Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

    ابن صفی اردو ادب کا ایسا کردار ہیں جو اپنی زندگی میں ہی دیو مالائی شخصیت بن گئے تھے ۔ آج (26 جولائی) ان کی 82 سالگرہ اور تیسویں برسی ہے ۔ مگر ان کی رخصتی کے ان تیس برسوں بعد بھی ان کا نام زندہ اور تابندہ ہے ۔ کیونکہ اردو کے جاسوسی ادب میں ان کا کوئی جواب پیدا نہیں ہو سکا ۔ ان کے ناول آج بھی اسی ذوق و شوق سے پڑھے جا رہے ہیں ۔ جیسے ان کی زندگی میں پڑھے جا رہے تھے او رشاید کل بھی پڑھے جاتے رہیں گے ۔ بلکہ اس وقت تک پڑھے جاتے رہیں گے جب تک اردو زبان زندہ ہے ۔
    یہ ایک حقیقت ہے کہ اردو زبان میں ابن صفی سے زیادہ کسی ادیب کو نہیںپڑھا گیا ۔ انہیں جتنے قاری میسر آئے کسی دوسرے ادیب کو نہیں ملے ۔ درحقیقت انہوں نے ادب کو خواص سے نکال کر عوام تک پہنچا دیا تھا جو نہ صرف ان کے ناولوں کا مطالعہ کرتا تھا بلکہ آنے والے ناول کا بے چینی سے انتظار کرتا تھا اور انہوں نے مضامین نو کے انبار لگا دئے ۔

    سنہ 1952 میں ہی ابن صفی الہ آباد سے ہجرت کر کے کراچی ( پاکستان ) چلے گئے ۔ پھر ان کے ناول ہر ماہ کراچی اور الہ آباد دونوں جگہوں سے شائع ہونے لگے ۔ ان کے ناولوں کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ بک اسٹال پر آتے ہی یہ ناول ختم ہو جاتے تھے ۔ بلکہ کچھ پبلشر نے ان کے نام کی مقبولیت کا یہ فائدہ اٹھایا کہ ان کے نام سے یا ان کے ملتے جلتے ہوئے نام سے سیکڑوں جاسوسی ناول شائع کر دئے ۔ لیکن ان ناولوں میں زبان و بیان کا وہ ذائقہ کہاں سے ہو سکتا تھا ۔ ابن صفی نے بار بار تردید کی کہ یہ ناول ان کے لکھے ہوئے نہیں ہیں لیکن سرقہ کرنے والے پبلشروں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ۔

    اردو کے اس عظیم ادیب کا صرف 52 سال کی عمر میں 26 جولائی سنہ 1980 کو کراچی میں انتقال ہو گیا ۔ انہوں نے خود ہی کہا تھا
    لکھنے کو لکھ رہے ہیں غضب کی کہانیاں
    لیکن نہ لکھ سکے کبھی اپنی ہی داستاں
    Attached Files
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔
    بہت ہی عمدہ مضمون تحریر فرمایا ہےآپ نے ۔ میرے عزیز ترین مصنف کےبارے میں وہ معلومات فراہم فرمائیں جنہیں میں اُن کا متوالا ہونےکےباوجود نہیں جانتا تھا۔
    میں نےمطالعے کا آغاز جاسوسی ناولوں ہی سے کیا تھا جس کی شروعات "اشتیاق احمد کے لکھے گئے ناولوں (جمشید سیریس ) سے کیا۔
    پھر جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا زوق مطالعہ بھی بڑا ہوتا گیا :)۔اورپھر ابن صفی تک پہنچ گیا ابن صفی نے جو لازوال کردار "عمران"تیار کیا وہ بہت ہی چالاک اور زہین ہے۔یہ کردار اپنی صورت پر مصنوعی پاگل پن سجا کر دوسروں کو پاگل بنانے کے فن میں ماہر۔
    میں سمجھتا ہوں کہ ابن صفی کے بعد مظہر کلیم ایم اے نے ان کا وارث ہونے کا حق ادا کر دیا اور عمران سیریز کو انتہائی بلندی تک پہنچایا۔
    ابن صفی کی تخلیقات پڑھنے کے بعد ہی مجھ میں مطالع کا شوق بڑھتا گیا۔
    لیکن اب کیبل اور انٹرنیٹ نے ہمارے لوگوں کو ہر قسم کے مطالعے سے بہت دور کر دیا اور اب ہمارے ہاں کتابیں اپنے قارئین کا انتظار کرتے کرتے پرانی ہو جاتی ہیں ۔
    آپ کی اس خوبصورت تحریر پر ریپوٹیشن کا نظرانہ پیش خدمت ہے۔
    اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین۔
    Last edited by S.Athar; 7 August 2010, 18:51.
    :star1:

    Comment

    • #3
      Re: اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

      Nice sharing

      Comment

      • #4
        Re: اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

        u r really doing wonderful job these days
        For New Designers
        وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

        Comment

        • #5
          Re: اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

          Originally posted by S.A.Z View Post
          اسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔
          بہت ہی عمدہ مضمون تحریر فرمایا ہےآپ نے ۔ میرے عزیز ترین مصنف کےبارے میں وہ معلومات فراہم فرمائیں جنہیں میں اُن کا متوالا ہونےکےباوجود نہیں جانتا تھا۔
          میں نےمطالعے کا آغاز جاسوسی ناولوں ہی سے کیا تھا جس کی شروعات "اشتیاق احمد کے لکھے گئے ناولوں (جمشید سیریس ) سے کیا۔
          پھر جیسے جیسے میں بڑا ہوتا گیا زوق مطالعہ بھی بڑا ہوتا گیا :)۔اورپھر ابن صفی تک پہنچ گیا ابن صفی نے جو لازوال کردار "عمران"تیار کیا وہ بہت ہی چالاک اور زہین ہے۔یہ کردار اپنی صورت پر مصنوعی پاگل پن سجا کر دوسروں کو پاگل بنانے کے فن میں ماہر۔
          میں سمجھتا ہوں کہ ابن صفی کے بعد مظہر کلیم ایم اے نے ان کا وارث ہونے کا حق ادا کر دیا اور عمران سیریز کو انتہائی بلندی تک پہنچایا۔
          ابن صفی کی تخلیقات پڑھنے کے بعد ہی مجھ میں مطالع کا شوق بڑھتا گیا۔
          لیکن اب کیبل اور انٹرنیٹ نے ہمارے لوگوں کو ہر قسم کے مطالعے سے بہت دور کر دیا اور اب ہمارے ہاں کتابیں اپنے قارئین کا انتظار کرتے کرتے پرانی ہو جاتی ہیں ۔
          آپ کی اس خوبصورت تحریر پر ریپوٹیشن کا نظرانہ پیش خدمت ہے۔
          اللہ جی آپ کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین۔
          Ibne safii kayy badd Imrann Seriess koos sahii Mannii main Mazahhar kalleemm nayy likhaaa haii,
          Lastt Day unn kaa Nawall Blank Mission parhaaa,,bohhat umdaaa likhaa howaaa thaaaaaaaaaaa.....

          Thanxxxxxxxxxx
          "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

          Comment

          • #6
            Re: اردو ادب کی دیو مالائی شخصیت ابن صفی

            very nice again

            Comment

            Working...
            X