Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

راز و نیاز 2

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • راز و نیاز 2

    اسلام علیکم
    جیسا کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے آپ سے کہا تھا میں کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھاؤ گا جس سے پتہ چلے گا سائنس کی چولیں کیسے ہلی تھیں بقول عامر سائنس کوئی منجی نہیں میں کہتا ہوں ٹھیک ہے سائنس ایک مکمل بات ہے مگر پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست ہر چیز چاہے وہ سوئی ہو یا ریت کا ذرہ اس میں خلا ہوتا ہے اسی طرح سائنس بھی مکمل نہیں اب آتے ہیں موضوع کی جانب جس میں طوفان نوح سے لے کر کائنات کی تخلیق پہ سیر افزاء معلومات ہوگی
    کچھ تو حقائق ہوتے ہیں اور کچھ تصورات ہوتے ہیں جو رفتہ رفتہ حقائق کی جگہ لے لیتے ہیں اور کئی نسلیں اور بہت سا وقت گذرنے کے بعد ایک دن ہمیں اچانک جھٹکا لگتا ہے کہ جسے ہم حقیقت سمجھ کر قبول کرتے رہے وہ تو محض ایک فسانہ ہے۔
    *
    جیسے جب گلیلیو نے اعلان کیا کہ دنیا گول ہے تو پوپ اور اس کے حواری ہل کے رہ گئے جنہیں ڈیڑھ ہزار برس سے یہی معلوم تھا کہ دنیا چپٹی ہے۔گلیلیو قید خانے میں ڈال دیا گیا لیکن دنیا دوبارہ چپٹی نہ ہوسکی۔
    *
    اور پھر کوپر نیکس کی اس خبر نے تو فکری زلزلہ برپا کردیا کہ زمین کائنات کا مرکز نہیں بلکہ ایک سیارہ ہے اور سورج زمین کے گرد نہیں گھومتا بلکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔
    *
    پھر ڈارون نے تو یہ اعلان کرکے انسانی نخوت کی پوری عمارت ہی اڑا دی کہ انسان کہیں الگ سے اور اچانک نمودار نہیں ہوا بلکہ حیوانی ارتقائی زنجیر کی ہی ایک ترقی یافتہ کڑی ہے

    جاری رہے گئی اس کے ساتھ راز و نیا 1 پہ بھی نظر ضرور رکھیں اس کے ساتھ اس میں بھی دھماکے دار انکشافات ہونگیں
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: راز و نیاز 2

    bhaee wo tou theek ha per aap kiya manty ho ye bhi tou batao


    phir hi bat ho sakti hai


    sirf detail bataty jana k

    dunya mae ye ye moojood hai


    kuch khs nahi


    apna moqaf bhi pesh kro us per daleel bhi





    Comment


    • #3
      Re: راز و نیاز 2

      بانیاز خان جیسا کہ آپ جانتے ہیں کوئی بھی چیز ماسوائے خدا حرف آخر نہیں اس میں قت کے ساتھ بدلاؤ آنا لازمی امر ہے اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے ہم حقیقت سے آنکھیں چرا کر نا صرف اپنے ساتھ ظلم کریں گئے بلکہ اپنے بنانے والے کے ساتھ بھی مجھے صد فیصد یقین ہے انسان بشمول کائنات بغیر مقصد وجود میں نہیں آئے جہاں تک ارتقاء کی بات ہے میں بندر سے انسان والے ارتقاء کو رد کرتا ہوں مگر اس کے ساتھ آٹو اپ ڈیٹ کا حامی ہوں یعنی ہمارا مادہ جسمانی مادہ اپنے آپ کو بدلنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے
      *ایک سوئی کے ناکے جتنی کائنات سے اربوں کھربوں میلوں پہ پھیلی کائنات بغیر مقصد انسان بشمول جاندار جو بائیو سائنس کا چلتا پھرتا معجزہ ہماری فضاء سے لے کر کشش ثقل سب بے مقصد اور خوبخود ہونا نا ممکن ہی ہے
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: راز و نیاز 2

