Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Mujhe kuch kehna hai
Collapse
This topic is closed.
X
X
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
پیغام پرقطعی ایسے لوگوں کے لیے جگہ نہیں ہے، جوکسی مسلک یامذہب پرحملہ کریں۔ چلیں انہوں نے ایسا کیا تھا اور چلیں وہ کب تک انتظامیہ کی نظر سے دور رہتے؟ آپ نے بھی وہی کام شروع کردیا اور فورم پرمل کرشرانگیزی پھیلائی۔۔ برابرہیں آپ سب فتنہ پرور لوگ۔۔Allah
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
﷽
سب سے پہلے تو مجھے اس بات کی خوشی کا اظہار کرنا چاہیے کہ آپ پیغام کو ایک سیکھنے کی جگہ کی حیثیت سے جانتے ہیں اور یہاں علم کے حصول کے لیے آتے ہیں اور علم کو پھیلانے کا عزم رکھتے ہیں۔ الحمداللہ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ "تم سب سے بہترین امت ہو" اور بھلا ہم سب سے بہترین امت کیسے بنے ہیں؟ کیا اختلافات پیدا کر کے یا فرقے پیدا کر کے؟ کیا جو ہماری آج حالت ہے وہ اس امت کو جسٹی فائی کرتی ہے، جسکا پیغام اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں دیا تھا؟
ہماری یہ جو آج حالت ہے اسکا وجہ کیا ہے؟ یہی کہ ہم اللہ کی دی ہوئی شریعت سے دور اور کچھ علما کی دی ہوئی تعلیمات سے قریب ہو گئے ہیں۔ ہم نے اللہ کی کتاب چھوڑ دی ہے اور ان کتابوں کو اپنے لیے مقدم کر لیا ہے جو انسانوں کی اپنی لکھی ہوئی ہیں۔
ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ تربیت کرنا بھی ہونا چاہیے، ہمیں صرف علاج ہی نہیں کرنا چاہیے بلکہ علاج سے زیادہ ہماری توجہ تشخیص پر ہونی چاہیے۔ ہمیں صرف اختلاف مٹانے کی کوشش ہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آپ نے فرمایا: "کوئی بھی کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتا ہو اور اس پر عمل کرتا ہو تو وہ اسکا ذاتی فعل ہے" - مجھے آپ کی اِس بات سے اتفاق نہیں۔
ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر امر میں سے گزرنے کا طریقہ بتایا ہے، سونا ، جاگنا، کھانا، پینا، نہانا، وضوکرنا، جہاں تک کہ بول براز کا بھی طریقہ بتایا ہے، جب اس قدر عام باتوں کی مثال ہمیں ہمارے پیارے رسولﷺ کی حیاتِ مقدسہ سے ملتی ہے تو پھر ہمارا تعلق کسی بھی فرقے سے کیسا ہو سکتا ہے؟ جب ہمارا ایمان ہے کہ آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہے تو پھر ہم فرقوں میں کیسے بٹ سکتے ہیں؟ اس لیے نا کہ ہم اُس شریعت کو فالو نہیں کرتے جو ہمیں رسول اللہ ﷺ نے عطا کی تھی، بلکہ ہم کچھ علما کی دی ہوئی شریعت پر عمل پیرا ہیں؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کون سے فرقے سے وابستہ تھے؟ اصحابۂ کرائم کون سے فرقے سے وابستے تھے؟
یہی وہ علم ہے جو پیغام پر دیا جا رہا ہے کہ ہمارے لیے کسی بھی انسان کی بات اس وقت تک ناقابلِ قبول ہے جب وہ قرآن اور سنت سے ٹکراتی ہو،ہمارا کوئی فرقہ نہیں، ہمارے لیے صرف وہ بات حق ہے جو قرآن سے ثابت ہے اور جسکی تصدیق نبی پاک ﷺ کی سنت کرتی ہے، اور اصحابہ کرام کے عمل جن پر صادق رہے ہیں، اب اگر آپ اس کو شرپسندی کہتے ہیں ،تو میں آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ آپ یہ فتویٰ کہیں سے لے آئیں کہ قرآن ناقابلِ فہم ہے، سنت ناقابلِ یقین ہے، اصحابہ کرائم کے اعمال ناقابلِ عمل ہیں، نبی پاک ﷺ اور اصحابہ فلاں فرقے سے تھے،جبکہ چاروں ائمہ یا اِن چاروں ائمہ میں سے صرف فلاں ایک ہی حق پر ہے تو میں آپ کے لیے پیغام وقف کردیتا ہوں، آپ جو چاہو پوسٹ کرو!!! (میرا یہاں تک دعویٰ ہے کہ اگر آج امام ابوحنیفہ ؒ کہیں سے آ جائیں تو یہی کہیں گے میرا کوئی فرقہ نہیں میں اس بات کو حق مانتا ہوں جو قرآن اور سنت سے ثابت ہے)۔
