Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

40 ahadees....Aanchal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 40 ahadees....Aanchal

    Assalamalikum
    April activity ka mera thread ..main is main apni posting karti jaoun gee :rose
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

  • #2
    Re: 40 ahadees....Aanchal

    1

    مریض کی عیادت

    حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے ارشاد فرمایا:۔
    جو شخص اچھی طرح کر کے وضو کر کے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے اجروثواب کا یقین رکھتے ہوئے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو اُسے جہنم سے 70سال کی مسافت کے برابر دور کر دیا جاتا ہے۔
    سنن ابی دائود
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #3
      Re: 40 ahadees....Aanchal

      2

      انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی دس سال خدمت کی ، قسم خدا کی کبھی آپ صلی الله علیہ وسلم نے مجھ کو اف تک نہ کہا اور نہ کبھی یہ کہا کہ تونے یہ کام کیوں کیا یا یہ کام کیوں نہ کیا جو خادم کو کرنا چاہیے تھا
      صحیح مسلم
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #4
        Re: 40 ahadees....Aanchal

        3

        جُعِلَتْ قُرَّۃُ عَیْنِی فِی الصَّلَاۃِ
        The Prophet Muhammad (peace be upon him) said: “My Delight has been made in prayer (Salat).”
        رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں بنا دی گئی ہے۔
        [Musnad Ahmad: 14035]
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment

        • #5
          Re: 40 ahadees....Aanchal

          4

          انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
          [Sahih Al-Bukhari, the Book of Faith, Hadith: 15]
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #6
            Re: 40 ahadees....Aanchal

            5

            وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے سب سے زیادہ سعادت کسے ملے گی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مجھے یقین تھا کہ تم سے پہلے کوئی اس کے بارے میں مجھ سے دریافت نہیں کرے گا۔ کیونکہ میں نے حدیث کے متعلق تمہاری حرص دیکھ لی تھی۔ سنو! قیامت میں سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے وہ شخص ہو گا، جو سچے دل سے یا سچے جی سے «لا إله إلا الله» کہے گا۔
            صحیح بخاری
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #7
              Re: 40 ahadees....Aanchal

              6

              نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :

              اعمال کرنے میں جلدی کرو قبل اس کے فتنے اس طرح پیدا ہو جائیں کہ جس طرح اندھیری رات ہوتی ہے آدمی صبح کو مسلمان ہو گا تو شام کے وقت کافر ہو جائے گا یا شام کو مسلمان ہو گا تو صبح کو کافر ہو گا وہ اپنے دین کو دنیا کے مال کے بدلے میں بیچ ڈالے گا۔

              صحیح مسلم حدیث نمبر (169)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #8
                Re: 40 ahadees....Aanchal

                7

                نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

                قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے

                جو یہودی یا نصرانی مجھ پر ایمان لائے بغیر فوت ہو گیا

                وہ جہنمی ہے۔ (صحیح مسلم)

                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #9
                  Re: 40 ahadees....Aanchal

                  8

                  عبدللہ بن امر (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا، نیکی پر ہمیشہ عمل پیرا رہو بھلے ہی تم تمام نیکیاں نہ کر سکو. اور جان لو کے تمہاری تمام نیکیوں میں سب سے افضل نیکی نماز ہے اور سواے مومن کے کوئی اپنا وضو قائم نہیں رکھتا.

                  [ ابن ماجہ، باب:2 ، حدیث:278 ]

                  Narrated Abdullah bin Amr (RA) that The Messenger of Allah ﷺ said, ‘Adhere to righteousness even though you will not be able to do all acts of virtue. Know that among the best of your deeds is prayer and that no one maintains his ablution except a believer

                  [ Ibn-e-Majah, Chapter:2 Hadith:278 ]
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #10
                    Re: 40 ahadees....Aanchal

                    Abu harara sa Rwayt ha k Ap S.A.W. na Farmaya jo shaks Elm ki tlash k lye kesi raste par chale to Allah es k lye Jnhat ki tarf rasta asan Farma dyta ha .
                    (Muslim)
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • #11
                      Re: 40 ahadees....Aanchal

