Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Need your prayers.....!!!!!!!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Need your prayers.....!!!!!!!

    السلام علیكم پیغام كے پیارے پیارے دوستو

    مچھے پیغام جوائن كئے ایك سال سے زیادہ كا عرصہ گزر چكا ہے اور اس دوران میں باقاعدہ طور پر یہاں حاضر ہوتا رہا ہوں۔ گو میں پوسٹنگ بہت كم كرتا ہوں لیكن دوسروں كے پوسٹ باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور جب من كرے تو اپنے خیالات كا اظہار بھی كرتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔گزرشتہ كئی دنوں سے آپ نے نوٹ كیا ہوگا كہ میں یہاں سے غائب ہوں اس كی وجہ میری بیماری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دوستوں ایك ماہ پہلے میری كمر میں شدید درد پیدا ہوا جس كی طرف میں نے كوئی خاص توجہ نہ دی اور اسے صرف تھكاوٹ اور كام كا بوج سمجھ كر پین كلر سے دبانا چاہا
    لیكن جب یہ مسئلہ طول پكڑ گیا تو دو ہفتے پہلے میں نے پشاور كے ایك معروف نیوروسرجن كو دكھایا انہوں نے ایم آر آئی سكین تجویز كیا
    ایم آر آئی سے پتہ چلا كہ بیك بون میں ایك ڈسك اپنی جگہ سے تھوڑا كسك گیا ہے جس كی وجہ سے رگوں كے راستے میں ركاوٹ پیدا ہورہی ہے او درد اسی كا شاخسانہ ہے
    ڈاكٹر نے فوری آپریشن كا مشورہ دیا لیكن كئی دوستوں اور مریضوں سے مشورہ كرنے كے بعد اس نتیجے پر پہنچا كہ اس قسم كے آپریشن كو ایوائڈ كیا جائے تو ہی اچھا ہوتا ہےكیونكہ یہ اكثر اوقات كامیاب نہیں رہتے ایك قریبی رشتہ دار جس كو یہی مسئلہ تھا نے اسلام اباد كے ایك ڈاكٹر سے علاج كرایا تھا اور اس ڈاكٹر نے صرف اسے ایك قسم كی پین كلر گولی كے علاوہ صرف ایكسرسائز كا مشورہ دیا تھا جس سے وہ اب بالكل صحت مند ہے۔
    خیر یہاں پشاور كے ایك اور نیورو سرجن كو دكھایا اور انہوں نے دوائی دی ہے علاج جاری ہے دو ہفتے تك بیڈ ریسٹ كا مشورہ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    پیغام كے سب دوستوں سے درخواست ہے كہ میرے لئے دعا كریں اور اگر كسی بھائی بہن كواس سلسلے میں كوئی انفارمیشن دینی ہو تو بھی اپنے مشوروں سے آگاہ كریں

    شكریہ
    آپ كی دعاٶں كا طلبگار
    توقیر احمد یوسفزئی
    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

  • #2
    Re: Need your prayers.....!!!!!!!

    وعلیکم السلام
    بہت ہی محترم اور عزیز دوست
    دل پشاوری بھائی
    آپ کی بیماری کا سن کر دلی افسوس ہوا میں تہہ دل سے دعا گو ہوں کہ اللہ جی آپ کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائیں
    اور آپ کومکمل صحت و کامیابیوں والی طویل زندگی عطا فرمائیں
    جن دوستوں نے آپ کو مشورہ دیا ہے کہ آپریشن مت کروائیں میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق وہ درست کہہ رہے ہیں کیونکہ میری ہمشیرہ کو بھی یہی پرابلم ہے اور اُنہوں نے آپرینش کروالیا تھا لیکن صرف چند ماہ کے بعد دوبارہ اُن کی وہی پوزیشن ہوگئی اور اب وہ مسلسل آٹھ سال سے اُسی درد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں "کہنے کا مطلب یہ کہ آپریشن زیادہ سود مند ثابت نہیں ہوا"۔بہتر ہے کہ آپ مسلسل ورزش اور اپنے کام کی روٹین کو تھوڑا سا تبدیل کر لیں
    لیکن پھر بھی اپنے معالج سے رابطے میںضرور رہئے گا اور اپنے کیفیت پر نظر رکھئے گا ۔
    ایک بار پھر آپ کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: Need your prayers.....!!!!!!!

      Hamari dua aap k sath hai Bro....


      Allah set aap ko mukmal sehat ata karey ameen
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: Need your prayers.....!!!!!!!

        واعلکیم اسلام


        بہت دکھ ہوا توقیر یہ جان کر۔۔اللہ تعالی اپ کو روبرو صحت کرے
        بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں اپ کے لیے

        :phool:
        پشاور انا جانا لگا رہتا ہے اگر ہو سکے تو مجھے پی ایم پہ اپنا موبائل نمبر بھیج دئےجے گا
        انشا اللہ اپ سے ملاقات ہوگی اور پھر تفصیل سے اس پر ڈسکس کرے گے



        بہت زیادہ خوش رہیں



        ڈاکٹر فاسٹس
        :(

        Comment


        • #5
          Re: Need your prayers.....!!!!!!!

          توقیر بھائی جان فکر مت کرو اللہ نے چاہا تو انشاء اللہ جلد آپ صحت مند ہوجاؤ گے
          اللہ آزمائش اپنے بندوں پہ ڈالتا ہے بس کسی اچھے نیورو سرجن سے رابطہ کیجئے
          مجھے اگر اس بارے میں کوئی معلومات ، ڈاکٹر یا میڈیسن کا علم ہوا تو آپ کو بتاؤ گا
          حوصلہ رکھیں ایسے مسئلے سرجری سے ٹھیک ہوجاتے ہیں مگر اچھے سپیلشٹ سے

          ڈھیر ساری دعائیں
          :rose
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: Need your prayers.....!!!!!!!

            واعلیکم السلام۔۔۔۔۔اللہ خیر کرے ۔۔۔۔توقیر آپ کے لیے بہت سی دعائیں ۔اللہ آپکو صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #7
              Re: Need your prayers.....!!!!!!!

              ALLAH aap ko jald az jald tandrus kar dein Amin
              Allah

              Comment


              • #8
                Re: Need your prayers.....!!!!!!!

                Aap tamam doston ka bohat bohat shukria.......

                مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                Comment


                • #9
                  Re: Need your prayers.....!!!!!!!

                  ALLHA app ko sehat aur tandrosti day ameen
                  ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh

                  Comment

                  Working...
                  X