الحجامہ (پچھنا لگانا)
من الطب النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سنت طریقہ علاج
قدیم طریقہ علاج جدید سہولتوں کے ساتھ
الحمدللہ ، ا للہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر و احسان ہے جو ہر چیزوحال کا مالک و خالق ہے اور ہر چیز پر اسی کا قبضہ و قدرت ہے اور اس نے ہر چیزوحال کو بنایا اور اس طرح انسانوں کے اجسام و جسموں کو مصور کیا اوران کے لئے رزق کا انتظام کیا اور اس نے ان کے اجسام کومختلف ب
یماریوں میں مبتلا کیا اورہر بیماری کی دوا رکھی، اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہی شفاء دیتا ہے
اور درود اور سلامتی ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جو رحمتہ للعالمین و خاتم النبین الامام الانبیاء و سید المرسلین ہیں اور جو انسانیت کے لئے شفیق بن کر آئے اور
انسانیت کے لئے روحانی و جسمانی شفاء لے کر آئیں۔
اور سلامتی ہو آپ ر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھیوں پر اصحاب پر اور جنہوں نے ان کا راستہ اختیار کیا روز قیامت تک۔
اما بعد:
بے شک حجامہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظیم وصیت ہے ، آپ نے حجامہ سے علاج کرانے کی نصیحت کی اور بے شک حجامہ کنزو خزا نہ النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں سے ہے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے۔
حجامہ لگوانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود حجامہ لگوایا اور دوسروں کو اس کے لگوانے کی ترغیب بھی د ی اورآپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحت اور تندرستی کے لئے حجامہ کو بہت پسند فرماتے تھے۔
یہ تحفہ معراج بھی ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے تھے تو فرشتوں نے ان سے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت سے کہیں کہ وہ حجامہ سے علاج کروائیں۔
Comment