray ma.

      kaya mari aik problem hall karsaktay haan?
      sigpic

      Comment


      • #4
        Re: گوگل کوکیز کی مدت دو سال

        share ur problem brother our friends will try to solve it
        تیرے جیسی آنکھوں والے جب ساحل پے آتےہیں
        تو لہریں شور مچاتی ہیں،
        لو آج سمندر ڈوب گیا ۔


        ~Mujay Vote Dain~
        پاکستانی کا خواب

        Comment


        • #5
          Re: گوگل کوکیز کی مدت دو سال

          Nyce!! Sharing
          Coooooooolllllll

          Comment

          Working...
          X