اسلام انسانی حقوق کو نہیں مانتا
سلام اور مسلمان جدید زمانے، جدید تہذیب کے ساتھ نہیں چل سکتے۔۔ ان کے لئے ایک الگ زمانہ اور الگ تہزیب درکار ہےاسلام اور مسلمان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی شق 18 کو نہیں مانتے۔۔چنانچہ یہ اقوام متحدہ کے ممبر نہیں ہوسکتے۔ یہ آج کی جدید انسانی تہذیب کا حصہ نہیں ہوسکتے۔ یہ ہے ، وہ تصادم جو تہذیب جدید اور مسلمانوں میں آن کھڑا ہوا ہےآرٹیکل 18ہر انسان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، آزادی مزہب کا حق حاصل ہے۔ اس حق میں شامل ہے، کہ کوئی بھی اپنا مذہب، عقیدہ تبدیل کرسکتا ہے۔ وہ انفرادی سطح پر ہو، یا کمیونٹی کی شکل میں۔ اپنی زات تک ہو، یا کھلے عام ہو۔ اور اسے اپنے مذہب، عقیدے پر عمل کرنے، عبادت کرنے اور اس کا کھلا اظہار کرنے کا حق ہے۔۔۔
Article 18.Everyone has the right to freedom of thought, conscience and religion; this right includes freedom to change his religion or belief, and freedom, either alone or in community with others and in public or private, to manifest his religion or belief in teaching, practice, worship and observance
اسلام اور مسلمان انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی پہلی شق کو بھی نہیں مانتے۔۔یہ نہیں سمجھتے تمام انسان 'آزاد' پیدا ہوتے ہیں، بقول ان کے تمام انسان 'مسلمان' پیدا ہوتے ہیں۔۔اور پیدا ہونے کے بعد وہ مسلمانوں اور کافروں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔ لہذا مسلمانوں اور کافروں کے درمیان حقوق اور وقار کا ایک جیسا معیار منع ہے۔ مسلمانوں کے تحت اگر کافر رہتے ہیں، تو ان کو دوسرے درجے کے شہری کے طور پر رہنا ہوگا۔ اور مسلمانوں سے اپنے تخفظ کا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اور جو کافر مسلمانوں کے ماتحت نہیں رہتے۔۔۔ایک دن ان کا خاتمہ کرنا اور غلبہ اسلام کا آنا لازم ہے۔۔۔آرٹیکل 1تمام انسان آزاد پیدا ہوتے ہیں، اور وہ اپنے حقوق اور وقار میں یکساں ہیں۔ ان میں عقل اور شعور کا فطری جوہر موجود ہے۔ اور ان کو اخوت عالم کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہئے۔۔۔
Article 1.All human beings are born free and equal in dignity and rights. They are endowed with reason and conscience and should act towards one another in a spirit of brotherhood
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام اور بہت سے مسلم علمائے دین بنیادی انسانی حقوق کے شق 4 کو بھی نہیں مانتے۔ اسلام میں غلامی کو کبھی حرام قرار نہیں دیا گیا، تمام اسلامی تاریخ میں غلام اور لونڈیاں موجود رہی ہیں، ان کی تجارت خرید و فروخت ہوتی رہی ہے۔۔اسلام میں باقاعدہ وسیع پیمانے پر غلاموں اور لونڈیوں کے معاملات کے بارے شرعی قوانین موجود ہیں۔ مسلم دنیا میں اس وقت غلامی کا رسمی طور پر خاتمہ ہوا، جب سیکولر انسانی تہزیب نے اسے ممنوع قرار دیا۔آج بھی ان 'علمائے دین' کی کوئی کمی نہیں، جو یہ سمجھتے ہیں، کہ کفر و اسلام کی کسی جنگ اور معرکے میں پھر غلام اور لونڈیاں رکھنے کی اجازت ہوگی۔آرٹیکل 4کوئی کسی کو غلام نہیں بنا سکتا، نہ اسے غلامی میں رکھ سکتا ہے۔ غلاموں کی تجارت خواہ وہ کسی شکل میں ہو، ممنوع ہے۔
Article 4.No one shall be held in slavery or servitude; slavery and the slave trade shall be prohibited in all their forms
اسلام اور مسلمان انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی شق 5 کو بھی نہیں مانتے۔ اسلام میں اعضا کے کاٹنے،کوڑے مارنے،ہجوم کے ہاتھوں پتھر برسا کر ملزم کو مارنےکی شرعی سزا موجود ہے۔اور جہاں کہیں آج بھی شدت پسند اسلامسٹ اختیار رکھتے ہیں، وہ یہ سزائیں نافذ کرتے ہیں، حتی کہ انسانی سروں کو کاٹ کر درختوں اور کھمبوں کے ساتھ لٹکایا جاتا ہے۔اور ان سے فٹ بال بھی کھیلا جاتا ہے۔۔۔