                      10

                      حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ تمام انصار میں حضرت ابوطلحہ رضی ﷲ عنہ سب سے زیادہ مالدار تھے . وہ تمام مال اور جائیداد میں بیرحیٰ نام باغ کو جو مسجد نبویۖ کے سامنے تھا سب سے زیادہ پسند کرتے تھے. آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم بھی اکثر اس باغ میں جایا کرتے تھے اور اس کے کنویں کا عمدہ پانی پیا کرتے تھے . جب یہ آیت نازل ہوئی:
                      ترجمہ: '' جب تک تم اپنی پسندیدہ چیز ﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہ کرو گے ، ہرگز بھلائی نہ پاؤ گے.'')آل عمران(
                      حضرت ابوطلحہ رضی ﷲ عنہ سے حاضر ہو کر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا : یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ! ﷲ تعالیٰ اس طرح فرماتا ہے اور میرا سب سے زیادہ عزیز مال یہی بیرحیٰ نامی باغ ہے.
                      لہٰذا میں اس امید میں کہ جو بھلائی ﷲ کے پاس ہے وہی میرے لئے جمع رہے میں باغ کو ﷲ کی راہ میں صدقہ کرتا ہوں . آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اختیار ہے، جس طرح چاہے اس کو تقسیم کردیں. آپ صلی
                      ﷲ علیہ وسلم خوش ہوکر فرمانے لگے. واہ واہ یہ بہت ہی فائدہ مند مال ہے. اس سے لوگوں کوبہت فائدہ ہوگا . پھر فرمایا : ابوطلحہ ! میری رائے یہ ہے کہ تم اس باغ کو اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کردو. عرض کیا : حضور صلی ﷲ علیہ وسلم بہت اچھا اور پھر اپنے رشتہ داروں اور بھائیوں میں تقسیم کردیا.
                      )مسند احمد ، بخاری و مسلم(
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #12
                        Re: 40 ahadees....Aanchal

                        11

                        رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
                        جو کوئی فوت ہو جائے اور اس کے ذمے روزے رہتے ہوں تو اس کا ولی )وارث( اس کی طرف سے روزے رکھے.
                        صحیح بخاری 195
                        Last edited by .; 13 April 2014, 19:52.
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        • #13
                          Re: 40 ahadees....Aanchal

                          12

                          حضرت ابو سعید رضی الله عنه سے روایت ھے:-
                          ایک صاحب رسول الله صلی الله علیه واله وسلم کی خدمت میں حاضر ھوۓ اور عرض کی کہ میرے بھائی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ھیں - رسول الله صلی علیه واله وسلم نے فرمایا انہیں شہد پلاؤ -
                          پھر دوسری مرتبہ وھی صاحب حاضر ھوۓ - نبیِ پاک صلی الله علیه واله وسلم نے اس مرتبہ
                          بھی شہد پلانے کیلئے کہا- وه پھر تیسری مرتبہ حاضر ھوۓ اور عرض کی کہ شھد پلایا لیکن شفا نہیں ھوئی-
                          آپ صلی الله علٰی واله وسلم نے پھر فرمایا کہ انہیں شھد پلاؤ -
                          وه پھر آۓ اور کہا کہ (حکم کے مطابق ) میں نے عمل کیا (لیکن شفا نہیں ھوئی )،
                          رسول الله صلی علیه واله وسلم نے فرمایا کہ الله تعالٰی سچا ھے اور تمھارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ھے ، انہیں پھر شھد پلاؤ -
                          چنانچہ انھوں نے شھد پلایا اور اسی سے صحت ھوئی...
                          صحیح بخاری 643
                          کتاب الطب جلد سوم
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #14
                            Re: 40 ahadees....Aanchal

                            13

                            بینائی تیز کریں
                            عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
                            '' تم لوگ اپنے او پر اثمد کو لازم کرلو ، اس لئے کہ وہ بینائی تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے'' ۔
                            سنن ابن ماجہ
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #15
                              Re: 40 ahadees....Aanchal

                              14

                              روزوں کی قضاء
                              مریض، مسافر، حائضہ اور نفاس والی عورت ہر چھوڑے ہوئے روزے کی قضا دے گی۔ یہ روزے آئندہ رمضان سے پہلے پہلے رکھنے ہوں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :”رہ جانے والے روزوں کی گنتی پوری کرو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتے ہیں اور تنگی کو پسند نہیں فرماتے۔“ (البقرة:۱۸۵)
                              اگر کسی آدمی پر روزوں کی قضا ہو اور وہ روزے رکھنے سے پہلے فوت ہوجائے تو اس کے ولی کو چاہئے کہ مطلوبہ روزے رکھے۔ نبی کریم ا نے فرمایا کہ ”جب کوئی آدمی فوت ہوجائے اوراس کے ذمہ روزوں کی قضا ہو تو اس کا ولی روزے رکھے۔“ (مسلم : ۲۶۸۷)
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              Working...
                              X