اور اگر آپ واقعی ہی میں علم حاصل کرنے کے مدعا ہیں، اور فرقہ واریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے دل اور دماغ کو سو فیصد پاک صاف کر کے سامنا آنا ہو گا، اور جو بھی بات آپ پیش کریں اسکی تصدیق قرآن اور سنت سے ہونی چاہیے، کیا یہ شرپسندی ہے؟ ؟؟
شرپسندی وہ ہے جو مسکی نے اپنی چند پوسٹس میں شروع کی تھی، جس میں بیہودگی تھی، اور جو اللہ کے رسول ﷺ سے ثابت نہیں کی جا سکتی تھی، یا جیسا سب زیرو نے اپنی پوسٹ میں بغیر سوچ سمجھ کے پوسٹ کیا اور لاجواب ہونے کے باوجود ہٹ دھرمی پر قائم رہے۔
ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے امن کا پیغام دوسروں تک پہنچائے اور اسلام کی سچائی دوسروں تک پہنچائے، مگر اسلام کی وہ سچائی جس کو ہم اللہ اور اللہ کے رسولﷺ سے ثابت کر سکتے ہیں، جو بات ان سے ثابت نہیں کی جا سکتی، وہ اسلام نہیں!
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ سکونِ دل سے ان باتوں پر غور کیجیے:
اگر قرآن اللہ کی کتاب ہے تو کیا ہمیں کسی اور کتاب کی ضرورت ہے؟
اگر نبی پاک ﷺ کی حیاتِ مقدسہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، تو کیا ہمیں کسی پیر، فقیر، اولیا، عالم کو فالو کرنے کی ضرورت ہے؟
آپ جی بھر کے اپنی فکر کی تشہیر کیجیے مگر جب آپ سے سوال اٹھایا جائے کہ اسے ثابت کریں، تو تصدیق کسی فلاں فلاں کتاب سے نہیں، اُن کتابوں سے کیجیے جو مستند ہیں اور جنہیں ائمہ نے بھی سچ مانا ہے:
سب سے پہلے قرآن
اسکے بعد سنت
اسکے بعد عمل اصحابہ کرام
اسکے بعد قیاس۔
مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
سر جی آپ کی تمام باتیں بلکل ٹھیک ہیں
لیکن تھوڑا سا آپ اس اعتراض کو ٹھیک طرح سمجھ نہیں* پارہے ہیں
پہلی چیز یہ کہ جو بات مسٹر فیصل نے کہی کہ ہر فرقے والے کا ذاتی فعل ہے وہ اس سینس میں نہیں* کی گئی جسے آپ نے اختلاف کیا آپ کا اختلاف یا دلیل بھی بلکل ٹھیک ہے مگر ان کی بات یہ ہے کہ آپ زبردستی کسی کو کسی بھی چیز کے لیے مجبور نہیں کر سکتے
دین کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنا قرآن و سنت کے حوالہ جات دینا بلکل ٹھیک بات ہے لیکن کسی بھی ایک فرقے کے لٹریچر میں سے گندا مواد شائع کرکے پھر اس کے خلاف اپنی بات کو پیش کرنا یہ غلط ہے اور یہ کام مسکی نے بے شک کیا ہے مگر اس کی ابتدا لولی آل ٹائم ہی کی طرف سے ہوئی ہے
ہمارے فورم ممبرز سے بہت معذرت کے ساتھ
ڈیر ایڈمن افسوس اس بات کا ہے کہ فورم ممبر سب جانتے ہوئے جب کبھی کوئی ایشو ریز ہوتا ہے منہ میں*انگلی داب کر بیٹھ جاتے ہیں* ویسے جس کسی سے بھی کوئی بھی رائے لو ہر کوئی حق کی بات کرتا ہے مگر جب فرائض کا وقت آیا تو چپ
خیر میری گذارش صرف اتنی ہے کہ اگر قرآن و سنت کا نام لے کر کسی مخصوص فرقے کی گندگی پوسٹ کرنے کی اجازت کسی ایک کو بھی ہوگی تو پھر دوسری طرف سے بھی اس قسم کے تھریڈز بنیں گے
اور فورم سلوگن صرف ایک جملہ ہی رہ جائے گا اس کا حقیقی مقصد فوت ہوجائے گا
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
thank u Admin for making new rules for Islamic Section....
