Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Hijamah ....Cupping Therapy

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Hijamah ....Cupping Therapy


    الحجامہ (پچھنا لگانا)
    من الطب النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
    سنت طریقہ علاج
    قدیم طریقہ علاج جدید سہولتوں کے ساتھ


    الحمدللہ ، ا للہ سبحانہ و تعالیٰ کا شکر و احسان ہے جو ہر چیزوحال کا مالک و خالق ہے اور ہر چیز پر اسی کا قبضہ و قدرت ہے اور اس نے ہر چیزوحال کو بنایا اور اس طرح انسانوں کے اجسام و جسموں کو مصور کیا اوران کے لئے رزق کا انتظام کیا اور اس نے ان کے اجسام کومختلف ب

    یماریوں میں مبتلا کیا اورہر بیماری کی دوا رکھی، اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہی شفاء دیتا ہے

    اور درود اور سلامتی ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جو رحمتہ للعالمین و خاتم النبین الامام الانبیاء و سید المرسلین ہیں اور جو انسانیت کے لئے شفیق بن کر آئے اور
    انسانیت کے لئے روحانی و جسمانی شفاء لے کر آئیں۔
    اور سلامتی ہو آپ ر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھیوں پر اصحاب پر اور جنہوں نے ان کا راستہ اختیار کیا روز قیامت تک۔

    اما بعد:
    بے شک حجامہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظیم وصیت ہے ، آپ نے حجامہ سے علاج کرانے کی نصیحت کی اور بے شک حجامہ کنزو خزا نہ النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں سے ہے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے۔
    حجامہ لگوانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود حجامہ لگوایا اور دوسروں کو اس کے لگوانے کی ترغیب بھی د ی اورآپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحت اور تندرستی کے لئے حجامہ کو بہت پسند فرماتے تھے۔
    یہ تحفہ معراج بھی ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے تھے تو فرشتوں نے ان سے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت سے کہیں کہ وہ حجامہ سے علاج کروائیں۔

  • #2
    Re: Hijamah ....Cupping Therapy

    کاش آپ لفظ "حجامہ"کو آسان اردو زبان میں بیان کر دیتیں ؟؟

    لفط حجامہ کے اردو میں کیا معنی ہیں
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: Hijamah ....Cupping Therapy


      حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ معراج کی

      رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گزر فرشتوں کی جس

      جماعت پر بھی ہوا انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہا کہ آپ

      حجامہ کولازم پکڑ لیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی امت کو

      حجامہ سے علاج کا حکم فرمائیں (رواہ الترمذی۲۰۵۳،۲۰۵۴ )۔

      حجامہ کوئی نیا علاج نہیں ہے بلکہ یہ ایک قدیم و مفید علاج ہے، آپ

      صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت سے بہت سالوں پہلے تقریبا دنیا

      کے ہر کونے پر موجود تھا ،اس کے کوئی مضر اثرات(Side Effects) نہیں

      ہے کیونکہ یہ حدیث وسنت النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت

      ہے۔ اور عرب میں حجامةلگانے کابہت رواج تھا اس کے ذریعے زائدو فاسد

      خون نکالا جاتاتھا۔عرب ملکوں،مڈل ایسٹ اور جنوب مشرقی ایشیا کے

      ملکوں جیسے:سوریا، قطر، سعودیہ،جاپان،ملائیشیاء،انڈونیشیا وغیرہ

      میں رائج ہے اور چین کا قومی علاج ہے وہاں پورے ملک میں اسی سے

      علاج کیا جاتا ہے ہاں مگرہرزبان میں انکے مختلف نام ہیں ،یہ اب بھی

      امریکہ کینڈاا ور یورپ میں آلٹر نیٹو میڈیسن (Alter native Medicain) کے

      طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ الحمد للہ اب پاکستان میں بھی حجامةکو فرو غ

      دیاجارہاہے اور الحمد للہ ہمارا مقصدو ہدف ہے کہ ہم سنت النبویصلی اللہ

      علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے انسانیت اورخاص طور پر مسلمانوں کاصحیح

      طور پرسستاو بہترین علاج کریں۔

      Comment


      • #4
        Re: Hijamah ....Cupping Therapy

        حجامة Hijama :

