Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

40 ahadees....Aanchal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: 40 ahadees....Aanchal

    15

    سیدنا ابوشریح رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واللہ وہ آدمی مومن نہیں ہے، واللہ وہ آدمی مومن نہیں ہے، واللہ وہ آدمی مومن نہیں ہے، پوچھا گیا کون یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا پڑوسی اس کی تکلیفوں سے بے خوف نہ ہو،
    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #17
      Re: 40 ahadees....Aanchal

      16

      حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ اکرام سے دریافت فرمایا: " کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟
      صحابہ رضی اللہ تعالی عنھم نے عرض کیا" ہم تو مفلس اسے سمجھتے ہیں جس کے پاس درہم مال اور سامان نہ ہو
      آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلا شبہ میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز روزہ زکوہ لے کر آئے گا ساتھ ہی اس حال میں آیے گا کہ کسی کو گالی دی ہو گی اور کسی پر توہمت لگائی ہو گی ایک کا مال کھایا ہو گا دوسرے کا خون بہایا ہو گا اور کسی کو نا حق مارا ہو گا لہزا اسکی نیکیاں کچھ اسکو دے دی جائیں گی اور کچھ اسکو دے دی جائیں گی 'دوسروں سے زیادتیوں کے ایوز" پس اگر اسکی نیکیں لوگوں کے حقوق ادا کرنے سے پہلے ختم ہو گئیں تو ان لوگوں کے گناہ اس کے سر ڈال دیے جائیں گے
      اور اسے دوزخ میں ڈال دیا جائے گا
      مسلم شریف ترمذی شریف
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #18
        Re: 40 ahadees....Aanchal

        17

        نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
        "اللہ پاک قیامت والے دن اس شخص کو اپنے عرش کے سائے میں پناہ دے گا جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا اور اس کی آنکھ سے آنسو جاری ہو گئے۔"
        صیح بخاری
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #19
          Re: 40 ahadees....Aanchal

          18

          حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، تو اس کو چاہئے کہ صلہ رحمی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔

          صیح بخاری،کتاب الادب،حدیث چھے ہزار ایک سو اڑتیس

          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #20
            Re: 40 ahadees....Aanchal

            19

            ’’حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مومن کسی دوسرے مومن کو بھوک کی حالت میں کھانا کھلائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن جنت کے پھل کھانے کے لئے دے گا۔ جو مومن کسی دوسرے مومن کو پیاس کی حالت میں پانی پلائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے مہر لگائی ہوئی شرابِ طہور پلائے گا، اور جو مومن کسی برہنہ مومن کو لباس پہنائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا۔‘‘

            أخرجه أبو داود في السنن، کتاب الزکاة، باب في فضل سقي الماء، 2 / 130، الرقم: 1682

            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #21
              Re: 40 ahadees....Aanchal

              20

              سات آدمی حشر میں اللہ رب العالمین کےعرش کے ساۓ تلے ہوں گے-
              1.عادل حکمران
              2.جوانی میں اللہ کی عبادت کرنے والا
              3.مسجدمیں دل لگانے والا
              4.اللہ کے لیے/دین کی وجہ سے کسی مسلمان سےمحبت کرنے والا
              5.خوبصورت عورت کیطرف سے دعوت زنا پر اللہ کےڈر سے انکار کرنے والا
              6.چھپاکرصدقہ کرنےوالا
              7.تنھائی میں اللہ کےڈر سےرونے والا

              (رواہ البخاری)

              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #22
                Re: 40 ahadees....Aanchal

                21

                حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح و شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اس کو دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔

                بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِه شَيْئٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ

                (ترمذی جلد۲ ص۱۷۳ باب ما جاء في الدعاء اذا صبح و اذا مسي)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #23
                  Re: 40 ahadees....Aanchal

                  22

                  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے" (صحیح بخاری، صحیح مسلم)
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #24
                    Re: 40 ahadees....Aanchal

                    23

                    رسالت مآب (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا، جس گھر میں (مہمانوں کو) کھانا کھلایا جاتا ہے ،وہاں خیریعنی رزق ،برکت اور بھلائی اتنی تیز ی سے پہنچتی ہے جتنی تیز ی سے چھری بھی اونٹ کے کوہان کی طرف نہیں پہنچتی.