اللہ کا پیغام یعنی اسلام کی تبلیغ اس طرح سے نہیں ہوتی جیسا کہ اسلامک سیکشن میں آج تک لوگ کرتے آئے ہیں۔۔۔۔۔ وہ تو صرف فرقہ واریت کو ہوا دینے والی تعلیم ہے۔۔۔۔ امید ہے آگے سے سب لوگ نئے رولز کو فالو کریں گے۔۔۔میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Originally posted by crystal_thinking View Postthank u Admin for making new rules for Islamic Section....
اللہ کا پیغام یعنی اسلام کی تبلیغ اس طرح سے نہیں ہوتی جیسا کہ اسلامک سیکشن میں آج تک لوگ کرتے آئے ہیں۔۔۔۔۔ وہ تو صرف فرقہ واریت کو ہوا دینے والی تعلیم ہے۔۔۔۔ امید ہے آگے سے سب لوگ نئے رولز کو فالو کریں گے۔۔۔
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Respected Admin
apsy aik request hy k jaisa k new rules banaye gy hein Islamic Section k liye tu jo active threads hein jin py aik dosry k against he material provide kia ja ra hy kindly un threads ko close kar dea jae takay ye masla siry sy he khatam ho jae.... Quran ki taleem ko khud apni samjh k sath apni thereer ki surat mein pash kiya jae ... mazmoon ko mazmoon he rehny dea jae ishteyal angheez literature ki ishat nai....
میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Originally posted by crystal_thinking View PostRespected Admin
apsy aik request hy k jaisa k new rules banaye gy hein Islamic Section k liye tu jo active threads hein jin py aik dosry k against he material provide kia ja ra hy kindly un threads ko close kar dea jae takay ye masla siry sy he khatam ho jae.... Quran ki taleem ko khud apni samjh k sath apni thereer ki surat mein pash kiya jae ... mazmoon ko mazmoon he rehny dea jae ishteyal angheez literature ki ishat nai....