        Thanks for reply

        sharing ka intizar rahe ga :)





        Comment


        • #5
          Re: راز و نیاز 2

          لوہا اور نظام شمسی

          کائنات میں پائی جانے والی بھاری دھاتیں بڑے ستاروں کے نیوکلئیس میں پیدا ہوتی ہیں تاہم ہمارے شمسی نظام کے اندر از خود لوہا پیدا کرنے کے لیے موزوں ڈھانچہ نہیں ہے۔ یہ صرف سورج سے بہت بڑے سائزکے ستاروں کے اندرپیداہو سکتاہے۔ جن میں درجہ حرارت کروڑوں درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے۔ جب کسی ستارے میں بننے والے لوہے کی مقدار ایک خاص حد سے متجاوز ہو جائے تو وہ اسے برداشت نہیں کرسکتا او ر ایک دھماکے کے ساتھ ''نوا یا سپر نوا خارج کرتا ہے جو ایک قسم کےشہابیہ یعنی جلتے ہوئے پتھر میٹروائٹس ہوتے ہیں اور یہ اس وقت تک* گردش کرتے رہتے ہیں جب تک کوئی اجرام فلکی انہیں اپنی کشش سے کھینچ نا لیں اس سے پتہ چلتاہے کہ لوہا زمین پر تشکیل نہیں پایا بلکہ ستاروں کے پھٹنے کے عمل سے شہابیوں کی صورت میں زمیں پہ آیا
          Attached Files
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: راز و نیاز 2

            کہکشائیں اور ان کی تیز رفتار

            خلا کے بارے میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ یہ یا تو رکی ہوئی ہے یا ایک مخصوص شکل میں موجود ہے، حالاں کہ حقیقت یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی خلائیں تخلیق پارہی ہیں۔

            کہتے ہیں کہ کائنات میں توسیع کا فلسفہ آئین اسٹائین کی 'تھیوری آف ریلیٹویٹی' سے بھی تقویت پاتا ہے لیکن اس نظریے کے مطابق اس توسیعی عمل کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سست پڑجانا چاہیے تھا۔

            لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور 2011ء میں طبعیات کا 'نوبیل انعام' حاصل کرنے والی تحقیق اور دیگر مشاہدوں سے یہ پتا چلا ہے کہ کائنات کی توسیع کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔

            اس کا مطلب ہے جیسے جیسے کہکشائیں دور جا رہی ہیں ان کی رفتار اسی تیزی سے بڑھ رہی ہے جیسے کوئی انجانی قوت انہیں کھینچ رہی ہے ہا انکی کشش ختم ہوکے کسی انجان مادہ مقناطیس کی طرح تیزی سے کھینچنے لگا
            Attached Files
            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

            Comment


            • #7
              Re: راز و نیاز 2

              مزید کا منتظر۔


              اتفاق کی بات ہے کہ آج ہی میں ہماری کائنات نامی ڈاکومینٹری دیکھ رہا تھا اُس میں بھی یہی تزکرہ ہے کہ لوہا شہابیوں کی صورت زمین پر برسا
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: راز و نیاز 2

