Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

    السلام علیكم ٬ پخیر راغلئ

    پیغام كے محترم دوستوں یہ تھریڈ ان لوگوں كے نام جو پشتوزبان سیكھنا چاہتے ہیں اور یہ خواہش ركھتے ہیں كہ پشتو بول اور پڑھ سكیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    پہلے میں آپ كو پشتو زبان كے بارے میں مختصر طور پر بتانا چاہوں گا۔ جی تو پشتو زبان برصغیر كی قدیم زبانوں میں سے ایك ہے۔ ایك اندازے كے مطابق اس كی تاریخ 2000 سے 5000 سال پرانی ہے۔ آثار قدیمہ كے ماہرین كو یہاں پختونخوا میں كچھ ایسے كتبے ملے ہیں جن كی جانچ پڑتال جب زبان كے ماہرین نے كی تو پتہ چلا كہ ان پر لكھی گئی تحریریں "پشتو ٹپے" كی ایك قسم ہیں۔ پشتو كا ایك معروف "ٹپہ" ہے كہ:
    سپوږمۍ كړنګ وهه راخېژه
    جانان دَ ګلو لو له ځي ګوتې رېبينه
    ترجمہ: اے چاند جلدی نكل اور روشنی دے٬ كیونكہ میرا محبوب پھولوں كی كٹائی كے لئے جارہا ہے ایسا نہ ہو كہ وہ اندھیرے میں اپنی انگلیاں كاٹ ڈالے"
    اس ٹپے میں جسے پشتو كا پہلا ٹپہ كہا جاتا ہے میں آریاٶں كے اس رسم كی طرف اشارہ ہے جس میں رات كو پھولوں كے فصل كی كٹائی ہوتی تھی۔۔۔۔۔۔۔اس كے علاوہ قدیم كتابوں رگ وید اور اوستا كتابوں میں بھی پشتو اور پشتونوں كا ذكر كیا گیا ہے اور پشتونخوا كے رہنے والوں كے عادات و اطوار اور رسم و رواج كے متعلق لكھا گیا ہے۔۔۔۔۔كبھی اس علاقے كو "پكت" كبھی "پخت" اور كبھی پختن كے ناموں سے یاد كیا گیا ہے اسی طرح قدیم اوستا زبان اور جدید پشتو میں بہت سے الفاظ میں كافی حد تك مشابہت پائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
    آج كل پشتو افغانستان كے قومی زبانوں میں سے ایك ہے۔ جبكہ پاكستان میں صوبہ پختونخوا میں یہ زبان زیادہ تر بولی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
    لہذا ان لوگوں كے لئے جو اس قدیم زبان كو سمجھنا چاہتے ہیں كے لئے یہ تھریڈ كھول رہا ہوں امید ہے پشتو سیكھنے والوں كے لئے كارآمد ثابت ہوگا۔
    پشتو مختلف علاقوں میں مختلف لہجوں میں بولی جاتی ہے۔ تقریبًا ہر قبیلے كا اپنا لہجہ ہے۔ افریدیوں كا اپنا٬ خٹكوں كا اپنا٬ مروتوں كا اپنا٬ یوسفزیوں كا اپنا٬ بنوچیوں كا اپنا لہجہ ہے۔۔۔۔۔۔اس كے باوجود پشتو لكھنے اور پڑھنے میں یكساں ہے۔۔۔۔۔۔۔یعنی كہ اس كا سكرپٹ ایسا ہے كہ ہر لہجے والا اسے اپنے لہجے كے مطابق پروناٶنس كرسكتا ہے اور پڑھنے والے كو كوئی دقت پیش نہیں آتی۔
    عام طور پر پشتو كے دو لہجے خاصے مشہور ہیں اور انہیں سٹینڈرڈ لہجے كہا جاتا ہے پشتو ان دو لہجوں میں لكھی جاتی ہے۔ ایك لہجے كو نرم لہجہ یا قندہاری لہجہ اور دوسرے كو سخت لہجہ یا "یوسفزئی لہجہ" كہا جاتا ہے۔ نرم لہجہ پاكستان كے صوبے بلوچستان اور فاٹا كے چند علاقوں كے علاوہ افغانستان میں بولا جاتا ہے جبكہ سخت لہجہ خیبر پختونخوا كے زیادہ تر علاقوں میں بولا جاتا ہے كیونكہ یہاں یوسفزئی زیادہ تعداد میں بستے ہیں۔
    1۔ نرم لہجہ یا قندہاری لہجہ: اس لہجے میں "ښ" (خین) جو كہ پشتو كا ایك حرف تہجی ہے كو "شین" كی طرح بولتے ہیں
    2۔ سخت لہجہ یا یوسفزئی لہجہ: اس لہجے میں " ښ " كو "خین" بولتے ہیں۔ پیغام كا چمكتا ستارہ "ہالہ جی" قندہاری لہجے میں پشتو بولتی ہے جبكہ میں یوسفزئی ہونے كے ناطے سخت لہجہ استعمال كرتا ہوں۔
    مثال كے طور پر ہالہ "پشتو" بولے گی جبكہ میں "پختو" بولوں گا