Allah
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Originally posted by Yaaram View Post
لیکن ہم ان ذہنوں کو کیسے روک سکیں گے جہاں یہ سب کچھ پیدا ہوتا ہے۔۔ یہ مسئلے کا حل تھوڑی ہے کہ کلوز کردیا جائے۔۔ایگریسونیس ختم ہونی چاہییے۔۔
yeh aggressiveness tab he khatam hoye ge jab duniya sy molvism ka khatam hoye ga yeh zehan unki he pedawar hein... well filhal pegham ki bat hy tu in threads ko close karna behtar hy.... jaisa k meny pehlay b kaha k har member apny ilam k mutabik sharing kar bhalay lekin us mein kisi ko target na kry... Islam mein kia yehe sab kuch reh gea hy jo ap in threads mein parhty ho???? Islam tu kuch or he hy yeh log isko teerha meera kar k apny mufad mein use kr ry hein.... Baniaz khan ki teehren b tu hein un mein na tu koi target hota hy na kisi fazul baton ko discuss kara jata hy mery khayal mein wo aik achi example hein Islam sy mutalik mazameen likhny k liye....میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Originally posted by crystal_thinking View Post
yeh aggressiveness tab he khatam hoye ge jab duniya sy molvism ka khatam hoye ga yeh zehan unki he pedawar hein... well filhal pegham ki bat hy tu in threads ko close karna behtar hy.... jaisa k meny pehlay b kaha k har member apny ilam k mutabik sharing kar bhalay lekin us mein kisi ko target na kry... Islam mein kia yehe sab kuch reh gea hy jo ap in threads mein parhty ho???? Islam tu kuch or he hy yeh log isko teerha meera kar k apny mufad mein use kr ry hein.... Baniaz khan ki teehren b tu hein un mein na tu koi target hota hy na kisi fazul baton ko discuss kara jata hy mery khayal mein wo aik achi example hein Islam sy mutalik mazameen likhny k liye....Allah
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
اللھم صل علٰی محمد و علٰی اٰل محمد و بارک وسلم
اللھم صل علٰی محمد و علٰی اٰل محمد و بارک وسلم
اللھم صل علٰی محمد و علٰی اٰل محمد و بارک وسلم
اسلام علیکم ! سب سے پہلے تو میری محترم ایڈمن صاحب سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اسلام سیکشن میں درود پاک والا تھریڈ اوپن کریں پلیز۔
اس کہ بعد چونکہ میں اس فورم پر اسلام سیکشن کا موڈ رہ چکا ہوں اس لیے مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ خرابی کہاں سے شروع ہوئی یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ پیغام فورم اس قسم کہ فصلی بٹیروں کا حملہ ہوا ہو جب میں ایڈمن ٹیم میں تھا اور اسلام سیکشن کا زمہ دار تھا تب بھی اس قسم کہ حملے ہوا کرتے تھے اور مختلف فورمز سے کٹ پیسٹیے ٹائپ حجتیے اپنے اپنے مسلک کی محبت میں کاپی پیسٹیں مارا کرتے تھے مگر چونکہ میں ایکٹو ہوا کرتا تھا سو میں ہمیشہ ایسے لوگوں کی پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے انکی حوصلہ شکنی کیا کرتا تھا ایسے میں وہ لوگ ایک دو بار کوشش کرنے اور ناکام رہنے کی صورت میں پھرررررر سے فصلی بٹیروں کی طرح کسی اور فصل یعنی فورم کی راہ لیا کرتے تھے اور پیغام پر سکون رہا کرتا تھا لیکن پھر میرے پیغام کہ اسلام سیکشن کو خیر آباد کہنے کہ بعد اس کا کوئی والی وارث نہ بچا تو اب پیغام کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ یہاں پر سوائے درود پاک کہ تھریڈ کہ کسی اور تھریڈ میں جانے کو جی ہی نہیں چاہتا ۔۔