                کائنات کی وسعت


                اب سوال یہ پیداہوتاہےکہ کائنات کتنی وسیع ہے؟تواس امر کا ابھی فیصلہ ممکن نہیں ہوسکاہے۔انسان اس کی وسعت و بسیط کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔اس بات کا اندازہ لگانے کیلیے خلا اور وقت کو بیک وقت ذہن میں رکھنا ہوگا۔کائنات میں سب سے سے تیزرفتارروشنی کی ہےجو کہ ایک سیکنڈ میں 300،000ہے۔اس سے مراد یہ ہےکہ روشنی کی ایک کرن ہماری زمین کے پورے محیط کا ساڑھےسات مرتبہ چکر صرف ایک سیکنڈ میں لگا سکتی ہے۔سورج سےزمین تک پہنچنے والی روشنی جو کم و بیش 93 ملین میل کا فاصلہ طے کرتی ہے۔اسےزمین کی سطح تک پہنچنے میں آٹھ منٹ لگتے ہیں۔جب کہ سورج کے بعدسب سےقریبی ستارے کی روشنی کوزمین تک پہنچنے میں 4 سال کا عرصہ درکار ہے۔ ۔ حالیہ تحقیقات کے مطابق ہماری کہکشاں کم وبیش 120،000نوری سال قطر پر محیط ہے۔1920ءتک صرف ہماری کہکشاں کو ہی کائنات تصورکیاجاتا تھالیکن جدید تحقیقات سے ثابت ہو چکاہے کہ ہماری اپنی کہکشاں وسیع وعریض کائنات کا صرف ایک چھوٹاسا حصہ ہے۔ہماری کہکشاں(مِلکی وے) اکیلی ہی 100بلین ستاروں سے زائد پر محیط ہے۔جس میں سےہمارا سورج محض ایک اوسط درجے کا ستارہ ہے۔مزید یہ کہ ایسی کروڑوں کہکشائیں ہیں اور ان میں سےاکثر اتنے فاصلے پر ہیں کہ ہماری جدید ترین اور طاقتور دوربینیں بھی انکو مشاہدہ کرنے سے قاصر ہیں۔پھر بھی حالیہ تحقیق کےمطابق کائنات میں200بلین،بلین ستارے ہیں۔

                ہماری زمین کی حیثیت اس کائنات میں کتنی ہے؟ ایک اندازے کے مطابق اگر تمام براعظموں اورساحل سمندر کی ریت کو ایک جگہ ڈھیر کر دیا جائےتو اس میں موجودایک ذرے کی نسبت جو اس ڈھیر سے بنے گی، زمین اس وسیع کائنات میں اس ذرے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ ٭ بِگ بینگ نظریے کے مطابق کائنات کا ابتدا اور ارتقا:اس نظریے کے مطابق تمام کائنات کا مادہ ایک مرکزی مقام پر موجود تھا جو اربوں درجہ حرارت تک گرم ہوا اور دھماکے سے پھٹ گیا، اس دھماکے سے تمام مادہ اور توانائی خلا میں آگ کے گولوں کی شکل میں بکھر گئے۔مادے کے ٹکڑے آہستہ آہستہ ٹھنڈے ہوتے گئےاور آہستہ آہستہ کائنات کا ارتقا ہوا۔اس مادے سے مجموعہ کہکشاں،ستارے اورسیارے وجود میں آئے۔اس تمام مادے کو اکٹھارکھنے والی قوت کشش ثقل تھی ۔بلاشبہ یہی قوت تمام کائنات کے تمام اجسام ک شکل برقرار رکھتی ہے۔ اس طرح بگ بینگ نظریہ مشہور سائنسدان آئن سٹائن کے نظریہ اضافت پر مبنی ہے۔جو آج سے 15 بلین سال پہلے ہوا۔اس نظریے کے مطابق کائنات ایک تسلسل کے ساتھ ارتقاپزیر ہےاور مسلسل پھیل رہی ہے۔ ٭نظامِ شمسی:ہماری کہکشان جسے مِلکی وے کا نام دیا جاتا ہے،کی عمر کا اندازہ کم و بیش 12 بلین سال تک ہےجبکہ ہمارے نظامِ شمسی کے ستارے(سورج)کی پیدائش ا سے کہیں بعد کی ہے،جوآج سےتقریباً4.5 بلین سال پہلے وجود میں آیا۔
                Attached Files
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: راز و نیاز 2

                  جمیل بھائی معزرت کے ساتھ آپ کے تھریڈ میں کائنات کی وسعت کا اندازہ لگانے پر مبنی چند تصاویر شئیر کر رہا ہوں اُمید ہے درگزر فرمائیں گے۔


                  Click image for larger version

Name:	01.jpg
Views:	1
Size:	43.2 KB
ID:	2424578
                  Click image for larger version