                    [ ابن ماجہ / مشکوٰ ۃ شریف، جلد 4 ، حدیث:194 ]
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • #25
                      Re: 40 ahadees....Aanchal

                      24

                      رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
                      میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت (ابو القاسم) مت رکھا کرو.
                      صحیح بخاری 3537
                      جلد 5
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #26
                        Re: 40 ahadees....Aanchal

                        25

                        رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جوکوئی دعا کرے اپنے بھائی کے لیے اسکی پیٹھ پیچھے تو مؤکل فرشتہ آمین کہتا ہے اورکہتا ہے ایسی ہی دعاتجھ کو بھی ملے گی_"

                        [مسلم،کتاب الذکروالدعاء،حدیث نمبر:6929]

                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • #27
                          Re: 40 ahadees....Aanchal

                          26

                          صحیح بخاری و مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

                          ان مثلی ومثل الانبیاءمن قبلی کمثل رجل بنٰی بیتا فاحسنہ واجملہ الا موضع لبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون بہ ویعجبون لہ ویقولون : ھلا وضعت ھذہ اللبنۃ ؟ قال : فانا اللبنۃ وانا خاتم النبیین

                          ” میری اور مجھ سے پہلے انبیاءکرام کی مثال ایسی ہے ، جیسے کسی نے حسین و جمیل گھر بنایا ، البتہ ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ، لوگ اس عمارت کے اردگرد گھومتے اور اس کی عمدگی پر اظہار حیرت کرتے رہے مگر یہ ضرور کہتے رہے کہ اس اینٹ کی جگہ کو پر کیوں نہ کردیا گیا ؟ تو وہ اینٹ میں ہوں ، اور میں خاتم النبیین ہوں ۔ “ ( صحیح بخاری : 3535 ، صحیح مسلم : 222862/228 )

                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #28
                            Re: 40 ahadees....Aanchal

                            27

                            صحیح بخاری و مسلم میں سیدنا ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ سے حدیث ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

                            ﷲ تعالی فرماتے ہیں
                            آدم کا بیٹا (انسان) مجھے اذیت دیتا ہے وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ تو میں ہی ہوں جو دن اور رات کو تبدیل کرتا ہوں

                            صحیح البخاری ٤٥٤٩

                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #29
                              Re: 40 ahadees....Aanchal

                              28

                              رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
                              پانچ نمازیں ان گناھوں کو جو ان نمازوں کے درمیان ہوئے مٹا دیتیں ہیں. اور اسی طرح ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک کے گناھوں کو جب کے کبیرہ گناہوں سے پرھیز کیا گیا ہو.
                              صحیح مسلم 550
                              ترمذی 214

                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • #30
                                Re: 40 ahadees....Aanchal

                                29

                                حضرت ابو موسیٰ رضی الله عنه سے روایت ھے:-
                                رسول الله صلی الله علیه واله وسلم نے فرمایا!
                                "ہر مسلمان کے لیے صدقہ کرنا ضروری ھے،
                                صحابہ کرام رضی الله عنھم اجمعین نے عرض کی
                                اگر کوئی چیز کسی کو صدقہ کے لیے میسر نه ھو ؟
                                رسول الله صلی علیه واله وسلم نے فرمایا
                                پھر اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائده پہنچاۓ اور صدقہ بھی کرے -
                                صحابہ کرام رضی الله عنھم اجمعین نے عرض کیا ، اگر اس میں اسکی استطاعت نه ھو ؟نه کر سکے ؟
                                نبیِ پاک صلی الله علیه واله وسلم نے فرمایا کہ پھر کسی حاجتمند پریشان حال کی مدد کرے-
                                عرض کی ، اگر وه یه بھی نه کرسکے ؟
                                نبیِ پاک صلی الله علیه واله وسلم نے فرمایا!
                                کہ پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلاۓ
                                یا "بالمعروف"
                                عرض کیا یه بھی نه کر سکے ؟
                                رسول الله صلی علیه واله وسلم نے فرمایا!
                                کہ پھر برائی سے رکا رھے کہ یه بھی اس کے لیے صدقہ ھے "
                                (صحیح بخاری 691
                                جلد سوم)
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X