رہ گئی فیصل شیخ کی بات تو انکی بات 100 پرسنٹ درست ہے کہ پیغام پر خرابی کی ابتدا لولی ٹائپ لوگوں نے آکر کی ، اور یوں پیغام پر فرقہ واریت کا بیج بوتے ہوئے کاپی پیسٹ کی بھرمار کرڈالی اور مسئلہ یہ ہوا کہ ہمارے قابل ایڈمن صاحب کہ پاس تو چونکہ وقت نہیں ہوتا اور دیگر پیغام ایڈمن ٹیم میں کوئی بھی ایسا شخص نہ تھا جو کہ اسلام سیکشن کی زمہ داریوں کو ٹھیک سے نبھانے کے قابل ہوتا یا پھر اس قسم کہ ریشہ دوان لوگوں کی اصلیت کو بائی اسٹڈی جانتا ہوتا سو نتیجہ وہی ہوا جو کہ آج پیغام پر ہے ۔ کیونکہ آجکل یونی کوڈ فورمز کی بھرمار ہے لہذا کاپی پسٹ کرنا بڑا آسان ٹھرا لولی جن جن فورمز سے کاپی پیسٹ مارتا ہے میں ان سب فورمز سے اچھی طرح واقف ہوں انکی انتظامیہ سے بھی اور ممبران سے بھی اور وہ سب کہ سب فورم کس کس مسلک یا مخصوص فرقہ کی نمائندگی کرتے ہیں میں اس چیز سے بھی اچھی طرح واقف ہوں ان فورمز کے ممبران میں سے کئی ایک لوگوں سے میرے علمی مباحثے ہوچکے ہیں مختلف فورمز پرلہذا یہ میرے علم میں بخوبی ہے کہ کونسا فورم کس ملک اور طبقے کی نمائندگی کرتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ لولی جہاں سے کاپی پیسٹ کرتا ہے وہاں کہ اکثر ممبران کو بھی اس کی کاپی پیسٹ والی عادت سے شدید شکایت ہے مگر یہ باز نہیں آتا میں نے شروع شروع میں بحیثیت ممبر اسے پیغام پر کاپی پیسٹ سے روکنے کی کوشش کی اور عار دلائی پر یہ شخص بلا کا ڈھیٹ ہے باز نہیں آتا ۔
خیر اسکی کارستانیاں بتانے بیٹھوں تو دفتر کہ دفتر کام آجائیں عرض فقط اتنی ہے کہ اگر پیغام کا ماحول اسلام سیکشن کہ حوالہ سے پرسکون رکھنا ہے تو سب سے پہلے تو اسلام سیکشن میں کٹ پیسٹیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ایسے لوگ جو کہ قرآن کی ایک آیت کا ترجمہ بھی خود سے نہیں کرسکتے مگر اپنی کاپی پیسٹ کی عادت سے مجبور ہوکر اپنے مسلکی عناد و بغض کا نشانہ اسلام کہ مختلف اسکولز آف تھاٹس کی بڑی بڑی شخصیات کو بناتے ہیں اور ان بڑی بڑی شخصیات پر کیچڑ اچھالتے ہیں کہ جن سے مختلف مسالک کہ لوگوں کی دل شکنی ہوتی ہے لہذا ایسے تمام ممبران کی کاپی پیسٹ اور فرقہ واریت پر مبنی تمام پوسٹوں کو ڈیلیٹ کیا جانا چاہیے تاکہ انکی حوصلہ شکنی ہو اور وہ پیغام پر اول تو فرقہ واریت پر مبنی کوئی بھی پوسٹ نہ لگاسکیں جب تک کہ وہ اپنی کاپی پیسٹ والی عادت سے توبہ نہ کرلیں اور جب ایسے میں انکی یہ عادت ختم ہوجائے اور وہ خود سے اس قابل ہوجائیں کہ اسلام کہ مختلف امور پر خود سے قوت استدلا ل کے ساتھ بات کرنے کہ قابل ٹھریں تو پھر انکو پوسٹنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایسے وہ کم از کم اتنا ضرور سمجھ لیں گے مختلف اختتلافی مسائل میں اول تو گفتگو کیسے کرنی ہے نیز دیگر بڑی بڑی علمی شخصیات کا ادب کیسے بجا لانا ہے کیونکہ کاپی پیسٹ کی عادت ختم ہونے کہ بعد انھے خود سے مطالعہ کی عادت پڑے گی اور جب خود سے مطالعہ کریں گے تو مسلکی رنگ آہستہ آہستہ پھیکا پڑتا جائے گا ذہن اور سوچ میں وسعت آئے گی اور تمام مکاتب فکر کا احترام اور انکی بڑی بڑی شخصیات کا ادب آئے گا والسلامساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Maree rai:
Amooman dekha gaya hai....k loog apnay maslak k nazriyaat aur aqaid say iss qadar chimtay hotay hain...k ager unn k samnay Quran-o-Hadees ki daleel paish ki jatee hai..tu kehtay hain...k humara 'MASLAK TU' ye ahi...lihaza hum tu sirf unsee ki baat ku manay gay.....!!