Name:	02.jpg
Views:	1
Size:	41.0 KB
ID:	2424579
                  Click image for larger version

Name:	03.jpg
Views:	1
Size:	41.1 KB
ID:	2424580
                  Click image for larger version

Name:	04.jpg
Views:	1
Size:	48.9 KB
ID:	2424581
                  Click image for larger version

Name:	05.jpg
Views:	1
Size:	44.3 KB
ID:	2424582
                  Click image for larger version

Name:	06.jpg.png
Views:	1
Size:	433.0 KB
ID:	2424577
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: راز و نیاز 2

                    اطہر بھائی بے حد شکریہ اتنی بہترین معلومات شئیر کرنے کا آپ کو جو ملتا ہے جو پتہ لگتا ہے بلا جھجک بغیر تاخیر شئیر کیجئے علم پھیلانا صدقہ جاریہ اور انسانیت کی معراج یعنی اس کا اعزاز ہے
                    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                    Comment


                    • #11
                      Re: راز و نیاز 2

                      Originally posted by Sub-Zero View Post
                      اطہر بھائی بے حد شکریہ اتنی بہترین معلومات شئیر کرنے کا آپ کو جو ملتا ہے جو پتہ لگتا ہے بلا جھجک بغیر تاخیر شئیر کیجئے علم پھیلانا صدقہ جاریہ اور انسانیت کی معراج یعنی اس کا اعزاز ہے
                      سر جی میرے پاس کونسا علم اور کہاں کا علم بس آپ اور فوسٹس بھائی جیسے دوستوں میں بیٹھ کر کچھ علم کی باتیں سیکھ لیتا ہوں

                      ایک پنجابی کی کہاوت ہے جس کو اردو میں یوں بیان کیا جاسکتا ہےکہ

                      لوہاروں کے ساتھ مت ملو جلو کیونکہ چاہے تم اُن کا کام مت کرو لیکن اُن کی بھٹی کی چنگاریاں تمھارے دامن پر سراخ کر دیں گی ۔

                      ملنا جلنا ہے تو عطاروں کے ساتھ ملو جلو کیونکہ چاہے تم اُن کا کام نہ کرو لیکن اُن کے عطر کی خوشبو ضرور تمھیں مہکائے رکھے گی

                      سو الحمدللہ آپ جیسے دوستوں سے بغل گیر ہوکر مجھ جسیے لوگ کچھ دیر کو مہک جاتے ہیں ۔
                      :star1:

                      Comment


                      • #12
                        Re: راز و نیاز 2

                        Originally posted by S.A.Z View Post


                        سر جی میرے پاس کونسا علم اور کہاں کا علم بس آپ اور فوسٹس بھائی جیسے دوستوں میں بیٹھ کر کچھ علم کی باتیں سیکھ لیتا ہوں

                        ایک پنجابی کی کہاوت ہے جس کو اردو میں یوں بیان کیا جاسکتا ہےکہ

                        لوہاروں کے ساتھ مت ملو جلو کیونکہ چاہے تم اُن کا کام مت کرو لیکن اُن کی بھٹی کی چنگاریاں تمھارے دامن پر سراخ کر دیں گی ۔

                        ملنا جلنا ہے تو عطاروں کے ساتھ ملو جلو کیونکہ چاہے تم اُن کا کام نہ کرو لیکن اُن کے عطر کی خوشبو ضرور تمھیں مہکائے رکھے گی

                        سو الحمدللہ آپ جیسے دوستوں سے بغل گیر ہوکر مجھ جسیے لوگ کچھ دیر کو مہک جاتے ہیں ۔


                        علم شعور و آگہی سے بہرہ مند کرتا ہے بولنے کا سلیقہ و آداب سکھاتا ہے ماشاء اللہ آپ میں کس چیز کی کمی ہے لاکھوں میں ہو۔۔۔

                        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                        Comment