    پشتو عربی (نسخ) رسم الخط میں لكھی جاتی ہے اور اس كے كل "چوالیس" (44) حروف تہجی ہیں۔ پشتو كے مخصوص حروف كو "بایزید انصاری" جو پیر روشان كے نام سے مشہور ہیں اور جنہیں پشتو كی اولین كتاب لكھنے كا اعزاز حاصل ہے انہوں نے اور تلوار اور قلم كے مرد مجاہد خوشحال خان خٹك نے وضع كیا۔ پشتو كے مخصوص حروف یہ ہیں:
    "ښ"، "ړ"، "ږ"، "ځ"، "څ" اور "ڼ" ہیں۔ باقی حروف فارسی یا عربی سے لئے گئے ہیں۔ ان مخصوص حروف كو وضع كرنے كا مقصد پشتو كو لكھنے اور پڑھنے میں یكسانیت پیدا كرنا تھی۔ جس طرح كہ اوپر بیان ہوا كہ پشتو كے كئی لہجے ہیں لیكن ان مخصوص حروف كو استعمال كرنے سے یكسانیت پیدا ہوتی ہے اور ہر لہجے والا اپنی مقصد حاصل كرتا ہے مثال كے طور پر:
    پشتو كے معیاری رسم الخط كے مطابق مندرجہ ذیل الفاظ پر غور كریں:
    "پښتو"، "ښار"(شہر)، "ښامار"(اژدہا)، "ځوان"(جوان)، ځاے"(جگہ) وغیره
    ان الفاظ ميں جو مخصوص الفاظ استعمال هوئے ہیں وہ یہ ہیں:
    "ښ" اور "ځ"
    ان كا فائدہ یہ ہوا كہ سخت اور نرم لہجے والے پختون دونوں اسے اسی طرح لكھیں گے لیكن دونوں اسے الگ الگ طریقے سے پروناٶنس كرینگے مثال كے طور پر نرم لہجے والے لوگ ان الفاظ كو بالترتیب "پشتو"٬ "شار"٬ "شامار"٬ "جوان" اور "جاے" بولیں گے جبكہ سخت لہجے والے اسے اس طرح بولیں گے:
    "پختو"٬ "خار"٬ "خامار"٬ "زوان" اور "زاے"

    باقی آئندہ
    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

  • #2
    Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

    BOhat zaberdast Mujhe kafi pashto ati bhi liken
    abhi rabat nahii qaim hu saka thek sa


    ab umeed yehan reh ka pashto sekh jao ga

    khush rehay



    kepler
    :(

    Comment


    • #3
      Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

      Bhai jin logon ko pashto seekhni hai idher Register mein naam likhwa dain........
      Kepler sahib tashreef laanay ka shukria.......umeed hai aap achay bachon ki tarah Ustad e Muhtaram ko tang nahi karaingay......
      مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

      Comment


      • #4
        Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

        واعلیکم السلام
        بہت شکریہ
        میں یہاں حاضر ہوتی رہوں گی چلو انگریزی نہیں سیکھ سکے تو پشتو ہی سہی :khi:
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

          بہت آسان الفاظ میں سمجھایا ہے ۔۔۔۔۔لیکن مجھے وہ شین یا خین لکھنا نہیں آرہا
          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment


