مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی آخر یہ کائنات کیوں بنائی گئی مطلب خدا نے اسے کیوں تخلیق کیا میں یہاں اس بحث میں نہیں پڑوں گا کہ کائنات کو بنانے کے لئے ضروری لوازمات کہاں سے آئے جس میں سرفہرست وہ ایٹم تھے جن سے ابتداء کائنات کا ثبوت ملتا ہے ۔ خیر ایٹم بھی آگئے ان سے مادہ بھی وجود میں آگیا عناصر بھی بن گئے اور یہ دنیا کائنات و دنیا بھی بن گئے اور بقول مذاہب بڑی محنت اور چھ دن کے وقت کے بعد یہ عظیم الشان عالم وجود میں آگئے بے شک بنانے والا تو اسے پلک چھپکتے بنا سکتا تھا مگر خیر شکر ہے بن گئی مگر سوال اب بھی تشنہ ہے اسے بنانے کا مقصد کیا تھا ایک حدیث قدسی ہے
میں ایک چھُپا ہوا خزانہ تھا میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں، پس میں نے مخلوق کو اِس لئے پیدا کیا تاکہ یہ میری پہچان کرے
یعنی خدا اپنی پہچان کرانا چاہتا تھا جو پہلے نہیں تھی. اور صرف انسان کے وجود سے ہی ممکن تھی. یہاں خدا اپنی پہچان کے سلسلے میں انسان کے وجود کا محتاج محض ہو جاتا ہے. چنانچہ چار و ناچار اس نے اس عالم کو اور انسان کو خلق کیا تاکہ پہچانا جائے. کیونکہ اس کے بغیر اس کی پہچان ممکن نہ تھی. گویا خدا کی ہستی وہ ہونا چاہ رہی ہے جو وہ اس سے پہلے نہ تھی
یعنی خدا کی ہستی کے ہونے کا مقصد صرف خود کو منوانا ہے، کسی قادر مطلق خدا سے اس قسم کی خواہش کا اظہار ہونا اس کے قادر مطلق ہونے پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیتا ہے. جیسا قرآن میں مذکور ہے:میں ایک چھُپا ہوا خزانہ تھا میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں، پس میں نے مخلوق کو اِس لئے پیدا کیا تاکہ یہ میری پہچان کرے
یعنی خدا اپنی پہچان کرانا چاہتا تھا جو پہلے نہیں تھی. اور صرف انسان کے وجود سے ہی ممکن تھی. یہاں خدا اپنی پہچان کے سلسلے میں انسان کے وجود کا محتاج محض ہو جاتا ہے. چنانچہ چار و ناچار اس نے اس عالم کو اور انسان کو خلق کیا تاکہ پہچانا جائے. کیونکہ اس کے بغیر اس کی پہچان ممکن نہ تھی. گویا خدا کی ہستی وہ ہونا چاہ رہی ہے جو وہ اس سے پہلے نہ تھی
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴿سورۃ الذاریات:٥٦
میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں
اب ہمارےپاس دو مظبوط ثبوت ہیں ایک خود کو منوانا دوسری عبادت اور یہ بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اپنے آپ کو منوانے کے لئے ایک ابلیس یا شیطان بھی پیدا کیا گیا تاکہ اچھی طرح اپنے آپ کو منوا کر دیکھا جائے ایک جنت بھی بنائی کہ انسان اچھی طرح اسی کام میں لگا رہے جبکہ وہ چاہتا تو مزید روبوٹ بنادیتا اور شیطان کا کردار ختم کردیتا مگر دوزخ کیسے بھرنی تھی یہ بھی تو منوانے کا طریقہ ہے نہ ورنہ عبادت کے لئے فرشتے کم نہ تھے پہچان کے لئے فرشتے کم نہ تھے۔
Comment