        لغت میں اس کے معنی پکڑنے کے ہیں پھر یہ فاسدخون پکڑ کر جسم سے نکالنے کے معنی میں استعمال ہونے لگایعنی حجامہ (پچھنا لگوانا) انسانی جسم میں سے فاسد خون کو نکالنا جو کہ بیماروں کا سبب ہوتا ہے اوریہ خون رگوں سے بھی نہیں نکلتا بلکہ جلد کے اطراف سے خون نکلتا ہے ۔


        حجامہ کے ذریعے فاسدوزائد خون نکلتا ہے جس سے وائرس،ٹاکسن،فیبرن،ڈیڈسیل ،مختلف قسم کے جراثیم
        ،اوردرد نکل جاتاہے اورخون کی گردش دوبارہ اپنی قدرتی حالت پرجاتی ہے،

        ہم جتنی کوششں کرلیں اس میں صحیح

        خون نہیں نکلتا ہے اور حجامةلگوانے سے کمزوری بھی نہیں ہوتی ہے۔

        طبی طور پر ہمارے خون میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے خون کے خلیات چند دنوں میں مردہ ہوجاتے ہیں اور جسم میں گردش کرتے رہتے ہیں ۔اگر جگر اور گردےصحیح کام کررہے ہوں تووہ اسکو جسم سے باہر نکال دیتے ہیں اور اگر فاسد خون حجامةکے ذریعے نکال دیا جائے تو جگر اور گردے پر اضافی بوجھ کم ہوجاتاہے اور جسم میں نیا اور تازہ خون پیدا ہوتاہے جس کے ذریعے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ،الحمد للہ اسکو لگوانے میں کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہے

        Comment


        • #5
          Re: Hijamah ....Cupping Therapy

          :mm:
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: Hijamah ....Cupping Therapy

            تاریخ الحجامة : History of HIJAMA

            حجامہ مختلف قوموں میں ہزاروں سالوں سے معروف رہا لوگ اس کے

            ذریعے بہت سی بیماریوں کا علاج کرتے تھے ، حجامہ کی مختلف

            تصویریں و علامات قدیم مصریوں کے دربار میں پائی جاتی تھیں وہ

            مختلف طریقوں سے علاج حجامہ کرتے تھے بعض لوگ سینگ کے

            ذریعے حجامہ کرتے تھے اس کا نام علاج بالقرن

            (Horn Theropy)

            رکھا

            تھا اور رومی جر منی اور یونانی لوگ شیشے کے گلاس کے ذریعے

            علاج کرتے تھے اور ہندوستان کے لوگ جونک کے کیڑے کے ذریعے علاج

            کرتے تھے اورآج کل حجامہ شیشوں

            وپلاسٹک

            کے گلاس،ویکیم پمپ الیکڑک پمپ عام ہوائی پمپ اور جدید آلات کے ذریعے کیاجاتا

            ہے جو کہ صرف ایک بار استعمال ہوتے ہیں۔

            Comment


            • #7
              Re: Hijamah ....Cupping Therapy

              اطراف سے کہاں سے خون نکلتا؟ خون ہوتا ی وینز میں ہے جو اگے مزید تقسیم ہو کر کیپلیرز بناتی اور جو بلڈ سیپ ہوتا تھوڑا بہت اس کے لیے الگ سسٹم جو لمفٹیک سسٹم کہلاتا جہاں سے دوبارہ خون رگوں میں اجاتا۔۔ہ اطراف کون سے ہیں؟ عجیب منطق ہے فاسد خون کون سا بھئی ہم بھی بتائے اور درد کہاں سے نکل جاتا۔۔اب ایک مریض کو رموٹائیڈ آرتھرائٹس ہے اس کو پجامہ لگوانے سے بھلا کیا ہوگا کوئ ریزن کوئی تک۔۔حیران ہوں یہاں کیا ہورہا۔۔جونک بہت پہلے لگوانا سنا تھا اس کا بھی ایک سببب یہ تھا کہ جونک ایک اچھی سکشنر ہوتی خون سک کرتی تو زخموں کے گرد لگاتے تھے وہ بھی فاسد خون نکالنے کے لیے نہیے بلکہ اس ایریا کی بلڈ سپلائی بہتر کرنے کو اب تو سکشنز مشینز اگئی۔۔میرا خایال اس قسم کا ایک سوال کچھ عرصہ پہلے کسی نے گپ شپ والے سیکشن میں بھی کیا تھا اور علامہ بانیاز صاحب مدظلہ علیہ نے جواب داخل کیا تھا
              :(

