Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #31
    Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

    مینوں لبھدی لبھدی آپ نا گواچ جاویں سہیلیے
    @
    توقیر

    یہ لیسن تو بڑی جلدی یاد ہوجائے گا مجھے

    میرا نام سارہ ہے
    زما نوم سارا دے

    آپ كیا كرتی ہو؟
    تاسو څۀ كوئ؟

    میں صرف باتیں كرتی ہوں
    زۀ صرف خبرې كوم


    میں ریگولر ہونے کی کوشش کرتی ہوں
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #32
      Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

      knock knock.....!

      توقیر آپ اسباق مکمل کر دو یہاں میں تشریف لے آئی ہوں
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #33
        Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

        Originally posted by saraah View Post
        knock knock.....!

        توقیر آپ اسباق مکمل کر دو یہاں میں تشریف لے آئی ہوں

        پر اب میں چھٹی پر ہوں
        مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

        Comment


        • #34
          Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

          وعلیکم السلام
          بہت ہی اچھا سلسلہ سٹارٹ کیا ہے
          میرا نام بھی ایڈ کر لیں
          میں نے بھی پشتو سیکھنی ہے

          Comment


          • #35
            Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)


            اچھا تو بچو سبق نمبر 3 كی جانب بڑھتے ہیں جو كہ واحد جمع كے بارے میں ہے۔

            جیسا كہ ہم جانتے ہیں كہ اردو میں واحد اسم سے جمع بناتے وقت چند قواعد و ضوابط كو ملحوظ نظر ركھا جاتا ہے اسی طرح پشتو میں بھی واحد سے جمع بنانے كے لئے چند قاعدے بنائے گئے ہیں جن میں كچھ كی تفصیل درج ذیل ہے:

            ١۔
            پشتو كے وہ واحد الفاظ جن كے آخر میں "ے" آتا ہو كی جمع بناتے وقت "ے" كو "ی" سے بدل دیا جاتا ہے اور یوں اس لفظ كی جمع حاصل ہوتی ہے جیسے:
            "سڑے" (آدمی) كی جمع "سڑی" ہے اور "مڑے"(مردہ) كی جمع "مڑی" ہے۔

            ٢۔
            اكثر واحد غیرجاندار اسموں كی جمع بنانے كا طریقہ یہ ہے كہ آخر میں "ونہ" كا اضافہ كرتے ہیں جیسے:
            میز سے "میزونہ"
            كور(گھر) سے كورونہ
            قلم سے قلمونہ
            موٹر سے موٹرونہ
            ڈانگ (لاٹھی) سے ڈانگونہ

            ٣۔
            اكثر مذكر اسموں كی جمع بناتے وقت "ان" كا اضافہ كیا جاتا ہے جیسے:
            كس (شخص/بندہ) سے كسان
            استاذ سے استاذان
            مالدار سے مالداران
            غریب سے غریبان
            ملنگ سے ملنگان وغیرہ

            ٤۔
            پشتو كے وہ واحد الفاظ جن كے آخر میں "ہ" آتا ہو كی جمع بنانے كے لئے "ې" كا اضافہ كرتے ہیں جیسے:
            كوڅه (گلی) سے کوڅې
            لمبه (شعلہ) سے لمبې
            وغیرہ

            ٥۔
            اكثر واحد مذكر الفاظ جن كے آخر میں "و" آتا ہو كی جمع بنانے كے لئے "ګان" كا اضافہ كرتے ہیں جیسے:
            میلو (ریچ) كی جمع میلوگان
            آلو كی جمع الوگان

            ٦۔
            اكثر واحد الفاظ جن كے آخر میں "الف" آتا ہو كی جمع بناتے وقت "ګانې" كا اضافہ كرتے ہیں جیسے:
            ہوا سے ہواګانې
            ځلا(چمک) سے ځلاګانې
            ګډا(ناچ) سے ګډاګانې
            وغيره