          • #6
            Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

            بہت اچھا تھریڈ لگا یا ہے آپ نے ۔۔بہت شکریہ ۔۔۔طفل- پشتو

            Comment


            • #7
              Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

              سارے حروف تہجی تو لکھ دیں اور

              اپنی مقصد حاصل كرتا ہے مثال كے طور پر:
              پشتو كے معیاری رسم الخط كے مطابق مندرجہ ذیل الفاظ پر غور كریں:
              "پښتو"، "ښار"(شہر)، "ښامار"(اژدہا)، "ځوان"(جوان)، ځاے"(جگہ) وغیره
              الفاظ وہ استعمال کریں جو غیر پختونوں کو بھی سمجھ آسکیں
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #8
                Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                der aala,
                ma kharabege ,
                pa jond ki stharhay ma shi, pa zankadan ki stharhay ma shi, ma qabar ki stharhay ma shi, pa akhirath ki stharhay ma shi,
                chrta ye chi na ye ?











                sigpic

                Comment


                • #9
                  Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                  kho pa de mi poha kra, chi daltha ba za puhtho sanga likam ? ya tasu ye sanga likay, sa zama pa sytem ki pakar de , chi we ?











                  sigpic

                  Comment


                  • #10
                    Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                    Originally posted by saraah View Post
                    واعلیکم السلام
                    بہت شکریہ
                    میں یہاں حاضر ہوتی رہوں گی چلو انگریزی نہیں سیکھ سکے تو پشتو ہی سہی :khi:
                    Welcome! acha ab side wali chair pe bet jaoo....Kepler ki nazar thori kharab hai isliye iske aagay wali chair pe koi bacha na betay.....
                    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                    Comment


                    • #11
                      Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                      Originally posted by saraah View Post
                      بہت آسان الفاظ میں سمجھایا ہے ۔۔۔۔۔لیکن مجھے وہ شین یا خین لکھنا نہیں آرہا
                      "Kheen" aap baghair pashto software ke nahi likh sakti....
                      مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                      Comment


                      • #12
                        Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                        Originally posted by saraah View Post
                        سارے حروف تہجی تو لکھ دیں اور



                        الفاظ وہ استعمال کریں جو غیر پختونوں کو بھی سمجھ آسکیں
                        Aray to brackets mein inke meanings tou likhay hain na.......

                        میں نے یہاں صرف پشتو كے اپنے مخصوص حروف لكھے تھے كیونكہ پشتو كے دوسرے حروف یہی اردو والے حروف ہیں ۔پشتوكے چوالیس حروف تہجی یہ ہیں:
                        ا، ب، پ، ت، ټ، ث، ج، ځ، څ، چ، ح، خ، د، ذ، ډ، ر، ړ،ز، ژ، ږ، س، ش، ښ، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ك، ګ، ق، ل، م، ن، ڼ، و، ه، ي، ئ، ۍ، ے،ې
                        مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                        Comment


                        • #13
                          Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                          Originally posted by Sarah_Tidy View Post
                          der aala,
                          ma kharabege ,
                          pa jond ki stharhay ma shi, pa zankadan ki stharhay ma shi, ma qabar ki stharhay ma shi, pa akhirath ki stharhay ma shi,
                          chrta ye chi na ye ?
                          :rose
                          Manana, Mehrubani, tashakur......Graney! za' humm dalta yama, charta na yam taley.....
                          مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                          Comment


                          • #14
                            Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                            Originally posted by Sarah_Tidy View Post
                            kho pa de mi poha kra, chi daltha ba za puhtho sanga likam ? ya tasu ye sanga likay, sa zama pa sytem ki pakar de , chi we ?
                            Iske liye jistara aap ko "Pashto phoenetic Keyboard" install karna parega aur apney PC ki "language settings" mein Pashto ko select karna hoga.....Jiss tarah urdu ke liye kartay hain....
                            مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                            Comment


                            • #15
                              Re: Let's learn Pashto!!!!(Aayen Pashto seekhain)

                              جی تو لسن نمبر 2 حاضر ہے اس دوران اگر كسی كے ذہن مپارك میں كسی قسم كے سوالات ہوں تو پوچھ سكتے ہیں:
                              پشتو كے چوالیس حروف میں سے 30 ایسے ہیں جو عربی اور فارسی میں مروج ہیں اور 4 ایسے ہیں جو فارسی میں تو مروج ہیں مگر عربی میں نہیں ہیں۔ وہ حروف یہ ہیں:
                              پ٬ چ٬ ژ٬ اور گ یا "ګ"