آرٹیکل 5کسی کے ساتھ بھی ازیت ناک، غیر انسانی، تزلیل کرنے والا سلوک یا سزا نہیں دی جاسکتی۔۔
Article
5.No one shall be subjected to torture or to cruel, inhuman or degrading treatment or punishment
اسلام میں انسانی حقوق کے چارٹر کی شق 12 کی بھی گنجائش موجود نہیں ہے۔ اسلام میں "برائیوں سے
روکنے، اور نیکی کی طرف راغب' کرنے کا اصول اس شق کی سپرٹ سے متصادم ہے۔۔ اسلام کا مذکورہ اصول ہر شخص کو اجازت دے دیتا ہے، کہ وہ کسی دوسرے شخص کی پرائیویسی میں مداخلت کرسکتا ہے۔۔ اسلامی معاشرے میں اس طرح کی نیم سرکاری رضاکار فورس بنائی جاتی ہے، جو لوگوں کی نجی زندگی میں زبردستی مداخلت کرتی ہے، حتی کہ لباس اور وضع قطع کیسی ہو، آپ نے کیا سننا ہے، کیا دیکھنا ہے۔ ۔۔اس میں بھی اسلام کے نام پر مداخلت کی جاسکتی ہے۔آرٹیکل 12کسی انسان کی پرائیویسی ، خاندان، گھر، میں یک طرفہ مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نہ کسی کی عزت اور شہرت پر حملہ کرنے کی،کسی ایسی مداخلت، یا حملہ پرہر ایک کو قانون کا تحفظ حاصل ہوگا،
Article 12.No one shall be subjected to arbitrary interference with his privacy, family, home or correspondence, nor to attacks upon his honour and reputation. Everyone has the right to the protection of the law against such interference or attacks
میں نےیہ ثابت کیا ہے، کہ اسلام جدید تہذیب اور جدید زمانے کے مرتب کردہ انسانی بنیادی حقوق سے متصادم ہے ۔ مغربی دنیا اصولی اور نظریاتی طور پر ان انسانی حقوق سے متفق ہے۔۔مگر ہو سکتا ہے۔۔کہیں نہ کہیں وہ مسلمانوں کے خیال کے مطابق ان پر کماحقہ عمل پیرا نہ ہوں۔۔لیکن میرا علمی اور فکری سوال یہ تھا، کہ اسلام اصولی اور بنیادی طور پر ان انسانی بنیادی حقوق کو مانتا ہی نہیں ہے۔ یہ ایک کھلا سچ ہے۔ اور اس پر اسلامسٹ اتفاق کرتے ہیں۔ انسان کے کیا بنیادی حقوق ہوسکتے ہیں، اسلام خود ان کو متعین کرتا ہے۔۔اور وہ ان "انسانی حقوق" سے مختلف اور متضاد ہیں۔ جسے عالمی برادری طے کر چکی ہے۔ میں یہ چاہتا تھا۔۔کہ "ماڈریٹ" مسلمان اسلام کے بارے میں جس غلط فہمی کا شکار ہیں، وہ دور ہو جائے۔ اسلامسٹوں کا یہ پرانا رویہ رہا ہے، کچھ ایسی چیزیں رہی ہیں، جو اسلام کے بارے میں کھلے عام کہی جائیں۔۔۔تو وہ اس کو ناگوار محسوس کرتے ہیں، بلکہ کہتے ہیں،کہ اسلام پر تنقید ہورہی ہے، یا اسلام پر (خدا نخواستہ) حملہ ہو رہا ہے۔۔۔لیکن وہ ناگزیر طور پر اسلام کا حصہ بھی ہوتی ہے۔ اور اسے سب اہل ایمان، علمائے حضرات برحق مان بھی رہے ہوتے ہیں۔ یہ کہا جاسکتا ہے، کہ جتنے مسلمان ہیں، اسلام کی اتنی ہی تعبریں اور اتنی ہی تشریحیں ہیں۔لیکن جو اسلام عملی لحاط سے مروج اور نافذ العمل ہے، وہ مولوی کا اسلام ہی ہوتا ہے۔ اب اگر اسلام جدید دور، جدید تہذیب، سائنس اور علم سے کئی جگہ پر متصادم ہو چکا ہے۔۔ تو پھر کیا کیا جائے۔۔۔یہ اہم سوال ہے۔۔مسلمانوں نے اسی دنیا میں، اسی دور میں اور اسی جدید تہذیب میں زندہ رہنا ہے۔۔۔ تو پھر ایک ہی صورت ہے، کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح مسلمان بھی اپنے دین اسلام کو اپنی ذات تک محدود کرلیں۔ اسے سیاسی، سماجی، ریاستی، قانونی، آئینی دائرے میں نہ لے کر آئیں۔۔۔ تاکہ اسلام متنازعہ ہونے سے بچ جائے۔ جدید دور کے ساتھ ٹکرانے سے بچ جائے۔۔۔اسے عرف عام میں سیکولر ازم کہا جاتا ہے۔۔اسی سے تمام اسلامی دنیا کو خارجی اور داخلی امن نصیب ہو جائے گا۔ مسلمان مسلمان رہ کر دیگر اقوام اور دیگر مذاہب کے ساتھ مل کرترقی کی طرف قدم بڑھا سکیں گے۔ ورنہ مسلمان خود اپنے ساتھ لڑتے رہیں گے، اور دیگر اقوام اور مذاہب کے ساتھ بھی متصادم رہیں گے۔۔ان کو چین اور سکوں نصیب ہونے والا نہیں ہے۔
Comment