Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا

    صحیح بخاری
    کتاب الصلوٰۃ
    ( نماز کے احکام و مسائل )
    باب : بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں لپٹ کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے

    حدیث نمبر : 370
    حدثنا عبد العزيز بن عبد الله، قال حدثني ابن أبي الموالي، عن محمد بن المنكدر، قال دخلت على جابر بن عبد الله وهو يصلي في ثوب ملتحفا به ورداؤه موضوع، فلما انصرف قلنا يا أبا عبد الله تصلي ورداؤك موضوع قال نعم، أحببت أن يراني الجهال مثلكم، رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصلي هكذا‏.

    ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا ، کہا مجھ سے عبدالرحمن بن ابی الموالی نے محمد بن منکدر سے ، کہا میں جابر بن عبداللہ انصاری کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ وہ ایک کپڑا اپنے بدن پر لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے ، حالانکہ ان کی چادر الگ رکھی ہوئی تھی ۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے کہا اے ابوعبداللہ ! آپ کی چادر رکھی ہوئی ہے اور آپ ( اسے اوڑھے بغیر ) نماز پڑھ رہے ہیں ۔ انھوں نے فرمایا ، میں نے چاہا کہ تم جیسے لا علم لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھ لیں ، میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تھا ۔

    ایک مغالطہ اور اس کا ازالہ :
    ہمارے ہاں مسلمانوں کی اکثریت کو یہ مغالطہ ہے کہ ننگے سر پڑھی جانے والی نماز الله کی بارگاہ میں قبول نہیں ہوتی -جس کی بنا پر وہ چٹائی سے بنی ہوئی گندی ٹوپیاں پہننے سے بھی گریز نہیں کرتے - جب کہ اوپر دی گئی بخاری کی روایت میں جابر بن عبدللہ رضی الله عنہ کا نبی کریم صل الله علیہ وسلم کی اتباع میں ایک کپڑے میں نماز ادا کرنا جب کہ آپ کی ایک زائد چادر الگ رکھی ہوئی تھی- اس بات کی دلیل ہے کہ مرد حضرات کے لئے بغیر سر ڈھانپے بھی نماز ادا کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے اور ننگے سر نماز بھی الله کے ہاں اسی طرح مقبول ہے جیسے سر ڈھانپ کر نماز ادا کرنا -

    ایک اور صحیح حدیث کے مطابق نبی کریم صل الله علیہ وسلم نے صرف بالغ عورتوں کو سرڈھانپ کر نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے اس کے بغیر ان کی نماز الله کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہو گی- اس سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرد حضرات اور نا بالغ بچی کا نماز میں سر ڈھانپنا ضروری نہیں -اگر یہ ضروری ہوتا تو نبی کریم صل الله علیہ وسلم مردوں کو بھی دوران نماز سر ڈھانپنا لازم قرار دیتے - لیکن ایسا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں - (واللہ عالم )

    Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

  • #2
    Re: بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا

    جناب عالی

    بہت کوشش کی کہ کڑوا گھونٹ پی جاؤں مگر نہیں* رہ سکا

    نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اور اقوال کا تقدس سر آنکھوں پہ

    اور ساتھ میں آپ کا امام صاحب کا بھی

    اس ایک کپڑے والی نماز پر بھی کوئی اعتراض نہیں

    مگر یہ لینگوئج دیکھو ذرا

    میں نے چاہا کہ تم جیسے جاہل لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھ لیں

    یہ آپ ان لوگوں کی زبان دکھارہے ہو جن کے نقش قدم پر چلنے کا طریقہ بھی بتاتے ہو اور چاہتے بھی یہی ہو

    ذرا غور کرو۔۔۔ اس جملے پر ۔۔۔۔میں نے چاہا۔۔۔۔

    یہ جملہ جابر بن عبداللہ انصاری کہہ رہے ہیں

    کہ تم جیسے جاہل لوگ

    یہ ذرا یہ بھی غور کرلیں کہ کہہ کس کو رہے ہیں*

    کیا یہی طریقہ ہے علم باٹنے کا کسی کو کچھ سکھانے کا

    ایک بار آپ کو جاہل کہا تھا تو آپ مجھے کتا کتا کہنے لگ گئے

    اور نہ جانے کیا الا بلا

    آپ آج بھی مجھے کسی جانور سے تشبیہ دے دو مگر پلیز ایسی باتوں پر غور کرو

    یہ ہم مسلمانوں کی بدنامی کا باعث*ہیں*

    آج اگر ہم میں* گالی گلوچ کا کلچر فروغ پا رہا ہے تو کوئی یہ کہہ سکتا ہے تمھارے ہی اجداد کی لنگوئج کا اثر ہے