              Comment


              • #8
                Re: Hijamah ....Cupping Therapy


                حجامہ کی اقسام Hijama of kindes :

                حجامہ کی مختلف قسمیں ہیں

                (۱) ڈرائی خشک حجامہ Dry cupping

                اس حجامہ میں جسم کے مختلف جگہوں پرجہاں درد ہو وہاں پر بغیر کسی کٹ کے حجامہ کیا جاتا ہے۔

                (۲)مساج الحجامة (Massag & Moving Cupping):


                اس حجامہ میں مریض کے جسم پر زیتون کا تیل لگا کر کپ کے ذریعے مختلف جگہوں پر بغیر کسی کٹ کے مساج کیا جاتا ہے۔
                یہ دونوں قسموں میں کسی وقت یا دن کی کوئی قید نہیں ہے ، ان دونوں قسموں سے بیماریوں میں عارضی فائدہ پہنچاتا ہے یہ دونوں قسمیں سنت میں شامل نہیں ہیں۔


                Comment


                • #9
                  Re: Hijamah ....Cupping Therapy

                  Originally posted by Dr Faustus View Post
                  اطراف سے کہاں سے خون نکلتا؟ خون ہوتا ی وینز میں ہے جو اگے مزید تقسیم ہو کر کیپلیرز بناتی اور جو بلڈ سیپ ہوتا تھوڑا بہت اس کے لیے الگ سسٹم جو لمفٹیک سسٹم کہلاتا جہاں سے دوبارہ خون رگوں میں اجاتا۔۔ہ اطراف کون سے ہیں؟ عجیب منطق ہے فاسد خون کون سا بھئی ہم بھی بتائے اور درد کہاں سے نکل جاتا۔۔اب ایک مریض کو رموٹائیڈ آرتھرائٹس ہے اس کو پجامہ لگوانے سے بھلا کیا ہوگا کوئ ریزن کوئی تک۔۔حیران ہوں یہاں کیا ہورہا۔۔جونک بہت پہلے لگوانا سنا تھا اس کا بھی ایک سببب یہ تھا کہ جونک ایک اچھی سکشنر ہوتی خون سک کرتی تو زخموں کے گرد لگاتے تھے وہ بھی فاسد خون نکالنے کے لیے نہیے بلکہ اس ایریا کی بلڈ سپلائی بہتر کرنے کو اب تو سکشنز مشینز اگئی۔۔میرا خایال اس قسم کا ایک سوال کچھ عرصہ پہلے کسی نے گپ شپ والے سیکشن میں بھی کیا تھا اور علامہ بانیاز صاحب مدظلہ علیہ نے جواب داخل کیا تھا
                  NICE...but jb m apny post ko complet kr lon is k bad bhi concept clear na ho to ap Again Question keje ga....But i want to know r u muslim.. plz dont mind

                  Comment


                  • #10
                    Re: Hijamah ....Cupping Therapy


                    (۳)(الحجامة الدمویة) حجامة (Blood Cupping):

                    یہ سنت حجامہ ہے جو کہ حدیث النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ثابت ہے اس حجامہ میں جسم کے مختلف جگہوں وحصوں پر(جہاں ضرورت ہو)بلیڈ کے ذریعے کٹ لگا کرفاسد خون نکا لا جاتا ہے۔اس میں ہر بیماری کا علاج ہے ،یہ حجامہ کسی ماہر تھراپسٹ ، طبیب ،و محتجم سے لگوانا چاہیے جس نے باقاعدہ اسکو سیکھا ہو اور اسکی مشق کسی ماہر استاد کی زیرنگرانی کی ہو۔

                    ان قسموں کے علاوہ آجکل اور بھی بہت سی حجامةکی صورتیں منظر عام ہورہی ہیں جن میں سے (ہربل) جڑی بوٹیوں کے ذریعے

                    (Herbal Cupping)

                    شعاعوں ولیزر کے ذریعے( Falsh & Laser Cupping )،

                    ،پانی وبخارات کے ذریعے

                    مقناطس کے ذریعے(Magnetic Cupping)

                    سوئی کے ذریعے(Needle Cupping(Accupuncture)وغیرہ

                    Comment

                    Working...
                    X