                        • #13
                          Re: راز و نیاز 2

                          ہماری اور قدرت کی ایجادات میں فرق ؟

                          کبھی ہم میں سے کسی نے سوچا قدرت جو ایجاد کرتی ہے اور جو بنی نوع ایجاد کررہی ہے آخر ان میں کیا فرق ہے؟
                          کبھی آپ نے دریاؤں ندی نالوں اور پھر سمندر دیکھے پہ کیسے ایک بارش کے قطرے سے قطرہ قطرہ جمع ہو کر عظیم الشان بن جاتے ہیں
                          انسان جبکہ اس پانی کو روک کر ڈیم بناتا ہے پھر نہروں کے ذریعے کھیتوں تک پہنچاتا ہے
                          چلیں ایک مثال اور دیکھتے ہیں
                          قدرت کیسے سالموں اور مالیکیوں کو جوڑ جوڑ کر درخت بناتی ہے اور بڑھئی اسی درخت کے چھوٹے تکڑے کرکے میز کرسی فرنیچر بناتا ہے

                          فیوزن اور فشن سے آپ واقف ہونگیں چلیں تھوڑا سا بتاتا ہوں فیوزن میں ایٹم جڑتے جاتے ہیں جس سے توانائی پیدا ہوتی ہے برعکس فشن میں ایٹم توڑ کر توانائی حاصل کی جاتی ہے
                          قدرت کیسے ایٹم جوڑ کر توانائی بناتی ہے جیسے ہمارے سورج میں اور دیگر ستاروں میں جبکہ انسان انہیں بڑے ایٹموں کو توڑ کر توانائی حاصل کرتا ہے نیوکلئر پلانٹ میں فشن کے ذریعے


                          دیکھا آپ نے قدرت چھوٹی چیز سے بڑی چیز بناتی ہے اور انسان اسی بڑی چیز کو توڑ کر اپنے استعمال میں لاتا ہے

                          Attached Files
                          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                          Comment


                          • #14
                            Re: راز و نیاز 2

                            چونکہ یہ تھریڈ 2 میں نے خاص طور پر فزکس یا طبیعات کے لئے مختص کی ہے یعنی سادہ طریقے سے فزکس کو سمجھنا

                            نیوٹن کے قوانین حرکت

                            بہت مشھور قوانین میں نیوٹن کے تین قانون حرکت بہت مشھور ہوئے اور نصاب میں بھی شامل ہیں انھیں

                            newton three laws of motion

                            کہا جاتا ہے چلیں ایک نظر دیکھتے ہیں

                            I. Every object in a state of uniform motion tends to remain in that state of motion unless an external force is applied to it.

                            "کسی بھی بیرونی قوت کی غیر موجودگی میں جو جسم حالت سکون میں ہوگا وہ ساکن رہے گا اور جو جسم حالت حرکت میں ہوگا وہ اسی ولاسٹی سے خط مستقیم میں اپنی حرکت کو جاری رکھے گا۔"

                            یعنی کوئی بھی جسم اس وقت تک سکون میں رہے گا جب تک کوئی باہر کی طاقت اس میں مداخلت نا کرے


                            II. The relationship between an object's mass m, its acceleration a, and the applied force F is F = ma. Acceleration and force are vectors (as indicated by their symbols being displayed in slant bold font); in this law the direction of the force vector is the same as the direction of the acceleration vector.

                            "
                            جب کسی جسم پہ کوئ بیرونی قوت اثرانداز ھوتی ھے تو یہ قوت اپنی ھی سمت میں ایک اسراع پیدا کرتی ھے۔ یہ اسراع قوت کے راست متناسب ھوتا ھے، جب کہ جسم کی کمیت کے بالعکس متناسب ھوتا ھے۔"

                            اس قانون کے مطابق جب بھی کسی چیز پہ بیرونی طاقت لگائی جائے گئی تو وہ اسی حساب سے حرکت کرے گا جتنی قوت لگائی جائے گئی

                            f= m x a
                            ایف سے مراد قوت طاقت برابر ایم یعنی ماس وزن کی اکائی اور اے یعنی ایسلیریشن یعنی سپیڈ ایک خاص سمت