    بگڑتے بگڑتے یہاں تک پہنچ گئی ۔۔

    کوئی عالم ، کوئی مفتی ۔۔ کوئی آج تک ایسی خرافات کو ان کتابوں* سے نہیں* نکال سکا ۔۔ اس جملے کو کسی اور طریقہ سے بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔۔ میں ترجمعہ کی نہیں* عربی کی بات کررہا ہوں*

    صرف اسی لیے ایسا نہیں* کیا جاسکا نہ کہ جو اس امام نے لکھ دیا وہ اٹل ہے چاہے وہ امام صاحب نے لکھا ہی نہ ہو

    بعد میں* کسی کی شازش سے شامل کیا گیا ہو۔۔ کیونکہ بعد کے دور میں* مسلمانوں پر ٹھیک ٹھاک زوال رہا ہے

    بڑی بڑی لائبریریاں تباہ کی گئیں ہیں* ۔ ۔۔

    خدارا اسے کسی حدیث پر یا کتب پر اعتراض نہ سمجھیے گا بلکہ اس چال کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔۔۔
    جس کے ذریعے ان لوگوں کے اخلاق اور گویائی کا مذاق بنایا جا رہا ہے جن کا اخلاق دنیا کے لیے نمونہ ہوا کرتا تھا

    خدا ہمیں* حق اور سچ کو پہچانے کی توفیق دے

    Comment

    • #3
      Re: بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا

      Originally posted by Baniaz Khan View Post

      اسلام و علیکم

      میرے بھائی پہلے ذرا حدیث کے الفاظ پر بھی غور کر لیں -
      قال نعم، أحببت أن يراني الجهال مثلكم

      یہ میرے نہیں بلکہ جابر بن عبدللہ رضی الله عنہ کے الفاظ ہیں - جہل کے معنی ہے کسی چیز کا علم نہ ہونا-اور ایک لا علم شخص کو نہ صرف ہمارے ہاں بلکہ سر زمین عرب میں بھی جاہل ہی کہا جاتا تھا اور ہے -نبی کرم صل الله علیہ وسلم نے مکّہ کے مشہور مشرک امر بن ہشام کو ابو جہل (جہالت کا باپ ) کے نام سے پکارا - تو کیا اب ہم نبی کریم صل الله علیہ وسلم کے بارے میں یہ که سکتے ہیں کہ آپ الله کے نبی ہونے کے باوجود لوگوں کو برے برے القابات سے نوازتے تھے (نعوز باللہ)؟؟؟

      بات یہ کہ عربی زبان بہت فصیح ہے - اس میں ایک لفظ کے کئی کئی معنی بیان کیے جاتے ہیں -اور مختلف الفاظ مختلف موا قع کے حساب سے بولے جاتے ہیں - یہ ضروری نہیں کہ جس لفظ کا مطلب ہم اردو میں لیں اس کا مطلب عربی میں بھی وہی ہو
      -

      مثال کے طو ر پر قرآن میں ایک آیت ہے -
      وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ سوره آل عمران ٥٤

      اور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور الله نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی اور الله بہترین خفیہ تدبیر کرنے والو ں میں سے ہے -

      اب عربی میں مَكَرَ کے معنی خفیہ تدبیر کے ہیں - جب کہ اردو میں مَكَرَدھوکہ کے معنی میں استمعال ہوتا ہیں -

      اگر ہم اس آیت کو اردو معنی کے ا عتبار سے پڑہیں تواس طر ح پڑھی جائیں گے -اور وہ معنی کسی طرح بھی ہمارے لئے جائز نہیں -

      وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ سوره آل عمران ٥٤

      اور انھوں نے دھوکہ کیا اور الله نے بھی دھوکہ کیا اور الله بہترین دھوکے بازوں میں سے ہے (نعوز باللہ من ذالک ) -

      لیکن پھر بھی میں آپ کے نظریات سے اتفاق کرتا ہوں - صحابہ کرام رضی الله عنہ کے معاملے میں ہمیں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے -کیوں کہ وہ ہم سب مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حثیت رکھتے ہیں -
      میں نے حدیث میں لفظ 'جاہل ' اردو میں لا علم کے معنی میں تبدیل کر دیے ہیں-
      -

      Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

      Comment

      • #4
        Re: بغیر چادر اوڑھے صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنا

        اسی لیے کہہ رہا ہوں* کہ اس عربی کو کوئی ایسے معنی سے لکھ لیا جائے کہ یہ تاثر پیدا نہ ہو

        Comment

        Working...
        X