Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~* Hadees Shareef *~

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ~* Hadees Shareef *~

    حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سب سے آخر میں دوزخ سے جو شخص نکالا جائے گا میں اسے پہچانتا ہوں۔ وہ نجات پاکر دوزخ کے کنارے پہ کھڑا ہوجائے گا اور رب کا شکر ادا کرے گا۔ جس نے اسے آگ کے اس بھڑکتے الاؤ سے نجات دی۔ پھر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرے گا، یا اللہ! دوزخ کے اس ہولناک اور ڈراؤنے منظر نے مجھے ہراساں کیا ہوا ہے۔ تو میرا رخ جنت کی طرف کردے تاکہ میں اس خوف و ہراس سے چھٹکارا حاصل کرلوں اور اس ذہنی عذاب سے نجات پاؤں۔
    ارشاد خداوندی ہوگا : میرے بندے! اگر ہم نے تیرا یہ مطالبہ مان لیا تو پھر تو اور مطالبہ کرے گا؟ وہ بندہ عرض کرے گا۔ خداوندا! میں سچے دل اور پکی زبان کے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ اور کچھ نہیں مانگوں گا، مجھے صرف دوزخ سے دور کردیا جائے۔
    چنانچہ اس کا یہ مطالبہ مان کر اسے جنت سے کافی فاصلے پر کھڑا کردیا جائے گا۔
    وہ عرصہ دراز تک دور سے جنت کے نظارے کرتا رہے گا۔ آخر ایک روز اس کا پیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا اور وہ عرض کرے گا : خداوندا! مجھے درِ جنت کے قریب کردے یہ خوبصورت منظر مجھے بہت بھلا لگ رہا ہے، میں اسے قریب سے دیکھنا چاہتا ہوں، حکم ہوگا : اے بندے! تو نے تو کہا تھا مزید کوئی مطالبہ نہیں کروں گا؟ بندہ کہے گا : اے مالک! یہ مطالبہ مان لے اور کچھ نہیں مانگوں گا، پکا وعدہ کرتا ہوں کہ اب قول سے نہیں پھروں گا اور وعدے پر قائم رہوں گا۔ چنانچہ اس کی فرمائش اور درخواست پر اسے بہشت بریں کے دروازے کے قریب کردیا جائے گا۔
    اب وہ جنت کے اندرونی مناظر سے بھی لطف اندوز ہونے لگ جائے گا۔ جنت کی دل کش آرائش و زیبائش، روحانیت افروز عیش و عشرت، اور بیش بہا نعمتوں کی افزائش و فراوانی، اسے حیرت زدہ کردے گی وہ سوچنے لگ جائے گا کہ انہیں کس طرح حاصل کرے اور آخر ایک روز اس کے وعدوں کے بندھن ڈھیلے پڑجائیں گے اور وہ عرض کرے گا :
    رب کریم! تو مجھے اس جنت میں داخل کردے۔ ٹھیک ہے تو مجھے عہد شکن اور وعدہ خلاف کہے گا، لیکن مالک کیا کروں، ان آسائشوں کو دیکھتے ہوئے صبر نہیں ہورہا، دل مچل رہا ہے، رحم کر اور اپنے اس گناہ گار بندے کو رحمت خاص سے نواز۔ اگرچہ وہ اس کے لائق نہیں ہے۔
    اس کی عاجزی و سرفگندی، رب کی رحمت پر ناز اور اس کی ادائے دلبری، رب کی رحمت کو منالے گی۔ وہ فرمائے گا، اے میرے بندے! تو باز نہیں آئے گا۔ جنت میں چلا جا اور ایک ہی مرتبہ سب کچھ مانگ لے۔
    وہ شاداں و فرحاں جنت میں داخل ہوجائے گا اور ہر طرف نعمتوں کی بہتات دیکھ کر بے حد خوش ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا! یہ سب کچھ اور اسی کی مثل دس گنا اور تیرے لئے ہے۔ بندہ اتنا کچھ پاکر بے ساختہ پکار اٹھے گا : خداوندا! تو نے مجھے اتنا دیا ہے جتنا شاید کسی اور کو نہیں دیا ہوگا (حالانکہ اسے سب سے کم جنت ملی ہوگئی جو اس دنیا سے دس گنا بڑی ہوگئی )
    (مسلم، 105، 101)

  • #2
    Re: ~* Hadees Shareef *~

    JAZAK ALLAH Khair

    ALLAH SWT humain Jannat main daakhil karay aur humain aisay kaam karnay ki toufeeq ata karay jiss say jannat humaray qareeb ho jaayay aur aisay kamoon say nijaat dilaayay jiss say jannat hum say doour ho jaayay AMEEN SUM AMEEN
    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: ~* Hadees Shareef *~

      JazakAllah :rose
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: ~* Hadees Shareef *~


        JazakAllah

        Comment


        • #5
          Re: ~* Hadees Shareef *~

          بس ہمارے ہاتھ اور بات سے كسی كو زخم نا لگے تو اللہ تعالی ہم كو جنت میں داخل ہونے كا اجازت ضرور دے گا . ویسے كہنا تو بہت آسان ہے مگر كرنا ہے بہت مشكل . اللہ ہم كو اچہے كام كرنے میں توفیق اعطا فرمائے

          Comment


          • #6
            Re: ~* Hadees Shareef *~

            رب کریم! تو مجھے اس جنت میں داخل کردے۔ ٹھیک ہے تو مجھے عہد شکن اور وعدہ خلاف کہے گا، لیکن مالک کیا کروں، ان آسائشوں کو دیکھتے ہوئے صبر نہیں ہورہا، دل مچل رہا ہے، رحم کر اور اپنے اس گناہ گار بندے کو رحمت خاص سے نواز۔ اگرچہ وہ اس کے لائق نہیں ہے۔

            میں نے جہاں تک سنا ہے، ایک مولانا صاحب اپنی تقریر میں فرما رہے تھے کہ جب رسول اکرم ﷺ اس مقام پر پہنچے تو مسکرائے، بلکہ شاید معمولی سی پیاری ہنسی کی آواز بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو سنائی دی۔
            تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھنے پر رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب بندے نے یہ الفاظ کہے تو اللہ پاک بھی مسکرائے۔ تو یہ اللہ پاک کی اس مسکراہیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے وہ بھی مسکرائے۔
            تو ہمارے وہ مولانا صاحب جب یہ حدیث پاک ﷺ بیان کر رہے تھے تو اس مقام پر پہنچ کر وہ بھی ہنسے، اور پھر یہ واقعہ بیان کیا۔ اور مزید اضافہ کیا کہ حاضری میں سے بھی جب کوئی بھی یہ حدیث بیان کرے تو اس مقام پر پہنچ کر سنت رسول ﷺ اور اللہ پاک کی اس مسکراہٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے ضرور مسکرائے۔۔

            Comment


            • #7
              Re: ~* Hadees Shareef *~

              السلام علیکم
              جزاک اللہ خیر

              Comment


              • #8
                Re: ~* Hadees Shareef *~

                رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
                ہر نیکی صدقہ ہے.
                صحیح مسلم 2328
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #9
                  Re: ~* Hadees Shareef *~

                  رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
                  جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب پیے تو داہنے ہاتھ سے پیے. اس لیے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے.
                  صحیح مسلم 5265
                  جلد 5
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #10
                    Re: ~* Hadees Shareef *~

                    jazakAllah khair

                    Comment


                    • #11
                      Re: ~* Hadees Shareef *~

                      subhan ALLAH
                      SUBHAN-ALLAH
                      SUBHAN ALLAH



                      JAZZAK ALLAH

                      Comment

                      Working...
                      X