Bawjood iss k k hum ye bhi jantay hain...k Insanoon main Siwaye Nabi Karim (s.a.w) ki zaat-e-aqdas k aur koi kaamil insaan nahi...Aap (s.a.w) apiu ummat k liye aik Nabi ki hasiyat hi nahi bulkeh aik ustaad (teacher) ki hasiyat bhi rakhtay hain.....aur aap (s.a.w) nay jo apni ummat ku Quran ki taleem dee ya Quran ka mafhoom samjhaya wo koi dossara insaan uss terhan nahi smjah sakta..yahee wjah hai..k Quran main Allah nay faram diya k "Aaj hum nay ye deen mukamal ker diya" [surah-e-Almaida-2]..
Ikhtelfat-re-Rai tu Sahab kiram (r.z) k daur main bhi hoye lykin jab unhain Quran-o-hadees (s.a.w) say daleel milee tu apni rai ku unhoon nay deewaar per day maaraa.....lykin hum...... Nabi Karim (s.a.w) k muhabbat ka dawa kernay k bawajood sirf apnay aqeeday ku dawaam bakhsnay k liye...sirf aur sirf apni ulma aur Imamoon k qoul ku harf-e-akhir samjhay bethay hain...!!
Kitany lloog hain...jo Nabi Karim (s.a.w) ku zainda hazir aur nazir manty hain..aur iss batil aqeeday per qaim hain....lykin jab unhain kisee masaly main tahqeeq kernee partee hai...tu apny Ulma k pass jatay hain...jab k aqal ka taqza tu tha..k ager tum Nabi ku zinda manaty ..tu masail unn say poochtay...lykin kia kehye iss hut dharmee ku...??
Nabi (s.a.w) ku noor manty hain..aur namaz main tashud k duran iss baat ka iqrar kertay hain...k Muhammad (s.a.w) Allah k banday hain aur Rasool hain...(Noorr ka zikar nahi kertay)... ??
Nabi Karim (s.a.w ) ku alim-oul-ghaib manty hain....aur kehtay hain..k jo ilm innn k Imamoon k paass hai..wo kisee k pass nahi...??
Nabi Karim (s.a.w) ku hajat rawa samjhtyay hain...lykin kehtay hain...Ya Ali Madad...Ya Ghous pak madad...jab k ager Nabi karim (s.a.w) kisee ki hajat rawai per qadir hain (nauzubillah minnn zalik)...tu phir kisee aur darr per janay ki kia zaroorat...???
Kehtay hain...k Tamam Imamoom k adab kero ...aur jo kisee Imam ki baat ku na manay tu wo bay adab hai...lykin Taqleed sirf aik Imam ki kertay hain...yani dossary Imamoon ki koi value nahi unn k nazdeek...!!
Quran say woh batain sabit kernay ki kaushish kertay hain..jin ka puri islami tareekh bharpoor inkaar kertee hai...masalan mukhtalif Azmaishoon main Sahaba (Kiram (r.z) ka Nabi Karim (s.a.w) ki Qabar-e-mubarik say tawssul sabit aur jaiz nahi...lykin sirf 01 ya doo (2) zaeef aur manghart riwayat ki bunyaad per Tawssul ku jazi qarar dena....!!
Iss k ilawa Tahqeeq k bajaye taqleed ku ahmiyat dena ...Bidaat-e-hasna ku jaiz samjhna ...lykin amal main apnay hi Imam ki mukhalifat....!!
Apni baat ka ikhtetam main aik Hadees per karoon gao..joss main Nabi Karim (s.a.w ) nay faramaya tha...