                              پشتو كے پانچ مخصوص حروف یہ ہیں
                              "څ، ځ، ږ، ښ، اور ڼ"

                              اب ان حروف كا ذكر كرنا چاہوں گا جو كہ اردو كے حروف سے مشابہ ہیں اور پشتو لكھتے وقت ان اردو حروف كو ری پلیس كرتے ہیں:

                              ټ: یہ "ٹ" كا متبادل ہے مثال كے طور پر "ٹیلی فون پشتو میں "ټيلي فون" ہوگا
                              ډ: یہ اردو كے "ڈ" كا متبادل ہے جیسے ڈندا پشتو میں ډنډا ہوگا
                              ړ: یہ اردو كے "ڑ" كا متبادل ہے جیسے پاپڑ كو پاپړ لكھیں گے
                              ګ: یہ "گ" كا متبادل ہے جیسے گول كو پشتو میں "ګول"لكھیں گے
                              ان حروف كو مدنظر ركھتے ہوئے آپ اردو كے اصول استعمال كر كے پشتو آسانی كے ساتھ لكھ سكتے ہیں بشرطیكہ آپ كی پشتو ویكیبلری اچھی ہو جیسے
                              سڑك بن رہی ہے
                              سړك جوړېږي (جوړېږي = بن رہی ہے)

                              اب آتے ہیں پشتو كے مخصوص حروف كی طرف كہ ان كا استعمال كہاں اور كیسے ہوتا ہے:
                              څ (سیم Tseem): اس كا استعمال ان الفاظ میں آتا ہے جسے سخت لہجے والے "تسین(س) سے كرتے ہیں جبكہ قندہاری یا نرم لہجے والے لوگ "چ" سے كرتے ہیں مثال كے طور پر:
                              لفظ(اردو) سخت لہجہ نرم لہجہ سٹینڈرڈ املا
                              چادر تسادر/سادر چادر څادر
                              چپل سپلۍ چپلۍ څپلۍ

                              ځ (Dzeem): اس كا تلفظ سخت لہجے والے "زيم" اور سخت لہجے والے "دزے" كرتے ہیں۔ یہ حرف جس لفظ میں آجائے تو سخت لہجہ والے اسے "ز" كی طرح پروناٶنس كرتے ہیں جبكہ نرم لہجہ والے اسے "ج" كی طرح بولیں گے جیسے

                              لفظ(اردو) سخت لہجہ نرم لہجہ سٹینڈرڈ املا
                              جوان زوان جوان ځوان
                              جگہ زائے جائے ځائے

                              ږ (Gey) : اسے سخت لہجہ والے "گ" كی طرح پروناٶنس كرتے ہیں جبكہ نرم لہجہ والے اسے "ژ" كی طرح بولیں گے جیسے:

                              لفظ (اردو) سخت لہجہ نرم لہجہ س ٹینڈرڈ املا
                              داڑھی گیرہ ژیرہ ږيره
                              ژالہ گلۍ ژلۍ ږلۍ

                              ښ (Kheen): اس كو خین كہتے ہیں۔ جس لفظ میں یہ آیا ہو اسے سخت لہجہ والے "خ" كی طرح بولیں گے جبكہ نرم لہجہ والے اسے "ش" كی طرح پروناٶنس كریں گے مثال كے طور پر:
                              لفظ (اردو) سخت لہجہ نرم لہجہ سٹینڈرڈ املا
                              لشكر لخكر لشكر لښكر
                              شہر خار شار ښار

                              ڼ (نوڑ): یہ "ن" اور "ڑ" كا مشتركہ اواز دیتا ہے دونوں لہجہ والے اسے ایك جیسا پروناٶنس كرتے ہیں

                              لفظ (اردو) سخت لہجہ نرم لہجہ سٹینڈرڈ املا
                              روشنی رنڑا رنڑا رڼا
                              بہرا كونڑ كونڑ كوڼ
                              مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                              Comment

                              Working...
                              X