                            III. For every action there is an equal and opposite reaction.

                            "ھر عمل کا برابر مگر مخالف ردعمل ھوتا ھے۔

                            یعنی جتنی قوت لگائی جائے گئی اتنا نتیجہ ملے گا مگر مخالف سمت جیسے گیند کو دیوار پہ مارنا یا کشتی کے چپو کو دھیکلنا اور پانی کا واپس زور مارنا
                            Attached Files
                            ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                            سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                            Comment


                            • #15
                              Re: راز و نیاز 2

                              کچھ دن پہلے اطہر بھائی نے سورجوں یا ستاروں کی ہئیت کے متعلق پوسٹ اور تصویر لگا کر اس کائنات کی وسعت کا اندازہ دلانے کی بہترین کوشش کی اس سلسلے میں زیر نظر ، مضمون پیش خدمت ہے

                              ملکی وے میں 400بلین ستاروں کے موجود ہونے کا اندازہ لگا یا گیا ہے یہ ستارے ایک دوسرے سے اتنے زیادہ فاصلے پر واقع ہیں کہ اسے ناپنےکے لیے روایتی پیمانے کم پڑ جاتے ہیں۔ ان کی پیمائش کے لیے ہیئت دانوں نے نوری سال بنایا ہے۔نوری سال کو سمجھنے کے لیے ذہن میں یہ بات تازہ کر لیجیے کہ روشنی ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ سورج سے زمین تک 150 ملین کلو میٹر فاصلہ طے کرنے میں اسے تقریبًا آٹھ منٹ لگتے ہیں۔اگر روشنی اسی رفتار سے ایک سال تک چلتی رہے تو اسے ایک نوری سال کہا جاتا ہے

                              وے کا قطرایک لاکھ نوری سال ہے۔ جبکہ کہکشاں کے مرکز سےسورج تک کا فاصلہ 26٫000 نوری سال ہے۔ اس میں موجود ستاروں میں سے بعض سورج سے کروڑہا گنا بڑے ہیں۔ مثلاً ستارہ
                              Antares
                              سورج سے 3500 گنا زیادہ روشن ہے اور اپنے اندر چھ کروڑ سورج سمو سکتا ہے۔ یہ ہم سے تقریباً 400 نوری سال
                              دور ہے۔ اس سے بھی بڑا ایک اور ستارہ
                              Betelgeuse
                              سورج سے 17000 گنا زیادہ روشن اور ہم سے 310نوری سالوں کی دوری پر ہے۔
                              Scheat, Riegel, W. Cephai, Aurigai اور Hereules
                              ان سے بھی بڑے ستارے ہیں، انھیں
                              Super giants
                              کہتے ہیں۔ ان سے اٹھنے والے کروڑہا کلومیٹر بلند شعلے اللہ تعالی کی جلالی قدرت کے مظہرہیں۔ اگر ان ستاروں کو سورج کی جگہ پر رکھ دیا جائے تو نہ صرف ہماری دنیا بلکہ ہمارے سارے نظام شمسی میں سوائے آگ کے کچھ نہ ہو۔ مثلاً اگر
                              Scheat
                              کو سورج کے مقام پر رکھ دیا جائے تو زہرہ اس کے محیط میں آجائے اور اگر
                              Betelguse
                              سورج کی جگہ آجائے تو ہماری زمین اور مریخ تک کی جگہ کو اپنے اندر نگل لے اور اگر
                              Aurgai
                              سیارہ یورینس اس کے محیط میں آجائے گا۔ سورج کے مقام پر آجائے تو
                              یعنی سورج سے لے کر یورینس تک آگ ہی آگ ہوگی اور نظام شمسی کی آخری حدود تک شعلے ہی شعلے ہوں گے۔


                              اس مضمون کے بعد جلد ہی میں قریبی کہکشاں انڈروئڈ کے متعلق بات کروں گا جو ملکی وے کو ہڑپنے کے درپہ ہے
                              Attached Files
                              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                              Comment

                              Working...
                              X