Meree ummat 73 firqoon main bat jaye gee....sab jhannum main hongay aur sirf aik gerooh Jannat main janay wala ho gao...Sahaba (r.z) nay poocha Ya Rasool lallah..uss gerooh ki kya nishani ho gee....Nabi karim (s.a.w) nay faramaya wo hi jannat main janay wala ho ga jo merey (s.a.w) aur meray sahaba (rz.) k tareeqay per amal karay ga...[mutafiq alhe]
Comment
-
Re: Mujhe kuch kehna hai
Originally posted by Admin View Post
ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ تربیت کرنا بھی
ہم مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر امر میں سے گزرنے کا طریقہ بتایا ہے، سونا ، جاگنا، کھانا، پینا، نہانا، وضوکرنا، جہاں تک کہ بول براز کا بھی طریقہ بتایا ہے، جب اس قدر عام باتوں کی مثال ہمیں ہمارے پیارے رسولﷺ کی حیاتِ مقدسہ سے ملتی ہے تو پھر ہمارا تعلق کسی بھی فرقے سے کیسا ہو سکتا ہے؟ جب ہمارا ایمان ہے کہ آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہے تو پھر ہم فرقوں میں کیسے بٹ سکتے ہیں؟ اس لیے نا کہ ہم اُس شریعت کو فالو نہیں کرتے جو ہمیں رسول اللہ ﷺ نے عطا کی تھی، بلکہ ہم کچھ علما کی دی ہوئی شریعت پر عمل پیرا ہیں؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کون سے فرقے سے وابستہ تھے؟ اصحابۂ کرائم کون سے فرقے سے وابستے تھے؟
ِِِِِِِِِِیہی وہ علم ہے جو پیغام پر دیا جا رہا ہے کہ ہمارے لیے کسی بھی انسان کی بات اس وقت تک ناقابلِ قبول ہے جب وہ قرآن اور سنت سے ٹکراتی ہو،ہمارا کوئی فرقہ نہیں، ہمارے لیے صرف وہ بات حق ہے جو قرآن سے ثابت ہے اور جسکی تصدیق نبی پاک ﷺ کی سنت کرتی ہے، اور اصحابہ کرام کے عمل جن پر صادق رہے ہیں، اب اگر آپ اس کو شرپسندی کہتے ہیں ،تو میں آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ آپ یہ فتویٰ کہیں سے لے آئیں کہ قرآن ناقابلِ فہم ہے، سنت ناقابلِ یقین ہے، اصحابہ کرائم کے اعمال ناقابلِ عمل ہیں، نبی پاک ﷺ اور اصحابہ فلاں فرقے سے تھے،جبکہ چاروں ائمہ یا اِن چاروں ائمہ میں سے صرف فلاں ایک ہی حق پر ہے تو میں آپ کے لیے پیغام وقف کردیتا ہوں، آپ جو چاہو پوسٹ کرو!!! (میرا یہاں تک دعویٰ ہے کہ اگر آج امام ابوحنیفہ ؒ کہیں سے آ جائیں تو یہی کہیں گے میرا کوئی فرقہ نہیں میں اس بات کو حق مانتا ہوں جو قرآن اور سنت سے ثابت ہے)۔
اور اگر آپ واقعی ہی میں علم حاصل کرنے کے مدعا ہیں، اور فرقہ واریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے دل اور دماغ کو سو فیصد پاک صاف کر کے سامنا آنا ہو گا، اور جو بھی بات آپ پیش کریں اسکی تصدیق قرآن اور
سنت سے ہونی چاہیے، کیا یہ شرپسندی ہے؟ ؟؟
ِِِِِِِہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے امن کا پیغام دوسروں تک پہنچائے اور اسلام کی سچائی دوسروں تک پہنچائے، مگر اسلام کی وہ سچائی جس کو ہم اللہ اور اللہ کے رسولﷺ سے ثابت کر سکتے ہیں، جو بات ان سے ثابت نہیں کی جا سکتی، وہ اسلام نہیں!
میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ سکونِ دل سے ان باتوں پر غور کیجیے:
اگر قرآن اللہ کی کتاب ہے تو کیا ہمیں کسی اور کتاب کی ضرورت ہے؟
اگر نبی پاک ﷺ کی حیاتِ مقدسہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، تو کیا ہمیں کسی پیر، فقیر، اولیا، عالم کو فالو کرنے کی ضرورت ہے؟
آپ جی بھر کے اپنی فکر کی تشہیر کیجیے مگر جب آپ سے سوال اٹھایا جائے کہ اسے ثابت کریں، تو تصدیق کسی فلاں فلاں کتاب سے نہیں، اُن کتابوں سے کیجیے جو مستند ہیں اور جنہیں ائمہ نے بھی سچ مانا ہے:
سب سے پہلے قرآن
اسکے بعد سنت
اسکے بعد عمل اصحابہ کرام
اسکے بعد قیاس۔
:thmbup: بالکل درست
Comment
Comment