            ٧۔
            وه مونث اسم جن کے آخر ميں "و" آتا ہو كی جمع بناتے وقت "ګانې"كا اضافہ ہوتا ہے جیسے:

            ځانګو (جهولا) سے ځانګوګانې
            پيشو (بلي) سے پيشوګانې
            وغيره


            ٨. حقيقي مونث اسموں كی جمع خلاف قیاس آتی ہے جیسے:

            ورور (بھائی) كی جمع وروڼه
            خور (بهن) کي جمع خوېندې
            ترۀ (چچا) کي جمع ترونه
            پلار (باپ) کي جمع پلرونه يا پلاران
            مور (مان) کي جمع مېندې
            وغيره

            ياد رهے که اردو کي طرح پشتو ميں بھی ایسے بہت سے الفاظ ہیں جن كی جمع بناتے وقت كوئی خاص قاعدے قانون كو فالو نہیں كیا جاتا

            ہوم ورك:
            مندرجہ بالا قواعد كو استعمال كرتے ہوئے مندرجہ ذیل واحد الفاظ كے جمع بنائیے:

            نیا(نانی)
            بیزو (بندر)
            چرگ (مرغا)
            منگے (مٹكا)
            بنگڑے (چوڑی)
            ژڑا (رونا)

            مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

            Comment


            • #36
              Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

              Originally posted by Dil Peshawari View Post
              پر اب میں چھٹی پر ہوں
              آپ چھٹی پہ بھی کام کرتے ہیں بڑی اچھی بات ہے :lol

              کوئی مسئلہ نہیں مجھے کوئی جلدی نہیں ٹیک یور ٹائم۔
              شکریہ
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #37
                Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                tsalor (4) kese pronounce kiya jai ga????

                urdu ya Roman Urdu mein likh ker bta dein Peshawri bahi!!!

                shukriya!!!!


                sigpic

                Comment


                • #38
                  Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                  Originally posted by u_r View Post
                  tsalor (4) kese pronounce kiya jai ga????

                  urdu ya Roman Urdu mein likh ker bta dein Peshawri bahi!!!

                  shukriya!!!!
                  Tsalor pashto alphabet "Tseem" (څ) se shuru hota hai.......Tseem urdu ke "seen" se thora halka hota hai aur isko ada kartay waqt zuban ke sir ka thora oper wala hissa oper wali daanton ki qatar ko touch karta hai.....

                  Iss se aur acha tou mein explain nahi kar sakta bass aap ke liye itna kahonga ke jiss tara "seen" boltay hain uss se thora halka yani ke zuban ko uperi daanton ke saath ahista se touch karnay se "Tseem" nikalta hai aur yun aap "Tsalor" pronounce kar saktay ho....
                  Aap ko batata chalon ke common pashtun "Seen" aur "Tseem" "Zey" aur "Dzeem" , "Khey" aur "kheen" waghaira mein farq nahi kartay....sirf shayir , adeeb log aur teachers aur linguistics waley issey teek se ada kartay hain....isliye aap issey "سلور" (salor) ki tarah pronounce kar sakti ho mein yaqeen dilaata hoon ke loggon ko ajeeb bilkul nahi lagey ga aur na woh hansaingay...
                  .:tasali:
                  مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                  Comment


                  • #39
                    Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                    Originally posted by saraah View Post


                    آپ چھٹی پہ بھی کام کرتے ہیں بڑی اچھی بات ہے :lol

                    کوئی مسئلہ نہیں مجھے کوئی جلدی نہیں ٹیک یور ٹائم۔
                    شکریہ
                    ہاں میں تو چھٹی پہ ہوكے بھی كام كرتا ہوں پر آپ لوگ اپنا ہوم ورك بالكل نہیں كرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔:hathora۔
                    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                    Comment


                    • #40
                      Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                      me ajkal zehni tor pe kahin masroof hoon zra....iss liye chutti pe hoon
                      Last edited by saraah; 22 January 2012, 11:22.
                      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                      Comment

                      Working...
                      X