Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عبادت کا شوق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عبادت کا شوق

    Click image for larger version

Name:	Ibadat.jpg
Views:	1
Size:	10.3 KB
ID:	2490015


    رات کا سناٹا ہے لوگ سونے میں مصروف ہیں شب بیدار اپنی اپنی عبادت گاہوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں ۔ ایک عظیم الشان شخصیت جن کو صحابی کا شرف بھی حاصل ہے ، جن کا نام شمعون بن زیدالازدی رضی اللہ عنہہ ہے اور کنیت ابو ریحانہ ہے ایک غزوہ سے اپنے گھر واپس تشریف لائے ، رات کا کھانا تناول فرمایا ، وضو کیا اور اپنی عبادت گاہ میں گے اور نماز کے لئے کھڑے ہو گے ۔ پس انہوں نے ایک سورت پڑھی { پھر یا تو دوسری شروع کر دی یا اس سورت کی تلاوت کے ساتھ غور و فکر میں منہمک ہو گے } اسی جگہ ہی رہے یہاں تک کہ موذن نے اذان کہہ دی تو ان سے ان کی بیوی کہنے لگیں ۔
    اے ابو ریحانہ آپ جہاد کے لئے تشریف لے گے اور اس میں خود کو تھکایا یہاں تک کہ واپس آگے
    { پھر آپ نے ساری رات عبادت میں گزار دی }کیا پس ہمارے لئے آپ میں کوئی حق نہیں ؟
    حضرت ابوریحانہ فرمانے لگے کیوں نہیں ، آپ کا مجھ پر حق ہے لیکن اگر آپ مجھے یاد آتیں تب ہی تو آپ کا میرے ذمہ حق ہوتا ۔ وہ عرض کرنے لگیں کیا ہے وہ چیز جس نے آپ کو اس قدر مشغول کر دیا { کہ آپ ہمیں بھول گے } حضرت ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے اللہ تعالی نے اپنی جنت کے بارے میں جن لذتوں کو بیان فرمایا ہے { یعنی باغات ، حوریں ، انہار ، ازواج ، لباس وغیرہ نے ایسا مشغول کیا } یہاں تک کہ میں موذن کی اذان سنی ۔

    غور فومائیں یہ مقدس شخصیات جن کا زوق عبادت اتنا بلند ہے کہ فرشتے بھی ان پر رشک کرتے ہوں گے ان حضرات کا قرآن کریم کے ساتھ تعلق و عشق کی کیا کہنے ۔ باوجود اس کے کہ ایک عرصہ گھر سے دور رہ چکے ہیں سفر کی تھکاوٹ بھی ہے اہل و عیال سے محبت بھی ہے مگر اس کے باوجود کوئی چیز بھی انہیں تلاوت قرآنی اور عبادت ربانی سے غافل نہ کر سکی ۔
    اور ہم ایک نظر اپنی فرض نمازوں کی طرف بھی کر لیں کہ نوافل تو دور کی بات ہم فرض نمازوں میں کتنا وقت لگاتے ہیں ۔ اور دعوی ہے کہ ہم صحابہ کی پیروی کرنے والے ہیں ،
    اللہ پاک ہمیں عبادت کا شوق اور ذوق نصیب فرمائے
    --

  • #2
    Re: عبادت کا شوق

    جزاک اللہ خیر خان بھائی۔۔۔

    اب دیکھنا لوگ تراویح کے لئے کیسے حاضر ہوتے ہیں۔۔ جیسا کہ یہ بہت بڑا فرض ہو۔۔۔

    فرض نماز تو پڑھنے سے رہے اور تراویح ۔۔۔ اللہ اکبر

    اللہ ہمیں صحیح عبادت کرنے کی توفیق دیں آمین

    Comment


    • #3
      Re: عبادت کا شوق

      Originally posted by -=The Driver=- View Post
      جزاک اللہ خیر خان بھائی۔۔۔

      اب دیکھنا لوگ تراویح کے لئے کیسے حاضر ہوتے ہیں۔۔ جیسا کہ یہ بہت بڑا فرض ہو۔۔۔

      فرض نماز تو پڑھنے سے رہے اور تراویح ۔۔۔ اللہ اکبر

      اللہ ہمیں صحیح عبادت کرنے کی توفیق دیں آمین
      Ameen

      Comment


      • #4
        Re: عبادت کا شوق

        Jazakallah
        buhat achi baat share ki hai
        :shyy::hii:

        Comment


        • #5
          Re: عبادت کا شوق

          JazakAllah :rose

          Comment


          • #6
            Re: عبادت کا شوق

            masAllah...thanks share karne ka

            Comment


            • #7
              Re: عبادت کا شوق

              Jazak ALLAH Khair
              sigpic

              Comment


              • #8
                Re: عبادت کا شوق

                JazakALLAH khair

                Comment

                Working...
                X